درختوں سے محبّت

درختوں پر ہے چڑیوں کا بسیرا
درختوں سے ملے سایہ گھنیرا
خوشی سے چہچہاتے ہیں پرندے
خدا کی حَمد گاتے ہیں پرندے
مسافر دُھوپ سے گھبرا کے آئیں
تو ٹھنڈی چھاؤں میں آرام پائیں

سڑک، میدان، رستوں پر گھروں پر
درختوں کا اثر ہے موسموں پر
بڑے بوڑھے ہمارے کہہ گئے ہیں
درختوں سے ہزاروں فائدے ہیں
بڑوں کی یہ نصیحت یاد رکھیں
درختوں کو سدا آباد رکھیں
درختوں کی حفاظت ہم کریں گے
درختوں سے محبت ہم کریں گے
— مِدحتُ الاختر
مشق
پڑھیے اور سمجھیے
پڑھیے اور سمجھیے
حمد خدا کی تعریف
سدا ہمیشہ
بسیرا ٹھکانا، رہنے کی جگہ
مسافر سفر کرنے والا
نصیحت صلاح، نیک کام کرنے کا مشورہ
حفاظت دیکھ بھال، نگرانی

سوچیے اور بتائیے
1. پرندے درختوں پر کیا کیا کرتے ہیں؟
.....................................................
2. پیڑ پودے موسموں پر کیسے اثر ڈالتے ہیں؟
.....................................................
3. درخت ہمارے کس کس کام آتے ہیں؟
.....................................................
4. درختوں کو سدا آباد رکھنے کا کیا مطلب ہے؟
.....................................................
خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے
1. درختوں پر ہے .............. کا بسیرا (پرندوں/چڑیوں)
2. خدا کی ............. گاتے ہیں پرندے (حمد/نعت)
3. مسافر .............سے گھبرا کر آئیں (بارش/دھوپ)
4. درختوں کو ...............آباد رکھیں (سدا/صدا)
5. درختوں کی ............. ہم کریں گے (حفاظت/بربادی)
نیچے دیے گئے لفظوں کے واحد لکھیے
درختوں ............................
چڑیوں ............................
موسموں ............................
بڑوں ............................
رستوں ............................
گھروں ............................
نیچے دی گئی تصویروں کو دیکھیے اور ان پر ایک ایک جملہ لکھیے

.............................................

.............................................
.............................................

.............................................
.............................................
پہلا حرف بدل کر نیا لفظ بنائیے
مثال : گاؤں : پاؤں
مالا : ................. 

اونٹ : ................. 
دال : ................. 

چائے : ................. 

دکان : ................. 

نظم سے ایسے تین مصرعے لکھیے جن میں لفظ ’درختوں ‘ آیا ہے
..................................................
..................................................
................................................
کیجیے
نیچے دیے گئے لفظوں کی مدد سے خالی خانوں کو بھریے
پرندے چڑیا حمد در خت میدان موسم سدا

بلند آواز سے پڑھیےاورخوش خط لکھیے
نصیحت .......... .......... .......... .......... ..........
حفاظت .......... .......... .......... .......... ..........
چہچہانا .......... .......... .......... .......... ..........
چھاؤں .......... ......... .......... .......... ..........
گھنیرا .......... .......... .......... .......... ..........
نیچے دی گئی تصویر میں فرق بتائیے اور لکھیے

................. ................. .................
................. ................. .................
درختوں سے حاصل ہونے والی چیزوں کی ایک فہرست بنائیے
.............................. ..............................
.............................. ..............................
.............................. ..............................
لطیفہ /چٹکلہ
استاد : سرگرم کو جملے میں استعمال کرو۔
شاگرد : گرمیوں میں ننگے سر گھومنے سے سر گرم ہوجاتا ہے-
پہیلی
سموسہ کیوں نہ کھایا
جوتا کیوں نہ پہنا
اساتذہ کے لیے ہدایات
طلبا سے مختلف درختوں پر گفتگو کروائی جاسکتی ہے۔
نظم کو مناسب لب و لہجے اور اتار چڑھاؤ کے ساتھ پڑھوایا جاسکتا ہے۔
‘درختوں کے فائدے’ پر ایک پیراگراف لکھوایا جاسکتا ہے۔
طلبا سے مختلف درختوں پر گفتگو کروائی جاسکتی ہے۔
نظم کو مناسب لب و لہجے اور اتار چڑھاؤ کے ساتھ پڑھوایا جاسکتا ہے۔
‘درختوں کے فائدے’ پر ایک پیراگراف لکھوایا جاسکتا ہے۔