Skip to content


تندرستی کا غذا


انسان کے لیے غذا بہت ضروری ہے۔ انسانی غذا کی خاص چیزیں گیہوں ، چاول ، چنا، سبزیاں، پھل ، انڈا ، دودھ ، گھی وغیرہ ہیں۔ تندرست  رہنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان اچھی غذا کھائے۔  غذائیں طرح طرح کی ہوتی ہیں۔ کچھ غذائیں جانوروں سے حاصل ہوتی ہیں ، جیسے دودھ ، انڈا ، پنیر، وغیرہ۔ کچھ غذائیں پیڑ پودوں سے حاصل ہوتی ہیں جیسے گیہوں ،دال، چنا ، مونگ ، میوے جیسے بادام، اخروٹ، مختلف پھل اور سبزیاں وغیرہ۔پھلوں میں آم ، انار،سیب ، کیلا ، امرود ، خربوزہ ، تربوز وغیرہ عام طور پر ملتے ہیں۔ سبزیوں میں مٹر ، ترئی ، بینگن ، گاجر ، آلو ، شلجم ، چقندر، پالک و غیره زیادہ تر پکائی جاتی ہیں۔ آدمی کی اصل خوراک اناج ہے۔ اس سے جسم اور ہڈیوں کو طاقت ملتی ہے۔ ساگ اور ترکاریاں بدن میں حرارت بڑھاتی ہیں۔حرارت سے کھانا ہضم ہوتا ہے۔ ہری سبزیاں صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔  

Screenshot 2024-07-12 160204

دودھ نہایت عمدہ غذا ہے۔ اس میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں، جو صحت کے لیے ضروری ہیں۔ بچے ، جوان ، بوڑھے ،تندرست اور بیمار سب کے لیے دودھ فائدے مند ہے۔ 

جو غذا ہم کھاتے ہیں وہ معدے میں پہنچتی ہے۔ معدے میں پہنچ کر غذا ہضم ہوتی ہے۔ غذا کا ضروری حصّہ خون بن جاتا ہے اور 

بے کار حصہ خارج ہو جاتا ہے۔ انسان کے جسم میں ایک بار جتنا خون بنتا ہے ، وہ ہمیشہ کے لیے کافی نہیں ہوتا۔ ہر وقت نیا خون بنتا اور جسم میں دوڑتا رہتا ہے۔  

Screenshot 2024-07-12 160220

جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے اچھی اور صاف غذاؤں کی ضرورت ہے۔ جب غذا ہضم ہو جاتی ہے، تو ہم کو بھوک لگتی ہے۔ بھوک اس بات کی پہچان ہے کہ اب معدے کو غذا چاہیے۔ کھانا ضرورت سے زیادہ نہیں کھانا چاہیے۔ زیادہ کھانے سے معدہ بگڑ جاتا ہے اور ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے۔ ہاضمہ بگڑنے سے انسان سست رہتا ہے اور بیمار بھی ہو جاتا ہے۔ پانی بھی انسان کے لیے ضروری ہے۔ اس کے بغیر غذا ہضم نہیں ہوتی۔   

Screenshot 2024-07-12 160231

جب جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے، تو ہم کو پیاس لگتی ہے۔پینے کا پانی ہمیشہ صاف ہونا چاہیے۔ گندا پانی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ کھانے پینے کے ساتھ ساتھ تندرستی کے لیے آرام بھی ضروری ہے۔ اس سے جسم راحت پاتا ہے اور انسان تروتازہ رہتا ہے۔ 

Screenshot 2024-07-12 160429

مشق

Screenshot 2024-07-10 115409 پڑھیے اور سمجھیے

 پڑھیے اور سمجھیے

غذا  کھانا، خوراک
حرارت     گرمی 
مفید  فائدہ دینے والا، فائدہ مند
عمدہ   بہت اچھا
خارج ہونا  باہر نکلنا
راحت   آرام، سکون
Screenshot 2024-07-12 160443

Screenshot 2024-07-10 115419سوچیے اور بتائیے   

1. ہمارے لیے غذا کیوں ضروری ہے؟ 
.....................................................
2. غذائیں کہاں سے حاصل ہوتی ہیں؟ 
.....................................................
3. انسان کے جسم میں خون کیسے بنتا ہے؟ 
.....................................................
4. انسان کے لیے پانی کیوں ضروری ہے؟ 
.....................................................
5. انسان کے لیے آرام کیوں ضروری ہے؟ 
.....................................................

boy standinحصہ ’الف‘ کو حصہ‘ ب’ سے ملائیے 

الف ب

غذا آرام 
حرارت جو کام کا نہ ہو 
راحت باہر نکلنا 
خارج گرمی 
بے کار کھانا، خوراک 

2خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے 

غذاؤں        معدے          بھوک          ہاضمہ        ضرورت

1. جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے اچھی اور صاف .......... کی ضرورت ہوتی ہے۔
2. غذا ہضم ہو جاتی ہے تو ہم کو ........... لگتی ہے۔ 
3. بھوک اس بات کی پہچان ہے کہ اب ........... کو غذا چاہیے۔ 
4. ........... سے زیادہ نہیں کھانا  چاہیے۔
 5. اس سے ........... خراب ہو جاتا ہے۔ 


3 نیچے دیے گئے لفظوں کے آخری حرف کو ہٹاکرنیا لفظ بنائیے 

مثال : پالکی = پالک 

چالاکی   ............. 
ضرورت .............
بینگنی     .............
سبزی .............
تندرستی   .............


3نیچے دی گئی تصویروں کو دیکھیے اور ان پر دو دو جملے لکھیے 

Screenshot 2024-07-12 160814
..............................
..............................
..............................
..............................

Screenshot 2024-07-12 160821
..............................
..............................
..............................
..............................

Screenshot 2024-07-12 160829
..............................
..............................
..............................
..............................

Screenshot 2024-07-12 160836
..............................
..............................
..............................
..............................

boy standinدی ہوئی غذائیں جہاں سے حاصل ہوتی ہیں، ان کو مناسب خانوں میں لکھیے 

دودھ انڈا مونگ گیہوں گھی
خربوزہ پنیر آم سیب مکھن 

پیڑ پودوں سے  جانوروں سے

 ..................... .....................
 ..................... .....................
 .....................  .....................
..................... .....................
..................... .....................

3  نیچے دیے ہوئے لفظوں کی جمع بنایئے 

جانور = ...............
سبزی = ...............
جسم = ...............
پھل = ...............
انسان = ...............


کیجیے  

نیچے دیے گئے جدول میں پھلوں، سبزیوں اورمیووں کے نام مکمل کیجیے اور اُن کوجدول کے نیچے لکھیے ۔

Screenshot 2024-07-12 160936
ک ل ا
پ م ر
ب د م
ا ی ک
دھ د
ر م
م س گ ش

.................... .................... ....................
.................... .................... ....................

3  اچھی صحت اور تندرستی کے لیے جن  چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے، ان کی ایک فہرست بنائیے


.............................. ..............................
.............................. ..............................
.............................. ..............................



پہیلی

خود کبھی وہ کچھ نہ کھائے  
لیکن آپ کو خوب کھلائے


اساتذہ کے لیے ہدایات

طلبا سے تصویروں کی مدد سے غذا سے متعلق گفتگو کروائی جاسکتی ہے۔
متوازن غذا پر طلبا سے گفتگو کرکے ایک پیراگراف لکھوایا جاسکتا ہے۔