Skip to content


رکشا  بندھن


Screenshot 2024-09-24 162709
کل گوپال کا پسندیدہ تہوار ہے۔
گوپال اور دھارا بہت جوش میں ہیں۔ ان کی پیاری آتیہ (والد کی بہن) آج ان سے ملنے گھرآرہی ہیں۔ انھوں نے اپنے گھر کوصاف ستھرا کرکے سجادیا ہے۔ 
گوپال کے گھر کودھیان سے دیکھیے۔
اس میں آپ کوکیا دل چسپ لگا؟
............................................................................................ 

مندرجہ ذیل اشیا کو تلاش کیجیے اور گن کر لکھیے۔

 پتّے    گلاس   انار  پھول

جشن شروع!
دھارا کی ماں تہوار کے لیے کچھ سامان خرید کرلائی ہیں ۔اندازہ لگائیے کہ وہ لوگ کس تہوار کی تیاریاں کررہے ہیں؟
Screenshot 2024-09-24 162727
Screenshot 2024-09-24 162734

آئیے راکھی بناتے ہیں!

Screenshot 2024-09-24 162749
دیکھو! میرے استاد نے مجھے راکھی بنانا سکھایا۔

ہرراکھی کے لیے ہمیں ایک پھول، ..........  دھاگے  اور .......... موتیوں کی ضرورت ہے۔

ہمیں پانچ راکھیاں بنانی ہیں۔

بتائیےانھیں کتنے دھاگوں،  پھولوں اورموتیوں کی ضرورت ہے؟
Screenshot 2024-09-24 162803

ہر ایک راکھی میں ایک پھول کا استعمال ہوتا ہے۔ ہمیں 5 راکھیاں بنانی ہیں۔

دھارالیتی ہے

اس کو ہم 1 کا         5 گنا بھی کہہ سکتے ہیں۔
یا   5     = 1 ×  5

5 راکھیوں کے لیے ہمیں  .........پھول چاہیے۔

ایک راکھی میں2 دھاگے استعمال ہوں گے ہمیں 5 راکھیوں کی ضرورت ہے۔

Screenshot 2024-09-24 162813

دھارالیتی ہے
Screenshot 2024-09-24 162823
یا 2 کا               5 گنا
یا 2 × 5

5 راکھیوں کے لیے ہمیں.............. دھاگوں کی ضرورت ہے۔
Screenshot 2024-09-24 162834
ہر ایک راکھی میں 4 موتیوں کا استعمال ہوتا ہے۔ ہمیں 5 راکھیوں کی ضرورت ہے۔

یا 4 کا           5 گنا
یا 4 × 5

5 راکھیوں کے لیے ہمیں.............. موتیوں کی ضرورت ہے۔

آئیےکوشش کرتے ہیں

اسی طرح کی 10 راکھیاں بنانے کے لیے ہمیں .........پھولوں......... دھاگوں اور......... موتیوں کی ضرورت ہے۔
30پھول،  30 دھاگے اور 30 موتی رکھے ہیں۔ ان چیزوں سے آپ کتنی راکھیاں بنا سکتے ہیں؟ جواب حاصل کرنے کے لیے ضرورت کے مطابق تصاویر کا استعمال کیجیے۔









دل چسپ سرگرمی
اپنے گھر پر ایک رنگ برنگی راکھی بنانے کی کوشش کیجیے اوراپنی جماعت میں اسے دکھائیے۔


جگن ناتھ کی مٹھائی کی دکان

بَپّا، ہماری آتیہ کو لڈّو پسند ہیں۔ چلیے کچھ خرید لیتے ہیں۔

1، 2، 3، 4،...
ارے میں تو گنتی بھول رہی ہوں۔

ہاں ضرور!

رکودھارا! دکان دار کوانھیں ایک ڈبّے میں رکھنے دو۔
Screenshot 2024-09-24 163034

ہم اس ڈبّے میں لڈّو کیسے گِنیں گے؟
3  +  3  +  3  = ......
یا 3 کا تین گنا    9 ہوتا ہے۔
یا 3 × 3 = ......
اس ڈبّے میں...... لڈّو ہیں۔
Screenshot 2024-09-24 165607

مہربانی کرکے مجھے 2 ڈبّے
 لڈّو دےدو۔
Screenshot 2024-09-24 165631Screenshot 2024-09-24 165613
8  =  9 + 9 
9کا دوگنا 18 کے برابر ہوتا ہے۔
2 × 9 = 18
18 لڈّو ہیں۔

= 3 + 3 + 3 + 3 + 3 + 3 + 3 
یا   3 کا  6 گنا  18 کے برابرہوتا ہے۔
یا 6   ×   3  =  18
کل 18 لڈّو ہیں۔

Screenshot 2024-09-24 165643
آتیہ اور بچّوں کے آنے کے بعد گھرمیں ہم 9 لوگ ہوجائیں گے۔ اگر ہم سبھی لوگوں میں برابر سے 18 لڈّو ؤں کو تقسیم کریں تو ہم میں سے ہر ایک کے حصّے میں کتنے لڈّو آئیں گے؟

کیا آپ یہ معلوم کرنے میں دھارا کی مدد کرسکتے ہیں؟

کچھ دیر کے لیے خود کو دھارا سمجھیے۔ اب 18 لڈّوئوں کو   اپنے 9 دوستوں میں برابرسے تقسیم کیجیے۔
آئیے دیکھتے ہیں دھارا نے یہ کیسے کیا۔
Screenshot 2024-09-24 165652


Screenshot 2024-09-24 165718
بچے ہوئے لڈّوؤں کی تعداد
Screenshot 2024-09-24 165728
بچے ہوئے لڈّوؤں کی تعداد

جب 18 لڈّو کوبرابر سے 9 لوگوں میں تقسیم کیا جاتاہے توہرایک کو .............لڈّو ملتے ہیں۔
18برابر سے 9 میں تقسیم کرنے کے بعد ہر ایک کے حصّے میں دوآئیں گے۔
یا، 9   ÷  18  =   2    لڈّو

آئیے کوشش کرتے ہیں

تصویرکو دھیان سے دیکھیے۔ کاجوقتلیوں کی تعداد کا اندازہ لگائیے۔
Screenshot 2024-09-24 165758
گنتی کیجیے اور کاجوقتلیوں کی تعداد لکھیے
کاجوقتلیوں کی کل تعداد = .........

سبھی کاجوقتلیوں کو5 لوگوں میں برابرسےتقسیم کیجیے۔ آپ پلیٹوں میں کاجوقتلی کا خاکہ بناکرایسا کرسکتے ہیں۔ہرایک کو کتنی کاجو قتلی ملیں گی؟

اپنے کام کا دھارا کے کام سے موازنہ کیجیے۔
Screenshot 2024-09-24 165820
Screenshot 2024-09-24 165831
بچی ہوئی کاجوقتلیوں
 کی تعداد
Screenshot 2024-09-24 165909
Screenshot 2024-09-24 165918
بچی ہوئی کاجوقتلیوں
 کی تعداد
Screenshot 2024-09-24 165936
بچی ہوئی کاجوقتلیوں
 کی تعداد
Screenshot 2024-09-24 165944
20 کاجوقتلیوں کو5 لوگوں میں برابر تقسیم کرنے پر ہرایک کو 4 ملیں گی۔
4 = 5÷20

آئیےکرتے ہیں

1. سبھی کا جوقتلیوں کو4 لوگوں میں برابرتقسیم کیجیے۔ ہرایک کے حصّے میں کتنی کا جوقتلیاں آئیں گی؟ 

 آئیے اس  کونیچےدی گئی تصویر میں حل کرتے ہیں۔ کا جوقتلیوں کوٹرے سے نکال کر  پلیٹ میں رکھیے۔


آپ کے لیے پہلا قدم حل کردیاگیا ہے۔
Screenshot 2024-09-24 170213


ہرایک کو ........ کا جوقتلیاں ملیں گی۔
16÷ 4 = ........

2. پلیٹ میں دیے سبھی 15 پیڑوں کو5 لوگوں میں برابر  تقسیم کیجیے۔ ہرایک کوکتنے پیڑے ملیں گے؟

کل پیڑے Screenshot 2024-09-24 170231
Screenshot 2024-09-24 170241
1  5
-    5
  -      
-       

آئیے سوچتے ہیں


1. ہرسائیکل میں 2 پہیوں کی ضرورت ہے۔ 12 پہیوں سے کتنی  سائیکل بن سکتی ہیں؟

Screenshot 2024-09-24 170258

12 کو2 سے برابر  تقسیم کرنےکے بعد........ .   آئے گا۔
12 ÷ 2  = ........ .

2. تصویرکو دھیان سے دیکھے اور جلیبیوں کی تعدادگنیے۔

Screenshot 2024-09-24 170308

یہاں ........جلیبیاں ہیں۔
آپ نے کس طرح شمارکیا؟ اپنے دوستوں کے ساتھ گفتگو کیجیے۔
 گروپ میں گنتی کرنا، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں 4-4 جلیبیوں کے 6گروپ ہیں۔
Screenshot 2024-09-24 170324
یا 4 + 4 + 4 + 4 + 4 + 4 = .......
Screenshot 2024-09-24 170336
یا ........ ×     4   = ........جلیبیاں۔
Screenshot 2024-09-24 170418
بَپّا، ہم نے 24 جلیبیاں خریدی ہیں۔
گھر پر ہم کل 9 لوگ ہیں۔ کیا ہرایک کو  4 جلیبیاں مل سکتی ہیں؟

کیا گوپال کے گھر میں ہر کسی کے لیے 4 جلیبیوں کے حساب سے کھانے کے لائق جلیبیاں ہیں؟
گوپال کو کتنی جلیبیاں خریدنی چاہیے تاکہ گھر کے ہرفردکو 4 جلیبیاں مل جائیں۔

  باغیچے میں پودے
دھارااورگوپال نے گھرجانے کے راستے میں پھلواری دیکھی۔
دھارا:  پودوں کی تعداد ہے:
6 + 6 + 6 + 6 + 6 + 6 + 6 + 6 = .....
6 کا8 گنا =
6 ×  8  =
گوپال: نہیں! 8 + 8 + 8 + 8 + 8 + 8ہے
6 ×  8  =
آپ کے حساب سے دونوں میں سے کون صحیح ہے؟
Screenshot 2024-09-24 170821

مختلف طریقوں سے گروپ بنانا

Screenshot 2024-09-24 170833
دھارا گوپال
6 × 8 8 × 6

Screenshot 2024-09-24 170844

کیا آپ دی ہوئی  برابرگروپنگ کو مکمل کرسکتے ہیں اوراس کو ضرب کے طور پر لکھ سکتے ہیں؟
 کیا آپ مختلف شکلوں کے مزید برابر گروپ  تلاش کر سکتے ہیں؟انھیں بنائیے اور ضرب کے طور پر لکھیے۔

پولٹری فارم کی سیر
اگلے دن بچے اپنے اپّا اور چچیرے بھائی بہنوں کو ایک پولٹر ی فارم (Poultry Farm) پرلے گئے۔ انھوں نے وہاں مرغی کے  بہت سارے بچے دیکھے۔ آئیے ان مرغی کے بچوں کوگنتے ہیں۔
Screenshot 2024-09-24 170920


2 کا1 گُنا 2ہوتا ہے یا 2 ×1 =  2
2 کا2 گُنا 4ہوتا ہے یا 2 ×2 =  4
2 کا3 گُنا 6ہوتا ہے یا 2 ×3 =  6
2 کا4 گُنا ....... ہوتا ہے یا 2 ×4 =.......
2 کا5 گُنا .......ہوتا ہے یا 2 ×5 =.......
2 کا6 گُنا .......ہوتا ہے یا 2 ×6 = .......
2 کا....... گُنا .......ہوتا ہے یا 2 ×....... = .......
 ....... کا ....... گُنا ......ہوتا ہے یا 2 ×8 = ......
....... کا ....... گُنا .......ہوتا ہے یا 2 ×9 = ......
....... کا ....... گُنا .......ہوتا ہے یا  2 ×10 = ......

کودنے کا کھیل

چلو ایک کھیل کھیلتے ہیں۔Screenshot 2024-09-24 170945
شام کے وقت پورا خاندان کھیل کے میدان گیا۔
آتیہ نے لکڑی کا استعمال کرکے زمین پر ایک گھمائو دارعددی ٹریک بنایا۔ انھوں نے دھارا سے اس پر     0 سے شروع کرتے ہوئے اعداد لکھنے کو کہا۔
Screenshot 2024-09-24 171007


اب مجھے ایک کودنےوالے کی ضرورت ہے۔ کون کودنا چاہتا ہے؟

میں کودوں گی۔
Screenshot 2024-09-24 171024
0 سے شروع کرتے ہوئے دھارا 3  پرکودی۔ 3 سے وہ 6 پرگئی۔پھر  6 سے 9 پر گئی۔ اب دیکھیے کہ دھارا  9 سے آگے کس طرح کودتی ہے۔
Screenshot 2024-09-24 171041

دھارا 3 کی چھلانگ لگارہی ہے۔
چھلانگوں کی تعداد پہنچے والے اعداد
1. پہلی چھلانگ 3
2. دوسری چھلانگ ← ← 3 + 3 = 6 = 2x3
3. تیسری چھلانگ ← ← 3 + 3 + 3 = 9 = 3x3
4. چوتھی چھلانگ ← ← .....................................................................
5. پانچویں چھلانگ ← ← .....................................................................
6. چھٹی چھلانگ ←← .....................................................................
7. ساتویں چھلانگ ←← .....................................................................
8. آٹھویں چھلانگ ←← .....................................................................
9. نویں چھلانگ ←← .....................................................................
10. دسویں چھلانگ ← ← .....................................................................


آئیےکرتے ہیں

1. اندازہ لگاکرلکھیے کہ دھارا آگے کون سے اعداد پرچھلانگ لگائےگی۔

..................................................................................................

2. کیا ان اعداد میں کوئی پیٹرن ہے  : 9،6،3 ...؟

3. دھارا   ہر بار کتنے قدم آگےکود رہی ہے؟

4. دیے گئے عددی ٹریک پر 6 کی  چھلانگ کے مطابق اعداد کی توسیع کیجیے۔

Screenshot 2024-09-24 171122

5. کیا اس کودنے والےکھیل کا استعمال 6 کا پہاڑا بنانے کے لیے کیا جاسکتاہے؟ 6 کے پہاڑےکواپنی کاپی میں لکھیے۔

6. کیا یہاں جمع کا عمل  باربار ہورہا ہے؟ ذیل میں دی گئی تصویرکی مدد سے جمع کا بارباراستعمال کرکے  4 کا پہاڑا بنائیے۔

Screenshot 2024-09-24 171136
Screenshot 2024-09-24 171151
گوپال............ قدموں کی چھلانگ رہا ہے؟
27 کے بعد وہ ............. ، ............. پرچھلانگ لگائےگا۔

8. گوپال کی چھلانگوں سے آپ کون سا پہاڑابنا سکتے ہیں؟ اپنی کاپی میں لکھیے۔ 

9. دھارا بھی چھلانگ لگاتی ہے۔گوپال  ان چھلانگوں کی تعداد لکھتا ہے، لیکن وہ شروعاتی اعداد کو لکھنا بھول جاتا ہے۔

دھارا کتنے قدموں کی چھلانگ لگارہی تھی؟اس عدد کاپہاڑا اپنی کاپی میں لکھیے۔

آئیےکھیلتے ہیں


آتیہ نے 12کے عدد پرایک پھول رکھا۔
               پھول   تک پہنچنے کے لیے برابر قدموں سے چھلانگ لگانا ہے۔
پھول پرکودنے کی اجازت نہیں ہے۔
جوشخص سب سےکم چھلانگ  لگاکر پھول تک              پہنچے گا وہ یہ کھیل      جیت جائے گا۔
آپ کون سے عدد سے چھلانگ لگانا چاہیں گے.........
Screenshot 2024-09-24 171214

عددی ٹریک کے مختلف اعداد پر پھول رکھ کر اپنے دوستوں کے ساتھ یہ کھیل کھیلیے۔
دیکھیےکہ کون سب سے کم چھلانگ کر  منزل  تک پہنچ رہا ہے۔
کیا کچھ ایسے اعداد بھی ہیں جن   پر1 کی چھلانگ سے ہی   پہنچا جاسکتا ہے؟ایسے 3 اعدادتلاش کیجیے۔


پہاڑے لکھنے کا مزے دارطریقہ

مِٹّھو نے چھوٹی لکڑیوں (Sticks) کا خاکہ بناکر پہاڑےلکھنے کا ایک طریقہ نکالا ہے! کیا آپ کواس میں باربار جوڑنے کا عمل  نظرآ رہاہے؟
مِٹّھو کے پاس کچھ لکڑیاں تھیں۔اس نے ان کو تصویر کے مطابق لگایا۔
اس نے لکڑیوں کو کاٹنے والے لال نقطوں کوگنا۔
Screenshot 2024-09-24 171225

آئیے ان   لکڑیوں کی مدد سے      5    کا پہاڑابنانے کی کوشش کریں۔   
Screenshot 2024-09-24 171234


لکڑیوں کا استعمال کرکے 5 کاپہاڑا پورا کیجیے۔
اوپر دیے گئے لکڑیوں کے طریقے کا استعمال کرکے 6        اور10 کا پہاڑا بنائیے۔

پہاڑے
Screenshot 2024-09-24 171315

پہاڑوں میں پیٹرن دیکھنا

5کا پہاڑا دیکھیے۔ آپ کوکیا پیٹرن نظرآتاہے؟
اندازہ لگائیے کہ 5 ×    11 اور5 × 12 کاآخری ہندسہ کیا       ہوگا؟
کوئی3 مثالیں دیجیے جن کا 5 گنا کرنے پر ان کے جواب میں آخری ہندسہ:
(i) 0 ہوگا .......      .......      .......
(ii) 5  ہوگا .......      .......      .......
جواب تلاش کیےبغیر کیا آپ 5 ×18، 5 × 23، 5 × 32، 5 × 50کے آخری ہندسے بتاسکتے ہیں؟

5،3،2 کے  پہاڑوں کودیکھیے۔ ان کے درمیان ایک رشتہ ہے۔ کیا آپ دیکھ سکتے ہیں؟
Screenshot 2024-09-24 171330

 کیا دائرے والے دونوں اعداد اور باکس والے عدد کے درمیان کوئی رشتہ ہے؟ کیا اگلی لائنوں میں بھی یہی ہو رہا ہے؟
کیا آپ دو پہاڑوں کو تیسرے پہاڑے میں جوڑنے کی مزید مثالیں تلاش کر سکتے ہیں؟

آئیےکرتے ہیں

1. مندرجہ ذیل ہر سوال کے لیے اپنی کاپی میں تصویر بنائیے۔ سوالات کو حل کرنے کے لیےگنتی،عددی خط پر چھلانگ یا دوسرے مختلف طریقوں کا استعمال کیجیے۔

a. کل 5  مرتبان ہیں اورہرایک مرتبان میں 4 بسکٹ ہیں۔کل کتنے بسکٹ ہیں؟
b. اڈلی بنانے کے  ایک  برتن میں 6 اڈلی پلیٹیں ہیں۔ہرپلیٹ میں ہم 4 اڈلی بناسکتے ہیں۔ توبتائیے ایک دفعہ میں کل 
کتنی اڈلی بن کر تیارہوسکتی ہیں؟
c. 30 بسکٹ کو5 بچّوں میں برابر سے تقسیم کرنا ہے۔ ہرایک بچّے کو کتنے بسکٹ ملیں گے؟
d. رورونے  0 سے شروع کیا اور 6 چھلانگ میں 18 پرپہنچ گیا۔اس کی ہرچھلانگ برابر ہے۔توبتائیے اس کی ایک چھلانگ کتنی لمبی ہے؟
e. ٹوٹو ایک برابر چھلانگیں نہیں لگاتاہے لیکن پھربھی وہ   18 پر 6 چھلانگوں میں پہنچ گیا۔ ٹوٹونےکس طرح چھلانگ لگائی ہوگی ؟
f. سُما ہردن 8 روپیے بچاتی ہے۔ کتنے      دن کے بعد اس کے پاس 56 روپیے ہوں گے؟
g. مَیری کے پاس 63    سیپیاں ہیں۔اس نے 7 سیپیاں اپنے 5 دوستوں کے درمیان تقسیم کردیں۔اس کے پاس کتنی سیپیاں بچی ہوئی ہیں؟

2. مندرجہ ذیل سوالات کوحل کیجیے۔ عبارتی سوال بنانے کی کوشش کیجیے۔ 

a. 4 × 9 b. 32 ÷ 8 c. 6 × 7 d. 45 ÷ 5

بپّا میں ایک کارڈبورڈ (گتّے) کا رتھ بنارہا ہوں۔ مجھے رتھ کے 20 پہیوں کے لیے تیلیاں بنانی ہیں ۔ ہر پہیے میں پانچ تیلیاں ہوتی ہیں۔
Screenshot 2024-09-24 171348
بھیم کی      مددکیجیے! بھیم کو........  تیلیوں کی ضرورت ہے۔
سوچیے اور اپنے دوستوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیجیےکہ آپ نے     جواب کس طرح معلوم کیا ۔
آئیے، دیکھتے ہیں بھیم نے یہ کیسے کیا۔
10  پہیوں کے لیےتیلیوں کی ضرورت ہوگی:
Screenshot 2024-09-24 171427
5  +  5  +  5  +  5  +  5  +   5 +   5 +   5 +  5  +  5
= 10 × 5 = ........ تیلیاں۔
اور دوسرے 10 پہیوں کے لیے تیلیوں کی ضرورت ہوگی ........ × ........ = ........ .
تو، کُل تیلیوں کی تعداد ہوگی  ........ + ........ = ........ .تیلیاں

آئیےکوشش کرتے ہیں

(اِشارہ:  اس کوحل کرنے کے لیے آپ  یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ 30 پہیوں میں کتنی        تیلیا   ں استعمال ہوں گی  ۔)
پہلے 10 پہیوں میں ........  تیلیاں ہوں گی
اگلے 10 پہیوں میں ........  تیلیاں ہوں گی
اگلے 10 پہیوں میں ........  تیلیاں ہوں گی
کل = ........ تیلیاں
30 × 5 = ........ تیلیاں

یہاں استعمال ہوئے پیٹرن کی وضاحت کیجیے

مندرجہ ذیل کومکمل پُرکیجیے

40  ×  5  = .......... 70  ×  5  = .......... 100 × 5  = ..........
50  ×  5  = .......... 80  ×  5  = ..........
60  ×  5  = .......... 90  ×  5  = ..........

گوپال نے 45 تیلیاں جمع کیں۔ وہ کتنے پہیے بناسکتا ہے؟

میں10 تیلیوں سے 2 پہیے بناسکتاہوں
45-10 =35 دوسری 10 تیلیوں سے،میں 2 مزید پہیے بناسکتاہوں 35-10 =25


کیاگوپال کے پاس 10 پہیے بنانے کے لیے
 یہ تیلیاں کافی ہوں گی؟

60 تیلیوں سے آپ کتنے پہیے بناسکتے ہیں؟

آئیےکرتے ہیں

1. 1 مکڑی کے 8 پیر ہیں، بتائیے:

5 مکڑیوں کے  ......... پیرہوں گے۔
10 مکڑیوں کے ........ پیرہوں گے۔
15 مکڑیوں کے ........  پیر ہوں گے۔

2. 23 مکڑیوں کے کتنے       پیر ہوں گے؟ 

Screenshot 2024-09-24 171705

3. مکڑیوں کے ایک گروپ کے  کل    32 پیر ہیں۔اس گروپ میں کل کتنی مکڑیاں ہوں گی؟

4. یہاں ایک 3 پہیوں والا آٹو      رکشا ہے۔ مندرجہ ذیل میں کتنے پہیے ہوں گے:

Screenshot 2024-09-24 171716
a. 18آٹورکشا
b.   34 آٹورکشا

5. آٹو رکشا کے ایک گیراج میں کل 36 پہیے ہیں۔ گیراج کل کتنے آٹو رکشےہیں؟

6. 55 چیونٹیوں کی ایک قطار ہے جس میں ہر ایک چیونٹی کے 6 پیر ہیں ۔اس قطار میں چیونٹیوں کےکل کتنے پیر ہیں؟

7. ایک چوہا، مکّی اسےجھونپڑی میں گایوں کے 48 پیردیکھ سکتا ہے۔جھونپڑی میں کتنی گائیں  ہیں؟

8. کیری ،کوّاجھونپڑی میں گایوں کے 24 سینگ دیکھ سکتا ہے۔ جھونپڑی میں چہروں کی کل کتنی تعداد ہے؟


آئیے سوچتے ہیں

1. ایک مینڈک 0 پرہے۔ وہ صرف 7 قدموں کی چھلانگیں لگاتا ہے۔ 50 پارکرنے سے پہلے وہ کون سے سب سے بڑے عدد پرپہنچے گا؟

Screenshot 2024-09-24 171728

2. ایک مینڈک 50 سے پیچھے کی طرف کودناچاہتا ہے۔ وہ 7 قدموں کی چھلانگیں لگاتا رہتا ہے۔ وہ کون سا عدد ہے جس تک  پہنچنے کے بعد مینڈک کے لیے چھلانگ لگا پانا ممکن نہیں ہوسکے گا؟

Screenshot 2024-09-24 171728

3. مینڈک کو ہر بار7قدموں کی چھلانگ لگاتے ہوئے 0 تک پہنچے کے لیےکس عدد سے شروعات کرنا چاہیے؟

Screenshot 2024-09-24 171737

 پُری کا سمندری ساحل

1. ایک دیوارگیر(Wall-Hanging)کی قیمت 42   روپیے ہے۔ ایسی دو دیوارگیر کی قیمت کیا ہوگی؟ 

Screenshot 2024-09-24 171755
دودیوارگیرکی قیمت ہوگی 42  `  +  42  `     =  2        ×   42  `
دودیوارگیرکی قیمت: ..........

2. ایک ربڑی کپ کی قیمت 75  روپیے ہے۔ پریتی نے 5 کپ خریدے۔ اس کے پاس اپنی ماں کا پرس (Purse) ہے جس میں صرف 100 روپیے کے نوٹ ہیں۔

Screenshot 2024-09-24 171807
اسے دکان دار کو دینے کے لیے 100 `کے کتنے نوٹ دینے چاہیے، دکان دار پریتی کوکتنے واپس کرے گا؟
ربڑی کے 5 کپ کی کل قیمت کیا ہوگی؟


سیپیاں (Sea     Shells)

دھروسمندرکےکنارے رہتاہے۔ اس نے اپنے تین دوستوں کے لیے ایک ایک ہاربنانے کے بارے میں سوچا۔ پورے دن اس نے سیپیاں  تلاش کیں اور شام تک 112    جمع کرلیں ۔اب اس کے پاس بہت سارے مختلف رنگوں کی سیپیاں ہیں۔

میں28 سیپیوں کا ایک ہار بناؤں گا۔کیا یہ سیپیاں میرے تینوں دوستوں کے لیے ہار بنانے کے لیے کافی ہوں گی؟
Screenshot 2024-09-24 171818

اس نے ایک ہار کے لیے 28 سیپیاں لیں۔
112 – 28 = 84
اب اس کے پاس 84 سیپیاں بچی تھیں۔ دوسرے ہار کے لیے ا س نے دوبارہ 28 سیپیاں لیں۔
اب اس کے پاس کتنی سیپیاں باقی رہ گئیں؟ 
پھر اس نے تیسرے ہار کے لیے سیپیاں لیں؟
تواس کے پاس ........... . کتنی سیپیاں باقی رہ گئیں۔
کیا اس کے پاس تینوں دوستوں کے ہاربنانے کے لیے سیپیاں کافی ہوں گی؟...........
دھرو112 سیپیوں سے کتنے ہار بناسکتا ہے؟ ...........

آئیےکوشش کرتے ہیں

1. کنّو نے 17 سیپیوں کا ایک ہاربنایا ہے۔100 سیپیوں سے  اس طرح کے کتنے ہار بن سکتے ہیں؟
2. سیپیوں کوتلاش کرتے وقت دھرو کو127 چمکیلے پتھّر بھی ملے۔ اس نے پتھّروں کواپنے تین دوستوں میں برابر سےتقسیم کیا۔ ہرایک  کو کتنے پتھّر ملیں گے؟
3. پریتی کے پاس 500 روپیے کا ایک نوٹ ہے اوروہ اس کوکم رقم والے نوٹوں سے بدلنا چاہتی ہے۔ اس کوکتنے نوٹ 
ملیں گے اگروہ :
(i) سارے50 کے نوٹ لینا چاہتی ہے؟
(ii) سارے 20 کے نوٹ لینا چاہتی ہے؟
(iii) سارے 10 کے نوٹ لینا چاہتی ہے؟

teacher
استادکے لیے نوٹ    : گھٹاؤ کے عمل کا استعمال کرتے ہوئے بڑے اعداد کی تقسیم پر مبنی سوالات کو حل کرنے کے لیے بچوں کی حوصلہ افزائی کیجیےجس کے لیے وہ پہاڑوں کا استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔ روزمرّہ کی زندگی سے متعلق   دیگرسوالات بھی حل کرواسکتے ہیں۔

آئیے معلوم  کرتے ہیں


یہاں 10-1تک کےدس  عدد ی کارڈس ہیں اور پانچ سیل بندلفافے ہیں۔ ہرلفافے میں دوکارڈ س ہیں۔ لفافوں کےاندر کارڈوں کے اعداد کا حاصل ضرب لفافوں کے اوپر لکھا ہوا ہے۔ پانچویں لفافے میں 5 اور9 کے کارڈ س ہیں۔ لفافے کے اوپر5 ×9  =45 لکھا ہے۔
Screenshot 2024-09-24 172018
ہرلفافے کےاوپر لکھے عدد کے مطابق اندر موجودکارڈس کی پہچان کیجیے۔