فٹ بال

فٹ بال ایک میدانی کھیل ہے۔ یہ وسیع اور ہموار میدان میں کھیلا جاتا ہے۔ اس میدان کی لمبائی 09 سے 021میٹر اور چوڑائی 54 سے 09 میٹر ہوتی ہے۔ لمبائی کی حد کےدونوں سروں پر بیچوں بیچ دو پول ہوتے ہیں۔ ہر گول کا ایک محافظ ہوتا ہے جسے گولی یا گول کیپر کہتے ہیں۔
فٹ بال کا کھیل ٹیم بنا کر کھیلا جاتا ہے۔ یہ کھیل دو ٹیمیں کھیلتی ہیں۔ ہر اک ٹیم میں گیارہ گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں۔ ان کا ایک ایک کپتان بھی ہوتا ہے۔کھیل کا پہلا آدھا میدان ایک ٹیم کا اور دوسرا آدھا میدان دوسری ٹیم کی حد ہے۔ فٹ بال جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے، صرف پیروں سے کھیلے جانے والا کھیل ہے۔ دونوں ٹیموں کے گول روکنے والے کھلاڑی یعنی گول کیپر ہی کو اس کی اجازت ہوتی ہے کہ وہ بال کو پکڑنے کے لیے ہاتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ہر ٹیم یہ کوشش کرتی ہے کہ ٹھوکر مارتے ہوئے فٹ بال کو لے جائے اور مخالف ٹیم کے گول میں داخل کردے۔ مخالف ٹیم کے گول کا محافظ فٹ بال کو گول میں داخل ہونے سے روکنے کی پوری کوشش کرتا ہے لیکن اگر وہ کامیاب نہیں ہوتا تو پول میں فٹ بال داخل

ہوجاتی ہے۔ جس ٹیم نے دوسری ٹیم سے زیادہ گول کیے ہوں وہ فاتح ٹیم کہلاتی ہے۔ فٹ بال کا کھیل کھلانے والے کو ریفری کہتے ہیں، وہ کھیل کا ماہر ہوتا ہے اور کھلاڑیوں کے ساتھ خود بھی دوڑتا رہتا ہے۔ وہ ہر کھلاڑی پر کڑی نظر رکھتا ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی کھیل کا قاعدہ توڑے تو اسے سزا دیتا ہے۔ ریفری کا فیصلہ ہر کھلاڑی کو ماننا پڑتا ہے۔ یہ کھیل ڈیڑھ گھنٹے تک کھیلا جاتا ہے جس میں دس منٹ کا وقفہ یعنی انٹرول ہوتا ہے۔ انٹروِل کے بعد دونوں ٹیمیں اپنی اپنی سمت بدل لیتی ہیں۔ فٹ بال پہلے پہل امریکہ میں کھیلا گیا لیکن اس کے بعد آہستہ آہستہ پوری دنیا میں مقبول ہو گیا۔ آج کئی ملکوں میں

فٹ بال کو قومی کھیل کا درجہ حاصل ہے۔ برازیل کے فٹ بال کھلاڑی دنیا کے سب سے اچھے کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔ ہندوستان میں کولکاتا، فٹ بال کے شوقینوں کا شہرسمجھا جاتا ہے۔
کھیل کوٗد آج کے دور میں خاصے مقبول ہیں۔ کھیل کوٗد میں نام روشن کرنا اتنا ہی اچھا سمجھا جاتا ہے جتنا پڑھ لکھ کر کامیاب ہونا۔ اچھے کھلاڑیوں سے سب محبت کرتے ہیں۔ کھیل کود میں حصہ لینے میں کامیابی اور ناکامی دونوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن کھیل کے دوران کوئی بھی کھلاڑی تھک کر یا ہمّت ہار کر نہیں بیٹھتا بلکہ وہ حتی الامکان جیتنے کی بار بار کوشش کرتا ہے اور کوشش کرنے سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

مشق
پڑھیے اور سمجھیے
پڑھیے اور سمجھیے
وسیع پھیلا ہوا
ہموار برابر
فاتح جیتنے والا
مرتبہ درجہ ، رتبہ
مقبول پسند کیا گیا
حتی الامکان جہاں تک ہو سکے، جس قدرممکن ہو

سو چیے اور بتائیے
1. فٹ بال کا میدان کیسا ہوتاہے؟
.....................................................
2. فٹ بال گراؤنڈ میں ریفری کا کام کیا ہوتا ہے؟
.....................................................
3. گول کرنا آسان کیوں نہیں ہوتا؟
.....................................................
4. گول کیپر کی ذمہ داری کیا ہوتی ہے؟
.....................................................
5. تعلیم کے ساتھ کھیل کود کیوں ضروری ہے؟
.....................................................
خالی جگہوں میں درست لفظ لکھیے 
نیچے دیے گئے لفظوں سے جملے بنائیے
پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے
لکھیے
کیجیے
فٹ بال والی بال بیڈ منٹن کیرم لوڈو
کھو کھو شطرنج ہاکی کرکٹ ٹیبل ٹینس
ایسے کھیلوں کے نام اور کھلاڑیوں کی تعداد لکھیے جن میں 11 سے کم کھلاڑی ہوتے ہیں
نیچے دی گئی تصویر کو غور سے دیکھیے اور اس کے بارے میں لکھیے

لطیفہ/ چٹکلہ
عنبرین کی فٹ بال کوگول تک پہنچائیے

