بھارت پیارا ،بھارت پیارا

آنکھوں کا ہے تارا بھارت
دل کا اپنے سہارا بھارت
نیارا سب سے ہمارا بھارت
بھارت پیارا ، بھارت پیارا
بھارت پیارا ، بھارت پیارا
پیارے پھول اور پھل بھارت کے
پیارے سب جنگل بھارت کے
پیارے آج اور کل بھارت کے
پیارے جل اور تھل بھارت کے
بھارت پیارا ، بھارت پیارا

افسر سب کے دل بہلائیں
اُمیدوں کے پھول کھلائیں
اپنے دیس کے ہم گُن گائیں
سب مل کر یہ گیت سنائیں
بھارت پیارا ، بھارت پیار

— افسر میرٹھی
مشق
پڑھیے اور سمجھیے
پڑھیے اور سمجھیے
نیارا انوکھا،نِرالا
جل پانی
تھل خشکی، زمین
جگ دنیا
آنکھوں کا تارا ہونا بہت پیارا ہونا

سوچیے اور بتائیے
1. بھارت کو آنکھوں کا تارا کیوں کہا گیا ہے؟
.....................................................
2. شاعر نےبھارت کی کن کن چیزوں کو پیارا کہا ہے؟
.....................................................
3. سب کے دل کیسے بہلائیں گے؟
.....................................................
4. بھارت کے آج اور کل سے آپ کیا سمجھتے ہیں؟
.....................................................
5. ہمالیہ پہاڑ سے نکلنے والی دو ندیوں کے نام لکھیے؟
.....................................................
خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے
1. آنکھوں کا ہے تارا ............................
2. .......................سب سے ہمارا بھارت
3. پیارے پھول اور..................بھارت کے
4. امیدوں کے ...........................کھلائیں
5. سب مل کر یہ...........................سنائیں
نیچے دی ہوئی تصویروں کو غور سے دیکھیے اور ان کے نیچے اس نظم کا وہ مصرعہ لکھیے، جس میں ان کاذکر ہواہے


کالم ’الف‘ اور‘ب’ کے صحیح جوڑ ملائیے۔

مثال کے مطابق خانوں میں دیے گئے حروف کی مدد سے پانچ الفاظ لکھیے
مثال : پھول
1. ..................
2. ..................
3. ..................
4. ..................
5. ..................
مثال کے مطابق بے جوڑ لفظ کو پہچان کر سامنے لکھیے
مثال : پھول پھل کونپل پانی = پانی
پہاڑ پربت چٹان دریا = ...........
قلم دل ہاتھ آنکھ = ...........
گیت گانا بچہ لوری = ...........
کتاب نل کاپی قلم = ...........
پانچ پھولوں اور پانچ پھلوں کے نام لکھیے
پھول پھل
1. ...................... ......................
2. ...................... ......................
3. ...................... ......................
4. ...................... ......................
5. ...................... ......................
بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے
تارا ......... ......... ......... ......... .........
سہارا ......... ......... ......... ......... .........
بھارت ......... ......... ......... ......... .........
بہلائیں ......... ......... ......... ......... .........
اپنے پسندیدہ پھول کی تصویر بناکر رنگ بھریے
پہلی
دیکھنے میں نہ پھول نہ پھل
کہنے کو اک پھول اک پھل
اساتذہ کے لیے ہدایات
پھل، پھول، جنگل، ندی وغیرہ پر بچوں سے گفتگو کروائی جاسکتی ہے۔
بھارت کی خوبصورتی پر بات چیت کروائی جاسکتی ہے۔
