باب 3
گیند پر مارنا
(Strike the Ball)
کرکٹ یا ہاکی میں ہم گیند کو بلے یا چھڑی ڈنڈے سے مارتے ہیں۔
ہاکی میں جب کوئی گیند پر مارتا ہے، تو دوسرے کھلاڑی کو اسے حاصل کرنا ہوتا ہے۔ گیند کو صحیح طریقے سے حاصل کرنے سے ہمیں گیند پر کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
آیئے ہم سیکھیں کہ اسکور کرنے کے لیے گیند پر کیسے مارنا اور اسے کیسے حاصل کرنا ہے !
گیند پر بلے سے مارنا
1.بلے کو پکڑیں اور گھٹنوں کو ہلکا سا موڑتے ہوئے ذرا کنارے کھڑے ہو جائیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
2.قدم آگے بڑھائیے اور بلے کو گھمائیے اور کندھوں و کولہوں کو گھمائیے۔
3.اپنے ہاتھوں کو مکمل کھینچ کر اور گیند پر نظریں جماتے ہوئے بلے سے گیند پر ماریں۔
4.وار کے بعد بلے اور جسم کو بھی اسی سمت میں گھمائیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
استاد کے لیے نوٹ
جب بچے ہٹنگ کی مشق کریں تو درج ذیل نکات کا خیال رکھیں۔
- وضع: تھوڑا ہٹ کر کھڑے ہوں پیر کندھے کی چوڑائی کے برابر کھلے ہوں، گھٹنے تھوڑا مڑے ہوئے اور نظر ہمیشہ گیند پر مرکوز ہو۔
- بلے کی گرفت: طاقت والا ہاتھ ہمیشہ ہینڈل کے اوپر ہوتا ہے اور کمزور ہاتھ کو ہینڈل پر بلے کے آخر میں نیچے رکھا جاتا ہے جیسا کہ اوپر تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
- ضرب لگانا: سامنے والے پیر کو آگے نکال کر کو لھے اور کندھے کو آگے کی جانب گھماتے ہوئے بانہوں کو مکمل پھیلا کر گیند پر نشانہ بناتے ہوئے بلے سے وار کرنا ہے۔
- فالو تھرو: جسم کا اوپری حصہ بلے کے ساتھ آگے کی جانب گھماتے ہوئے کمزور ہاتھ کو کندھے پر لے جا کر مکمل کریں۔
گیند کو چھڑی سے واپس حاصل کرنا۔
1.گھٹنوں کو تھوڑا سا موڑ کر کھڑے ہو جائیے اور چھڑی کو آنے والی گیند کی سمت میں رکھیے۔
2.آگے جھکیں اور چھڑی کو زمین کے قریب رکھیں۔ گیند کو اسٹک پر لگنے کے وقت ہاتھوں کو ڈھیلا رکھیں۔
استاد کے لیے نوٹ
جب بچے چھڑی سے گیند حاصل کرنے کی مشق کریں تو درج ذیل نکات کا خیال رکھیں۔
- وضع: پیر کندھے کی چوڑائی کے برابر کھلے ہوں، گھٹنے تھوڑے مڑے ہوئے ہوں اور جسم گیند کی طرف ہو۔
- گرفت: چھڑی کو دونوں ہاتھوں سے نرمی سے پکڑیں
- اندازہ لگائیں: گیند کے راستے کی پیش گوئی کریں، جسم کو ہلکا جھکا کر رکھیں اور ضرورت کے مطابق جسم کو سیدھ میں لائیں۔
- . فالو تھرو: گیند سے لگنے والے جھٹکے کو کم کرنے کے لیے چھڑی کو ہلکے ہاتھوں سے پکڑیں اور گیند کی سمت ذرا سا جھکیں۔
بنیادی حرکت 13 کھیلنے کا طریقہ
| غبارے پر مارنا ضروری سامان غبارے |
|
استاد کے لیے نوٹ
مقصد
ہاتھ اور آنکھ کی ہم آہنگی اور وقت
کے استعمال کو بہتر بنانا۔
تغیرات
- جوڑے بنائیں اور غبارے کو آگے پیچھے کریں۔
- انگلیوں سے مارنے کے بجائے منہ سے پھونک کر اڑائیے۔
حلقے کا وقت
ستارہ اور خواہش
بنیادی حرکت 14 کھیلنے کا طریقہ
| جسم اور غبارہ ضروری سامان غبارے |
|
استاد کے لیے نوٹ
مقصد
توجہ اور یکسوئی کی ترقی، گیندوں
کی رفتار کی کا اندازہ لگانا۔
تغیرات
- ٹیمیں بنائیں اور کھیلیں۔ غبارے کو ہوا میں زیادہ دیر تک رکھنے والی ٹیم کھیل جیت جائے گی۔
حلقے کا وقت
ستارہ اور خواہش
بنیادی حرکت 15 کھیلنے کا طریقہ
| نرم گیند پر قابو ضروری سامان چھڑی نرم گیند مخروطی |
|
استاد کے لیے نوٹ
مقصد
کلائی اور انگلیوں پر طاقت اور
کنٹرول کو منتقل کرنے کے لیے احساس کا ارتقا۔
تغیرات
- استاد کی طرف سے دی گئی ہدایات کے ساتھ کھیلیں جیسے سیدھے جائیں، دائیں مڑیں، بائیں مڑیں، وغیرہ۔
حلقے کا وقت
کھیل کے بعد آلات کو اس کی جگہ پر واپس رکھنے کے فوائد پر تبادلۂ خیال کریں۔
بنیادی حرکت 16 کھیلنے کا طریقہ
| پاس کھیلنا ضروری سامان چھڑی نرم گیند گیند |
|
استاد کے لیے نوٹ
مقصد
آگے بڑھتی ہوئی گیند کے متوقع
راستے کا اندازہ لگانا، جسم کے مختلف
حصوں کا ایک دوسرے کے ساتھ اور چھڑی کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دینا۔
تغیرات
- آپ گیند کو پاس کرنے کے لیے ٹینس ریکٹ یا کرکٹ بیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
- مختلف سائز کی گیندوں کا استعمال کریں۔
حلقے کا وقت
قوت بڑھانے اور کم کرنے میں پٹھوں کے کردار پر بحث کریں۔
بنیادی حرکت 17 کھیلنے کا طریقہ
| چوکور خانے میں گیند ڈالنا ضروری سامان چھڑی مار کنگ پاؤڈر نرم گیند |
|
استاد کے لیے نوٹ
مقصد
ایک یا ایک سے زیادہ کوششوں کے بعد ، گیند کو اس کی مطلوبہ جگہ پر اسکوپ کرنے میں کامیابی پر اعتماد پیدا کرنا۔
تغیرات
- مختلف شکلیں استعمال کریں جیسے دائرہ مستطیل و غیره
- مربعوں کے درمیان خالی جگہ کے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ مربع بنائیں۔
حلقے کا وقت
ستارہ اور خواہش۔
بنیادی حرکت 18 کھیلنے کا طریقہ
| چھڑی سے گیند حاصل کرنا ضروری سامان چھڑی نرم گیند |
|
استاد کے لیے نوٹ
مقصد
گیند حاصل کرنے میں مہارت پیدا کرنا، ارتکاز ، رد عمل کا وقت اور تربیت کی مثبت منتقلی کو تقویت دینا۔
تغیرات
- مشکلات کی سطح کو بڑھانے کے لیے گیند کو بے ترتیب سمتوں میں ماریئے۔
حلقے کا وقت
ستارہ اور خواہش۔