Skip to content


آم کی گٹھلی


ایک دن ا مّاں بازار سے بچوں کے لیےآم لائیں۔ ایک کلو میں سات آم آئے۔ آم چھوٹےچھوٹے اور خوب رسیلے تھے۔ا مّاں نے ان آموں کو دھوکر  فِرج میں رکھ دیااور بچوں سےکہا۔ 

”شام کو ابّا دفتر سے آئیں گے۔ تب تک  فِرج میں آم بھی ٹھنڈے ہوجائیں گے۔ رات کے کھانے کے بعد ہم آم کھائیں گے۔“

Screenshot 2024-07-10 123705

منّے کو آم بہت پسند تھے۔ تھوڑی دیر میں امّاں، سیما اور سمیر دوسرے کمرے میں چلے گئے۔ اب چار سال کا شرارتی منّا کمرے میں اکیلا رہ گیا۔ اس نے اِدھر ادھر دیکھا تو آس پاس  کوئی نہ تھا۔ منّے نے  موقع پاکرچپکے سے  فرج کھول کر ایک آم اٹھالیا اور  خوب مزے لے کر چوس چوس کر کھایا۔ پھر منّے نے ہاتھ منہ دھو کر کلّی کرلی اور  دوسرے کمرے میں جا کر دادا  دادی  کے ساتھ باتیں کرنے لگا۔

Screenshot 2024-07-10 123717

شام کو ابّا آئے۔دادا  دادی کے ساتھ بیٹھ کرسب نے رات کا کھانا کھایا ۔ کھانا کھا کر امّاں نے جب فرج سےآم نکالے تو سات کی جگہ صرف چھےآم تھے۔ امّاں نے بچوں سے پوچھا ”کیا آپ میں سے کسی نے ایک آم کھایا ہے؟“ 

Screenshot 2024-07-10 123731

 سیما اور سمیر نے انکار میں اپنی گردنیں ہلائیں۔

”نہیں ا     مّاں! ہم نے تو فرج کھولا تک نہیں ۔“ 

منّے کو شَرم آ رہی تھی۔ پھر بھی جی کڑا کر کے اس  نے کہا۔

”نہیں، میں نے تو آم نہیں کھایا ہے۔“

ابّا بچوں کا انکار سن کر مسکرائے اور کہا۔

Screenshot 2024-07-10 123744

”آم تو آپ لوگوں کےلیے ہی آئے تھے۔ اگر آپ میں سے کسی نے ایک آم کھا بھی لیا تو کوئی بات نہیں۔ لیکن ہاں ، ان  آ موں کی گُٹھلیاں بہت  چھوٹی تھیں۔ مجھے تو یہ فکر  ہو رہی ہے کہ اگر کسی بچے نے آم کی گُٹھلی بھی نگل لی ہوگی  تو آج رات اس کے پیٹ میں بڑے زور سے درد ہوگا۔“ اتنا سننا تھا کہ منّا جھٹ سے بول پڑا۔

Screenshot 2024-07-10 123801

”نہیں نہیں ابّا! گٹھلی تو بڑی تھی۔ میں نےاسے کوڑے دان  میں پھینک دیا تھا۔“یہ سن کر سارے لوگ ہنس پڑے مگر منّا شرم سے لال ہوگیا۔

 پاس ہی بیٹھی دادی جان نے کہا کہ منّے نے سچ کو قبول کر کے میرا دل جیت لیا۔ 

Screenshot 2024-07-10 123814


مشق

Screenshot 2024-07-10 115409 پڑھیے اور سمجھیے

قبول کرنا ماننا، اقرار کرنا
جی کڑا کرنا دل مضبوط کرنا، ہمت کرنا
شرم سے لال ہونا بہت زیادہ شرمندہ ہونا
دل جیتنا خوش کردینا  

Screenshot 2024-07-10 115419سوچیے اور بتائیے   

1.  ا مّاں سات  ہی آم  کیوں لائی ہوں گی؟ 
.....................................................
2. چپکے سے آم کھانے کے بعد منّا کس سے باتیں کرنے لگا؟
.....................................................
3. منّے کو شرم کیوں آ رہی تھی ؟ 
.....................................................
4. منّے کی شرارت  کیسے پکڑی گئی؟ 
.....................................................
5. دادی جان کس بات پر خوش ہوئیں؟


boy standinصحیح  بیان پر ()اور غلط بیان پر( ✕) کا نشان لگایئے

1. منّے کو آم  پسند نہیں تھے۔ ........
2. آم چھوٹےچھوٹے اور خوب رسیلے تھے۔ ........
3. منّے نے آم خوب مزے لے کر چوس چوس کر کھایا۔ .......
4. ابّا بچوں کا انکار سن کر بہت غصّہ ہوئے۔ .......
5. سیما اور سمیر دونوں نے انکار میں گردن ہلائی۔ ..........

Screenshot 2024-07-10 115432  سامنےدیے ہوئے الفاظ کی مدد سے خالی جگہوں کو بھریے

1. ایک دن .......... بازار سے بچوں کے لیے آم لائیں۔ (اماں/دادی)

2. آم چھوٹے ..........اور خوب رسیلے تھے۔ (چھوٹے/بڑے)

3. آم تو  .......... لوگوں کےلیے ہی آئے تھے۔ (آپ/ خاص)
4. یہ سن کر منّا جھٹ سے  ..........پڑا۔ (کوٗد/بول)
5. میں نےاسے .......... میں پھینک دیا تھا۔ (کمرے/کوڑےدان)

  boy standinدی گئی تصویروں کے نام باکس میں تلاش کیجیے اور اس پر مثال کے مطابق دائرہ بنایئے۔

Screenshot 2024-07-10 123847

Screenshot 2024-07-10 115454  پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے

ایک دن امّاں جان بازار سے بچّوں کے لیے آم لائیں۔

اس جملے میں:  ‘ا مّاں جان’اور ’بچے ‘ کسی شخص کا نام ہے۔
 بازار جگہ کا نام ہے۔
 آم پھل ہے ،ایک چیز کا نام ہے۔

کسی شخص، کسی جگہ یا کسی چیز کے نام کو ’اسم‘ کہتے ہیں۔

Screenshot 2024-07-10 115432 نیچے دیے گئے جملوں میں اسم تلاش کرکے لکھیے
1. شام کو ابّا دفتر سے آئیں گے۔
................................................
2. ا      مّاں ،سیما اور سمیر کمرے میں چلے گئے۔
................................................
3. منّے نے گُٹھلی کو کوڑے دان میں پھینک دیا۔
................................................
4. دادی ا    مّاں نے کہا کہ منّے نے سچ قبول کرکے میرا دل جیت لیا۔
................................................
5. سات آم گھر کے سات لوگوں نے کھائے۔
................................................

Screenshot 2024-07-10 115454 کیجیے

بچے عام طور پر بچپن میں منّے کی طرح شرارت کرتے ہیں۔آپ بھی   اپنی کسی شرارت کو سنائیے اور لکھیے
....................................................................
.........................................................................
........................................................................

Screenshot 2024-07-10 115432دادادی یا نانا  نانی کی وہ باتیں سنائیے اور لکھیے جو آپ کو بے حدپسند ہیں

..........................................................................
...............................................................................
...............................................................................
...............................................................................

Screenshot 2024-07-10 123925رنگ بھریے

Screenshot 2024-07-10 123906

لطیفہ /چٹکلہ

باپ (بیٹے سے): بیٹا! تم نے نانا کے خط کا جواب کیوں نہیں دیا؟
بیٹا: ابّو !  آپ نے ہی تو کہا تھا کہ بڑوں کو جواب نہیں دیا کرتے۔

اساتذہ کے لیے ہدایات

طلبا سے آموں کے متعلق گفتگو کروائی جاسکتی ہے۔ 
بچّوں سے  کہانی کی تصویروں پر بات چیت کروائی جاسکتی ہے۔