کھلونے کی خوشی
کچھ بچے پرانے ڈبّوں، بوتلوں اورکاغذ پر جانور اور چڑیوں کے چہرے بنا رہے ہیں۔
میری بوتل (اسطوانہ) کو دیکھو! میں نے اس پر کتّے کا چہرہ بنایا ہے۔ اس کے کان بہت بڑے بڑے ہیں۔
میں نےباکس (مکعب) پر سُوّر کا چہرہ بنایا ہے۔ اس کی چھوٹی آنکھیں ہیں ۔
میں نے مخروط پر ایک چڑیا کا چہرہ بنایا ہے ۔ اس کی نوکیلی چونچ تو دیکھو۔
میں نے مکعب نما پر ایک بلّی کا چہرہ بنایا ہے، اس کی لمبی مونچھیں ہیں۔

آئیے کرتے ہیں

پرانےباکس ( مکعب اور مکعب نما) اور بوتلیں (اسطوانے) کا استعمال کرکے کچھ دست کاری کیجیے۔ اس پر مختلف چہرے بنائیے۔
آپ نے شکلوں کے رُخ پر کیا بنایا ؟
آپ نے شکلوں کے رُخ پر کیا بنایا ؟
جیا اپنے پاس موجودشکل کا استعمال کرکے ایک عمارت بنا رہی ہے۔
اس نے کون سی شکل کا استعمال کیا ہے؟
کون سی شکل کتنی دفعہ استعمال ہوئی ہے؟
مکعب: _____________ مکعب نما: _____________
مخروط: _____________ اسطوانہ: _____________
لال مکعب نما اور پیلے مکعب نما کے درمیان کون سی شکل ہے؟
نارنگی اسطوانہ کے اوپرکون سی شکل ہے؟
گلابی مخروط کے نیچے کون سی شکل ہے؟
کچھ چیزوں کو جمع کیجیے۔ ان شکلوں کے نام لکھیے اور ان کے رُخ اور کناروں پر بات کیجیے۔ کون سے سیدھے ہیں، کون سے مڑے ہوئے ہیں؟ اور ان شکلوں کو کس طرح سے لگایا گیا ہے؟ ان شکلوں کے کون سے حصّے کو آپ کچھ دوری سے دیکھ سکتے ہیں؟
دیویکا ایک دکان پر گئی اور ایک انجن لے کر آئی۔ یہ دیویکا کا انجن ہے۔
اس میں بہت سے حصّے ہیں۔ ان حصّوں کوشمار کیجیے اور ان کو خالی جگہ میں لکھیے۔
________ لال اسطوانہ ________ پیلا مخروط
________ سرمئی مکعب نما ________ نیلا مکعب

آئیے گفتگو کرتے ہیں
ذیل میں کھلونے کی دکان سے کچھ اور کھلونے بھی دیے گئے ہیں۔ یہ مختلف شکلوں سے مل کر بنے ہیں۔
ان کھلونوں میں کون سی شکلیں استعمال ہوئی ہیں؟

جیا نے مختلف شکلوں کا استعمال کرکے کچھ گھر بنائے ہیں۔
اپنے اطراف میں موجود شکلوں کا استعمال کرکے اسی طرح سے کچھ گھر، ٹاور، راکٹ وغیرہ بنائیے۔

نوٹ کیجیے کہ مکعب ایک خاص قسم کا مکعب نما ہے۔
آئیے کھیلتے ہیں
بنائیے اور بیان کیجیے
سبھی بچوں کو 4یا 5 کے گروپ میں تقسیم کر دیجیے۔ ہر گروپ کسی بھی تین شکلوں کو جمع کرے گا۔ اس کے بعد بچہ اس سے جوکچھ بنائےگا، اس کی ترتیب کو بیان کرے گا اور باقی بچے اصل ڈھانچے کو دیکھے بغیر بیان کی گئی ترتیب کے مطابق خود بنانے کی کوشش کریں گے۔ اس کے بعد دوسرے بچے کو اسی طرح اس کو دہرانا ہے۔
مثال: مکعب نما کے اوپر اسطوانہ رکھا ہےاور اسطوانہ کے اوپر مخروط رکھا ہے۔

آئیے کرتے ہیں
1. کیا آپ مندرجہ ذیل شکلوں کو اپنی جماعت میں تلاش کر سکتے ہیں؟ دی ہوئی جدول کو اس کے ناموں سے مکمل کیجیے۔

a. سب سے زیادہ پائی جانے والی شکل کا نام لکھیے۔ __________
b. سب سے کم پائی جانے والی شکل کا نام لکھیے۔ __________
c. ان چیزوں کے نام لکھیے جن میں ایک سے زیادہ شکلوں کا استعمال ہوا ہے۔ __________
2. ذیل میں دی ہوئی شکلوں کو دیکھیے اور سوالوں کے جواب دیجیے۔
• مکعب پر دائرہ ◯ بنائیے ۔
• مخروط کے سامنے کا ✓ نشان لگائیے۔
• اسطوانہ کی شکل کے سامنے ✕ کا نشان لگائیے۔
• مکعب نما پر ڈبّہ بنائیے۔

3. شکلوں کے نام لکھیے۔
• جس کے کنارے نہیں ہوتے۔ ______________
• جس کے صرف چپٹے رخ ہوتے ہیں۔ ______________
• جس کے صرف گھماؤ دار رخ ہوتے ہیں۔ ______________
• جس شکل میں گھماؤ دار اورسیدھے دونوں طرح کےکنارے ہوتے ہیں ۔ ______________
• جس میں چپٹے اور گھماؤ دار دونوں طرح کے رخ ہوتے ہیں ______________
استادکے لیے نوٹ : بچوں کو اپنے اطراف میں مختلف شکلوں کو تلاش کرنے دیجیے اور ان سے ان مختلف شکلوں کی مزید مثالیں دریافت کیجیے ۔ مکعب ، مکعب نما اور اسطوانہ میں ایک دوسرے کے برعکس رخوں کے بارے میں گفتگو کیجیے۔ بچے شکلوں کو اپنے حساب سے الٹا سیدھا کرکے، ان کو بدل بدل کر، شکلوں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔
4. آپ کون سی شکل بنا سکتے ہیں؟

دیکھو! میں نے مٹی اور تیلیوں کے استعمال سے کیا بنایا ہے!تم بھی اسی طرح سے کچھ شکل بناؤ!
5. مکعب کا استعمال کرکے ذیل میں دی گئی شکلیں بنائیے

آئیے کھیلتے ہیں
اس صفحے کے کنارے پر ایک کھیل ہے۔ پاسا پھینکنے اور حاصل ہوئے عدد کے مطابق ایک شکل دی گئی ہے۔ بتائے گئے عدد کے مطابق اس شکل تک اپنی باری میں چلنا ہے اور اس کھیل کو مکمل کرنا ہے۔ جو پہلے ختم کے نشان پر پہنچے گا وہ اس کھیل کو جیت جائے گا۔

6. ذیل میں دی گئی شکلوں میں کس طرح یکسانیت ہے؟ اور کن طریقوں سے یہ مختلف ہے؟

7. ایک پانسے کو دیکھیے۔ اس کے رُخ پر 1 سے 6 تک کے اعداد کے نقطے بنے ہوتے ہیں۔ بتائیے ، کون سا عدد :
• عدد 1 کا برعکس رخ ہے۔ _____________
• عدد 2 کا برعکس رخ ہے۔ _____________
• عدد3 کا برعکس رخ ہے۔ _____________
• آپ نے کس طرح کے پیٹرن کو دیکھا۔ _____________

8. ذیل میں دیا گیا ماڈل کس ترتیب سے بنایا گیا ہے؟

ایک مکعب اور مکعب نما کو ساتھ جوڑنے پر کون سی شکل حاصل ہوگی۔
اس شکل کو بنانے کے لیے کتنے مکعب استعمال ہوں گے۔

9. آپ تین مکعب کو کن مختلف طریقوں سے جوڑ سکتے ہیں؟ کوشش کیجیے اور دیکھیے۔
تین مکعب کو جوڑ کر کن شکلوں کو بنانا ممکن ہو گا؟

10. ذیل میں دیے گئے ماڈلوں میں کن شکلوں کا استعمال ہوا ہے؟ ان ماڈل میں شکلوں کی ترتیب کو سمجھائیے۔

11. چھ پانسوں کا استعمال کرکے مندرجہ ذیل شکلیں بنائیے۔
a.ایک مکعب نما b.ایک ٹاور c.اپنی پسند کی کوئی شکل
