Skip to content


شکلوں کے ساتھ تفریح 


Screenshot 2024-09-12 154953
کچھ تو غلط ہے۔ میری رنگولی امّاں کی رنگولی کی طرح نہیں ہے۔ 

ا مّاں نے نقطوں اور شکلوں کا استعمال کرکے بہت خوب صورت رنگولی بنائی ہے، چلو ہم بھی اسے ایک کاغذ پر بناتے ہیں۔ 

آئیےکرتے ہیں

1. امّاں کی رنگولی کو نیچے دیے نقطوں پر بنائیے۔ 

Screenshot 2024-09-12 155005

2. امّاں کی رنگولی میں جو شکلیں استعمال ہوئی ہیں، ان کے نام لکھیے۔ 

_____________،_____________، _____________
Screenshot 2024-09-12 155023

3. کتنی شکلیں بنائی گئی ہیں:

(i) گھماؤ دار خطوط کے ساتھ ______________
(ii) سیدھے خطوط کے ساتھ ______________

4. اپنی کلاس سے مختلف شکلوں اور اشیا کا استعمال کرکے رنگولی کاڈیزائن بنائیے۔ اشیا کا خاکہ بنائیے اور اس میں رنگ بھریے۔ 








5. شکلوں کے کٹ آؤٹ کا استعمال کرکےمندرجہ ذیل اشیا کو بنائیے۔ 

Screenshot 2024-09-12 155040
Early Mathematics Kit  (این سی ای آر ٹی) کا بھی استعمال کر سکتےہیں۔ 

استاد کے لیے نوٹ:  طلبا کی حوصلہ افزائی کیجیے کہ وہ شکلوں کو تخلیقی طریقے سے استعمال کریں۔ طلبا کو دو مختلف رنگولیوں کا موازنہ کرکے ان میں یکسانیت اور فرق تلاش کرنے کی ترغیب دیجیے۔ 

آئیےکرتے ہیں

مجھے دیوالی کے تحفے کے لیے مٹھائی کا ایک ڈبّہ بنانا ہے ۔میں کیسے بناؤں؟
چلو دیکھتے ہیں کہ جب ڈبّہ پورا کھل جاتا ہے تو وہ کیسا نظرآتا ہے؟
Screenshot 2024-09-12 155056

1. گتّے کے کچھ ڈبّے جمع کیجیے اور انھیں پورا کھول لیجیے۔ چپٹا ڈبّہ کس شکل کا نظرآتا ہے؟
 
مجھے دیوالی کے کارڈ کے لیے ایک لفافہ بنانا ہے۔ یہ میرے دادادادی کے لیے ہے۔
واہ! یہ تو بہت اچھا ہے میں تمھیں دکھاتی ہوں کہ کیسے بنانا ہے۔
Screenshot 2024-09-12 155110

2. ایک لفافہ بنائیے۔ ایک مربع نما کاغذ کے ٹکڑے کا استعمال کیجیے اور اسے اسی طرح موڑیے جس طرح نیچے ہدایت دی گئی ہے۔ 

Screenshot 2024-09-12 155121
استاد کے لیے نوٹ:   ڈبّے کو پورا کھول کر اس کے رخ اور اس کی شکلوں کا معائنہ کرنے کے لیے طلبا کی حوصلہ افزائی کیجیے۔ کاغذ کے استعمال سے انھیں مخروط اور اسطوانہ بنانے دیجیے اور کتاب میں دیے گئے نیٹس(Nets) سے مکعب اور

بسکٹ پکانا

یہ اس ڈبّے میں ایک دم صحیح سے آتے ہیں۔
ہاں! کیوں کہ یہ سب مستطیل نما ہیں اور ان سبھی کاسائز بھی ایک جیسا ہے۔
Screenshot 2024-09-12 155139
ان چیزوں کے رخوں کا مشاہدہ کیجیے۔ ان میں کیسی یکسانیت ہے؟
Screenshot 2024-09-12 155158
اس لکڑی کے ڈبّے کا خاکہ بنانے کے بعد مجھے مربع اور مستطیل حاصل ہوا۔
 ماچس کے ڈبّے کے کناروں کا خاکہ بنانے کے بعد مجھے تین مختلف طریقے کے مستطیل حاصل ہوئے۔ 
Screenshot 2024-09-12 155229

دونوں بچوں کو مختلف شکلیں کیوں حاصل ہوئیں؟ گفتگو کیجیے۔

تین ایسی چیزوں کے نام بتائیے جن کے رخ مستطیل نما ہوں۔


آئیےکرتے ہیں

1. کسی بھی مکعب نما چیز کے سبھی رخوں کا خاکہ بنائیے۔

(مثلاً: ربر اور شارپنر)










a. آپ کو کتنے مختلف رخ حاصل ہوئے؟ __________________
b. یہ رخ کس شکل کے نظر آتے ہیں؟__________________
c. کیا آپ کو مربع حاصل ہوا؟ __________________
d. کیا ایک مکعب نما کا خاکہ بنانے پر آ پ کو چھ مختلف مستطیل مل سکتے ہیں؟ _______________
e. کیا کسی مکعب نما کے رخ مثلث ہوسکتے ہیں؟ __________________
f.  ایک مکعب نما کے رخ _____________ یا  _____________ شکل کے ہوتے ہیں۔

2. نیچے دی گئی سائڈ (Side)  کو استعمال کرکے مستطیل کی تشکیل کیجیے۔ 

Screenshot 2024-09-12 155650

3. چھوٹے مستطیل کے چاروں طرف تین بڑے مستطیل بنائیے۔ 

Screenshot 2024-09-12 155725

استاد کے لیے نوٹ :  چارلکڑیوں کا استعمال کرکے بچوں سے مستطیل بنوائیے۔ مشاہدہ کیجیے کہ بچوں نے مستطیل کے بارے میں کیا سمجھا۔ مستطیل لفظ کا تعارف کرائیے۔ نقطے والے گرڈ پر مختلف پیمائش اور واقفیت والے مستطیل بنانے کے مواقع فراہم کیجیے۔ 

4. مندرجہ ذیل تصویر میں مستطیلوں کو شمار کیجیے اور لکھیے۔  __________________ 

Screenshot 2024-09-12 155742

5. مندرجہ ذیل مختلف مستطیل دیکھیے اور درج ذیل سوالات کے جواب دیجیے۔ 

Screenshot 2024-09-12 155808
a. ایک مستطیل میں کتنے کنارے ہوتے ہیں؟ ______________
b. ایک مستطیل میں کتنے کونے ہوتے ہیں؟ ______________
c. کیا مستطیل میں ایسے کنارے ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کے برابر ہوتے ہیں؟ ______________
d. آپ نے مستطیل میں کیا دیکھا؟ اپنے الفاظ میں بیان کیجیے۔

ایک جیسا 


میری آنٹی نے مجھے بورڈ کا یہ کھیل دیا ہے۔
اوہ! یہ ٹائل تو مربع کی طرح لگ رہے ہیں!
یہ شطرنج اور لوڈو کے بورڈ بھی تو مربع کی شکل کے ہیں۔
مگر جب میں انھیں موڑتی ہوں تو یہ مستطیل بن جاتے ہیں۔ 
میں یہ سوچتا ہوں کہ مربع اور مستطیل میں کیا فرق ہے؟
مجھے ایک فرق ملا۔ ان کے کنارے دیکھو۔ مستطیل میں سبھی کنارے برابر ہوں، یہ ضروری نہیں ہے۔ اگر ایک دوسرے برعکس کنارے برابر ہوں تو  کافی ہے۔
ایک مربع میں سبھی کنارے برابر ہونا ضروری ہے۔ 
Screenshot 2024-09-12 155836
1. دونوں میں_________ کنارے ہیں ۔
2. دونوں میں_________کونے ہیں ۔
Screenshot 2024-09-12 155856

اس تصویر میں آپ کو کتنے مربع دکھائی دے رہے ہیں؟


استاد کے لیے نوٹ:  چار لکڑیوں کا استعمال کرکے مربع بنانے کے لیے بچوں کی حوصلہ افزائی کیجیے۔ مشاہدہ کیجیے کہ بچوں میں مربع اور صحیح زاویے کی سمجھ کس طریقے سے بنی ہے۔ 

آئیےکرتے ہیں

1. نیچے ایک مربع دیا گیا ہے۔ اس کے چاروں طرف 2 بڑے مربع بنائیے۔ 

Screenshot 2024-09-12 155914

2. ماچس کی تیلیوں کا استعمال کرکے ایک مربع اس طرح سے  بنائیے کہ اس کے ہر کنارے پر بھی مربع ہو۔ کل کتنے مربعے حاصل ہوئے؟

3. نیچے دیے گئے کناروں کو استعمال کرکے مربع بنائیے۔ 

Screenshot 2024-09-12 155924

4. کتاب سے مربع کے کٹ آؤٹ کا استعمال کرکے اس سرگرمی کوانجام دیجیے۔ 

آپ کتنے مختلف اشکال بنا سکتے ہیں:
a. 2مربع جوڑ کر
b. 3 مربع کو جوڑ کر
c. 4 مربع کو جوڑ کر
ان سبھی شکلوں کو نقطوں والے گرڈ میں دکھائیے۔ کچھ نقطے والے گرڈ کتاب کے پیچھے دیے گئے ہیں۔ 
Screenshot 2024-09-13 152453

آئیےمعلوم کرتے ہیں 

1. مستطیل پر صحیح کا نشان لگائیے۔ 

Screenshot 2024-09-12 155936

کون سی شکلیں مستطیل نہیں ہیں؟ سمجھائیے، کیوں۔

2. کیا آپ ایک مربع کے کونے اس طرح سے موڑ سکتے ہیں کہ اس کے کونوں کی تعداد میں فرق نہ آئے۔

3. ایک کارڈ بورڈ (گتّے) کے ٹکڑے پر مربع بنائیے۔

اب تصویر میں دکھائے گئے طریقوں سے نقطوں کے مطابق اس کو کاٹیے جس سے چار مثلث حاصل ہوں ۔ تین مثلث کے استعمال سے جتنی مختلف شکلیں ممکن ہوں، اتنی بنائیے۔ آپ نے کتنی شکلیں بنائیں؟

اب چار مثلث کے ساتھ کوشش کیجیے۔ 

Screenshot 2024-09-12 155950

مربع کے کونے

ان سب میں کون ساٹائل اس میز کے کنارے میں صحیح بیٹھے گا؟ کیا وہی ٹائل ریاضی کی کتاب میں بھی صحیح بیٹھے گا؟
Screenshot 2024-09-12 160056

کیا مربع کے کنارے ایک جیسے ہوتے ہیں؟__________________

آپ کو کیسے معلوم ہوا؟

کچھ مربعوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر ان کا ڈھیر لگائیے اور دیکھیے۔ 

کیا مستطیل کے کنارے ایک جیسے ہوتے ہیں؟

آپ کو کیسے معلوم ہوا؟

ایک کے اوپر ایک مستطیل کا ڈھیر لگائیے اور معلوم کیجیے۔ 
کیا ایک مستطیل اور مربع کے کنارے ایک جیسے ہوتے ہیں؟

اپنی کلاس سے کچھ ایسی اشیا کے نام بتائیے جن کے کونے مربع کی طرح ہیں؟


چلو اس فریم کو دھاگے سے سجاتے ہیں۔ 
مستطیل اور مربع کے کونے، مربع کے کونے کی طرح ہیں۔
کیا اس شکل کے کونے مربع کے کونوں کی طرح ہیں؟
Screenshot 2024-09-12 160124
یہ کتنا خوب صورت ہے!
Screenshot 2024-09-12 160142
آئیےکرتے ہیں

آپ کاغذ کی دو پیٹیوں کو جوڑ کر مختلف طرح کے کونے دکھا سکتے ہیں۔

Screenshot 2024-09-12 160216
مربع کے کونے سےکم مربع کا کونا مربع کے کونے سےزیادہ

پٹیوں کا استعمال کرکے مربع کا کونا، مربع سے کم کونا اور مربع سے زیادہ بڑا کونا دکھائیے۔ 
کیا آ پ  پٹّیوں کا استعمال کرکے یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ میز اور بورڈ کے کونے مربع کے کونے ہیں یا نہیں؟

1. ان شکلوں میں مربع والے کونوں پر نشان لگائیے۔ 

Screenshot 2024-09-12 160236

2. نقطوں کو ملا کر کچھ مربعوں کا خاکہ بنائیے۔ 

Screenshot 2024-09-12 160254
آ پ کو کتنے مختلف مربع حاصل ہوئے؟
_____________________________

استاد کے لیے نوٹ :  بچوں کی حوصلہ افزائی کیجیے کہ وہ مربع والے کونے ، اس سے کم کونے اور اس سے زیادہ والے کونے کی بنیاد پرشکلوں کی درجہ بندی کریں۔ کچھ شکلوں میں ایک سے زیادہ قسم کے کونے ہو سکتے ہیں۔ ماچس کی تیلیوں کا استعمال کرکےایسی شکلوں کی تشکیل کیجیے۔ 

3. درج ذیل شکلوں کو دیکھیے اور جواب دیجیے۔ 

a. شمار کیجیے اور کونوں کی تعداد لکھیے۔ .............
b. مربع نما کونوں پر دائرہ بنائیے۔
Screenshot 2024-09-12 160313

4. ماچس کی دو تیلیوں  کا استعمال کرکے دو مربع نما کونے اور پھر چار مربع نماکونے بنائیے ۔نیچے دی گئی خالی جگہ میں اسے دکھائیے اور بنائیے۔

میں ماچس کی دو تیلیوں کا استعمال کرکے ایک مربع نما کونا بنا سکتی ہوں۔
Screenshot 2024-09-12 160337

5. مروگن نے ماچس کی 10 تیلیوں سے تین مربع بنائے۔

 آپ ماچس کی 12 تیلیوں سے کتنے مربع  بنا سکتے ہیں؟

مثلث  –   مثلث…کتنے سارے مثلث

ان اشیامیں کیسی یکسانیت ہے؟
ان سبھی اشیا کے مثلث نما رخ ہیں ۔ 
Screenshot 2024-09-12 160413

ایک مثلث کو بیان کیجیے

مثلث میں ____________ کنارے ہوتے ہیں   اور کونے ____________ ہوتے ہیں۔ 

آئیےکرتے ہیں

1. اپنی کاپی میں اپنے اطراف سے کچھ مثلث نما اشیا کے نام لکھیے۔ 

2. مندرجہ ذیل رنگولیوں میں مثلثوں کی گنتی کرکے لکھیے۔ 

Screenshot 2024-09-12 160426

3. دائرے میں دیے گئے نقطوں کا استعمال کرکے آپ کتنے مختلف مثلث بنا سکتے ہیں؟

4. ماچس کی ایک تیلی کی جگہ بدل کر ایک مثلث کو دو مثلثوں میں تبدیل کیجیے۔ 

Screenshot 2024-09-12 160438

استاد کے لیے نوٹ :   کاغذ کی کٹنگ اور اسے موڑ کر مختلف طرح کے مثلث بنوائیے۔ لکڑیوں اور چکنی مٹی سے مثلث بنانے کے لیےبچّوں کی حوصلہ افزائی کیجیے۔ 

دائروں کے ساتھ سرکس

Screenshot 2024-09-12 160456
آئیےگفتگو کرتے ہیں

1. کیا آپ کبھی سرکس گئے ہیں؟

2. دائرہ کس طر ح کا نظر آتا ہے؟ دائرہ مستطیل کس طرح سے مختلف ہوتا ہے؟

آئیےکرتے ہیں

1. کچھ ایسی اشیا کے نام بتائیے جو دائرے کی طرح نظر آتے ہیں۔ 

___________________________________________________________

2. رنگ برنگے دائرے بنا کر سرکس کے منظر کو مکمل کیجیے۔ 

Screenshot 2024-09-12 160514

3. بوتلوں کے ڈھکّن ، چوڑیاں اور انگوٹھیاں استعمال کرکے اپنی کاپی میں دائروں کا خاکہ بنائیے۔ 


بچے ایک کھیل کھیل رہے ہیں۔ انھوں نے زمین پر ایک دائرہ بنایا ہے۔ 

کیا آپ نے کبھی کوئی ایسا کھیل کھیلا ہے جس میں آپ کو دائرہ بنانے 
کی ضرورت پیش آئی ہو؟     __________
Screenshot 2024-09-13 161014

زمین پر دائرہ بنانے کی کوشش کیجیے۔ 

تم کاغذکی پلیٹ کے ساتھ کیا کر رہے ہو؟

میں اس پلیٹ کو آدھا موڑ رہا ہوں۔

اس کو کھولو!

دیکھو! مجھے ایک سیدھا خط حاصل ہوا جس کو میں نے لال کردیا ہے۔ 
میں نے دائرے کو دیگر طریقوں سے بھی موڑا ہے اور انھیں نیلا رنگا ہے۔ 
یہ اتنی لمبی نہیں ہیں جتنا لمبا لال خط ہے۔

لاؤ! میں دوسرے آدھے میں موڑتا ہوں اور دیکھتا ہوں کیا ہوتا ہے؟

تمھیں دو خطوط حاصل حاصل ہوں گے جو ایک یکساں نقطے پر ملیں گے۔ 
کیا وہ نقطہ دائرے کا مرکز ہوگا؟ 
Screenshot 2024-09-13 123441
چلیےایک کاغذ کی پلیٹ لیتے ہیں اور اسے آدھے میں موڑتے ہیں جس طرح سے بچوں نے موڑا تھا۔ 
جس نقطے پر دونوں خطوط ملتے ہیں اسے دائرے کا مرکز کہتے ہیں۔ 

دائرے کا استعمال کرکے کچھ کٹھ پتلیاں بنائیے اور ان سے کھیلیے۔
Screenshot 2024-09-13 123507
آئیےکرتے ہیں
1. درج ذیل دو شکلوں  کو دیکھیے ، ان کی یکساں اور مختلف خصوصیات پرگفتگو کیجیےاور مناسب لفظ پر صحیح کانشان لگائیے ۔

مربع اور مثلث دونوں میں سیدھے کنارے ہوتے ہیں۔ 
Screenshot 2024-09-13 123520
a. ان کے کونے  : یکساں مختلف
b. کناروں کی تعداد: یکساں مختلف
Screenshot 2024-09-13 123544

2. دو شکلوں کو منتخب کیجیے اور ان کے درمیان یکسانیت اور فرق پر اپنے دوستوں کے ساتھ گفتگو کیجیے۔ 

Screenshot 2024-09-13 123608

3. مندرجہ ذیل شکلوں میں سب سے بڑے مستطیل کو تلاش کیجیے۔

Screenshot 2024-09-13 123621

4. میں نے ایک مثلث بنایا۔ پھر مثلثوں کی ایک اور قطار بنائی۔ 


دوسری تصویر میں کتنے مثلث ہیں؟_________________
اگر میں اس میں مثلث کی ایک اور قطار بناؤں تو تیسری تصویر میں کل کتنے مثلث ہوں گے؟ _________________
Screenshot 2024-09-13 123634

5. یہاں کچھ مستطیل کٹے ہوئے ہیں ۔ کتنے مربع نما ٹکڑے ان میں سے  کاٹے گئے ہیں۔ 


استاد کے لیے نوٹ : بچے ’میرا مستطیل تلاش کیجیے‘ (Find my rectangle)کھیل کھیل سکتے ہیں۔ نقطوں والے کاغذ کا استعمال کیجیے۔ ایک بچہ مستطیل کے برعکس کونوں پر نقطے والے کاغذ میں نشان لگائے گا۔ دوسرے بچے کو وہ مستطیل کی شکلیں مکمل کرنی ہوں گی۔

6. مندرجہ ذیل شکلوں میں ہر شکل باقی سب سے الگ ہے۔

Screenshot 2024-09-13 123716
یہ شکلیں ایک دوسرے سےکس طرح مختلف ہیں؟گفتگو کیجیے۔ 

7. مستطیل کو مکمل کرنے کے لیے بائیں طرف کچھ شکلیں دی گئی ہیں۔ صحیح شکل پرصحیح کا نشان لگائیے جس سے دائیں طرف کا مستطیل مکمل ہو سکے۔ 

Screenshot 2024-09-13 123727

8. نیچے دی گئی شکل میں دو خطوط اس طرح بنائیے کہ وہ شکل کو تین مثلثوں میں تقسیم کر دے۔

9. دی گئی شکل میں ایک خط بنائیے جس سے یہ تین مثلثوں میں تقسیم ہوجائے۔ 

Screenshot 2024-09-13 123755

10. مندرجہ ذیل شکلوں کو مختلف پیمائش اور مختلف واقفیت (Orientations) سے اپنی کاپی میں بنائیے۔ 

a. مثلث
b. دائرہ 
c. مستطیل
d. کوئی دوسری شکل 

دروازے –نقطے –خطوط


ان پھولوں کی سجاوٹ کو دیکھو!
کتنے سارے خطوط اور گھماؤ دار خطوط!
Screenshot 2024-09-13 123823
میری دادی کی ساڑی میں بہت خوب صورت خطوط والا بارڈربنا  ہوا ہے۔ 

 سیدھے اور گھماؤدار خطوط کا استعمال کرکے اپنی پسند کا کوئی ڈیزائن بنانے کی کوشش کیجیے۔ 

Screenshot 2024-09-13 123835
دیے گئے پیٹرن کی توسیع کیجیے۔ 
Screenshot 2024-09-13 123843

تانگرام (Tangram)
کتاب کے آخر میں دیے گئے تانگرام پہیلی میں سے ٹکڑے استعمال کیجیے ۔ کیا آپ ان ٹکڑوں کا استعمال کرکے ان شکلوں کو بنا سکتے ہیں؟
Screenshot 2024-09-13 123853