1
بنیادی حر کی سرگرمیاں
اکائی کے بارے میں
حرکت کی دل چسپ دنیا میں خوش آمدید !
کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم اپنے بڑے پٹھوں کی مدد سے چھلانگ لگانے، پھینکنے، لپکنے ٹھو کر مارنے اور ضرب لگانے جیسی سرگرمیاں انجام دینے کے قابل ہیں؟ ان کو مجموعی حرکی مہارتیں بھی کہا جاتا ہے، جو روز مرہ کے کام، کھیل اور جسمانی تندرستی کے لیے ضروری ہیں۔
جب ہم چھوٹے پٹھوں کا خاص طور پر ہاتھوں اور انگلیوں کا استعمال درست اور نازک کاموں کے لیے کرتے ہیں تو ہم حرکت کے لطیف مہارتوں کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ ان مہارتوں میں لکھنے، خاکہ بنانے، ڈرائنگ کرنے، چھوٹی چیزوں کو اٹھانے، گرفت میں لینے اور چٹکی بھرنے کے لیے چھوٹے پٹھوں کا استعمال شامل ہیں۔
بنیادی حر کی سرگرمیوں میں مجموعی اور لطیف حر کی مہارتیں شامل ہیں۔
ہمارا سفر پانچ بنیادی حر کی سرگرمیوں کے نشو و نما سے شروع ہوتا ہے۔ پھینکنا، لپکنا، ٹھوکر مارنا، حاصل کرنا اور مارنا۔ ہمارا بنیادی مقصد مختلف سائز ، وزن اور ساخت کی اشیا کی مدد سے ان حرکات کا زیادہ مشغول کرنے والی سرگرمیوں میں اطلاق کرنا ہے۔
باب 1
پھینکنا اور لپکنا
(Throwing and Catching)
تعارف
ہمارا پہلا حر کی عمل ، پھینکنا ہے، جو بازو، کندھے اور جسم کے درمیانی حصے ( جسم کا اوپری حصہ ، سر اور بازو کے علاوہ) سے انجام پاتا ہے۔ تاہم کسی شے کو پکڑنے کے لیے اور چھوڑنے کے لیے ہاتھوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
آئیے کچھ دل چسپ کھیلوں کی مدد سے پھینکنا اور لپکنا سیکھتے ہیں۔
●پھینکنا
1. انگلیوں کو پھیلا کر گیند کو مضبوطی سے پکڑیں اور تھوڑا سا گھٹنا موڑ کر کھڑے ہوں۔
2. جسم کے اوپری حصے کو موڑتے ہوئے پھینکنے میں استعمال کیے جانے والے ہاتھ کو پیچھے کی جانب لے جائیں۔
3. ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے جسم کا توازن بنائیں ڈگمگائیں نہیں۔
4. ہاتھ کو آگے لاتے ہوئے زور لگا کر گیند کو پھینکیے -
استاد کے لیے نوٹ
بچے جب گیند پھینکنے کی مشق کر رہے ہوں تو استاد مندرجہ ذیل چیزوں کا دھیان رکھیں۔
- گرفت (Grip): پھیلی ہوئی انگلیوں سے بچوں کو گیند مضبوطی سے پکڑنی ہے۔
- وضع (Stance): کھلاڑیوں کی آنکھیں نشانے کی جانب رہیں، گھٹنے ہلکے سے مڑے ہوئے اور اتنے کھلے ہوں کہ زمین پر توازن بنایا جا سکے۔
- پھینکنا (Throw): جسم کے اوپری حصے کو بے ساختگی ( سادگی ) سے موڑتے ہوئے پھینکنے والے ہاتھ کو پیچھے سے آگے کی جانب لاتے ہوئے گیند کو پھینکنا ہے۔
- فالو تھرو (Follow through): کھلاڑی پھینکنے کے بعد ایک قدم بڑھاتے ہوئے جسم کا توازن بنانے کی کوشش کریں گے۔
- پھینکنے کے لیے نرم گیند کا استعمال کیا جائے اور مشکلات کی سطح کو آہستہ آہستہ بڑھایا جائے۔
لپکنا
1.گھٹنوں کو تھوڑا سا موڑتے ہوئے اس طرح کھڑے ہوں جیسے کہ آپ کودنے کو تیار ہوں۔
2.دونوں ہتھیلیوں کو پیالے کی طرح سے جوڑیں اور اپنی آنکھوں کو گیند پر مرکوز کریں۔
3.آنکھوں کی برابری پر گیند کو ہلکے ہاتھوں سے لپکیں۔
4.گیند کو مضبوطی سے پکڑیں اور کہنیوں کو جسم کی جانب کھینچیں۔
استاد کے لیے نوٹ
بچوں کو لپکنے کی مشق کراتے وقت درج ذیل چیزوں کا دھیان رکھیں۔
- وضع: پیر کندھے کے برابر کھلے ہوئے ہوں گے۔ گھٹنے تھوڑے سے مڑے ہوئے ہوں گے۔
- لپکنا: جسم گیند کی سمت میں پیچھے کی جانب ہو گا، دونوں ہتھیلیاں جڑی ہوئی اوپر کی جانب کھلی ہوں گی۔ ہاتھ ڈھیلے ہوں گے اور نظر گیند پر مرکوز ہو گی۔
- فالو تھرو: گیند کے اثر کو کم کرنے کے لیے گھٹنے تھوڑے سے مڑیں گے اور ہاتھ اندر کی جانب کھینچیں گے۔
- لپکنے کے لیے نرم گیند کا استعمال کرنا ہے اور مشکلات کی سطح کو آہستہ آہستہ بڑھانا ہے۔
بنیادی حرکت 1 کھیلنے کا طریقہ
لپکنا اور پھینکنا گیند کو نیچے گرائے بغیر لپکنا اور پھینکنا ایک پر لطف عمل ہے۔ ہم جماعت کے ساتھ جوڑا بناتے ہوئے مختلف طریقے سے گیند پھینکنے اور لپکنے کی مشق کریں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:
ضروری سامان
مختلف سائز کی گیندیں
●دونوں ہاتھوں کو بانہوں سے نیچے کر کے پھینکنے کی مشق۔
●ایک ہاتھ کی بانہہ کو نیچے کر کے پھینکنے کی مشق۔
●دونوں ہاتھوں کو سر کے اوپر لے جا کر پھینکنے کی مشق۔
●ایک ہاتھ کی بانہہ کو سر کے اوپر لے جاکر پھینکنے کی مشق۔
●ایک ٹپہ کھلا کر اپنے ساتھی تک گیند بھیجنے کی مشق۔
●گیند کو بغیر گرائے زیادہ سے زیادہ بار ایک دوسرے کی جانب پھینکنے اور لپکنے کی مشق۔
استاد کے لیے نوٹ
مقصد
آنکھ کی ہم آہنگی کے ساتھ
ہاتھ سے پھینکنے اور پکڑنے کی صلاحیت کو فروغ دینا۔
تغیرات
- جوڑوں کے درمیان فاصلہ بڑھائیں۔
- پھینکنے کی اشیا کو تبدیل کریں اور اشیا کو پھینکنے کے لیے بائیں اور دائیں دونوں ہاتھوں کو باہم بدلتے رہیں۔
حلقے کا وقت
ستارہ اور خواہش
بنیادی حرکت 2 کھیلنے کا طریقہ
| اٹھانا اور پھینکنا ضروری سامان پرانا اخبار مار کنگ پاؤڈر |
|
استاد کے لیے نوٹ
مقصد
اٹھانے اور پھینکنے کی صلاحیت کو
فروغ دینا اور بہتر حر کی مہارتوں
کو تیار کرنا۔
تغیرات
- ہر راؤنڈ کے بعد اپنے پھینکنے والے بازو کو تبدیل کریں۔
- پھینکنے کے عمل کو اوور ہیڈ اور انڈر آرم کے در میان مسلسل بدلتے رہیں۔
حلقے کا وقت
جسمانی چوٹ کی شناخت کیسے کی جائے،
مثلاً چلنے پھرنے میں تکلیف، خراشیں اور
خارش، گھاؤ، شدید درد، وغیرہ۔
بنیادی حرکت 3 کھیلنے کا طریقہ
| نشانے پر مارنا ضروری سامان چاک جرابوں سے بنی گیند یا نرم اسپنج گیند |
|
استاد کے لیے نوٹ
مقصد
نشانہ بنانے، توازن بنانے اور جسمانی فٹنس میں درستگی پیدا کرنا۔
تغیرات
- دشواری کی سطح کو بڑھانے کے لیے دیوار سے فاصلہ بڑھائیں۔
- زمین پر ایک دائرہ بنائیں اور وہی کھیل کھیلیں۔
حلقے کا وقت
اچھی وضع، گرفت، رہائی اور توجہ
سمیت پھینکنے کے طریقہ پر تبادلۂ
خیال کریں۔
بنیادی حرکت 4 کھیلنے کا طریقہ
| مخروطوں کو مار گرانا ضروری سامان نرم گیند مخروط یا مقامی طور پر دست یاب سامان |
|
استاد کے لیے نوٹ
مقصد
قدموں کی جماوٹ، توجہ اور سماجی
تعامل کو فروغ دینا۔
تغیرات
- پھینکنے کے لیے کمزور ہاتھ کا استعمال کریں۔
- مخروطوں کو کرکٹ اسٹمپ سے بدلیں اور کھیلیں۔
حلقے کا وقت
کھیل کے بارے میں اپنے ساتھیوں
کو ایک اچھے اور ایک برے احساس میں شریک کریں۔
بنیادی حرکت 5 کھیلنے کا طریقہ
| ریلے کیچنگ ضروری سامان نرم گیندیا ٹینس گیند |
|
استاد کے لیے نوٹ
مقصد
وقوفی پہلوؤں، تنظیم، تیاری اور
اشتیاق کو فروغ دینا۔
تغیرات
- دوری کو بدلیں اور کھیلیں۔
- لیڈر کو تبدیل کریں۔ زیر باز و یا اوپر تھرو کااستعمال کر کے کھیلیں۔
حلقے کا وقت
ستارہ اور خواہش
بنیادی حرکت 6 کھیلنے کا طریقہ
| دیوار پر گیند ضروری سامان ہینڈ بال یا ٹینس گیند |
|
استاد کے لیے نوٹ
مقصد
اشتیاق کے ساتھ اعتماد اور تنظیم کو
فروغ دینا۔
تغیرات
- دیوار اور کھلاڑی کے درمیان دوری بڑھائیں۔
- نئے طریقے سے کھیلیں جس میں قطار میں کھڑا دوسر اکھلاڑی گیند لپکے ۔
حلقے کا وقت
بات چیت کریں کہ پکڑتے وقت کن
چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے۔