Skip to content


بھلائی



Screenshot 2024-07-12 105944

رامو گنگا کے کنارے ایک گاؤں میں رہتا تھا۔ وہ بہت غریب تھا، لیکن آدمی ایمان دار تھا۔ رامو کے پاس ایک گائے تھی۔ ایک سال ایسا سخت قحط پڑا کہ گائے کے لیے کھانے کا چارہ بھی ملنا مشکل ہو گیا۔ رامو کو بہت فکر ہوئی کہ گائے مر گئی تو زندگی کیسے گذرے گی۔ بچوں کے لیے اتنا سہارا بھی نہیں رہے گا کہ وہ دودھ پی کر زندہ رہیں۔ کچھ دیر تک رامو سوچتا رہا۔آخر اِس کے سِوا کوئی صورت نظر نہیں آئی کہ کہیں سے چارہ چُرا کر لائے۔ رات کے اندھیرے میں گاؤں سے باہر گیا اور ایک کھیت میں جا کر چارہ  چُرا نے لگا۔ جب رامو چوری کر رہا تھا، تو اس کے دل میں خیال آیا کہ ایمان داری بڑی چیز ہے۔ افسوس! ایسا برا وقت آن پڑا ہے کہ اگر گائے کو دیکھتا ہوں تو ایمان جاتا ہےاور اگر ایمان کو دیکھتا ہوں تو گائے ہاتھ سے جاتی ہے۔ یہ سوچ کر کچھ دیر کے لیے جِھجکا اور چارہ جہاں سے چُرا یا تھا، وہیں رکھ دیا۔ اس نے دل میں کہا: ایمان داری بڑی چیز ہے۔ 

Screenshot 2024-07-12 110115

  اس کھیت کا مالک ایک جگہ چھپا ہوا  رامو کو دیکھ رہا تھا۔جب رامو واپس لوٹا تو کھیت کا مالک چپکے چپکے اس کے پیچھے چلا۔ رامو اپنے گھر چلا گیا تو کھیت والے نے آس پاس کے لوگوں سے اس کے بارے میں پوچھ تاچھ کی  تو  پتا چلا کہ رامو محنتی اور ایمان دارآدمی ہے۔کھیت کے مالک کو اس پر رحم آگیا، وہ شرمندہ ہوا کہ ایک ہی گاؤں میں رہتے ہوئے بھی ہم ایک دوسرے کا حال نہیں جانتے۔

Screenshot 2024-07-12 110126

 اگلے دن صبح سویرے کھیت کا مالک چارے کا گٹّھا سر پر رکھے رامو کے گھر پر پہنچا۔ رامو اسے دیکھ کر بہت حیران ہوا۔کھیت والے نے کہا:

 ” حیرانی کی کوئی بات نہیں۔ رات کو میں کھیت پر تھا اور تمھیں دیکھ رہا تھا۔ تمھاری ایمان داری سے بڑی خوشی ہوئی۔یہ لو، چارہ گائے کو کھلاؤ تاکہ تمھارے بچّوں کو بھی دودھ ملتا رہے۔ “

(لوک کہانی)

مشق

Screenshot 2024-07-10 115409 پڑھیے اور سمجھیے

 پڑھیے اور سمجھیے

گنگا ایک دریا کا نام

ایمان دار اچھی نیت والا

قحط سوکھا

فکر سوچ، پریشانی

سہارا مدد

Screenshot 2024-07-12 110159

2سو  چیے اور بتائیے

1. رامو کیسا آدمی تھا؟ 

.....................................................

2. رامو نے چوری کا ارادہ کیوں کیا؟  

.....................................................

3. کھیت میں رامو نے کیا آواز سنی؟

.....................................................

4. کھیت کا مالک کیوں شرمندہ ہوا؟ 

.....................................................

5. کھیت کے مالک نے رامو کے ساتھ جو برتاؤ کیا، وہ آپ کو کیسا لگا۔ اگر آپ کھیت کے مالک کی جگہ ہوتے تو کیا کرتے؟  

........................................................................

boy standin اس سبق میں لفظ ’ایمان دار‘ آیا ہے۔ نیچے لکھے لفظوں کے آخر میں لفظ ’دار‘ جوڑ کر الفاظ بنائیے 

مال + ............... = .............................

زمین + ............... = .............................

رشتے + ............... = .............................

دم + ............... = .............................

نوک + ............... = .............................


2خالی جگہوں میں مناسب لفظ چن کر لکھیے  

بات           قحط       گائے     دودھ        ایمان داری

1. رامو کے پاس ایک  ......................... تھی۔  

2. حیرانی کی کوئی  ............................. نہیں ۔  

3. تمھاری ................. سے مجھے بڑی خوشی ہوئی۔ 

4. ............. کے دنوں ہر چیز کا ملنا مشکل ہوتا ہے۔  

5. تمھارےبچوں کو ...................... ملتا رہے۔ 


3گائے چارہ کھاتی ہے۔ سو  چیے اورلکھیے کہ اور کون کون سے جانور چارا کھاتے ہیں؟  

..................... .....................

..................... .....................

1پڑھیے، سمجھیے اور غور کیجیے 

1. رامو گنگا کے کنارے ایک گاؤں میں رہتا تھا۔ وہ بہت غریب تھا۔

 2. اس کے دل میں خیال آیاکہ ایمان داری بڑی چیز ہے۔

 3. کھیت کے مالک نے رامو سے کہا” رات کو میں کھیت پر تھا اور تمھیں دیکھ رہا تھا۔“ 

 پہلے جملے میں لفظ ‘وہ’ رامو کی جگہ بولا گیا ہے۔

 دوسرے جملے میں لفظ ‘اس’ رامو کی جگہ ہے۔

 تیسرے جملے میں ‘میں’ کھیت کے مالک کے لیے اور ‘تمھیں’ رامو کے لیے ہے۔ 

3نیچے دیے گئے جملوں میں ’ضمیر‘ تلاش کرکے لکھیے

 1. کھیت کے مالک کو اس پر رحم آگیا۔ وہ شرمندہ ہوا۔

 2. ایک گاؤں میں رہتے ہوئے بھی ہم ایک دوسرے کا حال نہیں جانتے۔

 3. استاد نے کہا : مجھے رامو کی ایمان داری سے خوشی ہوئی۔

 4. بچّوں نے کہا : ہمیں بھی ہرحال میں ایمان داری کی زندگی گزارنی چاہیے۔

5. والدہ نے بچے سے کہا: تجھے کیوں فکر ہے میری۔

یہ وہ لفظ ہیں جو اسم کی جگہ استعمال ہوئے۔ ایسے لفظوں کو ’ضمیر‘ کہتے ہیں۔ 


 3ان جانوروں اور پرندں کے سامنے ان کے رہنے کی جگہوں کے نام لکھیے 

Screenshot 2024-07-12 110214

1. ....................  میں رہتی ہے۔ 

Screenshot 2024-07-12 110222

2. ....................  میں رہتا ہے۔ 

Screenshot 2024-07-12 110235

3. ....................  میں رہتاہے۔ 

Screenshot 2024-07-12 110244

4. ....................  میں رہتا ہے۔ 

Screenshot 2024-07-12 110254

5. ....................  میں رہتی ہے۔


لطیفہ/ چٹکلہ

سمیر : یہ بتاؤ آسمان کی بجلی اور زمین کی بجلی میں کیا فرق ہے؟ 
رانی : آسمانی بجلی مفت میں ملتی ہے اور زمین کی بجلی کا بِل ادا کرنا پڑتا ہے۔



پہیلی

نیچے پٹکو اوپر جاتی 
اوپر سے پھر نیچے آتی 
گول گول میں تم کو بھاتی 
ٹھپ ٹھپ کر کے ڈھول بجاتی 


5رنگ بھریے

Screenshot 2024-07-12 111909


اساتذہ کے لیے ہدایات

کہانی میں دی گئی تصویروں پر بات چیت کرتے ہوئے پڑھنے کے مواقع دیے جاسکتے ہیں۔
کہانی کے کرداروں پر گفتگو کرکے ان پر لکھوایا جاسکتا ہے۔
لوک کہانی کے بارے میں طلبا کو واقف کرایا جاسکتا ہے اور کچھ لوک کہانیاں پڑھنے کے مواقع دیے جاسکتے ہیں۔