ہمدردی
ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا
بلبل تھا کوئی اُداس بیٹھا
کہتا تھا کہ رات سر پہ آئی
اڑنے چگنے میں دن گذارا

پہنچوں کس طرح آشیاں تک
ہر چیز پہ چھا گیا اندھیرا
سن کے بلبل کی آہ و زاری
جگنو کوئی پاس ہی سے بولا

حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے
کیٖڑا ہوں اگر چہ میں ذرا سا
کیا غم ہے جو رات ہے اندھیری
میں راہ میں روشنی کروں گا
اللہ نے دی ہے مجھ کو مشعل
چمکا کے مجھے دیا بنایا
ہیں لوگ وہی جہاں میں اچّھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے
— علّامہ اقبال

مشق
پڑھیے اور سمجھیے
پڑھیے اور سمجھیے
شجر پیڑ، درخت
آشیاں گھونسلہ، گھر
آہ و زاری رونا، چلاّنا
جہاں دنیا
تنہا اکیلا
مشعل چراغ
سو چیے اور بتائیے
1. بلبل کہاں بیٹھا تھا؟
.....................................................
2. بلبل نے دن کہا ں گذارا؟
.....................................................
3. جگنو نے بلبل کو کس طرح مدد کرنے کےلیےکہا؟
.....................................................
4. اچھے لوگ کون کہلاتے ہیں؟
.....................................................
5. آپ کس طرح دوسروں کی مدد کرتے ہیں؟
.....................................................

خالی جگہوں میں صحیح لفظ لکھیے
1. کہتا تھا کہ ............... سر پہ آئی
اڑنے چگنے میں ............ گذارا
2. سن کے ............ کی آہ و زاری
............. کوئی پاس ہی سے بولا
3. کیا .............. ہے جو رات ہےاندھیری
میں راہ میں .............کروں گا
4. اللہ نے دی ہے مجھ کو ............
.................. کے مجھے دیا بنایا
5. ہیں.......... وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو ........ دوسروں کے
مثال کے مطابق دیے ہوئے الفاظ کے متضاد لکھیے

رات دن
غم
اندھیرا
اداس
پاس
حاضر
دیے ہوئے الفاظ کو الٹ کر مثال کے مطابق نیا لفظ بنائیے
مثال : اداس سادا
رات ............. سرد .............
رام ............. ریت .............
نیچے دی گئی تصویروں کو دیکھیے اور ان پر دو دو جملے لکھیے
.............................................

کیجیے
نیچے دیے گئے جدول میں پرندوں کے نام تلاش کیجیے
بلبل چکور کبوتر طوطا
مور مینا تیتر فاختہ
ت چ ک و ر ب م ن
ی ج ب ن ج ٹ ی ب
ت ط ل ل ک ی ن ن
ر خ و ا ب ط ا خ
ل ل گ ل و ل ش ت
م ق ب ط ت ر ل ی
و ن ا ہ ر و م ن
ط ف ا خ ت ہ ط ق

صحیح جملوں پر (✓) کا اور غلط پر (×) کا نشان لگائیے
1. جگنو دن میں چمکتا ہے۔
2. بلبل پیڑ پر خوش بیٹھا تھا۔
3. جگنو نے بلبل کی مدد کی۔
4. اچھے لوگ ہمیشہ دوسروں کے کام آتے ہیں۔
5. اللہ نے جگنو کو روشنی دی ہے۔
بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے
شجر ........ ........ ........ ........ ........
آشیاں ........ ........ ........ ........ ........
تنہا ........ ........ ........ ........ ........
کیڑا ........ ........ ........ ........ ........
مشعل ........ ........ ........ ........ ........
نیچے دی گئی تصویر کو دیکھیے۔ اس کو دیکھنے کے بعدآپ کے دل میں جو خیال آئے اسے لکھیے

.......................................
...........................................
...........................................
...........................................
........................................