دوست کی پہچان
ایک جنگل سے دو دوست گزر رہے تھے۔ اچانک انھیں ایک ریچھ دکھائی دیا۔ریچھ کو دیکھ کر ان میں سے ایک دوست جھٹ سے درخت پر چڑھ گیا اور درخت کی ٹہنیوں میں چھپ کر بیٹھ گیا۔ دوسرا دوست نیچے اکیلا رہ گیا۔

جب اس کو کچھ نہیں سوجھا تو وہ سانس روک کر چُپ چاپ زمین پر لیٹ گیا۔ ریچھ اس کے قریب آیا۔ اس نے اسے سونگھا اور مردہ سمجھ کر چھوڑ دیا۔ ریچھ جب چلا گیا تو دوسرا دوست درخت سے اترا اور اپنے ساتھی سے جاکر پوچھا ”تمھارے کان میں ریچھ کیا کہہ رہا تھا ؟“ پہلے دوست نے جواب دیا ”ریچھ نے یہ بتایا کہ ایسے آدمی سے دوستی مت کرو جو مصیبت کے وقت کام نہ آئے اور ساتھ چھوڑ دے ۔“
(پنچ تنتر کی کہانی)

مشق
پڑھیے اور سمجھیے
پڑھیے اور سمجھیے

سوچیے اور بتائیے
نیچے دیے گئے لفظوں سے خالی جگہوں کو بھریے
کے پر میں نے سے

کالم ’الف‘کو کالم‘ ب ’سے ملا کر جملہ مکمل کیجیے الف ب
مثال کے مطابق ہندسوں کے ساتھ نام جوڑ کر لفظ بنائیے
مثال : لا + 4 = لاچار
صحیح جواب پر(✓) کا نشان لگائیے1. دوسرے دوست کو کس نے سونگھا ۔
سانپ ریچھ
2. ہمیں کب ایک دوسرے کے کام آناچاہیے۔
مصیبت خوشی
3. پہلا دوست درخت سے اُتر کر کس کے پاس گیا۔
ریچھ دوست
4. دونوں دوستوں کو جنگل میں کیا دکھائی دیا۔
بندر ریچھ
نیچے دیے گئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے
دوست ............................................
درخت ............................................
کان ............................................
جنگل ............................................
زمین ............................................
مثال کے مطابق اِملا درست کیجیے 
بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے
اچانک ........ ........ ........ ........ ........
ٹہنیوں ........ ........ ........ ........ ........
سونگھنا ........ ........ ........ ........ ........
ریچھ ........ ........ ........ ........ ........
مصیبت ........ ........ ........ ........ ........
رنگ بھریے

