Skip to content


بھرواوراٹھاؤ



آپ کتنا  جوس پی سکتے ہیں؟
چھ گلاس جوس  پیجیے اور پائیے پورے پیسے واپس۔
Screenshot 2024-09-27 172817
چنٹوپوسٹر پڑھتا ہے اورشمبھوسےکہتا ہے:
Screenshot 2024-09-27 173647
میں ایسے چھوٹے 6گلاس پی سکتا ہوں۔
تمھیں اپنی رقم واپس پانے کےلیے یہ بڑے والے 6 گلاس جوس پینا ہوگا۔
نہیں! میں 6 بڑےگلاس جوس نہیں پی سکتا۔

آپ کو کیا لگتا ہے، چنٹو نے یہ چیلنج کیوں قبول نہیں کیا؟ 

کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ یہ چیلنج قبول کر سکتے ہیں؟


استاد کے لیے نوٹ :  بچّوں کو یہ سمجھنا چاہیےکہ اگرکوئی بڑاگلاس لے گا توچندگلاس ہی جوس پی سکے گا۔ اس لیے کوئی چیلنج قبول نہیں کرسکے گا۔

کس کے گلاس میں زیادہ ہے؟

نیتا اورمونو، ریتو  کے گھر گئے۔ رِتوکی ماں نے ان تینوں کو الگ الگ گلاس میں دودھ دیا۔ آپ کوکیا لگتا ہے کس کوسب سے زیادہ دودھ ملا؟
میں بہت سارا دودھ پیتی ہوں۔
میں تم سے زیادہ دودھ پیتاہوں۔
میں ایک بڑے گلاس میں دودھ پیتی ہوں۔
Screenshot 2024-09-27 173707
رِتوکی بڑی بہن معلوم کرتی ہےکہ کس   نے سب سے زیادہ  دودھ پیا ہے۔
اس  نے تینوں گلاسوں کے دودھ کو    ایک برابر کے گلاسوں میں پلٹا۔

رِتوکا گلاس Screenshot 2024-09-27 173715
مونوکا گلاسScreenshot 2024-09-27 173721
نیتاکا گلاسScreenshot 2024-09-27 173728


رِتوکا گلاسScreenshot 2024-09-27 173739 مونوکا گلاسScreenshot 2024-09-27 173746 نیتاکا گلاسScreenshot 2024-09-27 173754

آئیےگفتگوکرتے ہیں

1. سب سے زیادہ دودھ کس نے پیا؟

2. سب سے کم  دودھ کس نے پیا؟

3. خالی جگہوں کو ‘زیادہ’   اور ’کم‘ سے بھریے۔

a. نیتا کے گلاس میں مونو کے گلاس سے ............. دودھ تھا۔ 
b. مونو کے گلاس میں نیتا کے گلاس سے ............. دودھ تھا۔
c. رِتو کے گلاس میں نیتا کے گلاس سے.............  دودھ تھا۔ 

4. صحیح نام پر کانشان لگائیے۔

a. نیتا /مونو/رِتو کے گلاس میں سب سے زیادہ دودھ ہے۔
b. . نیتا /مونو/رِتو کے گلاس میں سب سےکم دودھ ہے۔

آئیےکرتے ہیں

اپنے گھر سے مختلف ناپ کے تین برتن لیجیے (جیسے چھوٹا پیالہ Screenshot 2024-09-27 174306، گلاسScreenshot 2024-09-27 174324  اوربوتلScreenshot 2024-09-27 174336) اندازہ لگائیے! کتنے پیالے مل کر گلاس کو بھرسکیں گے؟کتنے گلاس مل کر   بوتل کو بھرسکیں گے؟ پہلے اندازہ لگائیے پھر یہ جانچنے کے لیے کہ آپ کا اندازہ صحیح ہے یا نہیں، ایک برتن سے دوسرے برتن میں پانی ڈال کر  تجربہ کیجیے۔



برتن میرے اندازے کے مطابق پیالوں کی تعداد کتنے پیالے
گلاس
بوتل
Screenshot 2024-09-27 174349

1. ‘سب سے زیادہ’  اور’سب سے کم ‘ سے خالی جگہ بھریے۔


a. گلاس میں............. پانی آیا ۔
b. بوتل میں............. پانی آیا ۔

2. اپنے گھر  میں استعمال ہونے والے کچھ ایسے برتنوں کے نام بتائیے جن میں بوتل سے زیادہ پانی آسکتا ہے۔


استادکے لیے نوٹ :بچے مختلف قسم کے برتن لاسکتے ہیں مگر ان کو  اس کی گنجائش کے حساب سے نتیجے پر پہنچنا آنا چاہیے۔

آئیےکرتے ہیں

Screenshot 2024-09-27 174401

1. کتنی ڈوئیوں(Ladles)   سے پیالہ بھرتا ہے؟ .............

2. جگ سے کتنے گلاس بھرے جاسکتے ہیں؟ .............

3. گلاس کو آدھا بھرنے کے لیے آپ کیا   استعمال کر یں گے؟ 

4. لیموں کی شکنجی گلاسوں میں تقسیم کرنے کے لیے آپ ان میں سے کس کا استعمال کریں گے اور کیوں؟ 

5. لیموں کی شکنجی کے تین جگوں سے آپ کتنے گلاس بھرسکیں گے؟ 

6. 4 گلاس بھرنے کے لیے آپ کو کتنی ڈوئیوں کی ضرورت ہوگی؟

7. کیا آپ ایک ڈوئی ،پیالہ اور ایک گلاس کا استعمال کرکے معلوم کرسکتے ہیں کہ کتنی شکنجی ایک جگ میں آئے  گی؟


استادکے لیے نوٹ بچوں کو بات چیت کرنے دیجیے کہ ہرچیز کوکتنی دفعہ استعمال کرکے بھرنا ہوگا۔ بات چیت کیجیے کہ ایک چھوٹے برتن کو کیسے باربار استعمال کرکے ہم بڑا برتن بھرسکتے ہیں اور کس طرح ایک بڑے برتن سے ہم کئی چھوٹے برتن بھرسکتے ہیں۔ ان کویہ نتیجہ اخذکرنے دیجیے کہ دونوں ہی صورتوں میں پانی کی مقدار برابررہے گی۔

ناپنے والی  بوتل
یہ1 لیٹر دودھ کی پیمائش کا مگ ہے۔Screenshot 2024-09-27 174820
نیتا ہر روز دودھ والے کو ایک پیمائشی مگ کا استعمال کر   کے دودھ ڈالتے ہوئے دیکھتی ہے۔
آپ کو کیا لگتا ہے کہ دودھ والا فروخت کرنے کے لیےایک پیمائشی مگ کااستعمال کیوں کرتاہے؟ آپ اپنے والدین اوردادادادی اور اپنی جماعت میں گفتگو کیجیے۔
میرے پاس ایک بوتل ہے جس میں 1 لیٹر پانی آتا ہے۔
چلو! ہم اس ایک لیٹر کی بوتل کا استعمال کرکے معلوم کریں کہ جگ، گلاس، پیالے اور ڈوئی میں کتناپانی آتاہے۔
Screenshot 2024-09-27 174832Screenshot 2024-09-27 174909

نیتا بوتل سے جگ میں پانی ڈالتی ہے۔ جگ 1 لیٹر کے برابر ہے۔

آئیے گفتگو کرتے ہیں
1. نیچے دیے گئے جملوں میں صحیح   لفظ پر کانشان لگائیے۔
a. گلاس میں 1 لیٹرسے زیادہ /کم   پانی آتا ہے۔
b. پیالہ میں 1 لیٹرسے زیادہ /کم  پانی آتاہے۔
c. جگ میں 1 لیٹرسے زیادہ /کم  /برابر پانی آتاہے۔

استاد کے لیے نوٹ  :  اوپردی گئی سرگرمیوں کوانجام دینےکے لیے بچوں کی حوصلہ افزائی کیجیے۔ بچّوں کےحاصل کیے گئے نتیجوں پر جماعت میں گفتگو کیجیے ۔بچّوں کو ان کے چنے ہوئے برتنوں کی بنیاد پر الگ الگ جوابات مل سکتے ہیں۔ استاد کچھ برتن لے سکتے ہیں اور بچوں سے یہ اندازہ لگانے کو کہہ سکتے ہیں کہ ان میں سےکس برتن میں 1 لیٹر یا اس سے زیادہ یا پھر اس سے کم پانی آئے گا۔

2. اپنے گھر پرکچھ ایسے برتن تلاش کیجیے جو 1 لیٹر کی گنجائش رکھتا ہو۔جانچ کے لیے اپنی 1 لیٹر کی بوتل کا استعمال  کیجیے۔ 

3. 1 لیٹر سے کم  اور 1لیٹر سے زیادہ مقداروالے برتنوں کی پہچان کیجیے۔


آئیے سوچتے ہیں

تصویرکودیکھیے اورصحیح الفاظ پر کانشان لگائیے۔

a. مگ میں 1 لیٹر/ آدھا لیٹر پانی آتا ہے۔

b. گلاس میں 1 لیٹر/آدھا لیٹر/ ایک  چوتھائی لیٹر پانی آتا ہے۔
Screenshot 2024-09-27 174958

آئیےمعلوم کرتے ہیں

پہلے اندازہ لگائیے پھر1 لیٹر کی  بوتل کی مدد سے جانچ کر مناسب لفظ پر صحیح کانشان لگائیے۔
a) آپ کے گھر کی بالٹی میں کتنا   پانی آتا ہے:    ایک لیٹر /سے زیادہ / سے کم  کے برابر۔
b) آپ کے گھر کے  مگ  میں کتنا  پانی  آتا ہے: آدھے لیٹر سے کم /سے زیادہ /  کے برابر۔
c) ایک گلاس میں کتنا  پانی  آتا ہے:   چوتھائی لیٹر سے زیادہ /  سے کم  کے برابر۔

استادکے لیے  نوٹ     :  1 لیٹر، آدھا لیٹر اور ایک چوتھائی لیٹرکی   وسعت والے برتن حاصل کیجیے۔ طلبا پانی کی پیمائش والی ان سرگرمیوں کو اپنی جماعت میں انجام دیں۔ بچّوں کی سمجھ بنانے میں حوصلہ افزائی کیجیےکہ ایک چوتھائی لیٹر کے 4 گلاس 1 لیٹر کے برابر ہوتے ہیں اور 2 آدھے لیٹر کے مگ 1 لیٹر کے برابر ہوتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں؟
ایک باراستعمال ہونے والی  پلاسٹک کی 1 لیٹر کی بوتل بنانے میں ہمیں 5 لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے! ہم اپنا خود کا گلاس یادوبارہ استعمال ہونے والی بوتلوں کا استعمال کریں تو کم پانی برباد  ہوگا۔

Screenshot 2024-09-27 175013
یہ بہت بھاری ہے۔

بھاری اورہلکا


چنٹونے 30 سیکنڈ کے لیے ایک ہاتھ میں 3 کتابیں اوردوسرے ہاتھ میں پینسل کا باکس پکڑ رکھا ہے۔

میں گن رہا ہوں 3،2،1 ... 30 سیکنڈ Screenshot 2024-09-27 175025

اپنے دوست کے ساتھ گفتگو کیجیےکہ چنٹو کا ایک ہاتھ، دوسرے ہاتھ سےنیچےکیوں ہے؟
مندرجہ ذیل جدول میں دی گئی اشیاکودونوں ہاتھوں میں رکھنے کی کوشش کیجیے اور اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر معلوم کیجیے کہ کون سی چیز بھاری ہے اور کون سی ہلکی؟

کیا آپ اور آپ کے دوست دونوں ہی  اتفاق کرتے ہیں کہ کون سی چیز ہلکی ہے اورکون سی بھاری؟ 


موازنہ کرنے والی اشیا میرامشاہدہ میرے دوست کا مشاہدہ
کھانے کا ڈبّہ اورپنسل باکس .......... سے زیادہ بھاری............. ہے۔  ........... سے زیادہ بھاری........... ہے ۔
اسکول بیگ اورکھانے کابیگ
سیب اورتربوز
ہوا سے بھرا غبّارہ اورباسکیٹ بال

استادکے لیے نوٹ   :    بچّوں کویہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ   بھاری چیزیں وزن کی وجہ سے نیچے کی طرف جاتی ہیں۔بچوں کو وزن تولنے کا مشاہدہ کرانے کے لیے استاد ترازو لاسکتے ہیں یا کسی سبزی فروش کو بلا سکتے ہیں۔


آئیےکرتے ہیں

1. درج ذیل جدول میں اشیا کے نام اور ان کے وزن لکھیے:


اشیا کتنے سکّے اور ربڑ اشیا کے وزن کے برابر ہیں؟
a.  Screenshot 2024-09-27 175039 پینسل
b. Screenshot 2024-09-27 175046پنگ پانگ بال
c.
d.
e.

2. آئیے ایک اورمیزان بنائیں جس سے تھوڑی بھاری اشیاکا وزن کیاجاسکے۔ 

ایک ماچس کے ڈبّی کو  ریت سے بھریےاوراس کا استعمال مندرجہ ذیل اشیا کوتولنے کے لیے کیجیے۔ ماچس کی ڈبیوں کے مطابق اشیا کے وزن کا اندازہ لگائیے اور پھراپنے جواب کا جائزہ لیجیے۔


اشیاکے برابر ماچس کی ڈبیوں کی تعداد کے متعلق آپ کا انداز اشیاکو برابر ماچس کرنے کے لیے استعمال کی گئیں ماچس کی  ڈبیوں کی اصل تعداد
a.  پینسل باکسScreenshot 2024-09-27 175124
b. چمچ Screenshot 2024-09-27 175133
c. کنچے Screenshot 2024-09-27 175140
d.
e.


وزن کی گئیں اشیا کے  ناموں کو ہلکے سے ،بھاری کی ترتیب میں لکھیے۔


استاد کے لیے نوٹ : ایک کھلونا ترازو لائیے اور سکّوں یا ربڑ جیسے آسانی سے دستیاب  پاٹ کا استعمال  کیجیے۔


آئیےکرتے ہیں

وزن  کا کھیل

اس سرگرمی کوگروپ میں انجام دیجیے۔ اپنےگروپ میں ایسا بستہ تلاش کیجیے جوآپ کے بستے سے زیادہ  وزنی ہو۔ ایک ایسا بستہ تلاش کیجیے جوآپ کے بستے سے ہلکا ہو۔گفتگو کیجیے۔
Screenshot 2024-09-27 175211

1. آپ کا بستہ بھاری یا ہلکا کیوں ہے؟

2. اگربستے میں رکھی ہوئی کتابوں کی تعداد میں کوئی فرق ہے توکتابوں کی    تعداد گنیے۔

3. کیا آپ ایک کتاب کو نکال کر تقریباً  برابر وزن کے دوبستے بناسکتے ہیں؟گفتگو کیجیے۔

1 کلوگرا م کتناہوتاہے؟

اپنے والدین کی مدد سے اپنے گھر میں ایسی چیزیں تلاش کیجیے جن پر 1کلوگرام لکھاہو۔ اپنے ہاتھوں سے اسے محسوس کیجیے اور اندازہ لگائیےکہ مزیدکون سی دوسری اشیا ہیں جو 1 کلوگرام کی ہو سکتی ہیں۔ سامان پرلگی پرچی یا اپنے والدین کی مدد سے اپنے جواب کی جانچ کیجیے۔
Screenshot 2024-09-27 175219

4. ان چیزوں کے نام لکھیے جن کا وزن 1 کلوگرام کےہے۔ 

.................................................. , ..................................................


5. کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ ذیل میں سے کون سی اشیا 1 کلوگرام سے ہلکی یا بھاری ہیں۔مناسب خانے میں  صحیح ;کانشان لگائیے۔

Screenshot 2024-09-27 175228
اشیا
1کلوگرام سے بھاری
1 کلوگرام سے ہلکی

6. اس ترازو کودیکھیے اورصحیح لفظ پر کانشان لگائیے۔

Screenshot 2024-09-27 175250
a.   دال کے ہر پیکٹ کاوزن آدھا کلوگرام /ایک کلوگرام ہے۔
Screenshot 2024-09-27 175300
b.  چائے کی پتّی کےہر پیکٹ کا وزن آدھا کلوگرام/ ایک چوتھائی کلوگرام /ایک کلوگرام ہے۔


آئیے معلوم کرتے ہیں

اپنے گھرمیں چاروں طرف دیکھیے اور پہچانیےکہ کون سی چیزیں آدھاکلوگرام کے برابر ہیں اورکون سی چیزیں ایک چوتھائی کلوگرام کے برابر ہیں۔ ان چیزوں کو ہاتھ میں لےکرمحسوس کیجیے اور اندازہ لگائیے کہ مزیدکون سی اشیا آدھا کلوگرام یا ایک چوتھائی کلوگرام کے برابرہوں گی۔ آدھا کلوگرام اور ایک چوتھائی کلوگرام کی چیزوں کی فہرست بنائیے۔ 1 کلوگرام کے نمک کے پیکٹ کی مدد سےسبھی اشیا کی جانچ کیجیے۔
Screenshot 2024-09-27 175334

استاد کے لیے نوٹ   :  بچّوں سے  اس بارے میں گفتگو کیجیے کہ وہ کس طرح اپنے جوابات کے لیے اندازہ لگارہے ہیں۔ 1 کلوگرام نمک کی تھیلی اور  ترازو کا استعمال کرکے بچوں کو1 کلو،½ کلو اور ¼ کلو کے درمیان مناسبت تلاش کرنے کی حوصلہ افزائی کیجیے۔

گیندوں کا کھیل

1. مونٹو نے اپنے دوستوں سے ایک پہیلی پوچھی: 3 گیندیں دیکھنے میں ایک جیسی لگتی ہیں۔ 1 گیند ان میں سے بھاری ہے اورباقی2 گیندوں کا وزن برابرہے ۔ آپ کے پاس صرف ترازو ہے اورکوئی باٹ نہیں ہے۔3 گیندوں اور ترازو کا  استعمال کرکے، کیا آپ معلوم کرسکتے ہیں کہ کون سی گیندبھاری ہے؟
Screenshot 2024-09-27 175357
Screenshot 2024-09-27 175406

a) آپ کوکتنی دفعہ وزن کرنا  ہوگا؟ 
b) ترازو کوصرف ایک دفعہ استعمال  کرکے بتائیے کہ کون سی گیند بھاری ہے؟
2. ایک برابر سائز کی لال، نارنگی اور ہرے رنگ کی گیندیں ہیں جو وزن کے اعتبارسے مختلف ہیں۔
آپ اس کے لیے ترازو کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن باٹ کا استعمال نہیں کر سکتے۔
آپ کس طرح معلوم کریں گے کہ ان میں سے کون سی گیند  سب سے بھاری اورکون سی سب سے ہلکی ہے۔
Screenshot 2024-09-27 175416
لال گیند نارنگی گیند ہری گیند

آپ کس طرح معلوم کریں گے کہ ان میں سے کون سی گیند  سب سے بھاری اورکون سی سب سے ہلکی ہے۔