Skip to content
Sitaar Urdu







باب 2 ککنگ اور رسیونگ
(Kicking and Receiving)


تعارف

کیا آپ نے فٹ بال کھیلا ہے؟

فٹ بال کے کھیل میں، ہم گیند کو پیر مار کر ساتھی کھلاڑی کے پاس پہنچاتے ہیں اور ٹھیک اسی طرح گیند واپس حاصل بھی کرتے ہیں۔

پیر مارنا ایک اہم فعل ہے جس میں ہم اپنے پیروں کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ سمت میں گیند پر پیر مارتے ہیں۔

حاصل کرنا بھی ایک اہم فعل ہے جس میں ہم اپنے پیروں کی مدد سے کنٹرول کھوئے بغیر گیند حاصل کرتے ہیں۔

آئیے اس بارے میں سیکھتے ہیں کہ اپنے پیروں سے گیند پر کس طرح مارنا اور حاصل کرنا ہے اور پھر کچھ کھیل کھیلنا ہے!

Screenshot 2025-09-15 at 14-45-12 cuky102.pdf

ککنگ

1.گیند کے پیچھے کھڑے ہو جائیں اور اپنی آنکھیں گیند پر مرکوز کریں۔

Screenshot 2025-09-15 at 16-54-00 cuky102.pdf

2.گیند کی طرف بڑھیں۔

Screenshot 2025-09-15 at 16-54-17 cuky102.pdf

3.نان ککنگ پیر کو گیند کی بغل میں رکھیں اور دوسرے پیر کو مارنے کے لیے پیچھے کی جانب لے جائیں۔

Screenshot 2025-09-15 at 16-54-30 cuky102.pdf

4.کک مارنے والے پیر کو مارنے کے ساتھ ہی گیند کی سمت میں ساتھ لے جائیں اور ہاتھوں کی مدد سے جسم کا توازن بنائے رکھیں۔

Screenshot 2025-09-15 at 16-54-38 cuky102.pdf

استاد کے لیے نوٹ

جب بچے ککنگ کی مشق کر رہے ہوں تو درج ذیل کا خیال رکھیں۔

  1. وضع : پیر کندھے کی چوڑائی کے برابر کھلے ہوں اور گھٹنے زیادہ مڑے نہ ہوں۔
  2. طریقہ : کک مارنے والے پیر کو آگے بڑھاتے ہوئے گیند سے تھوڑا ادھر ادھر آگے بڑھیں گے۔
  3. ککنگ : آگے کی جانب ہلکی سی چھلانگ لگاتے ہوئے نان ککنگ پیر کو گیند کی بغل میں رکھیں۔ کک مارنے والے پیر کو پیچھے کی جانب او پر لے جاکر تیزی سے نیچے لاتے ہوئے گیند کو ککنگ کریں۔
  4. فالو تھرو کک مارنے والے پیر کے مخالف ہاتھ کو آگے لے جاتے ہوئے جسم کا توازن بنائے رکھیں گے۔

رسیونگ

1.گھٹنوں پر جھکتے ہوئے جسم کو گیند کی سمت کر کے کھڑے ہوں۔

Screenshot 2025-09-15 at 16-56-20 cuky102.pdf

2.گیند حاصل کرنے کے لیے ایک پیراٹھائیں۔ دوسرے پیر کو مضبوطی سے زمین پر جمائے رکھیں۔

Screenshot 2025-09-15 at 16-56-29 cuky102.pdf

3.گیند حاصل کریں اور پیر کو تھوڑا پیچھے کی طرف لے جائیں۔

Screenshot 2025-09-15 at 16-56-38 cuky102.pdf

4.جیسے ہی گیند زمین کو چھوتی ہے اپنے جسم کو متوازن کریں۔

Screenshot 2025-09-15 at 16-56-48 cuky102.pdf

استاد کے لیے نوٹ

جب بچے رسیونگ کی مشق کر رہے ہوں تو درج ذیل کا خیال رکھیں۔

  1. وضع: پیر کندھے کی چوڑائی کے برابر کھلے ہوں اور گھٹنے زیادہ مڑے نہ ہوں جسم گیند کی سمت میں آگے کی جانب ہو۔
  2. اندازہ لگائیں اور تیار رہیں: گیند کے آنے کا اندازہ لگائیں اور نان رسیونگ پیر کو مضبوطی سے زمین پر جمائے رکھیں ا رکھیں۔
  3. رسیونگ : جسم کے وزن کو نان رسیونگ پیر پر منتقل کریں، ہمیشہ پیر کو قدم کے اندرونی حصے میں رکھتے ہوئے گیند رسیو کریں اور جیسے ہی گیند پیر کے پاس پہنچے پیر کو ہلکا سے پیچھے لیں۔
  4. فالو تھرو: جسم کو نیچے رکھتے ہوئے وزن کو ضرورت کے مطابق منتقل کر کے توازن بنائیں۔

بنیادی حرکت 7 کھیلنے کا طریقہ

گیند پاس کرنا
ضروری سامان

نرم گیند ، یا
کپڑے کی گیند
  • ایک نرم گیند لیں اور اسے اپنے پیروں کے بیچ میں رکھیں۔
  • کھڑے رہتے ہوئے گیند کو ایک پیر سے دوسرے پیر کے بیچ میں پاس کریں۔
  • اپنے جسم کا توازن برقرار رکھتے ہوئے گیند کو کنٹرول کریں۔
Screenshot 2025-09-15 at 15-12-03 cuky102.pdf

استاد کے لیے نوٹ

مقصد
گیند پاس کرنے کی مہارت، نقل اور اندازہ لگانے کے عمل کو فروغ دینا۔

تغیرات

  • دونوں پیروں کے درمیان دوری بڑھائیں۔
  • گیند کو ایک پیر سے دوسرے پیر کے درمیان پاس کرنے کے دوران چلیں، ٹہلیں ، دوڑیں۔

حلقے کا وقت
ستارہ اور خواہش

بنیادی حرکت 8 کھیلنے کا طریقہ

شید و بال
ضروری سامان

نرم گیند ، یا
کپڑے کی گیند
  • ایک نرم گیند لیں اور اپنے ایک ہم جماعت کے ساتھ جوڑی بنائیں۔
  • آپ میں سے ایک لیڈ لے گا اور گیند کو لڑھکاتے ہوئے آگے بڑھے گا جب کہ دوسر اکھلاڑی آپ کی تقلید کرے گا۔
  • سیٹی بجتے ہی دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے ہو جائیں گے اور گیند اپنے ساتھی کی طرف کک کریں گے۔
  • اب آپس میں دونوں کردار بدل بدل کر کھیل جاری رکھیں۔
Screenshot 2025-09-15 at 16-58-38 cuky102.pdf

استاد کے لیے نوٹ

مقصد
ہم آہنگی اور جذباتی کنٹرول کو فروغ دینا۔

تغیرات

  • گیند کو ہٹ کرنے کے لیے کمزور پیر کا استعمال کریں۔

حلقے کا وقت
ستارہ اور خواہش

بنیادی حرکت 9 کھیلنے کا طریقہ

گیند اچھالنا
ضروری سامان

نرم گیند ، یا
کپڑے کی گیند
  • ایک نرم گیند لیں اور اپنے ایک ہم جماعت کے ساتھ اس کام کیلئے جوڑی بنائیں۔
  • ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو جائیں اور اپنے پاؤں کے اوپری حصے کی مدد سے گیند کو اچھالیں۔
  • جب آپ میں سے کوئی ایک گیند کو اچھالتا ہے تو دوسرا اسے لپکے گا اور پھر اپنے پیر سے اچھال کر گیند واپس اپنے ساتھی کو دے گا۔
  • گیند اچھالنے کے لیے باری باری سے دونوں پیروں کو استعمال میں لانے کی کوشش کریں۔
Screenshot 2025-09-15 at 17-01-04 cuky102.pdf

استاد کے لیے نوٹ

مقصد
گیند کو پیروں سے اچھالنے میں شامل نازک پٹھوں کو مضبوطی فراہم کرنا۔

تغیرات

  • گیند کو اچھالتے ہوئے ہدف کو نشانہ بنائیں۔
  • گیند لپکنے سے پہلے اسے ہوا میں دو تین بار اچھالیں۔

حلقے کا وقت
ستارہ اور خواہش

بنیادی حرکت 10 کھیلنے کا طریقہ

باکس میں اچھالنا
ضروری سامان

خالی باکس
نرم گیند یا
کپڑے کی گیند
  • ایک خالی باکس کو میدان میں رکھیں اور اس سے کچھ دوری پر ایک قطار میں کھڑے ہو جائیں۔
  • چار چار ممبران کی ٹیمیں بنائیے۔
  • ٹیم کا ہر ممبر گیند کو باکس میں ڈالنے کے مقصد سے پیر سے اچھالے گا۔
  • جو ٹیم باکس میں زیادہ گیندیں ڈالے گی وہ جیت جائے گی۔
Screenshot 2025-09-15 at 17-02-03 cuky102.pdf

استاد کے لیے نوٹ

مقصد
کسی بھی چیز کو مخصوص فاصلے اور اونچائی پر اچھالنے کے لیے درکار فاصلے اور طاقت کے احساس کو فروغ دینا۔

تغیرات

  • بکسوں کو مختلف فاصلوں پر رکھیں مختلف بکسوں کے لیے مختلف اسکور دیے جا سکتے ہیں۔
  • ہدف کے علاقے کو بڑھانے کے لیے گھیرے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

حلقے کا وقت
ستارہ اور خواہش

بنیادی حرکت 11 کھیلنے کا طریقہ

بیچ میں بندر
ضروری سامان

فٹ بال
  • ایک کھلاڑی کو مرکز میں کھڑا کر کے باقی کھلاڑی ایک دائرہ بنا کر اس کے گرد کھڑے ہو جائیں۔
  • دائرے میں کھڑے کھلاڑی ایک دوسرے کو بال پاس کریں لیکن یہ بھی خیال رہے کہ مرکز میں کھڑا کھلاڑی بال نہ پکڑ پائے۔
  • مرکز میں کھڑ اکھلاڑی بال کو روکنے یا پکڑنے کی مسلسل کوشش کرے گا۔
  • اگر بال پکڑ لی جاتی ہے یا روک لی جاتی ہے تو بال کو پاس کرنے والا کھلاڑی مرکز میں کھڑا ہو جائے گا اور کھیل جاری رہے گا۔
Screenshot 2025-09-15 at 17-02-15 cuky102.pdf

استاد کے لیے نوٹ

مقصد
تفریح سے بھر پور سیکھنے کا عمل، ٹیم ورک اور پوشیدہ ابلاغ کی صلاحیت کا فروغ۔

تغیرات

  • دو طلبا کو درمیان میں رکھیں۔
  • بال کو اچھالنے کی کوشش کریں یا بال کو پاس کرنے کے لیے سر یا کندھوں کا استعمال کریں۔

حلقے کا وقت
ستارہ اور خواہش

بنیادی حرکت 12 کھیلنے کا طریقہ

بیٹھک اور اُٹھک
ضروری سامان

نرم گیند
  • ایک دائرہ بنائیے اور ایک کھلاڑی کو مرکز میں کھڑا کیجیے۔
  • درمیان میں کھڑ اکھلاڑی دائرے میں کھڑے کسی کھلاڑی کو بال پاس کرے گا۔
  • جو کھلاڑی گیند حاصل کرے گا وہ ہی پیروں سے ایسا کرے گا۔
  • جو کھلاڑی گیند حاصل کرنے والے کھلاڑی کے بائیں اور دائیں طرف ہیں وہ کھلاڑی کے گیند حاصل کرتے ہی بیٹھ جائیں گے۔
  • اگر کھلاڑی گیند حاصل کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو اس کھلاڑی کو مرکز میں کھڑے کھلاڑی سے تبدیل کرنا ہو گا۔ نیز گیند حاصل کرنے والے کے دائیں اور بائیں میں سے کوئی کھلاڑی اگر بیٹھنے میں ناکام رہتا ہے تو جو بالکل بھی نہیں ہلا ہے اسے مرکز میں کھڑے کھلاڑی کی جگہ لینا ہو گا۔
Screenshot 2025-09-15 at 17-02-23 cuky102.pdf

استاد کے لیے نوٹ

مقصد
وقوفی ارتقا اور دوسروں کے اعمال مستقبل کے چیلنجوں کا اندازہ لگانے کی صلاحیت کو فروغ دینا۔

تغیرات

  • گیند کو اپنے سینے یا سر پر حاصل کریں

حلقے کا وقت
کھیل کو اور بھی پر لطف بنانے کے لیے اس کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی کریں۔