Skip to content


سیکڑوں کا  گھر-1


اجّی، تیجی اور جوجو ایک میلے میں آئے ہیں۔ مثلث تورنوں کی تعداد کا اندازہ لگائیے۔
Screenshot 2024-09-26 162232
کیا تم اندازہ لگا سکتے ہو؟
یہ ایک سوسے زیادہ ہیں۔ 

اب معلوم کیجیےکہ یہ کتنے ہیں؟

Screenshot 2024-09-26 165249
ایک تو رن میں کتنے مثلث ہیں؟ .......................
سبھی تورن کو شمار کرنے کی کوشش کیجیے۔
کل تورن :200 سے 50 زیادہ ، مطلب 250
Screenshot 2024-09-26 162251
teacherاستاد کے لیے نوٹ : بچوں کی مدد کیجیے کہ وہ 200 سے اوپر کی گنتی والی اشیا کو گِنیں اور پہلے کی طرح عدد کے ناموں کو استعمال کرکے شمار کریں۔ 

Screenshot 2024-09-26 162304
اندازہ لگائیے کہ یہاں کتنی   چوڑیاں ہیں؟ .............
کل چوڑیوں کو گننے کی کوشش کیجیے اور دیکھیے  کہ تیجی نے کس طرح گنتی کی ہے؟
کل چوڑیاں: 200 اور80 زیادہ یعنی 280۔

چوڑیاں ! چلو گنتے ہیں!
10, 20, 30, … 100, 110,
 120 … 200, 210, … 270, 271, 272 … 279, 280
Screenshot 2024-09-26 162320
اندازہ لگائیے کہ ڈبّوں میں کتنی ٹافیاں ہیں۔ ........................
گنیے اور معلوم کیجیے۔ .................
Screenshot 2024-09-26 162340
Screenshot 2024-09-26 162332

یہ تو بہت ساری ٹافیاں ہیں!
چلو گنتے ہیں ! 10, 20, 30,...100, 110, 120, ….190, 200, 210, …290, 291, 292, 293, …, 298

جوجو کے ہاتھ میں 2 ٹافیاں ہیں۔
 تو کل کتنی ٹافیاں ہوئیں؟ 

298 + 1 = 299
299 + 1 = 300
کتنی تورن چاہیے جو کل 300 ہوجائیں؟ 
300 سے کتنی چوڑیاں کم ہیں؟ 
کیا زیادہ ہے: چوڑیاں یا تورن

Screenshot 2024-09-26 162351
298 سے ایک زیادہ
 299 ہے،299 سے ایک 
زیادہ 300ہے۔
.
آئیےکرتے ہیں

1. جوجو میلے میں ایک ٹائل والے راستے پرکود رہا ہے۔ 

خالی ٹائل کو اعداد سے پُر کیجیے۔

Screenshot 2024-09-26 164243

2. خالی جگہوں کو صحیح عدد سے پُر کیجیے۔

Screenshot 2024-09-26 164255

Screenshot 2024-09-26 164304

5. چیونٹیوں کو زمین پر کچھ کھانا ملا ہے۔ اندازہ لگائیے ۔ یہاں کتنی چیونٹیاں ہیں۔ شمار کیجیے اور معلوم کیجیے۔

Screenshot 2024-09-26 164315
استاد کے لیے نوٹ   :    بچوں سے پوچھیے کہ ان کے جوابات مختلف کیوں ہوئے اور کس طرح سے ہم  اعدادشماری میں بہتر ہو سکتے ہیں ۔  جوابات میں فرق کا استعمال بچوں کو یہ سمجھانے میں کیجیے کہ 10-10 کے گروپ میں  تقسیم کرکے شمارکرنا، بڑے اعداد کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ بچوں کی مدد کیجیے کہ اعدادشماری کے بہتر طریقے تک  وہ خود رسائی حاصل کر سکیں۔ 

تیجی اور جوجو نے ماچس کی تیلیوں کےگچھوں کا استعمال کرکے اعدادکولکھنا اور ان کا مظاہرہ کرنا سیکھ لیا ہے۔ وہ اعداد کے جملوں کو ایک سے زیادہ طریقوں سے لکھ بھی سکتے ہیں۔

6. خالی جگہوں کو پُر کیجیے۔

Screenshot 2024-09-26 164400

7. مندرجہ بالا اعداد کوعددی خط پر ظاہرکیجیے۔

عدد 235، 200 اور 250 کے درمیان آتا ہے۔

استاد کے لیے نوٹ  :  ماچس کی تیلیوں یا گھر پر آسانی سے دستیاب اشیا کا استعمال کرکے بچوں سے بڑے اعداد بنوائیے اور انھیں اسکول لانے کی ہدایت دیجیے۔

8. مندرجہ ذیل تصاویر کو دیکھیے اور ان کے مطابق اعداد لکھیے  ۔ 

Screenshot 2024-09-26 164411

9. آپ بھی عددی سلائیڈر بنائیے جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ 

مندرجہ ذیل کی طرح عدد کوبڑھائیے یا گھٹائیے۔

Screenshot 2024-09-26 164422
a. 285 – ایک عدد بڑھائیے
b. 147 – دس سے عدد کو بڑھائیے
c. 367 – دو عدد گھٹا  ئیے
d. 289 – 10 عدد گھٹائیے
e. 290 – 20 عدد بڑھائیے

استاد کے لیے نوٹ  : استاد یہ تدریسی آموزشی اشیا بنائے گا اور بچوں کے ساتھ کھیلے گا۔ 


آئیےکھیلتے ہیں


جھنڈے کا کھیل: آئیے  ایک اندازہ لگانے والا کھیل کھیلتے ہیں ۔ تیجی نے 200 سے 210 کے بیچ کا ایک عدد سوچا۔ جوجو کو اس کا اندازہ لگانا ہے۔ 

اس جھنڈے کا رخ دائیں طرف کیوں ہے؟ عدد اندازے سے زیادہ ہے۔
اس جھنڈے کا رخ بائیں طرف کیوں ہے؟
Screenshot 2024-09-26 164438

اب آپ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلیے اور اعداد کا اندازہ لگائیے۔ 


استاد کے لیے نوٹ    :   اس کھیل کو تختۂ سیاہ پرکھیلیے ۔بعد میں بچے اسے جوڑے میں یا چھوٹے گروپ میں کاپی میں کھیل سکتے ہیں۔ استاد اس کھیل کومزید دل چسپ بنا سکتے ہیں،اعداد کی رینج کو تبدیل کر سکتے ہیں اور اندازہ لگانے کی باری کو پہلے سے طے کر سکتے ہیں۔ 

جادوئی گنتی 

کسی  بھی عدد کا نام لکھیے۔ اس میں استعمال ہوئے حروف کوشمارکیجیے اور اس نئے عدد کا بھی نام لکھیے۔ اس کو  دوہراتے رہیے۔ کیا ہوا؟

235 دوسوپینتیس 10حروف
تینتیس چھ حروف
گیارہ پانچ حروف
چھ ایک حرف
تین تین حروف
پانچ چارحروف
چار تین حروف
Screenshot 2024-09-26 164527
187 ایک سوستاسی

یہ ہمیشہ چار پرختم ہوتا ہے؟

204 دوسوچار
Screenshot 2024-09-26 164551

خط پر اعداد

تیجی،  جوجو اور بھولو کو بتائیے کہ اگلےسو کا عدد کیا        ہوگا۔ ذیل میں دیے گئے عددی خط پر اسے لکھیے۔ 
کیا آپ ماچس کی تیلیوں کا استعمال کر  کے اعداد کا مظاہرہ کر سکتے ہیں؟
ایک سو......
دوسو......
تین سو......
اور؟
چارسو!
Screenshot 2024-09-26 164611

آئیےکرتے ہیں

تیجی اور جوجواعدادکو مندرجہ ذیل عددی خطوط پررکھ رہے ہیں۔

1. 216 ، 243  اور257کو نیچے دیے گئےعددی خط پر تلاش کیجیے۔
Screenshot 2024-09-26 164611
2. ذیل میں دیے گئے عددی خط پر  375،337،332،329 اور387کو تلاش کیجیے۔ 
Screenshot 2024-09-26 164618
3. بتائیے، 387، 400 سے کتنا دورہے؟.................
Screenshot 2024-09-26 164628
4. کون سا عدد زیادہ ہے: 393 یا 400؟ عددی خط کا استعمال کرکے  اسے ذیل میں دی گئی خالی جگہ میں بھریے اور چھلانگ لگاکر دکھائیے کہ 393، 400 سےکتنا  دور ہے؟
Screenshot 2024-09-26 164636
استادکے لیے نوٹ   :   مندرجہ بالا عددی خط میں مختلف چھلانگوں پر بچّوں کی توجہ مبذول کرانے کے لیے مدد کیجیے۔ ماچس کی تیلیوں اوردوسری اشیا کے گچھوں کے استعمال سے اعداد کی تفہیم کے لیے بھی بچّوں کی مدد کیجیے۔


5. تیجی اورجوجوکومیلے میں گھومنے کے بعد بھوک لگنے لگی ۔چناں چہ وہ فاروق چاچا کی مٹھائی کی دکان پر گئے۔
Screenshot 2024-09-26 164650
a. میسورپاک کے کتنے ٹکڑے ایک تھال میں ہیں؟ .................
b. میسورپاک کے کل کتنے ٹکڑے ہیں؟ .................
c. چاچا کے پاس تھالوں میں کتنے لڈّو ہیں؟ .................
d. چاچا کے پاس کتنے ڈھوکلے ہیں؟ .................
e. چاچا تھال میں مزید لڈّو رکھنے جارہے ہیں۔ تھال میں مزیدکتنے لڈّو آجائیں گے؟ .................
f. پوری تھال بھرنے کے بعد اس میں کل کتنے لڈّو ہوں گے؟ .................
g. مندرجہ ذیل اعداد کو  نیچے دیے گئے عددی خط پر نشان زد کیجیے: 
476, 438, 487, 423
اس عددی خط پر 
پانچ سو( 500 )کودکھائیے!
Screenshot 2024-09-26 164659
Screenshot 2024-09-26 164709
آئیےکرتے ہیں

1. تیجی اورجوجو نے ایک بڑی عمارت دیکھی۔

سیکڑے کی کود
Screenshot 2024-09-26 164726
بغیرگنتی کیے رنگے ہوئے گھروں کے اعدادمعلوم کیجیے اوراپنی حکمتِ عملی بتائیے۔

105 سے ایک منزل اوپر 115 ہے۔

رنگے ہوئے گھروں کوصحیح اعداد سے پُرکیجیے۔

استاد کے لیے نوٹ   :   پہلے خانے کوبچّوں کوگن کربھرنے دیجیے۔ باقی خانوں کوبھرنے کے لیے اعداد کے پیٹرن کوسمجھنے میں بچّوں کی حوصلہ افزائی کیجیے۔


2. ارونددادا کوفاروق چاچا کی مٹھائیوں کی دکان سے مٹھائیاں گھروں میں پہنچانی ہیں۔ ان گھروں میں رنگ بھریے جن میں اروند داداکومٹھائیاں پہنچانی ہیں۔

مکان نمبر ہیں: 
209, 228, 242, 258, 267, 276, 290, 315, 346, 367, 389, 395.

کودنے میں مزہ
Screenshot 2024-09-26 164807


3. مندرجہ ذیل مکانوں کے نمبر کے آگےمنزل نمبر اور کالم نمبرلکھیے۔

Screenshot 2024-09-26 164818

4. بلڈنگ کی مدد سے مندرجہ ذیل مکانوں کے اعدادتلاش کیجیے اورخالی جگہوں کوصحیح عدد سے مکمل کیجیے۔آپ نے کیا مشاہدہ کیا؟ اوپرسے نیچے اور دائیں سے بائیں جانے میں مکان کے اعداد کس طرح تبدیل ہوئے؟ اس پرگفتگو کیجیے۔

Screenshot 2024-09-26 164839

5. میں کون ہوں؟


مجھ میں 9، 1 اور 5 ہندسے ہیں۔ میں 200 سے کم ہوں۔ مجھ میں 9 اکائیاں ہیں۔ بتائو میں کون ساعدد ہوں............؟

میں 3 ہندسوں والا عدد ہوں ۔مجھ میں صرف 4 اور 0 ہندسے ہیں۔ میں کون سا عددہوں............؟

میں 300 سے بڑا ہوں مگر400 سے چھوٹا ہوں۔ مجھ میں ایک بھی دہائی نہیں ہے۔ میری اکائی اور سینکڑے کا ہندسہ یکساں ہے۔ بتائو میں کون سا
 عدد ہوں............؟


اروند دادا نےمٹھائی کے ڈبّے سینکڑے (100)، دہائیوں کے حساب سے پیک کیے جب کہ کھُلی مٹھائی (اکائی ) کے بھی پیکٹ تیار کیے۔ مٹھائی کی تعداد اورمکان دونوں یکساں ہیں۔

6. مندرجہ ذیل ہرمکان نمبرکے لیے مٹھائیوں کا ڈبّہ تیار کیجیے۔


مکان نمبر مٹھائیوں کا ڈبّہ تیار کیجیے ڈبّوں کی قسمیں اورپیکٹ عددی جملہ

مکان نمبر مٹھائیوں کا ڈبّہ تیار کیجیے ڈبّوں کی قسمیں اورپیکٹ عددی جملہ
211 H     T   O  2 H + 1 T + 1 O 200 + 10 +1
309
275
423
365
343
458
562
606
800


استاد کے لیے نوٹ :  بچّوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ  ڈائینس بلاک کا استعمال کرکے مٹھائیوں کو دکھائیں گے۔ ایک سیٹ کتاب کے آخر میں دیاگیا ہے۔ مربع نما ریاضی کی کاپیوں کا استعمال کرکے انھیں آسانی سے بنایا جاسکتا ہے۔ بچّے  ڈائینس بلاک کا استعمال کرکے خاکہ بنانے سے پہلے ماڈل بھی بناسکتے ہیں۔

چھلانگ والے گھر

Screenshot 2024-09-26 164908
a. گلابی اورپیلے مکان نمبرلکھیے۔
b. ان اعداد میں جوپیٹرن بن رہا ہے اس کو ذیل میں لکھیے۔
...........................................................................................................
...........................................................................................................

8. اروند دادا 10-10 کے چھوٹے ڈبّوں کو100 کے بڑے ڈبّے میں پیک کرنا چاہتے ہیں۔ 

ا. 10-10 کے کتنے ڈبّے ،100 کے ایک ڈبّے میں آجائیں گے؟ ............
ب. 100 کے دوڈبّوں میں 10 کے کتنے ڈبّے آجائیں گے؟ ......
ج. 100 کے چارڈبّوں میں 10 کے کتنے ڈبّے آجائیں گے؟ .........
د. اگر وہ 100 کا ایک ڈبّہ کھولیں گے تواس میں 10 کے کتنے ڈبّے مل جائیں گے؟ ..............

استاد کے لیے نوٹ  :  استاد بچّوں کی حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں کہ وہ اعداد کے پیٹرن، ہندسوں کے پیٹرن، ہندسوں میں تبدیلی وغیرہ کوتلاش کریں اور یہ بھی معلوم کیجیے کہ 100 کے ڈبّوں، دہائی کے ڈبّوں اوراکائی کے ڈبّوں کے درمیان کیا رشتہ ہے؟

9. اعداد کی تلاش

200 اور300 کے درمیان کے وہ اعداد لکھیے جن میں 5 ہندسے کی طرح ہو۔کیا 245 ایک وہ عدد ہے؟ مزید دوسرے  اعداد لکھیے۔
..................................................................................................................
..................................................................................................................

آئیےکھیلتے ہیں
کیا آپ کویہ کھیل یاد ہے؟ آئیے اسے دوبارہ کھیلتے ہیں۔ ہم حرکات کونیچے دی گئی جدول  میں لکھیں گے ۔ایک آپ کے لیے جدول میں دیا گیا ہے۔

سیکڑے دہائیاں اکائیاں نمبر
تالیاں چُٹکی پھَٹ 211
Screenshot 2024-09-26 164928

مظاہرہ کیجیے اور بتائیے

کارڈ کی لڑی اس طرح بنائیے کہ ہراگلے کارڈ میں پچھلے کارڈ کا جواب ہو۔ان کارڈوں کوجماعت میں بچّوں کوتقسیم کردیجیے۔ ایک بچہ اپنے کارڈ کوپڑھے گا اورجس بچّے کے پاس اس کا جواب ہوگا وہ خودکوتلاش کرے گا۔ یہ کھیل تب ختم ہوگا جب ہربچہ کارڈ کا استعمال کرکے جواب دے ۔
ذیل میں ایک مثال دی گئی ہے۔

میرے پاس دوسوسولہ ہے۔
کس کے پاس اس سے دس زیادہ ہے۔

میرے پاس ہے۔
308 کس کے پاس ہے؟

میرے پاس تین سوآٹھ ہے۔
کس کے پاس ہے                                                                    ؟

میرے پاس چار سینکڑے،دو دہائیاں    اور صفر اکائیاں ہیں۔
کس کے پاس یہ ہے؟

Screenshot 2024-09-26 164942
آئیے موازنہ کریں کہ کس کے پاس زیادہ لڈّو ہیں اور اس کا مظاہرہ زیادہ (<) اورکم (>) والے نشانوں کے استعمال سے کریں۔
487 لڈّو ، 423 لڈّو سے زیادہ ہیں۔
423 لڈّو، 487 لڈّوسےکم ہیں

487 > 423
اس نشان کا کھلاہوا منھ بڑے عدد کو ظاہر کرتا ہے۔

423 < 487
Screenshot 2024-09-26 164955
اب 321 اور231 کا موازنہ کیجیے۔ 3  سینکڑے ، 2 سینکڑے سے زیادہ ہے۔ کیا ان اعداد میں کسی اورہندسے کودیکھنے کی ضرورت ہے؟ نہیں تو 231 سے زیادہ  321  (>)ہے۔
Screenshot 2024-09-26 165012
321 > 231
آئیے ایک اورمثال لیتے ہیں۔ ہم 209 اور 290 کا موازنہ کررہے ہیں۔ دونوں ہی اعداد میں 2 سینکڑے ہیں۔ مگر9اکائیاں 9دہائیوں سے کم ہیں تو 209 کم ہوا 290 سے۔

321 > 231
Screenshot 2024-09-26 165024

آئیےکرتے ہیں

1. مندرجہ ذیل اعداد کا موازنہ کیجیے اور>، < کے  نشانات کا صحیح استعمال کیجیے۔ 

Screenshot 2024-09-26 165038
199، 201  سے .........

285، 275 سے .........

2. سوچ کر جوڑےملائیے۔


329 اور392 دونوں میں تین سینکڑے ہیں۔ 329 میں دو دہائیاں ہیں اور 392 میں 9 دہائیاں ہیں۔  325 زیادہ ہے 235 سے کیوں کہ
110 میں1 سینکڑہ ہے اور 11 میں کوئی سینکڑہ نہیں  ہے۔ (صفر سینکڑہ) 235کم ہے 523سے کیوں کہ
235 میں 2سینکڑے ہیں اور 523 میں 5 سینکڑے ہیں۔  157 زیادہ ہے 153 سے کیوں کہ
325 میں 3 سینکڑے ہیں اور 235 میں 2 سینکڑے ہیں۔  432 زیادہ ہے 423 سے کیوں کہ
157 اور153 میں ایک سینکڑہ ہے اور دونوں ہی میں 5 دہائیاں ہیں مگر 157 میں 7 اکائیاں ہیں اور 153 میں  3 اکائیاں ہیں۔ 329کم ہے 392 سے کیوں کہ  
432 اور423 دونوں میں 4سینکڑے ہیں۔ 532 میں 3 دہائیاں ہیں اور 423 میں 2 دہائیاں ہیں۔ f)   110 زیادہ ہے 11 سے کیوں کہ


3. ہرقطار میں سب سے چھوٹے عدد پر دائرہ بنائیے:

(a) 374, 473, 347, 437
(b) 239, 123, 321, 456

4. ہرقطار میں سب سے بڑے عدد پر دائرہ بنائیے:


(a) 466, 437, 439, 447, 483
(b) 464, 387, 123, 256, 348

5. کسی ہندسے کودہرائے بغیر 2،3 اور4 کا استعمال کرکے تین ہندسوں کا ایک عدد بنائیے اور سب سے بڑے عدد کو لال رنگ سے رنگیے اور چھوٹے عدد کوپیلے رنگ سے رنگیے۔










6. اب 3،2 اور 4 کا استعمال کرکے  3 ہندسوں کا ایک عدد بنائیے جس میں آپ ہندسوں کودوہراسکتے ہیں۔ سب سے بڑے عدد کو لال سے رنگیے اور چھوٹے عدد کوپیلے سے رنگیے۔











7. (a) درج ذیل اعداد کوچھوٹے سے بڑے عدد تک ترتیب دیجیے۔

456, 389, 207, 99, 110


(b) درج ذیل اعداد کوبڑے سے چھوٹے عدد تک ترتیب دیجیے۔

67, 376, 294, 249, 494

استادکے لیے نوٹ   :      دو اعداد کا موازنہ کرنے کے دوران اُن اعداد پر بچّوں کی توجہ مرکوزکرنے میں مدد کیجیے جوعددوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کی مدد کے لیے ڈائینس بلاک کی نمائندگی کا استعمال کیجیے کہ ایک سینکڑہ ایک دہائی اورایک اکائی سے زیادہ ہے۔ اسی طرح ایک دہائی ایک اکائی سے زیادہ ہے۔