Skip to content


برسات


وہ دیکھو اُٹھی کالی کالی گھٹا 

ہے چاروں طرف چھانے والی گھٹا 

گھٹا کے جو آنے کی آہٹ ہوئی 

ہوا میں بھی اک سنسناہٹ ہوئی 

گھٹا آن کر مینہ جو برسا گئی 

تو بے جان مٹی میں جان آ گئی 

زمیں سبزے سے لہلہانے لگی 

کسانوں کی محنت ٹھکانے لگی  

جڑی بوٹیاں پیڑ آئے نکل 

Screenshot 2024-07-11 120445

عجب بیل پتّے ، عجب پھول پھل 

ہر اِک پیڑ کا اک نیا ڈھنگ ہے 

ہر اِک پھول کا اک نیا رنگ ہے 

یہ دو دن میں کیا ماجرا ہو گیا 

کہ جنگل کا جنگل ہرا ہو گیا 

جہاں کل تھا میدان چٹیل پڑا 

وہاں آج ہے گھاس کا بن پڑا 

ہزاروں پھدکنے لگے جانور 

نکل آئے گویا کہ مٹی کے پر 

                        —     اسمٰعیل میرٹھی  

Screenshot 2024-07-11 120503


مشق

Screenshot 2024-07-10 115409 پڑھیے اور سمجھیے

 پڑھیے اور سمجھیے

مینہ بارش
لہلہانا ڈالیوں کا ہوا سے ہلنا
ماجرا واقعہ، قصہ
سنسناہٹ ہوا کے چلنے کی آواز
چٹیل بنجر
بَن جنگل
پَر پنکھ
گویا جیساکہ
ٹھکانے لگنا نتیجے تک پہنچنا، کامیاب ہونا

Screenshot 2024-07-11 120515

Screenshot 2024-07-10 115419سوچیے اور بتائیے   

1. گھٹا کے آنے کا پتا کیسے  چلتا ہے؟ 
.....................................................
2. برسات سے کسان کی محنت کیسے ٹھکانے لگتی ہے؟ 
.....................................................
3. بے جان مٹی میں جان کب آتی ہے؟ 
.....................................................
4. ”ہر اک پیڑ کا ایک نیا ڈھنگ ہے“سے آپ کیا سمجھتے ہیں؟ 
.....................................................
5. برسات کےبعد جنگل کا حال کیسا ہوجاتا ہے؟ 
.....................................................
6. مٹّی کے پر نکلنے کا کیا مطلب ہے؟ 
.....................................................

boy standinنیچے دیے ہوئے لفظوں کے متضاد لکھیے مثال

لفظ کالا پھول نیا آج دن

متضاد


boy standin  نیچے دیے گئے مصرعوں کو ترتیب سے لکھیے

............................... ہر اِک پھول کا اک نیا رنگ ہے  

............................... کسانوں کی محنت ٹھکانے لگی 

............................... زمیں سبزے سے لہلہانے لگی

............................... ہے چاروں طرف چھانے والی گھٹا

............................... یہ دو دن میں کیا ماجرا ہو گیا

............................... ہر اِک پیڑ کا اِک نیا ڈھنگ ہے

............................... وہ دیکھو اٹھی کالی کالی گھٹا 

............................... کہ جنگل کا جنگل ہرا ہو گیا

boy standinبےجوڑ الفاظ پردائرہ  بنایئے
شبنم دھوپ برسات مینہ
پتھر ناک کان آنکھ
سورج آسمان چاند مکان
اسکول آنکھ کاغذ قلم
شیر کتاب درخت جنگل



Screenshot 2024-07-10 115432  نیچے دیے گئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے  

لفظ جملہ
رنگ .......................................
جنگل .......................................
گھاس .......................................
سبز .......................................
پھول .......................................


4 خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے  

1. کسانوں کی ................ٹھکانے لگی (برکت /  محنت)
2. نکل آئے گویا کہ مٹی کے ............ (پر /  در)
3. یہ دو دن میں کیا.................ہو گیا (ماجرا /  قصہ)
4. کہ جنگل کا جنگل ................. ہوگیا (بھرا /  ہرا)
5. وہاں آج ہے گھاس کا ..............پڑا (بن /  دھن)
6. ہر ایک پھول کا اک نیا .............ہے (رنگ /   ڈھنگ)


3نیچے دیے گئے واحدکی جمع لکھیے  

واحد جمع

پھول .............

ہزار .............

جنگل .............

جانور .............

کسان .............

پہیلی
استاد(شاگرد سے) : دستک کو جملے میں استعمال کیجیے۔
شاگرد : جناب مجھے دس تک گنتی آتی ہے۔

اساتذہ کے لیے ہدایات

طلبا سے نظم کی تصویروں پر گفتگو کروائی جاسکتی ہے۔
موسموں پر بات چیت کرکے پسندیدہ موسم پر لکھوایا جاسکتا ہے۔
بارش کے موسم میں باہرنکلتے وقت کیا کیا احتیاط برتنی چاہیے، اس پر بات چیت کرکے چند جملے لکھوائے جاسکتے ہیں۔