Skip to content


مناسب حصّہ داری




شبنم اورمکتا  اپنے  دوپہر کےکھانے کےوقفہ کا لطف اٹھارہے ہیں۔
Screenshot 2024-09-26 095356
کھیل کا دن
کیا تمھیں چاکلیٹ چاہیے؟
ہاں!      سچ میں
تمھیں اپنا پراٹھا میرے ساتھ بانٹنا ہوگا۔
Screenshot 2024-09-26 095409

آپ کوکیا لگتاہے   وہ دونوں کس طرح سے چا کلیٹ اورپراٹھے کا حصّہ برابرسے تقسیم کریں گے؟

یہ صحیح نہیں ہے تم نے مجھے بڑا حصّہ دیا ہے۔
اچھا ایسا کیا میں نے؟
یہ دونوں برابر نہیں ہیں۔
ہم پراٹھا برابر تقسیم کریں گے۔

کوئی ایسا طریقہ سوچیے جس کے ذریعہ آپ یہ معلوم کرسکیں کہ تقسیم کیے گئے حصّے برابر ہیں یا نہیں۔

آئیےگفتگوکرتے ہیں

Screenshot 2024-09-26 095431
میں تمھیں دکھاتی ہوں کہ اسے برابر سےتقسیم کیسے کرنا ہے۔

1. آپ چیزوں کوبرابرکیسے تقسیم کرتے ہیں؟

2. شبنم پراٹھے کو کیوں  موڑرہی ہے؟


یہ ایک پورا پراٹھا ہے۔
Screenshot 2024-09-26 095445
اُس پراٹھے پرصحیح  کا نشان لگائیے جوبرابرسے تقسیم کیاگیا ہے۔
Screenshot 2024-09-26 095456


جب کوئی چیز دو لوگوں کے درمیان برابر دو حصّوں میں تقسیم ہوجاتی ہے تو حاصل ہونے والے ہر ایک حصّہ ’آدھا‘ کہلاتا ہے۔
آدھا آدھا
کتنے آدھے حصّے مل کرایک پورا بناتے ہیں؟ کچھ آدھے حصّوں کی مدد سے معلوم کیجیے۔
Screenshot 2024-09-26 095630


آئیےکرتے ہیں

1. ان شکلوں پردائرہ بنائیے جن کے ایک مکمّل حصّہ میں سے آدھے کو رنگ کیاگیا ہے۔

Screenshot 2024-09-26 095645
2. نیچے دی گئی چیزوں کے آدھے حصّے کو ظاہرکرنے کے لیے ایک خط (Line)کھینچیے۔
Screenshot 2024-09-26 095658

3. شبنم تین طرف سے کچھ چِکّی کھائی ہے۔تصویر دیکھ کر بتائیے کہ کتنی  چِکّی بچی ہے؟

صحیح جواب پر کا نشان لگائیے  ۔

(a) آدھے سے کم (b)          آدھے سے زیادہ (c)            آدھی
Screenshot 2024-09-26 095710

4. اس چِکّی کو دوطرف سے کھا  یا گیا ہے۔آدھے حصّے میں رنگ بھرکر دکھائیے۔

Screenshot 2024-09-26 095719

5. مختلف طریقوں سے آدھے حصّے کو ظاہرکرنے کے لیے خطوط (Lines) کھینچیے۔

Screenshot 2024-09-26 095732

6. بچے ہوئے آدھے حصّے کی تصویر بناکر مندرجہ ذیل کومکمل کیجیے۔

Screenshot 2024-09-26 095743
آئیے معلوم کرتے ہیں

ایک مستطیل نماکاغذ کاٹکڑا لیجیے اوراُسےآدھاموڑیے۔اُن مختلف طریقوں کو معلوم کیجیے جن سے آدھا کیا جاسکتا ہے۔
ایک مربع نما (Square) کاغذکاٹکڑا لیجیے اور اسے آدھا موڑیے۔اُن مختلف طریقوں کو معلوم کیجیے جن سے اسے آدھا کیا جاسکتا ہے۔
Screenshot 2024-09-26 095753

آئیےگفتگوکرتے ہیں

ایک ضعیف شخص کے دوبیٹے تھے—  امت اور بالا۔ اس نے انھیں ایک آم کا پیڑ، ایک سولر لیمپ اوراونی کمبل دیا۔اس نے ان دونوں سے ان چیزوں کوآپس میں  تقسیم کرنے کوکہا۔
 امت ایک چالاک آدمی تھا۔ اس نے اپنے بھائی سےکہا ’آؤ ان چیزوں کو   برابر تقسیم کرلیتے ہیں ۔میں پھل رکھوں گا اورتم پیڑرکھنا۔ میں لیمپ کو  رات میں رکھوں گا ، تم دن میں رکھ لینا۔ اونی کمبل کومیں آدھا سال سردی میں رکھوں گا اور تم اسے گرمی میں آدھا سال رکھنا‘۔ بالاراضی ہوگیا۔کیاتقسیم کا یہ طریقہ صحیح ہے؟ کیا کوئی اورطریقہ ہے جس سے ان چیزوں کوانصاف کے ساتھ تقسیم  کیاجاسکتا ہے؟
Screenshot 2024-09-26 095807

آئیےکرتے ہیں

یہاں کچھ آم دیے ہوئے ہیں ۔ان کوبرابری سے دوبچّوں کے درمیان تقسیم کیجیے۔
Screenshot 2024-09-26 095818

استاد کے لیے نوٹ  : بچّوں کو مختلف طریقوں سے کاغذ کو موڑ کر آدھا حصّہ دکھانے کے لیے کہیے۔  برائے مہربانی  کَسَر(Fraction )کوآدھے کے طور پر دیکھیے نہ کہ 2 میں سے 1 کے طور پر۔

آدھا اوردوگُنا

Screenshot 2024-09-26 095833
تمھارے پاس موجود کنچوں کی تعداد سے میرے پاس آدھے ہیں۔
میرےپاس تمھارے موجود کنچوں کی تعداد کا دوگُنا ہے۔

3 ،    6         کا آدھاہوتاہے۔6      ،    3   کادوگُناہوتاہے۔

مندرجہ ذیل خالی جگہوں کوآدھے اور دوگُناسے پُرکیجیے۔

Screenshot 2024-09-26 095918

اس بار میرے پاس 4   کنچے ہیں۔ میرے پاس 8 کنچے ہیں۔ اس بار میرے پاس 10 کنچے ہیں۔ میرے پاس صرف 5 کنچے ہیں۔

8کنچوں کے ______ہوئے 4 کنچے
4 کنچوں کے ______ہوئے 8 کنچے

5کنچوں کے ______ہوئے 10 کنچے
10 کنچوں کے ______ہوئے 5 کنچے
Screenshot 2024-09-26 095937
اس بار میرے پاس  12 کنچے ہیں۔ اس بار میرے پاس 6 کنچے ہیں۔ میرے پاس 7 کنچے ہیں۔ میرے پاس 13کنچے ہیں۔

12کنچوں کے ______ہوئے6 کنچے
6 کنچوں کے ______ہوئے12 کنچے

 عددی خط پر  7 کے دوگنے سے 13کتنی دور ہے؟
 14 کے آدھے سے 5کتنی    دور ہے؟


پہچانو، میں کو ن ہوں؟

دیے گئے  اشاروں کی مدد سےصحیح کسر(Fraction )  معلوم کیجیے۔ تین متبادل میں سے صحیح  باکس پر✓کا نشان لگائیے۔

1. میرے پاس 3 کنچوں کے دوگُنےسےکم کنچے ہیں۔میرے پاس 8 کنچوں کے آدھے سے زیادہ کنچے ہیں۔

Screenshot 2024-09-26 095953

2. میرے پاس 4 کنچوں کے دوگنے سے کم  کنچے ہیں۔ میرے پاس 10 کنچوں کے آدھے سے زیادہ کنچے ہیں۔

Screenshot 2024-09-26 123058
جب ایک چیزکو   4لوگوں میں برابری سے تقسیم کیا جاتا ہے تو ہرایک  حصّے کوچوتھائی یا ایک چوتھائی کہا جاتا ہے۔
Screenshot 2024-09-26 100007
ایک چوتھائی

ہرایک کو چِکّی کا کتنا حصّہ ملے گا؟
کتنے چوتھائی مل کر ایک مکمّل کرتے ہیں؟

استاد کے لیے نوٹ : طلبا ایک چوتھائی اورآدھے کا آدھا بھی کہہ سکتے ہیں۔ مختلف طریقوں سے وضاحت کرنے کے لیے استاد بچّوں کی حوصلہ افزائی کریں اور صحیح  وضاحت کر  نے کے لیے بچّوں کی  مددکر سکتے ہیں۔

آئیےکرتے ہیں

1. ان چیزوں  پر صحیح  کا✓ا نشان لگائیے جوایک چوتھائی کو ظاہرکر  رہی ہیں۔

Screenshot 2024-09-26 100021

2. نیچے دی گئی چیزوں میں خطوط (Lines) کھینچ کر ایک چوتھائی حصّہ بنائیے۔

Screenshot 2024-09-26 100033

3. نیچے دی تصویروں کے بچے ہوئے تین چوتھائی حصّے کو بنا کر تصویروں کو مکمل کیجیے۔

Screenshot 2024-09-26 123740

4. بچے ہوئے چوتھائی حصّے کو بناکر تصویر مکمّل کیجیے۔

Screenshot 2024-09-26 100045
استاد کے لیے نوٹ  :  بات چیت کیجیےکہ کیسے ایک مکمّل چیزکو چاربرابر حصّوں میں تقسیم کرنے سے چوتھائی حصّےبن جاتے ہیں۔ بچّوں سے کاغذ کو موڑ کر مختلف طریقوں سے چوتھائی حصّہ دکھانے کو کہیے۔بچوں سے خود کو قائل کروایئے کہ انھوں نے جو موڑا ہے وہ واقعی کاغذ کا ایک چوتھائی حصّہ ہے۔ ایک چوتھائی کو 4 میں سے 1 کے بجائے کسر(lines)کے طور پر بتائیے۔

آدھا یا چوتھائی؟


نیچے دی تصویر کو غور سے دیکھیے۔ صحیح لفظ پر   کانشان لگائیے۔
Screenshot 2024-09-26 100058
شبنم  نے کل چڑیوں میں سے آدھی /چوتھائی کورنگ دیاہے۔ 
مکتا  نے کل چڑیوں میں سے آدھی /چوتھائی کورنگ  دیاہے۔
شبنم نے مکتا کی رنگی ہوئی چڑیوں کی تعداد کی آدھی /دوگنی چڑیوں کو رنگا  ہے۔
لکشینہ اور پیہو کے پاس 16 پھول ہیں۔
Screenshot 2024-09-26 100538
لکشینہ    نے کل پھولوں میں سے آدھے /ایک چوتھائی کو پِرویاہے۔
پیہو  نے کل پھولوں میں سے آدھے /ایک چوتھائی کوپِرویاہے۔
لکشانیہ   نے مکتا پھولوں کی تعدادمیں سے آدھے /دوگنے کے پھولوں کوپِرویا۔

چوتھائی اورمکمّل

Screenshot 2024-09-26 100554
 1 چوتھائی 2 چوتھائی (آدھا)         3 چوتھائی 4 چوتھائی (مکمّل)

آئیےکرتے ہیں

1. نیچے دی گئی ان شکلوں  پر صحیح ✓ کا نشان لگائیے جو تین چوتھائی ظاہرکر رہی ہیں۔

Screenshot 2024-09-26 100607

2. بتائی گئی کسرکے مطابق مندرجہ ذیل اشکال میں رنگ بھریے۔ 

Screenshot 2024-09-26 101010
4چوتھائی 3 چوتھائی 1 چوتھائی


3. دی گئی  ہدایت کے مطابق کسر کو ظاہر کرنے کے لیے مندرجہ ذیل شکلوں میں خطوط (Line) بنائیے اور رنگ بھرئیے

Screenshot 2024-09-26 101040
2چوتھائی 1 چوتھائی 3چوتھائی

4چوتھائی 3چوتھائی 1چوتھائی

4. یہاں ایک مستطیل       (Rectangle )  دیاگیا ہے جوچوتھائی حصّے ظاہرکررہا ہے۔کیسے؟   اس پرگفتگو کیجیے۔

Screenshot 2024-09-26 101050

5. نیچے دیے گئےخاکے  میں مختلف طریقوں سے چوتھائی اورآدھے(نصف) کو ظاہرکیجیے۔

Screenshot 2024-09-26 101103

6. اپنی کتاب سے کسری پہیلیوں کا استعمال کرکے اسے غیرکسری(مکمّل) بنائیے۔

استادکے لیے نوٹ    : پہیلی بنانے کے لیے کتاب کے پیچھے دیے گئے چھیدوالے کاغذ سےبچّوں کو  شکلوں کو استعمال کرنے دیجیے۔ بچّوں سے کچھ عام سوالات کیجیے: جیسےکتنے ٹکڑوں کا استعمال کر کے ایک مکمّل (غیرکسری)حاصل ہوا ؟ ٹکڑوں کوایک کے اوپر ایک رکھ کر دیکھیے کیا وہ برابر ہیں؟