کلاس میں تفریح
تیسری جماعت کے طلباتقریب کی تیاری کر رہے ہیں۔ تصویر کو دیکھیے۔

آئیے کرتے ہیں
اوپر دی گئی تصویر کے مطابق آپ سوالوں کے جواب کس طرح دیں گے،سمجھائیے اور گفتگو کیجیے۔
1. کون سی مختلف سرگرمیاں تصویر میں دکھائی گئی ہیں؟
2. شیلی دروازے کی اونچائی کس طرح معلوم کرتی ہے؟
3. لیٖنا اور آدی اپنے اپنے بالشت کا استعمال کرکے ایک میز کی لمبائی کی پیمائش کر رہے ہیں ۔ کیا دونوں کی پیمائش برابر ہو گی؟
استاد کےلیے نوٹ : تصویر میں پیمائش کی کچھ مثالیں دی گئی ہیں جن میں رسمی اور غیر رسمی آلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ بچوں کوپیمائش کے مختلف طریقوں کی خود پہچان کرنے دیں اور بالشت، قدم و کاغذ کی جھالروں سے پیمائش کرنے میں مدد کریں۔
4. اس بچے پر دائرہ بنائیے جس کی چوٹی سب سے لمبی ہے۔
5. ان کاغذ کی جھالروں پر کا نشان لگائیے جو کھڑکی کی اونچائی کے برابر ہے۔
6. کلاس کی دو دیواروں کے بیچ کا فاصلہ معلوم کیجیے۔ آپ کس طرح یہ معلوم کریں گے؟ کیا اس کی پیمائش کے اور بھی طریقے ہو سکتےہیں ؟
7. تصویر میں بچے جن مختلف طریقوں سے پیمائش انجام دے رہے ہیں، ان سبھی طریقوں کو پہچانیے۔ آپ کے مطابق کون سا طریقہ بہتر ہے اور کیوں؟
تیسری جماعت کے بچے کاغذ کی مختلف رنگوں کی جھالروں کا استعمال کرکے تختۂ سیاہ (Black board )سجارہے ہیں۔

آئیے کرتے ہیں
1. اوپر دی گئی تصویر میں موجود کاغذ کی جھالروں میں درج ہدایات کے مطابق رنگ بھریے۔
a . سب سے چھوٹی جھالر میں لال رنگ بھریے۔ آپ نے سب سے چھوٹی جھالر کو کیسے پہچانا، گفتگو کیجیے ۔
b. سب سے بڑی جھالر میں ہرا رنگ بھریے۔ آپ نے سب سے بڑی جھالر کو کیسے پہچانا، گفتگو کیجیے ۔
2. ہرے بورڈ کے کناروں کو سجانے کے لیے رنگین کاغذ کی مزید کتنی جھالروں کی ضرورت ہوگی ؟
3. بورڈ کے سارے کناروں کو مکمل سجانے کے لیے کتنے استعمال ہوں گے؟
آئیے کرتے ہیں
1. کسی اونی یا سوتی دھاگے کو نیچے دیے گئے خط کی لمبائی کے برابر کاٹ کر چپکائیے۔
.....................................................................................................................
2. ذیل میں دی گئی جھالر سے لمبی ایک جھالر بنائیے۔

3. آدی اور شیلی نے جو سجاوٹی جھالر پکڑی ہوئی ہے، اس سے چھوٹی ایک جھالر بنائیے۔

4. ذیل میں دیے گئے چہرے پر مونچھ کا دوسرا آدھا حصّہ بنائیے، جو بنی ہوئی آدھی مونچھ کی لمبائی کے برابر ہو۔

5. دی گئی جھالروں کو دیکھ کر آدی کی مدد کیجیے کہ وہ لمبی جھالر چُن سکے۔ آپ نے جھالر کو کیسے پہچانا؟گفتگو کیجیے۔

شیلی اور آدی کو تقریب کے لیے کلاس میں ایک بڑی میز لے جانے کی ضرورت ہے۔ ان دونوں سے اٹھے گی نہیں کیوں کہ وہ میز بہت بھاری ہے۔ بغیر میز اٹھائے وہ کس طرح معلوم کریں گے کہ میز دروازے سے اندر جا سکتی ہے یا نہیں؟انھیں یہ معلوم کرنے میں ان کی مدد کیجیے ۔

ہم اس دھاگے کا استعمال کرکے میز کی لمبائی معلوم کر سکتے ہیں۔
مجھے لگتا ہے یہ میز دروازے سے نہیں نکل پائے گی۔
میں نے میز کے اس طرف کی لمبائی ناپ لی ہے۔
ہاں یہ دروازے سے زیادہ لمبی ہے۔
میز اس طرف کے دروازے سے نکل سکتی ہے ۔
اگر میز کی لمبائی اور چوڑائی دونوں ہی دروازے کی چوڑائی سے زیادہ ہوں تو کیا میز کو دروازے کے اندر لے جانے کا کوئی اور طریقہ ہوسکتا ہے؟
آئیے کھیلتے ہیں
اپنی جماعت میں موجود ڈبّوں، بستوں یاچیزوں کی مدد سے ایک پُل بنائیے۔ ڈبوں کو اس طرح ترتیب سے لگائیے کہ پُل نہ ہلے۔ اپنی جماعت سے کچھ چیزیں لیجیےاور اندازہ لگائیے کہ کیا یہ چیزیں پُل سے ہوکر گزر سکتی ہیں یا نہیں۔

کیا آپ ان چیزوں کا نام بتا سکتے ہیں جو آپ کے اسکول کے دروازے سے نہیں نکل سکتیں ؟ گفتگو کیجیے۔
استاد کے لیے نوٹ: دو لمبائیوں کا موازنہ کرنے کے لیے ہمیشہ ان کو قریب لا نا ممکن نہیں ہوتا جیسا کہ اوپر میز اور دروازے کی مثال میں دکھایا گیا ۔ اس مشق سے بچوں کو یہ معلوم کرنے میں مدد کرے گی کہ ہم کسی برابر اکائی کے استعمال کے ذریعہ بالواسطہ (Indirectly) بھی پیمائش کرسکتے ہیں۔
کیا یہ سب کے لیے درست ہے؟
ناٹک کے کپڑوں کے لیے بچے اپنے جسمانی اعضاکی پیمائش کر رہے ہیں ۔
بچوں نے درج ذیل بیانات دیےہیں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ بیانات سبھی بچوں کے لیے درست ہیں؟ آئیے جانچ کرتے ہیں۔ اپنے دوستوں کی مدد سے پیمائش کیجیے۔صحیح جواب کے آگے کا نشان لگائیے۔

1. آپ کا سَر 3 بالشت گول ہے۔ (صحیح/غلط)
2. تمھارے بازو کی لمبائی آپ کے پیر کی لمبائی کے برابر ہے۔ (صحیح/غلط)
3. آپ کی اونچائی آپ کے دونوں کھلے ہاتھوں کی لمبائی کے برابر ہے۔ (صحیح/غلط)
شَیلی ناٹک کے لیے پردے بنانا چاہتی ہے۔ لینا اپنی ماں کی ساڑی لے کرآئی ہے۔ آدی نے اپنی پینسل کا استعمال کرکے دیوار کی لمبائی کی پیمائش کی ہے۔
پینسل سے پیمائش میں بہت وقت لگ رہا ہے۔ کیا ہم پینسل سے کچھ زیادہ لمبی کوئی چیزلے سکتے ہیں؟
چلو! ہم کاغذ کی ایک پٹّی لیتے ہیں جو پینسل کی لمبائی سے دگنی ہے ۔
کاغذ کی اس پٹی کا استعمال کرو اور پردے کے لیے جتنی ساڑی چاہیے، اس کی پیمائش کرلو۔
ساڑی ناپنے کے لیے کاغذ کی یہ پٹی بھی بہت چھوٹی ہے۔
چلو ایسی دو پٹیوں کو جوڑ کر اسے دوگنا کرلیتے ہیں ۔

آؤ! ساڑی کی پیمائش میں کاغذ کی اس لمبی پٹی کا استعمال کریں۔
کاغذ کی یہ لمبی پٹی ایک بازو لمبائی کے برابر ہے۔
میں نے دکانداروں کو میٹر راڈ سے کپڑے کی پیمائش کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

ایک میٹر کتنا لمبا ہوتا ہے؟

ایک میٹر لمبی رسّی بنانے کا طریقہ:
1. ایک میٹر راڈ یا انچی ٹیپ اور رسی یا دھاگا لیجیے۔
2. اس کے ایک سِرے پر گِرہ باندھیے۔
3. رسّی کے ساتھ میٹر راڈ رکھیے۔

4. رسّی پر میٹر کا نشان لگاکراس جگہ پر ایک گِرہ باندھ دیجیے۔
5. اب ان دو گِرہوں کے بیچ کی لمبائی ایک میٹر ہے۔ایک بار دوبارہ چانچیے کہ اس کی لمبائی ایک میٹر ہے یا نہیں۔
اپنے کلاس کی دیوار پر ایک میٹر کا نشان لگا کر اپنے قدکی پیمائش کیجیے۔
اپنےان دوستوں کے نام لکھیے جن کا قد ایک میٹر سے زیادہ ہے اور جن کا قد ایک میٹر سے کم ہے۔
ایک میٹر سے زیادہ قد ایک میٹر سے کم قد
_________________ _________________
________________ _________________
_________________ _________________

ان بچوں میں سب سے اونچے قد والے بچے پر دائرہ بنائیے۔

تصویر میں سے کس کا قد سب سے اونچا ہے ؟گفتگو کیجیے۔
اپنےاطراف میں موجود اُن چیزوں کے نام لکھیے جن کی لمبائی ایک میٹر، ایک میٹر سے زیادہ اور ایک میٹر سے کم ہے۔
| ایک میٹر سے زیادہ لمبائی والی چیزیں | ایک میٹر سے کم لمبائی والی چیزیں | ایک میٹر کے برابر لمبائی والی چیزیں |

یہ ایک میٹر لمبا ہے۔
اس کو آدھا موڑیے ۔یہ آدھا میٹر لمبا بن جائے گا۔
اس کو دوبارہ آدھا موڑیے ۔ یہ ایک چوتھائی میٹر لمبا ہوجائے گا۔
یہ مرتبان آدھا میٹر لمبا ہے۔
آئیے کرتے ہیں
1. ایک میٹر، آدھا میٹر اور ایک چوتھائی میٹر کی رسیوں کا استعمال کر کے مختلف اشیا کی لمبائی کی معلومات حاصل کریں۔ مندرجہ ذیل دی گئی جدول میں ان کا نام لکھیے اورصحیح خانوں میں ✓ کا نشان لگائیے۔
| اشیا | ایک چوتھائی میٹر سے کم | ایک چوتھائی میٹر سے زیادہ |
آدھے میٹر سے کم | آدھے میٹر سے زیادہ | ایک میٹر سے کم | ایک میٹر سے زیادہ |
