میری نانی ماں کے ساتھ چھٹّی

چراغ اور نندنی اپنی نانی ماں سے بہت پیارکرتے ہیں۔ وہ ان کی سب سے اچھی دوست ہیں۔ وہ ان کے ساتھ کھیلنا اور سیکھنا بہت پسندکرتے ہیں۔ نانی سےکہانیاں سننا ان دونوں کی سب سے پسندیدہ سرگرمی ہے۔

نانی ماں نے انھیں ایک ‘جادوئی ترکیب’ دکھائی۔
تم کچھ پتھّر اپنے رومال میں چھپائو اور میں بتائوں گی کہ تم نے کتنے پتھر چھپائے ہوں گے۔
تم نےاپنے رومال کے نیچے 4 پتّھر رکھے ہیں۔

کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ وہ ترکیب کیا ہے؟
آئیےکرتے ہیں
اس ترکیب کو اپنے دوستوں کے ساتھ انجام دیجیے۔ چھپائے ہوئے پتھروں کی تعداد نیچےدی گئی جدول میں لکھیے۔


ستاد کے لیے نوٹ : 1 سے 9 کے درمیان کوئی ایک عدد بولیے۔ بچےکو فوراً ہی اپنا عدد بتانا ہے جو مل کر 9 بنائے گا۔اس سرگرمی کو دوسرے اعدادا کے ساتھ دوہرائیے۔ جیسے 10 سے 20 وغیرہ۔
دونوں بچے اپنی نانی ماں کے لیے بہت سی چیزیں لائے تھے۔
ہم آپ کی پسندیدہ مٹھائی لائے ہیں
میں جانتی ہوں آپ کوپڑھنا بہت پسند ہے، نانی ماں! اس لیے میں کچھ میگزین لائی ہوں۔

نندنی نے اپنی نانی ماں کی پسندیدہ مٹھائی’بالوشاہی‘ نکالی۔

میں بھی آپ کے لیے بالوشاہی لایا ہوں

نندنی کے ڈبّے میں
7 بالوشاہیاں ہیں
چراغ کے ڈبّے میں
5 بالوشاہیاں ہیں۔

ہمارے پاس کل کتنی بالوشاہیاں ہیں؟
بالوشاہی گنیے اور اُن کی تعداد لکھیے

7 بالوشاہی+ 5 بالوشاہی =..........بالوشاہی۔
ہم دونوں نے دکان سے برابر مقدار میں بالوشاہی خریدی۔ کیا تم نے اس میں سے کچھ کھائے تھے؟
ہاہاہا! میں نے کچھ بالوشاہیاں کھائی تھیں۔

چراغ نے کتنی بالوشاہیاں کھائیں؟ ..........بالوشاہی
7 بالوشاہیاں- 5 بالوشاہیاں =..........بالوشاہیاں
چراغ نانی ماں کے لیےکہانی کی 9 کتابیں لایا اور نندنی پہیلیوں کی 7 کتابیں لائی۔نانی ماں کے لیے وہ دونوں کل کتنی کتابیں لائے؟
میرے لیے اتنی ساری کتابیں!

..........کتابیں + .......... کتابیں= .......... کتابیں
آئیےکرتے ہیں
دہائی فریم کا استعمال کرکے مندرجہ ذیل سوالات کوحل کیجیے:
(i) 8 + 6 = .............
(ii) 10 + 5 = .............
(iii) 9 – 9 = .............
(iv) 9 – 18 = .............

آئیےکھیلتے ہیں
1 سے 10 تک کے اعداد کا استعمال کرکے چارسیٹ بنائیے۔ سبھی کارڈوں کوملا کر الٹاکرکے پھیلادیجیے۔ اپنے دوست کے ساتھ باری باری سے ایک ایک کارڈ کھولیے۔ جب اپنا کارڈ اٹھائیے تب اسے دیکھیے اور ان کارڈوں کوبھی جو پہلے سے کھلے ہوئے ہیں۔ اگرکوئی بھی تین کارڈ کسی جوڑ یا گھٹانے کے عمل کوظاہرکرتے ہیں تو وہ تینوں کارڈرکھ لیجیے۔ اگرایسا نہیں ہوتا تو اسے ایسے ہی کھول کر رکھ دیجیے۔ مثال کے طورپر نندنی نے جوکارڈ کھولا اس پر 4 تھا۔ 2 اور 6عدد کارڈ پہلے سے ہی کھلا ہوا ہے۔ تونندنی تینوں کارڈ رکھ سکتی ہے۔ یہ کھیل تب تک چلے گا جب تک سارے کارڈ نہیں کھل جاتے جو بھی سب سے زیادہ کارڈ جمع کرپائے گا، وہ یہ کھیل جیت جائے گا۔

نندنی اور چراغ اپنے ڈاک ٹکٹ کا مجموعہ اپنے ساتھ لائے ہیں تاکہ وہ اپنی نانی اوردوستوں کو دکھاسکیں۔
دیکھیے نانی ماں ! ہم نے 15 ڈاک ٹکٹ جمع کیے ہیں۔

میں تمھیں مزید ڈاک ٹکٹ دیتی ہوں۔ میرے پاس 7اور ہیں۔

اب ان کے پاس کل کتنے ڈاک ٹکٹ ہیں؟
نندنی، چراغ اور نانی ماں نے ’گن لڑی‘ کا استعمال کرکے تین مختلف طریقوں سے جواب حاصل کیا۔

15 ڈاک ٹکٹ 7+ ڈاک ٹکٹ= 22 ڈاک ٹکٹ
یا 15 + 7 = 22
آئیےکرتے ہیں
نندنی اورچراغ کے پاس 22 ڈاک ٹکٹ ہیں۔ نانی ماں کے بھائی نے اپنے 30 ڈاک ٹکٹ بھی ان کو دے دیے تو اب ان کے پاس کل کتنے ڈاک ٹکٹ ہیں؟

22 ڈاک ٹکٹ +....... ڈاک ٹکٹ =.......... ڈاک ٹکٹ
یا 22+...... = .......

اب ان کے پاس کل 52 ڈاک ٹکٹ ہیں۔ نندنی اورچراغ نے گنتی کی اورانھیں معلوم ہوا کہ اس میں 37 ڈاک ٹکٹ پرمشہور ہستیوں کی تصویر یں بنی ہوئی ہیں اور باقی پر عمارتوں کی تصاویر ہیں۔
میں اس طرح سے کرسکتی ہوں۔

ان کے پاس عمارتوں کی تصاویر والے کتنے ڈاک ٹکٹ ہیں؟

ان دونوں کے پاس 15 ڈاک ٹکٹ ہیں جن پر عمارتوں کی تصاویر ہیں۔ کیا آپ اسے دوسرے طریقوں سے کرسکتے ہیں؟
52 ڈاک ٹکٹ – 37 ڈاک ٹکٹ= ........ ڈاک ٹکٹ37 ڈاک ٹکٹ +..... ڈاک ٹکٹ = 52 ڈاک ٹکٹ
.....+.....=
ہم جب اگلی بار آئیں گے تب ہمارے پاس 75 ڈاک ٹکٹ ہوجائیں گے۔
نانی ماں! اب ہمارے پاس 52 ڈاک ٹکٹ ہوگئے ہیں۔

ان کو کتنےمزید ڈاک ٹکٹ کی ضرورت ہے؟ عددی خط کی مدد سے جواب دیجیے۔

ڈاک ٹکٹ + ڈاک ٹکٹ= ڈاک ٹکٹ
یا + =
استاد کے لیے نوٹ : مسائل کے حل کے لیے عددی خط پر چھلانگ لگانے کی مختلف حکمت عملیوں کی پورے باب میں حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ کمرۂ جماعت میں چھوٹے اعداد کے لیے گنتی چھوڑ چھوڑکر کرنے کے عمل کو دوہرائیے۔
آئیےکرتے ہیں
1. گن لڑی کا استعمال کرکے حل کیجیے
a. 34 + 6 b. 23 + 12 c. 33 – 5 d. 42 – 15
2. ایک مینڈک گن لڑی پرکودرہا ہے۔ وہ 7 پر ہے اور 10 موتی کودناچاہتا ہے۔ مینڈک کی چھلانگ کو دکھائیے اوراس کی چھلانگ کے حساب سے اعداد بھی لکھیے۔

3. مینڈک دوبارہ آگے چھلانگ لگارہا ہے اورہربار وہ 10 موتی کی چھلانگ لگارہا ہے۔ ان سبھی جگہوں پر نشان لگائیے جس پر مینڈک چھلانگ لگائے گا۔

4. ٹڈّا ہربار10 پیچھے چھلانگ لگاتاہے۔ ان سبھی موتیوں پرنشان لگائیے جس پر ٹڈّا چھلانگ لگائے گا اور ان سبھی موتیوں پر ان کی گنتی لکھیے۔

کچھ چیونٹیاں بڑی پتّیاں اپنے گھر لے کر جارہی ہیں۔ وہ ان پتّیوں کوسردی کے موسم میں کھائیں گی۔ نانی ماں چیونٹیوں کو دیکھے بغیر یہ بتاسکتی ہیں کہ پتّیوں کے نیچے کتنی چیونٹیاں ہیں۔کیا آپ دیکھے بغیربتاسکتے ہیں کہ پتّیوں کے نیچے کتنی چیونٹیاں ہیں؟
دیے گئے باکس میں اپنے جواب لکھیے۔
نیچےدی گئی ہدایات کے مطابق کودکرخالی جگہوں کوپُر کیجیے

آئیےکھیلتے ہیں
عددی خانہ کے ساتھ ہوشیاری سے جمع کرنااوراکٹھا کرنا
آئیے خانہ کا ایک کھیل کھیلتے ہیں۔ ہر کھلاڑی دوہندسوں کا عددبنانے کے لیے دوپانسے پھینکے گا اورجوعدد بنے گا اس کے حساب سے کھلاڑی کوچلنا ہے۔ وہ یہ خود طے کر سکتے ہیں کہ انھیں آگے چلنا ہے یا پیچھے۔ جوکھلاڑی سب سے پہلے 91 سے 100 کے درمیان پہنچے گا، وہ کھیل جیت جائے گا۔

استاد کے لیے نوٹ : بچّوں کی حوصلہ افزائی کیجیے کہ وہ خاکہ پر کھیل کھیل کر دو اعداد جمع کریں۔ اگر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے تو پیچھے چلیے اوراگردونوں میں سے کچھ بھی نہیں تو دوبارہ پانسہ پھینکیے۔نندنی 23 پر ہے۔ پانسے میں اسے 11 آیا۔ اس نے 34 پرپہنچنے کے لیے دو طریقے سوچے ہیں
چراغ 19 پر ہے۔ اس کے پانسے پر 54 آیا۔

23 سے 34 کودنے پر ..........قدم ہوں گے۔

اس کی مدد کیجیے کہ وہ اپنے کاؤنٹرکوصحیح عدد کی طرف حرکت دےسکے۔
1. عددی خاکہ کا استعمال کرکے مندرجہ ذیل سوالات کے جواب دیجیے۔ اپنی سوچ کوتیر کے نشان کی مدد سے ظاہرکیجیے
a. نندنی 45 پر ہے۔ اسے عدد34 آیا۔ وہ.......... پرپہنچے گی۔
b. چراغ 75 پر ہے۔ اسے عدد 56 آیا۔ وہ......... پرپہنچے گا۔
c. نندنی 30 پر ہے۔اسے 66 آیا ۔ وہ.......... پرپہنچے گی۔
d. چراغ 89 پرہے۔اسے 63 آیا۔ وہ.......... پرپہنچے گا۔

استاد کے لیے نوٹ : بچّوں کو جمع کے لیے مختلف الفاظ (کل،جوڑکر، زیادہ وغیرہ) اورگھٹاؤ ( فرق،کم کرنا، گھٹانا وغیرہ) سے متعارف کروائیے۔ بچّوں کو مواقع فراہم کیجیے کہ وہ دوسرے اعداد کے ساتھ بھی مختلف چھلانگ کا استعمال کر کے اعداد کے پیٹرن کوسمجھیں۔
جادوئی جمع
نندنی اورچراغ کوکچھ پہیلیاں ملیں جونانی ماں نے حل کی تھیں۔ ان اعدادکا مشاہدہ کیجیے۔آ پ نے کیا دیکھا؟
نیچے دیے گئے ڈبّوں کوبھریے۔ ہرپہیلی میں 1سے 9 تک کے اعداد دیے گئے ہیں۔ ہرقطار میں دیے گئے اعداد جڑکر سیدھی طرف دیے ہوئےباکس کے اعداد کے برابر ہیں اور ہرکالم کے اعداد جڑکرنیچے لکھے ہوئے اعداد بناتے ہیں۔


ہرپہیلی میں نیلے ڈبّوں میں دیے گئے اعدادکوجمع کیجیے اورلال ڈبّوں میں دیے گئے اعدادکوجمع کیجیے۔

نانی ماں اخبار میں کچھ کررہی ہیں۔ نندنی اور چراغ دیکھنے لگے کہ نانی اخبارمیں کیا کررہی ہیں۔
نانی ماں! اس مربع میں ایساکیا جادو ہے؟

جادو جادو جادو!!!
1سے 9 اعداد کے ساتھ
جوڑو اعداد ایک قطار میں
بائیں سے دائیں کی طرف
اوراوپرسے نیچے کی طرف
کیا تمھیں کوئی جادوملا؟
اب، دائیں سے بائیں کی طرف کوشش کرو
اور نیچے سے اوپر کی طرف
کیا یہ کوئی جادو نہیں ہے؟
ابھی تو اس میں مزید کچھ ہے ، مزید کچھ ہے
اعداد کواب ترچھاجوڑو
کیا یہ کوئی جادو نہیں؟
خالی جگہ کو پُر کرکے اس جادوئی مربع کومکمّل کیجیے

استاد کے لیے نوٹ : استاد طلبا کویکساں طریقے کے سوالات تیارکرکے بچّوں کوپہیلیاں حل کرنے کے لیے دے سکتے ہیں۔

نندنی اورچراغ نانی ماں کے کھیت میں گئے۔ نانی ماں کے پاس دوکھیت ہیں۔

نانی ماں نے 25 لال مولیاں توڑیں اور 36 سفید مولیاں۔ انھوں نے کل کتنی مولیاں توڑیں؟
نندنی نے زمین پر اس سوال کو بناکر حل کر نا شروع کیا۔

لال مولی25 سفیدمولی 36 کل مولیوں کا اندازہ لگائیے............
ہمیں گاجر اور مولی کی گنتی کوجوڑنا ہوگا جس سے کل تعداد پتا چلے۔
میں لکڑیوں کے بنڈل اور چھڑی کا استعمال کرکے جمع کروں گا۔
25 لال مولی
36سفیدمولی

25لال مولی + 36سفید مولی =
25 + 36 =
دیکھو میں نے عددی خط کا استعمال کرکے کیسے کیا ہے؟

کچھ مزیدمختلف طریقےتلاش کرکےاس سوال کو عددی خط پرحل کیجیے۔
نانی ماں نے ایک ٹوکری میں ٹماٹر اورگاجر رکھے اوراس پر 100 لکھ دیا۔

مجھے یاد ہے نانی ماں نے 65 ٹماٹر رکھے ہیں۔
ہمیں گاجر کی گنتی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
نندنی نےلکڑیوں کے بنڈل کا استعمال کرتے ہوئے اس سوال کوبنایا۔

گاجروں کی کل تعداد کا آپ کا اندازہ ............
گاجروں کی صحیح تعدادظاہرکر نے والی تصویرپر دائرہ بنائیے۔

اوپر دیے گئے سوال کو عددی خط پر حل کیجیے۔

.........ٹماٹر، 100 سبزیوں کی ٹوکری سے نکالے گئے تو گاجر باقی رہ گئے
100 – ......... = .........
استاد کے لیے نوٹ : طلبا کی حوصلہ افزائی کیجیے کہ وہ اپنے اندازہ لگانے اور جواب تلاش کرنے کے پیچھے کی سوچ کا سب کے ساتھ اشتراک کریں۔

نانی ماں نے نندنی اورچراغ کو پکے ہوئے سیب توڑنے کے لیے کہا۔
واہ! یہ تو کئی سارے ہیں؟
میں نے 85 سیب جمع کیے میں نے 67 سیب جمع کیے

80 اور20 مل کر 100 ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ کُل 100 سے زیادہ ہوں گے۔
چلو دیکھتے ہیں کہ ہم نے کل کتنے سیب جمع کیے۔
اس کو حل کرنے کے لیے نیچے ٹوکری والے خاکے کا استعمال کیجیے۔
85 سیب بنڈل کی شکل میں 67 سیب بنڈل کی شکل میں

کل ملا کر کتنے سیب ہوئے؟
نیچےدیے گئے عددی خط میں سوال کا جواب تلاش کیجیے۔
85 سیب + 67 سیب = سیب
85 + 67 =

نندنی اورچراغ میں سےکس نے زیادہ سیب جمع کیے؟ اور کتنے زیادہ جمع کیے؟
چراغ نے سوال کو حل کر نے کے لیے ڈبّے والےڈائیگرام کا استعمال کیا؟


نندنی کے سیب بنڈل کی شکل میں چراغ کے سیب بنڈل کی شکل میں
................ نے ................ سے................ زیادہ سیب جمع کیے۔
استاد کے لیے نوٹ : بچّوں کے لیےاس طرح کےمزید سوالات تیار کیجیے ۔ بچوں کے اطراف میں موجود سامان کا استعمال کرکے ان سوالات کو حل کر نے کےلیے بچّوں کو موقع دیجیے۔
پہلے ڈبّے والے خاکے کا استعمال کر کے ان سوالات کوحل کیجیے۔ ماچس کی تیلیوں کے گچھّوں اور عددی خط کا استعمال کرکے ان کے جواب تلاش کیجیے۔
1. ببلی اپّی نے پیرکو34 کتابیں فروخت کیں اور منگل کو 45 کتابیں۔ ان دونوں دن میں انھوں نے کل کتنی کتابیں فروخت کی ہیں؟
2. روزری اسکول کے ایک کرکٹ میچ میں لال ٹیم نے پہلے آدھے وقت میں 56 رنز بنائے اور دوسرے آدھے وقت میں 65 رنز بنائے۔ان لوگوں نے کل کتنے رنز بنائے؟
3. راما اسکول کی کینٹین میں وڑا بیچتی ہے۔ پہلے دن اس نے 39 وڑا بیچے۔ اگلے دن اس نے پہلے دن سے
12 وڑا زیادہ بیچے۔ ان دودنوں میں اس نے کل کتنے وڑا بیچے؟
4. گیہو اپنے چھت کے باغیچے کے لیے 56 پودے لے کر آئی۔ ان پودوں میں سے کچھ پودے سوکھ گئے اور اس کے پاس 29 پودے باقی رہ گئے ۔گہیو کے کتنے پودے سوکھ گئے؟
5. کوئی دوعدد منتخب کیجیے۔ ان سے ایک عبارتی سوال بنائیے اور اسے اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ شیئر کیجیے۔
.........................................................................................................
.........................................................................................................
آئیےکھیلتے ہیں
اس کھیل کودوبچّے کھیلیں گے۔
پہلے کھلاڑی کو 1 سے 10 کے درمیان ایک عدد بولنا ہے۔ دوسرا کھلاڑی 1 سے 10 کے درمیان ایک عدد چن کرپہلے کھلاڑی کے بتائے ہوئے عدد میں جوڑے گا۔ پہلا کھلاڑی دوبارہ سے نئے جوڑ میں 1 سے 10 کے درمیان سے ایک عدد چن کرجوڑے گا۔ اس طرح یہ کھیل چلے گا اور جوکھلاڑی پہلے 100 پر پہنچ جائے گا ، وہ کھیل جیت جائے گا۔نیچے ایک مثال دی گئی ہے:
پہلا کھلاڑی یہ رائونڈ جیت گیا ہے۔
اس کھیل کواپنے دوستوں کے ساتھ کھیلیے۔

آئیےکرتے ہیں
1. جواب کا اندازہ لگائیے اور بتائیے اگروہ 100 سے زیادہ یا کم ہے۔ صحیح جوڑملائیے۔
50-50 1کا جواب 100 ہوتا ہے تو 49-150کاجواب 100 سے زیادہ ہوگا۔

2. مندرجہ بالا سوالات کو عددی خط پر حل کیجیے۔ جوابات کو سوال کے سامنے لکھیے۔

استادکے لیے نوٹ : اس بات پرتوجہ مرکوز کرنا ضروری ہے کہ عددی خط کسی بھی عدد سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ دوعدد کے بیچ کا فرق ضرورت کے حساب سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ طلبا آزاد عددی خط کے ساتھ بھی کام کرسکتے ہیں جس میں دواعداد کے بیچ برابر فرق رکھنا ضروری نہیں ہے۔ طلبا سے یہ بھی پوچھنا چاہیے کہ وہ عددی خط پر جوبھی چھلانگ استعمال کررہے ہیں، وہ ظاہر کریں۔
