وقت چلتا رہتا ہے

پاپا لائے نیا کیلینڈر
امّاں جھانکے اس کے اندر
اس میں تھی ایک بھول بھینکر
چھَپا نہیں تھا ماہ ستمبر
اس کے آگے کون مہینے
آتے جس میں نہیں پسینے
آئیے کرتے ہیں
ستمبر
| Monday پیر |
Tuesday منگل |
Wednesday بدھ |
Thursday جمعرات |
Friday جمعہ |
Saturday سنیچر |
Sunday اتوار |
ستمبر ماہ کے کیلینڈر کا مشاہدہ کرکے نیچے دی گئی خالی جگہوں کو بھریے۔
1. اس ماہ میں اتوار وں کی تعداد ______________________________
2. اس ماہ میں جمعرات کو آنے والی سبھی تاریخیں۔ ___________________________
3. 22 ستمبر کےتین دن بعد ___________________________ ستمبر ہے۔ اس تاریخ کو ___________________________ کا دن ہے۔
4. ایک اسکول 7 ستمبر کو 15 دن کے لیے بند ہوجاتاہے۔ جس تاریخ کو اسکول واپس کھلے گا وہ ___________________________ہوگی۔
آئیےمعلوم کریں
پچھلے دو سال کے کیلینڈر لیجیے۔ دونوں کیلینڈر وں میں نیچے دیے گئے تہواروں کا مشاہدہ کیجیے۔
1. دونوں کیلینڈر میں سالوں میں کیا تبدیلی آرہی ہے؟ صحیح جواب پر کا نشان لگائیے۔
• مہینوں کے نام ایک جیسے/الگ
• ایک مہینے میں دنوں کی تعداد ایک جیسے/الگ
• ہفتے میں دنوں کی تعداد ایک جیسے /الگ
• اتواروں کی تعداد ایک جیسے/ الگ
• ایک سال میں ہفتوں کی تعداد ایک جیسے/ الگ
2. ان تہواروں پر دائرہ بنائیے جن کی تاریخ یکساں ہے۔
| تہوار |
دن مہینہ،سال DD/MM/YY |
دن مہینہ،سال DD/MM/YY |
تہوار |
دن مہینہ،سال DD/MM/YY |
دن مہینہ،سال DD/MM/YY |
| دیوالی | مکرسنکرانتی |
||||
| گنیش چترتھی | مہاویر جینتی | ||||
| عید الفطر | یوم آزادی | ||||
| دشہرہ | گروپرو | ||||
| بدھ پورنما | یوم جمہوریہ | ||||
| کرسمس | آپ کی پیدائش کا دن |
آئیے کرتے ہیں
1. اپنی کاپی میں سال کے بارہ مہینوں کے نام لکھیے۔
2. وہ مہینے جن کے دنوں کے تعداد 30 سے کم ہے _______________________
3. ایک سال میں دنوں کی تعداد _______________________
4. ہیتل نے کہا کہ ایک سال میں 53 ہفتے ہوتے ہیں۔ کیا وہ صحیح ہے؟ ہاں/نہیں۔ اگر نہیں تو آپ کو کیا لگتاہے کہ ایک سال میں کتنے ہفتے ہوتے ہیں؟
ہم کتنےبڑے ہیں؟
اپنی والدہ سے گفتگو کیجیے اور نیچے دیے گئے لوگوں کی عمرمعلوم کیجیے اور خالی جگہیں بھریے۔

میری والدہ کی پیدائش پر میری نانی کی عمر
____________
آج میری عمر
آج میری والدہ کی عمر
ہم کتنے بڑے ہیں
میرے پیداہونے پر میری نانی کی عمر
میری والدہ کی عمر جب میں پیدا ہوئی
آج میری نانی کی عمر
ہیتل اپنے بھائی سے دو گنا بڑی ہے۔ وہ عمر میں 10 سال اپنے بھائی سے زیادہ ہے۔ ہیتل اور اس کے بھائی کی عمر کا اندازہ لگائیے۔
استاد کے لیے نوٹ: بچوں کے ساتھ ان طریقوں پر گفتگو کریں جن کا استعمال انہوں نے مختلف لوگوں کی عمرمعلوم کرنے کے لیے کیا۔آئیے کرتے ہیں
فارم نمبر 5
گورنمنٹ آف کیرل
پیدائشی سند
یہ تو ضیح کی جاتی ہے کہ ذیل میں دی گئی معلومات اصل پیدائشی ریکارڈ سے لی گئی ہے جو کہ 2015 کی کوٹّایم پنچایت کے رجسٹر میں درج ہے۔
نام : بِنسی تھامس جیکب
جنس: لڑکی
پیدائش کی تاریخ: 02/05/2015 (02 مئی دوہزار پندرہ )
پیدائش کی جگہ: کدم پُزہ اسپتال
والد کا نام : جیکب تھاراکان
والدہ کا نام : لارا تھامس
رجسٹریشن کی تاریخ : 02/05/2015
رجسٹریشن نمبر: 815/15
تاریخ: 18.05.2015 دستخط آفیسر
بِنسی کی پیدائشی سند کو دیکھیے اور مندرجہ ذیل سوالات کے جواب دیجیے۔
1. 2015/05/02 سےظاہر ہوتا ہے کہ بِنسی کی پیدائش 2 (اپریل /مئی /جون/جولائی) 2015
کو ہوئی ۔
2. 2مئی 2025 کو بِنسی کی عمر کیا ہوگی؟ ________________
3. 2030 میں بِنسی کی کیا عمر ہوگی؟ ________________
4. بِنسی کا آٹھواں یوم پیدائش ________________ کو ہوا ہوگا۔
5. 2 اگست 2015 کو بنسی ________________ مہینے کی تھی۔
6. اس کی پیدائشی سند اپیداہونے کے کتنے دنوں کے بعدجاری ہوئی؟ ________________
آئیے کرتے ہیں
1. خالی جگہوں کو بھرکر اپنی پیدائشی سندبنائیے۔
فارم نمبر __________
گورنمنٹ آف __________
پیدائشی سند
یہ توضیح کی جاتی ہے کہ یہ معلومات اصل پیدائشی ریکارڈ سے لی گئی ہے جوکہ ___________ اور ___________ کے رجسٹرمیں درج ہے۔
نام : ___________________
جنس: ___________________
پیدائش کی تاریخ: ___________________
پیدائش کی جگہ: ___________________
والد کا نام : ___________________
والدہ کا نام : ___________________
سند تیار ہونے کی تاریخ : ___________________
سند بننے کے وقت کی عمر: ___________________
آپ کےدستخط
2. نیچے دیے گئے خانوں میں تاریخیں لکھ کر انھیں مکمل کیجیے۔
| پیدائش کی تاریخ | اسکول میں داخلے کی | پہلی جماعت میں داخلے کی | تیسری جماعت میں داخلے کی |
آئیے کھیلتے ہیں
ایک چلتی ہوئی گھڑی لیجیے۔ گھڑی کی سوئیوں کی حرکت کا مشاہدہ کیجیے۔ آپ نے کیا مشاہدہ کیا، گفتگو کیجیے۔

آئیے کرتے ہیں
1. ہیتل نے صبح7 بجے اپنا ناشتہ شروع کیا۔ اس نے صبح 7:15 پر اپنا ناشتہ ختم کیا۔

اسے ناشتہ کرنے میں ______________ منٹ لگے ۔ آ پ نے کیسےمعلوم کیا؟
2. نیچے دی گئی گھڑیوں میں گھنٹے کی سوئی اور منٹ کی سوئی بنائیے۔

(a) 8:15 یاسواآٹھ
(b) 8:30 یاساڑھے آٹھ
استاد کے لیے نوٹ: گھڑی پر دیے گئے نشانوں اور اعداد کے بارے میں بچوں سے گفتگو کیجیے۔ گھڑی کی مدد سے گھنٹوں اور منٹوں کی مدت کی پیمائش کے عمل پر بات چیت کیجیے۔ آئیے کرتے ہیں
ہیتل کی زندگی کا ایک دن
کچھ تصاویر کے لیے وقت لکھاہوا ہے اور اس میں آپ کو گھڑی کی سوئیوں کوبنانا ہے جبکہ دوسری تصویروں کے لیے گھڑی جو وقت دکھارہی ہے ،اس وقت کولکھنا ہے۔

نانی کے گھر کاسفر
کیا یہ وہی سوئیٹر ہے جسے آپ پہلے بُن رہے تھے؟
ہاں! اس کو بُننے میں دو مہینے لگے۔ اب یہ تیار ہے۔
ان سبزیوں کو اُگنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

الگ الگ سبزیوں کے بیجوں کو اگنے میں الگ الگ وقت لگتا ہے۔ مولی کو 2-3 ہفتے لگتے ہیں ۔ گوبھی، شملہ مرچ، گاجر اور بند گوبھی وغیرہ کو تقریباً 2-3 مہینے لگتے ہیں۔
آئیے سوچتے ہیں
جدول میں دیے گئے وقت میں پوری ہونی والی اپنی روزمرّہ زندگی کی سرگرمیوں کونیچے خالی خانوں میں بھریے۔ ہر کالم میں مثال کے طور پر ایک خانہ بھرا ہوا ہے۔
| مہینوں کا وقت | ہفتوں کا وقت | دنوں کا وقت | گھنٹوں کا وقت | منٹوں کا وقت |
| گرمی سے سردی کے موسم میں تبدیلی | جماعت میں ایک سبق کا مکمل ہونا | سوئٹر بننا | قمیض کی سلائی |
نہانا |
استاد کے لیے نوٹ: بچوں کو دن بھر ہو رہے مختلف واقعات کی طرف متوجہ کیجیے جن میں گھنٹے، منٹ، دن اور مہینے لگتے ہیں۔
3. مندرجہ ذیل سرگرمیوں کو مکمل کرنے میں لگنے والے منٹوں کی تعداد لکھیے۔
| سرگرمی | لیا گیا وقت |
| اسکول کا وقت | _________________________ منٹ |
| کھانا کھانے کا وقت | _________________________ منٹ |
| مڈڈے میل (دوپہر کا کھانا) | _________________________ منٹ |
| کھیل کا وقت | _________________________ منٹ |
| رات کے کھانے کا وقت | _________________________ منٹ |
| دانت مانجنا | _________________________ منٹ |
4۔ مندرجہ ذیل وقت میں آپ کون سی سرگرمی انجام دے سکتے ہیں۔
| وقت | سرگرمی |
| 5 منٹ | |
| 10 منٹ | |
| 15 منٹ | |
| 20 منٹ | |
| 25 منٹ | |
| 30 منٹ | |
| 45 منٹ | |
| 60 منٹ |
5. گھنٹے اور منٹ کی سوئیوں کو دیکھ کر ذیل میں دی گئی گھڑیوں کے شروعاتی وقت اور آخر کے وقت میں کتنے منٹ صَرف ہوئے،لکھیے۔
شروعاتی ختم وقت لیا گیا وقت

آئیے دریافت کریں
1. آپ نے ڈیجیٹل گھڑیاں دیکھی ہوں گی جو مختلف جگہوں پر استعمال ہوتی ہیں۔ آ پ نے ایسی گھڑیاں کہاں دیکھی ہیں؟
2. نیچے دکھائی گئی گھڑیوں کودیکھیے اور سوالوں کے جواب دیجیے۔

ایک ڈیجیٹل(Digital) گھڑی، ہندسوں کا استعمال کرکے وقت بتاتی ہے۔ جبکہ ایسی میں گھنٹے، منٹ اور سیکنڈ کی سوئیوں سے وقت دکھانے والی گھڑی کواینالوگ (Analog) گھڑی کہتے ہیں ۔
(a) اوپر دی گئی گھڑیوں میں کیا فرق ہے؟
(b) آپ کے اسکول کی دیوار پر کون سی گھڑی ہے؟
ریت گھڑی کا استعمال کرکے بھی وقت کی پیمائش کی جا سکتی ہے۔ کسی بڑے کی نگرانی میں اپنی ریت گھڑی تیار کیجیے۔

ضروری اشیا:
(i) ڈھکن والی دو بے کار شفاف یا کانچ کی چھوٹی بوتلیں
(ii) بوتلوں کے ڈھکن کو چپکا نے کے لیے گوند
طریقہ:
دونوں بوتلوں کے ڈھکنوں کے اوپری حصّوں کوآپس میں گلو سے چپکائیے۔
جڑے ہوئے ڈھکنوں کے بالکل بیچ میں ایک چھید کیجیے۔
باریک ریت سے ان میں سے ایک بوتل کو آدھا بھریے اور جڑے ہوئے ڈھکنوں سے اسے بند کر دیجیے۔
دوسری بوتل کوبھی جڑے ہوئے ڈھکنوں کے دوسری طرف لگائیے۔
گھڑی کو دیکھ کرمشاہدہ کیجیے کہ ریت کوایک بوتل سے دوسری بوتل میں منتقل ہونے میں کتنا وقت لگتاہے۔ آپ کی ریت والی گھڑی استعمال کے لیےتیار ہے۔ مختلف کھیلوں کے دوران آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
