نام میں کیا رکھاہے؟
بہت وقت پہلے کی بات ہے، تار کیشور میں چرواہوں کا ایک خاندان رہتا تھا۔ ہر روز دیبااور دیپ گایوں کو چرانے کے لیے لے جایا کرتے تھے۔ گایوں کو چرانے کے بعد دونوں شام کو دیر سے واپس لوٹا کرتے تھے۔
ایک دن، دیبا نے پوچھا : ہم کو یہ کیسے پتا چلے گا کہ ہم نے کوئی بھی گائے نہیں کھوئی ہے؟ وہ دونوں گنتی کرنا نہیں جانتے تھے۔
دیبا اور دیپ کیا کریں گے؟

اُن کے دوست نے انھیں ایک ترکیب بتائی۔ جب تم باہر جاتے ہو تب دروازے سے باہرجانے والی ہر ایک گائے کے لیے دیوار پر ایک نشان بنا دو۔ پھرجب تم واپس آؤ تب اسی طرح دروازے سے اندر آنےجانے والی ہر ایک گائے سے ایک ایک نشان کو مٹاتے جاؤ۔
اگلے دن انھوں نے اپنے دوست کی بتائی ہوئی ترکیب اپنائی اور جب وہ گھر واپس آئے ، سارے نشان مٹ گئے۔

کیا وہ ساری گائیوں کو واپس گھر لے آئے تھے؟
کچھ سالوں بعد ، ان کے پاس گایوں کی تعداد کافی بڑھ گئی۔ ایک دن گھر سے نکلتے وقت ان کی دیوار پر بہت سے نشانات تھے۔
تو، ان کے پاس .......... گائیں تھیں۔
اگلے دن وہ گایوں کے ساتھ گھر واپس آگئے، جیسے جیسے ہر گائے دروازے کے اندر جاتی، وہ نشان مٹا دیتے تھے۔ دو نشان اب
بھی دیوارپر رہ گئے مگر ان کو گھر کے باہر ایک بھی گائے نظر نہیں آئی۔ وہ پریشان ہوگئے۔

کتنی گائیں گھر پہنچ گئی تھیں؟ ..............................
دیپ اور دیبا فوراً گم شدہ گایوں کی تلاش میں نکلے اورقریب کے ہی میدان میں انھیں وہ مل گئیں ۔ دونوں خوشی خوشی گھر واپس آگئے!
ان کے دوست ہیمنت کے پاس 36 گائیں اور 23 بھیڑ ہیں۔
دیبا اور دیپ کی طرح نشانات کے ذریعے ہیمنت کی مدد کیجیے جس سے وہ اپنی گایوں اور بھیڑوں کا حساب رکھ سکے۔
استاد کے لیے نوٹ : استاد کو چاہیے کہ وہ بڑے اعداد کی اشیا کو شمار کرنے کے لیے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ اوپر دی ہوئی صورتِ حال کو وہ ایک سرگرمی کےطورپر استعمال کرسکتا ہے جس میں بچے اپنے سبھی ساتھیوں کےکمرۂ جماعت میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کا حساب رکھ سکتے ہیں۔
آئیے کرتے ہیں
1. کچھ چڑیا ں اور جانور ایک کھیل کھیلنے کے لیے ساتھ آئے۔ وہ دو ٹیمیں بنانا چاہتے تھے۔ انھوں نے طے کیا کہ پہلی ٹیم کا کپتان وہ بنے گا جس کا نام سب سے لمبا ہے۔ مطلب جس کے نام میں سب سےزیادہ حروف آتے ہیں۔ دوسری ٹیم کا کپتان وہ ہوگا جس کا نام سب سے چھوٹا ہوگا، مطلب جس کے نام میں سب سے کم حروف آتے ہیں ۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا پتہ لگائیے۔
پہلی ٹیم : .........................................................
حروف کی گنتی : .........................................................
دوسری ٹیم : .........................................................
حروف کی گنتی : .........................................................
2. کس کا نام سب سے لمبا ہے؟ بحث کیجیے۔

3. نیچے دی گئی خالی جگہ میں اپنے دوستوں کا نام لکھیے اور ’A‘ سے ‘F’ تک کے سوالوں کے جواب دیجیے۔

a. سب سے لمبے ناموں کے آگے صحیح کا نشان اور چھوٹے ناموں کے آگے غلط کا نشان لگائیے۔
b. اپنے نام کا شروعاتی حرف لکھیے۔ .......................................
c. ان سبھی ناموں کو شمار کیجیے جن کا شروعاتی حرف آپ کے نام کے شروعاتی
حرف سے ملتا ہے۔
d. کون سا شروعاتی حرف سب سے زیادہ استعمال میں آیا ہے؟ان سبھی ناموں کو
شمار کیجیے۔
e. ان سبھی ناموں کو شمار کیجیے جو ایک جیسے حرف پر ختم ہو رہے ہیں۔
............................................................................................................................................
f. ان سبھی حروف کو یہاں لکھیے جن سے کوئی بھی نام شروع نہیں ہو رہا ہے۔
............................................................................................................................................
استاد کے لیے نوٹ : استاد بچوں سے لڑکوں اور لڑکیوں کے گروپ میں اور پوری جماعت کے بچوں میں سب سے لمبا اور چھوٹا نام ڈھونڈنے کےلیے سوال کر سکتا ہے۔ کمرۂ جماعت میں مختلف قسم کی حکمت عملی پر بحث کرنے کے لیے بچوں کی مدد کیجیے۔
4. تیجی اور جوجو نیچے دیئے گئے کارڈ کی مدد سے اعداد بنا رہے ہیں ۔

تیجی نے اپنا رول نمبر 43 اس طرح لکھا ۔ اس میں 8 حروف ہیں ۔
جوجو نے اپنا رول نمبر 17اس طرح لکھا اس میں .............حروف ہیں ۔

a. اپنے رول نمبر کو بھی اوپر دیے ہوئے کارڈ کی مدد سے لکھیے۔ کتاب کے آخر میں اعداد کے کارڈ فراہم کیے گئے ہیں۔
• میرا رول نمبر ............. ہے۔
• اس میں ............. حروف ہیں ۔
b. کچھ اعداد اور ان کے نام اپنی کاپی میں لکھیے۔معلوم کیجیے کہ ہر عدد کے نام میں کتنے حروف ہیں۔
آئیے سوچتے ہیں
تیجی اور جوجو نے ایک عدد 56 (چھپّن) بنایا، اس میں4 حروف ہیں۔ 1 سے 99 کے درمیان چار حروف والے اعداد تلاش کر کے لکھیے۔
پچاس چھ

استاد کے لیے نوٹ : بچوں کو یہ مشاہدہ کرنے دیا جائے کہ جن اعداد کے نام میں ایک ہی تعداد کے حروف ہیں، ان میں کیا یکسانیت ہے۔
آئیے کرتے ہیں
1. 1سے99 کے درمیان سب سے لمبے نام والے عدد/اعداد کو لکھیے۔
معلوم کیجیے
میرے دوست کے نام کے اعداد 63 سے 78 کے درمیان ہیں۔
عدد کے اعتبار سے میرا نام ، میرے تمام دوستوں میں سب سے چھوٹا ہے۔ بتاؤ! میں کون ہوں؟
معلوم کیجیے
میرا نام دو لفظ کا ہے۔ پہلے لفظ میں چھ حروف اور دوسرے میں پانچ حروف ہیں۔ میں 100 کے بہت قریب ہوں۔بتاؤ ! میں کون ہوں؟
2. اوپر دی ہوئی پہیلیوں کی طرح مزید پہیلیاں بنا کر اپنی کاپی میں لکھیے اور اپنے ہم جماعتوں سے پوچھیے
Venkatanarasimharajuvaripeta ہندوستان میں وہ جگہ ہے، جس کا نام سب سے لمبا ہے۔ یہ آندھرا پردیش میں تمل ناڈو کی سرحد پر واقع ہے۔ 

IB، اڈیشہ میں اور ODگجرات میں ایسی جگہیں ہیں جن کا نام سب سے چھوٹا ہے۔

تیجی اور جو جو کے پاس تصاویر کے کچھ کارڈ ہیں۔ تیجی نے ان تصویری کارڈس کو اس طرح سے دو گروپ میں تقسیم
کیا ہے۔

اس نے ان کارڈس کو دو گروپوں ” وہ جو کھانا کھاتے ہیں“ اور “وہ جو کھانا نہیں کھاتے ہیں” میں رکھا۔جو جو نے الگ طریقے سے کارڈوں کو گروپ میں تقسیم کیا ہے۔

جوجو کے بنائے ہوئے ہر گروپ میں کیا یکسانیت ہے؟
ذیل میں گھر کے کچھ سامان کی تصاویر دی ہوئی ہیں ۔

ان سامانوں کے نام کی صحیح شناخت کرکےنیچے دیے ہوئے گروپوں میں تقسیم کیجیے۔
جن چیزوں کو بجلی کی ضرورت ہوتی ہے
جن چیزوں کو بجلی کی ضرورت نہیں ہوتی
اوپر دی گئی چیزوں کو کسی نئے گروپ میں تقسیم کرکے نیچے دی ہوئی خالی جگہ میں لکھیے۔
آئیے کرتے ہیں
بال کا انداز
مالا اسکول جارہی ہے۔
اس کی ماں نے اس کے بالوں میں کنگھا کیا ہے۔ 
اس کی ماں نے اس کے بالوں میں کنگھا کیا ہے۔ 
مالا نے دو چوٹیاں باندھی ہیں۔
اپنی جماعت کے بچوں کو دیکھیے۔
سبھی بچوں نے مختلف طریقوں سے اپنے بالوں کو کنگھا کیا ہے۔
دیکھیے اور نیچے لکھیے

بال کا انداز

بچوں کی تعداد
استاد کے لیے نوٹ : بچوں سے کہیے کہ وہ مزید چیزیں تجویز کریں اور انھیں مناسب طریقے سے گروپ میں رکھیں۔ بحث کیجیے کہ کیا زمرہ بندی کے دیگر ممکنہ طریقے ہیں۔ زمرہ بندی کے مختلف طریقوں کی حوصلہ افزائی کیجیے جن میں ہر چیز کا ایک یا دوسرے گروپ سے تعلق ہونا چاہیے۔
