رات
سر پہ چھائی ہے رات دیکھو آئی ہے رات
کیسا پیارا ہے چاند آہا! نکلا ہے چاند
پیارے پیارے ہیں یہ آہا تارے ہیں یہ
یہ چمک یہ نکھار دیکھو ان کی بہار
نہ وہ سورج نہ دھوپ کہاں اب دن کا روپ
نہیں گرمی رہی کیسی ٹھنڈ اب ہوئی
سب کو بھاتی ہے نیند اب تو آتی ہے نیند
سوئیں ہم پڑ کے سب لیٹیں بستر پہ اب
اُٹھیں ہو کرمگن
جائے ساری تھکن
— ماخوذ

����

