Skip to content


سورج کنڈمیلہ



سونی اور اَوی اپنے دادا دادی کے ساتھ ایک میلہ دیکھنے جار ہے ہیں۔ وہ ہریانہ کے فرید آباد ضلع کے سورج کنڈمیلے میں جا رہے ہیں۔ آئیے ہم بھی ان کے ساتھ چلیں اور لطف اٹھائیں۔ 
Screenshot 2024-10-07 142604

واہ! دکانیں کتنی شاندار  سجی ہوئی ہیں

آئیے گفتگو کرتے ہیں 

کیا آپ میلہ دیکھنے گئے ہیں؟ آپ نے میلے میں کیا کیا دیکھا؟
تصویر میں دائیں اور بائیں طرف جو جو چیزیں ایک جیسی نظر آتی  ہیں انھیں تلاش کیجیے۔ 

teacher

استاد کے لیے نوٹ :  اپنے آس پاس کےکسی  میلے کی بات کیجیے جو بچوں نے دیکھا ہو۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کیجیے کہ وہ اس تصویر کو دیکھیں اور مختلف پیٹرن کا مشاہدہ کریں جیسے زمین پر ٹائلیں ، دونوں طرف ایک جیسی نظر آنے والی اشیا اور اشکال ۔


ہار بنائیے

سونی اور اَوی ایک اسٹال پرگئے جہاں ایک آدمی اور عورت موتیوں سے مالا بنا رہے ہیں۔ 
میں بھی مالا بنانا چاہتی ہوں 
کیوں نہیں! تم ڈلیا سے موتی لے کر مالا بنا سکتی ہو
 4 ایک رنگ کی اور 4 دوسرے  رنگ کے موتیوں کو ملاکر 8موتیوں کی مالا بناؤ۔ 
Screenshot 2024-10-07 142627

آئیے کرتے ہیں

1. آپ نے جو مالا بنائی ہے، اسے دکھانے کے لیے موتیوں میں  دو رنگوں () کا استعمال کرکےرنگ بھریے۔

Screenshot 2024-10-07 142636
استاد کے لیے نوٹ: گن لڑی کا استعمال کرکے آپ بچوں کو ڈوری اور دو رنگ فراہم کر سکتے ہیں۔ وہ ان موتیوں سے جو مالا بنائیں گے اسے اوپر دی گئیں مالا کو رنگ بھرکردکھا سکتے ہیں ۔ 

میری مالا کے دونوں آدھے حصّے ایک جیسے ہیں ۔ میری مالا میں تشاکل ہے۔ 
میری مالا کے دونوں آدھے ایک جیسے نہیں ہیں۔ میری مالا میں تشاکل نہیں ہے۔ 
Screenshot 2024-10-07 142655

2. پچھلےصفحہ پر ان مالاؤں پر صحیح  کا نشان لگائیے۔ جو تشاکل میں ہیں ۔ 


3. اس طرح کی کتنی مالائیں بن سکتی ہیں؟ ان پربحث کیجیے۔ 

a. جن مالاؤں میں تشاکل ہے ان پر صحیح کا نشان اور جن مالاؤں میں تشاکل نہیں ہے ان پرغلط کا نشان لگائیے۔ 
Screenshot 2024-10-07 142926

b. اب، ایک رنگ کے 6 اور دوسرے رنگ کے 2 موتیوں کا استعمال کرکے تشاکل (Symmetrical) والی مالا بنائیے۔ 

استاد کے لیےنوٹ: بچوں کو اپنے اطراف میں تشاکلی اور غیر تشاکلی اشیاء کو پہچاننے کے لیے حوصلہ افزائی کیجیے۔ ان کو اپنی وضاحت اور وجوہات کا مظاہرہ کرنے اور انھیں تقسیم کے لیے مواقع فراہم کیجیے۔ 

ونکّم ! چاروں طرف رنگولی!

سونی اور اوی تمل ناڈو کے اسٹال پر پہنچے۔ امّاں جھونپڑی کے آگے ’کولم‘ (رنگولی) بنارہی ہیں۔ 
اقدامات کی پیروی کیجیے:
Screenshot 2024-10-07 143029

آئیے سوچتے ہیں

1. ذیل میں دی گئی رنگولیوں کا مشاہدہ کیجیے۔ کیا ساری رنگولیاں تشاکلی ہیں؟

Screenshot 2024-10-07 143555
Screenshot 2024-10-07 143546



میں اپنی رنگولی میں ایک خط کھینچ کر دو برابر آدھے حصّے دیکھ سکتی ہوں۔

2. ان رنگولیوں کو ایک کاغذ پر ٹریس کیجیے۔ اس ٹریسنگ پیپر کو اس طرح موڑیے کہ رنگولی کا ایک آدھا  حصّہ دوسرے آدھے  حصّےکو برابری سے ڈھانک لے۔ 

3. دی گئی رنگولیوں میں ایسے خطوط بنائیے جو ان کو یکساں طور پر دو حصوں میں بانٹ دیں۔ 

4. اپنے آس پاس کی تشاکلی اشیاء کو دیکھیے اورگفتگو کیجیے۔ 


استاد کے لیے نوٹ: ’کولم‘ ، اس کی روایات اور وہ جس صوبے سے تعلق رکھتا ہے، ان سب کے بارے میں گفتگو کیجیے۔ آپ بچوں کو پیچھے دیے گئے نقطے والے گرڈ فراہم کر سکتے ہیں۔ تشاکلی رنگولی بنانے کے لیے وہ ان کا استعمال کر سکتے ہیں۔ 






آئیے کرتے ہیں

آؤ  رنگولی بنائیں

پُکلّم کیرل 
Screenshot 2024-10-07 143608
ایپن، اتراکھنڈ
Screenshot 2024-10-07 143615

1. خاکہ بناکر نیجے دی گئی تشاکلی رنگولیوں کو مکمل کیجیے۔ 

Screenshot 2024-10-07 143623

2. اپنی کاپی میں کچھ اور تشاکلی رنگولیاں بنائیے۔


استاد کے لیے نوٹ:  بچوں کو رنگولیوں کا آدھا حصّہ مکمل کرنے کی کچھ اور مشق دیجیے۔ مشاہدہ کیجیے اور بات چیت کیجیے کہ بچے کس طرح سے اس آدھی رنگولی کو بنا رہے ہیں۔ دوسرا آدھا مکمل کرنے کے لیے وہ کیا دھیان دے رہے ہیں؟ کون سی حکمت عملی استعمال کررہے ہیں؟ 
بچوں سے وطن کے مختلف حصّوں کی رنگولیاں اکٹھا کرکے انھیں جماعت میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے کہیے۔ 

 مکھوٹا بنائیے!

Screenshot 2024-10-07 143645
واہ! یہاں بہت سارے خوب صورت مکھوٹے ہیں۔
میں بھی ایک  مکھوٹا بنانا چاہتا ہوں ۔
ہاں! میں بتاؤں گا کہ مکھوٹا کیسے بناتے ہیں۔
Screenshot 2024-10-07 143653
آؤ ایک بلی کا مکھوٹا بنائیں ...

1. کاغذ کو بیچ سے موڑیے 
2. اب اس طرح سے ایک طرف بلی بنائیے
3. ایک قینچی کی مدد سے اسے کاٹ لیجیے۔ 
4. اب مڑے ہوئے کاغذ کو کھولیے اور آنکھ ، ناک وغیرہ بنائیے۔ 
5. اس کو رنگ کیجیے اور اس کے پیچھے ایک ربر لگالیجیے۔ آپ کا مکھوٹا تیار ہے 
Screenshot 2024-10-07 143704
سونی کا مکھوٹا تشاکلی ہے اور اَوی کا مکھوٹا تشاکلی نہیں ہے۔ 
واہ! میں مکھوٹا پہن کر سبھی لوگوں کو آرام سے دیکھ سکتی ہوں۔ 
ارے! میں صرف ایک آنکھ سے دیکھ پا رہاہوں۔ معلوم نہیں کیا غلطی ہے؟

استاد کے لیے نوٹ: بچوں سے بات کیجیے کہ کیوں اَوی صرف ایک آنکھ سے دیکھ پا رہا تھا۔ بچوں کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ صرف وہی اشیاء متشاکل ہوتی ہیں جو دوبرابر حصّوں میں اس طرح تقسیم ہوتے کہ ایک آدھا حصّہ ، دوسرے آدھے حصّے کو ڈھانک دے۔ 

جیسے کو تیسا

سونی نے ایک پینٹر سے اپنی تصویر بنوائی ۔
Screenshot 2024-10-07 143715
آئیے سوچتے ہیں

1. پینٹر کون سی  چال چل  رہا ہے؟ پینٹر کے لیے کچھ ایسی چیزوں کی تلاش کیجیے کہ وہ ایسی  چال دوبارہ نہ چل سکے۔ ایسی تین چیزوں کی تصویریں یہاں بنائیے۔


آئینے کا کھیل 

سونی اور اَوی نے یہ کھیل کھیلنا شروع کیا۔ آئیے ان کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ 
Screenshot 2024-10-07 143735
کیا اوی نے سبھی  گوٹیاں صحیح جگہ پر لگائی ہیں؟ سونی کی بنائی ہوئی خط پر آئینہ رکھ کر جانچیے۔ 
Screenshot 2024-10-07 143757
استاد کے لیے نوٹ:  اس سرگرمی کو بڑھانے کے لیے بچے دو رنگی چیزوں کا استعمال کر سکتے ہیں جیسے اکائی مکعب کاؤنٹر وغیرہ۔ بچے زمین پر بھی یہ کھیل کھیل سکتے ہیں۔ اس کھیل میں بچے اپنے دوستوں کو ، چار اشیاء سے زیادہ اشیاکا استعمال کرکے چیلنج کر سکتے ہیں۔

آئیےمعلوم کریں

1. ذیل میں دی گئی تصویروں میں سے الگ تصویر  پر دائرہ بنائیے اور اس کی وجہ بتائیے۔ 
Screenshot 2024-10-07 143807
2. 4 خانوں میں لال رنگ اور 3 خانوں میں نیلا رنگ اس طرح سے بھریے کہ ایک جانب دوسری جانب کی آئینے والی شکل بن جائے۔ 
Screenshot 2024-10-07 143814
آپ کتنے طریقوں سے اسے بھر سکتے ہیں؟ سوچیے،سوچیے!

3. مائسی کی جانب کو کیٹی کی جانب کے جیسا بنائیے۔ آپ مائسی کی جانب صرف تین گیندوں کی ترتیب کو بدل سکتے ہیں۔ 
Screenshot 2024-10-07 143823

4. الگ الگ سائز کے کٹ آؤٹ سے دی گئی شکل میں بنا جگہ چھوڑے اور بنا اوپرچڑھے فٹ کیجیے۔
Screenshot 2024-10-07 143836
استاد کے لیے نوٹ:  پہلے سوال میں ہر تصویر کو ہٹا یا جا سکتا ہے۔ بچوں کو مشاہدہ کرنے دیں اور پتہ لگانے دیں اور پھر ان کی وجوہات پر غور کریں کہ وہ کتنی ترتیب میں ہے اور عقلی ہے۔ 

راستوں پر ٹائل لگانا

لگتاہے میرا پیر ٹائلوں کے بیچ خالی جگہ میں پھنس گیا ہے۔ اچھاہوا کہ تم دونوں نے میرا ہاتھ پکڑ لیا۔ 
دادا جی، امیدہے کہ آپ کو چوٹ نہیں لگی  ہوگی۔
Screenshot 2024-10-07 144034

آئیے کرتے ہیں

رنگومیٹری  شکلوں  کا استعمال کرکے نیچے دیے ہوئے اشکال میں اس طرح بھریے کہ وہ ایک دوسرے پر نہ چڑھے اور نہ ہی کوئی خالی جگہ باقی رہے۔ 

Screenshot 2024-10-07 144043
استاد کے لیے نوٹ:  بچوں سے مختلف طرح کے فٹ پاتھ کی بات کیجیے اور ان کی حوصلہ افزائی کیجیے کہ وہ بغیر خالی جگہ اور بغیر ایک دوسرے پر چڑھی اشکال سے راستے بنائیے۔ 

ٹائلوں سے راستہ بنانا

اَوی اور سونی نےمختلف شکلوں کو جوڑ کر اپنے ٹائل بنانا شروع کیاہے۔ 
Screenshot 2024-10-07 144154

آئیے کرتے ہیں

دو اور دو سے زیادہ رنگو میٹری  شکلوں کا استعمال کرکے اپنا ٹائل بنائیے اب اس ٹائل کو ٹریس کرکے مختلف طرح کے راستوں کی تشکیل کیجیے۔ 


نیچے دیے راستوں کو بنانے کی کوشش کیجیے۔ 


استاد کے لیے نوٹ: بچے خالی کاغذ پر مختلف قسم کے ٹیسلیشن بنا سکتے ہیں اور پھر اس کام کو جماعت میں مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔ دوہرائی جار ہی اکائی پر ان سے بات چیت کیجیے۔ 

بڑاوالا چھولا

سونی اور اَوی کے  درمیان ہونے والی بات چیت کو پڑھیے اور جس جگہ کی وہ بات کرر ہے ہیں اس پر نشان لگائیے۔ 

Screenshot 2024-10-07 144330
کیا تم اندازہ لگا سکتے ہو کہ میں کس اسٹال کو دیکھ رہی ہوں؟ وہ قلفی کی ٹھیلی کے پاس ہے۔
وہی جس کے اوپر نیلا جھنڈا ہے؟
نہیں، اسی کے پاس  دوسرا والا اسٹال جو پیلے چھت والے اسٹال کے سامنے ہے۔ 
اوہ! سمجھ گیا! جہاں کٹھ پتلیاں ایک ڈلیا میں رکھی ہیں۔


آئیے کھیلتے ہیں

تصوّرکیجیے کہ آپ کو اَوی اور سونی کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ آپ کسی جگہ یا اسٹال کا سوچیے اور اپنے دوست کو چیلنج کیجیے کہ وہ پتہ لگائے آپ  کے دماغ میں کون سا اسٹال ہے۔ آپ ہاں یا نا میں جواب دے کر اپنے دوست کو اندازہ لگانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ 


دادا  اور دادی کو تلاش کیجیے

سونی اور اَوی کے دادا اور دادی چوپال میں انتظار کر رہے ہیں۔ 
Screenshot 2024-10-07 144342
Screenshot 2024-10-07 144350
اس نقشے میں جگہوں کے نام کے ساتھ تصویریں بھی موجود ہیں ۔جھونپڑی کی تصویر دستکاری کا اسٹال ظاہر کرتی ہے۔ 

استاد کے لیے نوٹ: بچوں کو سمتوں کی معلومات اور سمجھ پیدا کرنے کے لیے بچوں کے ساتھ مختلف قسم کے کھیل کھیلے
 جا سکتے ہیں جس میں سمتوں کے اشاروں پر عمل کرتے ہوئے انھیں مختلف چیزوں تک پہنچنا ہوگا۔ ایک قدم آگے، دو قدم دائیں ، 5 قدم پیچھے، 3 قدم بائیں وغیرہ جیسے الفاظ بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ 

آئیے کرتے ہیں

1. سونی اور اَوی کی نقشہ پڑھنے میں مدد کیجیے اور مندرجہ ذیل کا پتہ لگائیے۔ 

a. یہ نشان  Screenshot 2024-10-09 115106 کس جگہ کی علامت ہے؟
...........................................................................................................
b. کھیلنے کی جگہ پر دائرہ بنائیے؟
............................................................................................................
c. یہ نشان Screenshot 2024-10-09 115130کس جگہ کی علامت ہے؟
............................................................................................................
d. میلے میں سے باہر نکلنے کے کتنے راستے ہیں؟
............................................................................................................

2. سونی اور اَوی جس راستے پر چل رہے ہیں آپ بھی  اسی راستے پر چلیے ۔ 

a. نیلے راستے پر چلیے۔ 
b. ہرے راستے  سے دائیں طرف مڑیے۔ 
c. آپ کو اپنے دائیں طرف ایک ریستوراں دکھے گا۔ وہاں مت بیٹھیے گا۔ 
d. لال راستے کی طرف بائیں مڑیے۔
e. پہلا بائیں جوگولڈن راستے پر جاتا ہے، لیجیے۔ راستے میں آپ کو اسٹالس رکھیں گے۔ 
f. اسٹال کو یاد رکھیے اور چوپال ڈھونڈیے اور دادا، دادی سے ملیے۔ 

3. ایک شخص نے دادا جی سے اے ٹی ایم کا راستہ پوچھا۔ ان کو چوپال سے  اے ٹی ایم تک کا راستہ بتائیے۔ 

...................................................................................................................
...................................................................................................................
...................................................................................................................
...................................................................................................................


آئیے کرتے ہیں

1. سورج کنڈ میلے سے نکلنے کے دو راستے ہیں۔ ایک راستہ بھول بھلیّا کی طرح ہے اوردوسرا  راستہ ایک دم آسان اور سیدھا ہے۔ 

سونی اور اَوی کو بھول بھلیّا والا راستہ پارکرنے میں مدد کیجیے۔
Screenshot 2024-10-07 144402

2. آپ بھول بھلیّاسے  کیسےنکلے ، بتائیے۔ راستے میں آپ کو جو جو چیزیں ملی ان کے نام لکھیے۔

...................................................................................................................
...................................................................................................................
...................................................................................................................

ڈاٹ گرڈس

Screenshot 2024-10-07 144412
Screenshot 2024-10-07 144425

عددی کارڈس 

Screenshot 2024-10-07 144434

عددی کارڈس 

Screenshot 2024-10-07 144443

کسری کارڈس

Screenshot 2024-10-07 144454


کسری کارڈس

Screenshot 2024-10-07 144503

مکعب کا جال 

نوٹ: نقطے والی لائنوں (Dotted lines) کو کاٹ کر کالے رنگ کی (Dark lines) لائنوں کو موڑ یے۔
Screenshot 2024-10-07 144517

مکعب کا جال 

نوٹ: نقطے والی لائنوں (Dotted lines) کو کاٹ کر کالے رنگ کی (Dark lines) لائنوں کو موڑ یے۔

Screenshot 2024-10-07 144532


اسطوانہ کا جال 

نوٹ: نقطے والی لائنوں (Dotted lines) کو کاٹ کر کالے رنگ کی (Dark lines) لائنوں کو موڑ یے۔
Screenshot 2024-10-07 144545


مخروط کا جال 

نوٹ: نقطے والی لائنوں (Dotted lines) کو کاٹ کر کالے رنگ کی (Dark lines) لائنوں کو موڑ یے۔
Screenshot 2024-10-07 144556

ڈائنس بلا کس

نوٹ: نقطے والی لائنوں (Dotted lines) کو کاٹیے اور سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے اپنی ضرورت کے
مطابق آپ اسی طرح کے اور بلا کس بھی بنا سکتے ہیں۔

Screenshot 2024-10-07 144644


ڈائنس بلا کس

نوٹ: نقطے والی لائنوں (Dotted lines) کو کاٹیے اور سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے اپنی ضرورت کے
مطابق آپ اسی طرح کے اور بلا کس بھی بنا سکتے ہیں۔
Screenshot 2024-10-07 144701