Skip to content


عید



Screenshot 2024-07-10 144657

ہندوستان میں مختلف مذہبوں کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں۔ ان سب کے تہوار بھی الگ الگ ہیں اور وہ انھیں اپنےاپنےطریقےسے

مناتے ہیں۔ ان میں سے کچھ ایسے تہواربھی ہیں جو پورے ہندوستان میں منائےجاتے ہیں۔ ایسے تہواروں میں عیٖد، ہولی ، دیوالی اور کِرسمس وغیرہ بہت مشہور ہیں۔   

عیٖد مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ عیٖدکے دن نماز ادا کرنے سے پہلے ایک مقررہ رَقم غریبوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔ اسے ’فطرہ‘ کہتے ہیں۔اسی لیے اس عیٖدکو ’عید الفطر‘بھی کہا جاتا ہے۔ اس دن ہر گھر میں سویّاں بنتی ہیں۔ لوگ مٹھائیاں خرید کر لاتے اور گھر میں بھی بناتے ہیں۔ اسی لیے اسے میٹھی عیٖدبھی کہا جاتا ہے۔ عیٖدکا مطلب ہی ‘خوشی’ اور ’خوشی کا تہوار‘ہے۔ یہ تہوار رمضان کا مہینہ ختم ہونے کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ 

Screenshot 2024-07-10 144711

مسلمان رمضان کے پورے مہینے روزے رکھتے ہیں۔  روزہ صبح ہونے سے تھوڑی دیر پہلے شروع ہوتا ہے اور سورج ڈوبنے تک جاری رہتا ہے۔ اس دوران روزے دار نہ کچھ کھاتے ہیں اور نہ پیتے ہیں۔ بس صبح ہونے سے پہلے کچھ کھا پی لیتےہیں جسے’سحری‘ کہتے ہیں۔ سورج ڈوبنے کے بعد روزہ کھولتے ہیں جسے ’افطار‘   کہا جاتا ہے۔ اکثر لوگ زکوٰۃ بھی اسی مہینے میں نکالتے  ہیں اوراسے ضرورت مندوں میں تقسیم کرتے ہیں۔

Screenshot 2024-07-10 144721

رمضان کے روزے پورے ہونے کے بعد جب انتیسویں یا تیسویں روزے کی شام چانددکھائی دیتا ہے تو اگلے دن بڑی دھوم دھام سے عیٖدمنائی جاتی ہے۔ کئی دن پہلے سے عیٖدکی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ بازاروں میں بڑی رونق ہوتی ہے۔ کوئی کپڑے خریدتا ہے تو کوئی جوتے۔ سویّاں اور مٹھائیاں تو سبھی خریدتے ہیں۔ چوڑیوں اور کپڑوں کی دُکانوں پر بھیٖڑ لگی ہوتی ہے۔ سب اپنی اپنی پسند اور ضرورت کی چیزیں خریدنے میں لگے ہوتے ہیں۔ لوگ اپنے گھروں کو صاف ستھرا کر کے سجاتے ہیں۔

Screenshot 2024-07-10 144733 

عیٖدکی صبح  سبھی نہا دھوکر نئے اور صاف ستھرے کپڑے پہنتے ہیں اور عِطر لگاتے ہیں۔ چھوٹے بڑے سبھی عیٖدگاہ یا بڑی مسجدوں میں عیٖدکی نماز پڑھنے کے لیے جاتے ہیں۔ نماز پڑھنے کے بعد لوگ آپس میں گلے ملتے ہیں اور ایک دوسرے کو عیٖدکی مبارک باد دیتے ہیں۔ عیٖدکی نماز پڑھ کر واپس آتے ہوئے بچوں کے لیےطرح طرح کے کھلونے اور غبّارے خریدے جاتے ہیں۔ گھر آنے کے بعد گھر کے بڑے، بچوں کو عیدی دیتے ہیں۔عیدی پاکر بچے بہت خوش ہوتے ہیں۔ عیٖدکےموقعے پر گھروں میں کھانے پینے کا خاص اہتمام ہوتا ہے۔سویّاں اور طرح طرح کی چیزیں پکائی جاتی ہیں۔ اس موقعے پر دوست، رشتے دار سب مل کر مختلف قسم کے پکوان کھاتے ہیں۔ سویّوں اور مٹھائیوں کے بھی مزے لیتے ہیں۔ 

Screenshot 2024-07-10 144754

عیٖدکے دن عید گاہ کے باہر، گاؤں اورشہر میں جگہ جگہ میلہ لگتا ہے۔ مٹھائی اور کھلونوں کی دُکانیں سجائی جاتی ہیں۔ ہنڈولے بھی لگائے جاتے ہیں جن میں بچے جھولا جھولتے ہیں۔ عیٖدکے دن ہر گھر میں بڑی رونق ہوتی ہے۔ بازاروں میں چہل پہل رہتی ہے اور ہر طرف خوشی کا ماحول ہوتا ہے۔ عیٖدہمیں آپسی محبت اور اُخوّت کا پیغام دیتی ہے۔

Screenshot 2024-07-10 144856

اساتذہ کے لیے ہدایات

عید سے متعلق طلبا سے گفتگو کروائی جاسکتی ہے۔

مضمون کی تصویروں پر بچوں سےبات چیت کروائی جاسکتی ہے۔


مشق

Screenshot 2024-07-10 115409 پڑھیے اور سمجھیے

 پڑھیے اور سمجھیے

عیدی وہ رقم جو والدین یا رشتے دار عیٖد کے دن بچوں کو دیتے ہیں۔
رمضان اسلامی سال کا نواں مہینہ جس میں مسلمان روزے رکھتے ہیں۔ 
مقررہ رقم طےکی گئی رقم 
زکوٰۃ مال کا چالیسواں حصّہ جوسال گذرنے کے بعدضرورت مندوں کودیا جائے۔ 
تقسیم بانٹنا
رونق چہل پہل، دھوم دھام
اخو ّت بھائی چارہ
Screenshot 2024-07-10 144908

Screenshot 2024-07-10 115419سوچیے اور بتائیے   

1. فطرہ کسے کہتے ہیں؟
.....................................................
2. افطار کس وقت کیا جاتا ہے؟
.....................................................
3. عیٖد کب منائی جاتی ہے؟
.....................................................
4. عیٖد کی نماز کہاں ادا کی جاتی ہے؟
.....................................................
5. روزے دارصبح ہونے سے پہلے  جو کچھ کھاتے پیتے ہیں اسے کیا کہتے  ہیں؟
.....................................................
6. عیدی کسے کہتے ہیں؟
.....................................................

Screenshot 2024-07-10 115432 بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے

تقسیم ..........   ..........   ..........   ..........   ..........   
خوشی ..........   ..........   ..........   ..........   ..........
رمضان ..........   ..........   ..........   ..........   ..........
تیاریاں ..........   ..........   ..........   ..........   ..........
دوست ..........   ..........   ..........   ..........   ..........

boy standin درست متضاد پر دائرہ بنائیے

مثال  : شام - آج کل صبح
خوشی - جوش غم لطف
بڑا - چھوٹا سیدھا بلند
دن - سال رات شام
خاص - ساتھی عام شان
گاؤں - شہر بازار کھیت

Screenshot 2024-07-10 115432        دیے گئے الفاظ سے پہلا حرف ہٹا کر مثال کے مطابق نیا لفظ بنایئے

مثال :   چہل = ہل
مطلب = .................
دکھائی = .................
اگلے = .................
کپڑے = .................
ختم = .................
مسجدوں = .................
Screenshot 2024-07-10 144921
  boy standinکالم ’الف‘ اور‘ب’ کے صحیح جوڑ ملائیے۔

Screenshot 2024-07-10 144940

Screenshot 2024-07-10 115454اس سبق میں ایک لفظ ہے’رشتے دار‘ جو کہ ‘رشتے’ اور ‘دار’سے مل کر بنا ہےجس کے معنی ہیں’رشتے والے‘۔ایسے ہی نیچے کے الفاظ میں بھی ‘دار’ جوڑ کر مثال کے مطابق نیا لفظ بنایئے

          مثال : خبر + دار =   خبر دار

ایمان + ......... = ................

شان + ......... = ................

دین + ......... = ................

عزت + ......... = ................

جان + ......... = ................

زمین + ......... = ................


Screenshot 2024-07-10 115432لکھیے

عیٖد کے دن آپ کوجوعیٖدی ملتی ہے،اس سےآپ کیا کرتے ہیں؟ 
...............................................................................
...............................................................................
...............................................................................


  boy standinکیجیے

عیٖد کارڈ بنا کر اس میں رنگ بھریے





پہلی

کان پکڑکر ناک پہ بیٹھے ناک  چڑھی کہلائے
لوگ اسے آنکھوں پہ بٹھائیں اپنی شان دکھائے