Skip to content
Qr







باب 1 اشیا کی ترتیب


پنچ تنتر

پنچ تنتر کہانیوں کا ایک مجموعہ ہے جو تقریباً دو ہزار سال قبل سنسکرت زبان میں لکھا گیا تھا۔ یہ ایک معروف سنسکرت عالم وشنو شرما نے لکھا تھا۔ یہ مجموعہ انھوں نے دوستانہ لہجے میں ترتیب دیا تا کہ ہر ایک، خصوصاً بچے اخلاقی اقدار اور اصول آسانی سے سیکھ سکیں۔ لفظ ”پنچ“ کا مطلب ” پانچ“ اور ”تنتر کا مطلب رموز “ یا ”اصول“ ہے۔

پنچ تنتر کی تمام کہانیاں پانچ گروپوں میں تقسیم ہیں۔ یہ کہانیاں اتنی مقبول ہیں کہ صدیوں سے دنیا بھر کے بچوں نے انھیں پڑھا ہے۔ ان کا ترجمہ تمام ہندوستانی زبانوں کے ساتھ ساتھ بہت سی غیر ملکی زبانوں جیسے غیر انگریزی ، جرمن، اطالوی، عربی، جاپانی، ہسپانوی اور دیگر زبانوں میں کیا جا چکا ہے۔ یہاں پہنچ تنتر کی ایک ایسی ہی دل چسپ کہانی ہے۔

1 2

خرگوش اور شیر

اسے اپنی پسند کے مطابق رنگیں ۔

ایک جنگل میں بھرک نامی ایک خونخوار شیر رہتا تھا۔ اپنی طاقت دکھانے کے لیے وہ ضرورت سے زیادہ جانوروں کو مار ڈالتا، جتنے وہ کھا بھی نہیں سکتا تھا۔

جانور ہمیشہ خوف میں زندگی گزارتے تھے۔ ایک دن انہوں نے ایک منصوبہ بنایا اور ایک تجویز کے ساتھ شیر کے پاس گئے۔

ہم وعدہ کرتے ہیں کہ روزانہ ایک جانور آپ کے پاس بھیجا جائے گا۔ جب ایک جانور ایک دن کے لیے کافی ہے تو آپ سب کو کیوں مارتے ہیں؟

ٹھیک ہے ، لیکن اگر کبھی کوئی جانور نہ آیا تو میں تم سب کو مار ڈالوں گا۔

یہ میری غلطی نہیں ہے، حضور ! ایک اور طاقت ور شیر نے مجھے راستے میں روکا۔ اس نے کہا کہ وہ مجھے آپ سے پہلے کھا جائے گا۔

ہر روز ایک جانور شیر کے کھانے کے لیے خود اس کے سامنے پیش ہو جاتا۔

ایک دن خرگوش کی باری آئی۔ و ہ آہستہ آہستہ چلتا ہوا آیا، اپنی قسمت کو مؤخر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے۔

تو بد بخت مخلوق ! تو دیر سے آیا ہے ! تیری وجہ سے میں کل تمام جانوروں کو مار ڈالوں گا!

3

ایک طاقت ور شیر اسے فوراً میرے سامنے لاؤ!

دیکھیں ، حضور ! وہ اپنے غار میں چھپ گیا ہے۔

وہ بالکل میری طرح دکھتا ہے اوہ مجھے سے مقابلہ کرنے کی جرات کرتا ہے ؟

شیر کی دہاڑ

ایک زبردست و باڑ کی باز گشت کنویں سے سنائی دی۔

اپنے دشمن کی طاقت سے قائل ہو کر ، بھٹرک نے حملہ کیا۔ اور موت کے گھاٹ اتر گیا۔

خرگوش نے شیر کو فریب دے دیا اور جنگل کو بچالیا۔

اس کہانی سے آپ نے کیا سیکھا؟






اچھا! اب جب آپ آرٹ، موسیقی، تھئیٹر اور رقص میں نئی چیزیں سیکھنا شروع کریں گے ، تو آپ اس کہانی کا حوالہ کئی سرگرمیوں میں دیں گے۔ کیا یہ شاندار نہیں ہے کہ ایک پنچ تنتر کی کہانی آرٹ کی تمام اصناف کو آپس میں جوڑتی ہے ؟ تو اس کہانی کو یاد رکھیں اور ان تمام سرگرمیوں میں خوشی سے حصہ لیں۔ جب بھی آپ یہ دیکھیں، اس کا مطلب ہے کہ آپ کو خر گوش اور شیر کی کہانی یاد کرتی ہے۔

45

استاد محترم

آئیے ہم اپنے طلبا کو ایک ایسے ماحول میں لے چلیں جہاں وہ آزادی کے ساتھ دریافت کر سکیں، تخیل سے کام لے سکیں، اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں اور بصری آرٹ کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹ سکیں۔ ہر طالب علم کے لیے بہترین سیکھنے کا تجربہ عطا کرنے کے لیے، درج ذیل نکات کو کے ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔

کلاس روم کی ضروریات

  1. طلبا کے آرام سے کام کرنے کے لیے کافی جگہ ۔
  2. روشنی اور ہوا کا مناسب انتظام۔
  3. آرٹ کے سامان آلات، بنیادی اسٹیشنری، اور بصری و صوتی سہولیات کے لیے مناسب ذخیرہ اور آسان رسائی۔
  4. آرٹ کے کام کو وقتا فوقتا نمایاں کرنے اور نمائش کے لیے پیش کرنے کی جگہ ۔

بصری آرٹ کی تدریسی حکمت عملی

  1. تصورات اور طریقہ کار کو متعارف کراتے وقت کہانی سنانے اور روز مرہ کی مثالوں کا استعمال کریں۔
  2. طلبا کو اپنے خیالات، تخیلات، جذبات اور تجس کو آزادی سے ا۔ کو آزادی سے اپنے آرٹ کے کام کے ذریعے ظاہر کرنے کی ترغیب دیں۔
  3. روز مرہ زندگی کا باریک بینی سے مشاہدہ کرنے کی حوصلہ افزائی کریں اور دوسروں کی تصویروں یا فوٹو گراف سے نقل کرنے کی حوصلہ شکنی کریں۔
  4. طلبا کو کلاس روم میں تلاش، تحقیق، تجربہ ، باہمی اشتراک اور مکالمے کی اجازت دیں۔
  5. طلبا کی مشاہداتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے باہر کی سرگرمیاں اور مطالعاتی دورے شامل کریں تا کہ وہ اپنے ارد گرد کی زندگی اور ثقافت کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
  6. مطالعاتی دوروں، عجائب گھروں، ثقافتی ورثے کی یاد گاروں، مقامی میلوں کی سیر اور طلبا کے لیے آرٹ ورکشاپ کا اہتمام کریں۔
  7. مقامی فن کاروں اور ہنر مندوں کو تعاملی نشستوں اور عملی ورکشاپ کے لیے مدعو کریں۔
  8. طلبا میں سادہ عادات پیدا کریں، جیسے کام مکمل کرنے کے بعد صفائی کرنا، استعمال شدہ سامان کو واپس رکھنا اور آرٹ کے سامان کو احتیاط سے استعمال کرنا۔
  9. طلبا کو کلاس روم کی نمائش یا دیگر نمائشی تقریبات کے لیے آرٹ کے کام کے انتخاب میں حصہ لینے اور فیصلہ سازی میں شامل ہونے کی ترغیب دیں۔

بصری آرٹ کا جائزہ

براہ کرم وقت کی تقسیم اور جائزے سے متعلق تفصیلات کے لیے متعلقہ حصے کا حوالہ دیکھیں۔

  1. جائزے کو آموزشی ما حصل اور پری پیریٹری مرحلے کی لیاقتوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔
  2. ہر طالب علم کو اپنے آرٹ کے کام کا ایک پورٹ فولیو تیار کرنا اور اسے سنبھال کر رکھنا سیکھنا چاہیے۔ اس سے اساتذہ کو وقت کے ساتھ ان کی سیکھنے کی پیش رفت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
  3. تشکیلی جائزہ کسی علاحدہ امتحانی دن پر نہ لیا جائے بلکہ کلاس روم کی سرگرمیوں کے اندر ہی شامل کر لیا جائے۔ یہ ان طریقوں ممکن ہے:
  • معیاری فیڈ بیک دینا جس میں طالب علم کی مضبوطیوں اور بہتری کی گنجائش کا ذکر ہو۔
  • رسمی اور غیر رسمی بات چیت میں آرٹ سے متعلق بحثوں میں طلبا کی شمولیت پر غور کرنا۔
  • مطالعاتی دوروں کے دوران آسان سرگرمیاں دینا تا کہ مشاہدہ اور آرٹ میں دل چیپسی کا اندازہ لگایا جاسکے۔

4. تکمیلی جائزہ ہر تعلیمی دورانیے کے اختتام پر پروجیکٹ ورک یا مشقی مفوضہ کاموں کے ذریعے لیا جائے۔ جائزے کے لیے تجویز کردہ مثالیں بصری آرٹ کے حصے کے آخر میں دی گئی ہیں۔

پری پیریٹری سطح کے لیے لیاقتیں

سی- 1.1 روزمرہ زندگی کے جذبات اور تخیلات کو ظاہر کرنے والی مختلف تصویر میں بنانے میں جوش و خروش کا اظہار کرنا۔

سی1.2 بصری آرٹ میں باہمی تعاون سے کام کرتے ہوئے مختلف خیالات اور رد عمل پر گفتگو کرنا۔

سی - 2.1 روزمرہ کے مشاہدات، ذاتی تجربات، اور احساسات کو ظاہر کرتے ہوئے بصری عناصر ( لکیریں، شکل، رنگ، جگہ ، بناوٹ (Texture) کے مختلف امتزاج کو تخلیقی طور پر استعمال کرنا۔

سی- 2.2 کلاس روم میں پیش کیے گئے آرٹ کے کام کے بصری عناصر ، موضوعات، اور اظہار کا موازنہ اور فرق بیان کرنا۔

سی- 3.1 بصری آرٹ میں استعمال ہونے والے سامان، آلات، اور تکنیکوں کے انتخاب میں اپنی پسند کا اظہار کرنا۔

سی3.2 انفرادی اور مشترکہ طور پر بصری آرٹ کا کام تخلیق کرتے ہوئے منصوبہ بندی، عمل درآمد ، اور پیش کش کے مراحل پر عمل کرنا۔

سی-4.1 قدرت میں موجود بصری عناصر کو پہچاننا اور ان کی فنی خوبیاں بیان کرنا۔

سی 4.2 مقامی آرٹ کی اصناف اور ثقافت کے تئیں تجس کا مظاہرہ کرنا۔

آموزشی ما حصل جن کا جائزہ تمام ابواب میں لیا جاسکتا ہے
سی جی لیاقتیں آموزشی ما حصل استاد طالب علم
1 سی 1.2 باہمی تعاون سے کام کرنا اور ساتھی طلبا کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرنا۔
2 سی 2.2 آرٹ کے کام میں نظر آنے والے سائز ، رنگ، نمونوں، ساخت، مواد اور موضوعات میں مماثلت اور فرق کو پہچانا۔
3 سی3.1 نقاشی کرنے، رنگ بھرنے، پرنٹنگ، کولاج، فروٹاج ، اور یگامی ، فرش کی ڈیزائن بنانے اور تین جہتی آرٹ کا کام تیار کرنے کے لیے موزوں مواد اور آلات کا انتخاب کرنا اور ان کا استعمال کرنا
4 سی4.1 قدرت میں نظر آنے والے نمونوں، ساختوں، بناوٹوں اور توازن کو پہچاننا اور بیان کرنا۔
4 سی4.2 آرٹ کے کام کو دیکھتے ہوئے سوالات کرنا اور اپنے خیالات کا اظہار کرنا۔

وہ سرگرمیاں جن کے ساتھ ستارے کا نشان لگا ہو کسی بھی استاد کے ذریعے کروائی جا سکتی ہیں، حتیٰ کہ اُن اسکولوں میں بھی جہاں وسائل محدود ہوں۔

باب 1 اشیا کی ترتیب

6

ذرا غور کریں کہ جب کسی کمرے یا دکان میں فرنیچر اور دیگر اشیا کو فن کارانہ انداز میں ترتیب دیا جاتا ہے تو وہ جگہ کہیں زیادہ بہتر نظر آتی ہے۔ پس منظر میں کپڑوں کا استعمال ہماری توجہ مبذول کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

اس باب میں آپ اپنے ارد گرد موجود اشیا کو ترتیب دینا سیکھیں گے۔ جب آپ کوئی چیز بنائیں تو اشیا کے ارد گرد کی جگہ کا مشاہدہ کریں اور مختلف سائزوں، شکلوں، ہئیتوں اور رنگوں کا آپس میں موازنہ کریں۔

کیا آپ نے کبھی کاغذ پر چھپن چھپائی کا کھیل کھیلا ہے ؟ جلد ہی آپ تصویر کے ذریعے اپنی بصری چھپن چھپائی بناسکیں گے۔ اپنے آلات اور سامان جمع کریں کیونکہ یہ بھی ان اشیا کا حصہ ہوں گے جن کا آپ خاکہ کھینچیں گے۔

7

سرگرمی 1.1

تصویر مکمل کریں

کچھ جانوروں نے موسیقی کا ایک بینڈ بنایا ہے۔

  • غائب موسیقی کے سازوں اور اشیا کو بنا کر تصویر مکمل کریں۔
  • تصویر کو دل چسپ بنانے کے لیے اس میں رنگ بھر ہیں۔
  • اس تصویر کے لیے کسی بھی زبان میں اپنی نظم تخلیق کریں۔
  • آپ چاہیں تو اس بینڈ میں مزید جانور شامل کر سکتے ہیں۔
8

سرگرمی 1.2

تصویر کی گیلری

9

استاد کے لیے نوٹ

مصوری میں موسیقی کے سازوں اور اشیا کی تلاش میں طلبا کی رہنمائی کریں۔

مشہور مصور نند لال بوس کی بنائی گئی پینٹنگ دیکھیں۔ اُنھوں نے مختلف پیشوں میں مصروف لوگوں کو دکھایا ہے۔

ان تصویروں میں آپ ذیل کے کون سے موسیقی کے آلات دیکھتے ہیں؟ تصویر کانمبرلکھیں۔

تانپوره _________ڈھاک __________

گھائم _________ سنگا ___________

دیگر اشیا جو تصویروں میں نظر آتی ہیں (جیسے آلات اور زیورات) کی فہرست بنائیں۔






سرگرمی 1.3

اشیا کی ڈرائنگ اور ترتیب

●مندرجہ ذیل موضوعات میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

  • اپنی درسی کتاب ہماری حیرت انگیز دنیا کے باب نمبر 4 کے مطابق قدرتی سیر کے لیے درکار ضروری اشیا۔
  • اسٹیشنری: پنسل، ربر، کتابیں، بسته، قینچی، گوند وغیرہ۔
  • کھیتی باڑی، بڑھئی کا کام، پلمبنگ، درزی کا کام وغیرہ میں استعمال ہونے والے آلات۔
  • کپڑے اور جوتے
  • پکانے اور کھانے کے برتن
  • خود کی صفائی میں استعمال ہونے والی اشیا: ٹوتھ برش، ٹوتھ پیسٹ، کنگھی، نیل کٹر ، صابن ، تیل کی بوتلیں، بالٹی، مگ وغیرہ۔

●اشیا کو دل چسپ انداز میں ترتیب دیں اور ان کی ڈرائنگ بنائیں۔

●اشیا کو بڑا بنانے کے لیے کاغذ کا زیادہ تر حصہ استعمال کریں۔

●سب سے پہلے اشیا میں رنگ بھریں، پھر ان کے آس پاس کی جگہ کو رنگوں سے بھریں۔

اگر اسکول میں موسیقی کے کوئی تین ساز موجود ہوں تو انھیں ترتیب دے کر اُن کی ڈرائنگ بھی بنا سکتے ہیں۔

مطالعاتی دوره : بازار کا دورہ کریں اور مشاہدہ کریں کہ دکان دار اشیا کو کس طرح ترتیب دے کر ان کی نمائش کرتے ہیں۔ وہاں مزید ڈرائنگ بنائیں۔

10

آپ کے لیے خاکہ بنانے کی جگہ









سرگرمی 1.4

اشیا کے ساتھ بھری چھپن چھپائی

آیئے اشیا کے ساتھ چھپن چھپائی کا کھیل بنائیں۔

11
مرحله 1 : کسی کاغذ پر دو یا تین اشیا کے خاکے بنائیں۔ یہ ایک دوسرے پر نہ چڑھیں۔
12
مرحلہ 2: ایک ٹیڑھی میڑھی لکیر پورے صفحے پر ۔ بنائیں جو ان اشیا کے اوپر سے گزرتی جائے۔ یہ ۔ لکیر ہر شے کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر ہے دے گی۔
13
مرحلہ 3 ہر شے کے لیے ایک رنگ اور ایک علامت منتخب کریں۔ مثلاً مٹکے کے لیے سرخ نقطہ، بالٹی کے لیے نیلا X اور تالے کے لیے پیلا + منتخب کریں۔
14
مرحله 4: تمام شکلوں کو نشان زد کریں جو اشیا کو چنی گئی علامتوں اور رنگوں سے تقسیم کرتی ہیں۔ آپ ہر شے کے لیے ایک ہی رنگ کے ہلکے اور گہرے ٹون کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
15
مرحلہ 5: ہر شے میں چنے ہوئے رنگ میں دو مختلف پیٹرن سے شکلوں کو بھر ہیں۔
16
مرحلہ 6: اسی طرح پس منظر کے لیے ایک رنگ چنیں اور اسے دو مختلف پیٹرن سے بھریں۔

آپ کے لیے خاکہ بنانے کی جگہ









کیا آپ کے دوست آپ کے آرٹ کے کام میں موجود اشیا کو تلاش کر کے پہچان سکتے ہیں؟

سرگرمی 1.5

ڈایور اما بنائیں

ڈایور اما (Diorama) ایک تین جہتی آرٹ کا کام ہوتا ہے جس میں کسی منظر کو دکھانے کے لیے اشیا کو ترتیب دیا جاتا ہے۔

آپ ایک پرانا کارٹن یا جوتے کے ڈبے کا استعمال کر کے آسانی سے ڈایور اما بنا سکتے ہیں۔

  • تصور کریں اور ایک کمرہ ڈیزائن کریں اور اس کا یہاں خاکہ بنائیں۔
  • ڈرائنگ کی بنیاد پر ان اشیا کو بنائیں جو اُس کمرے میں رکھی جائیں گی۔ مثال کے طور پر خالی ماچس کی ڈبیوں سے فرنیچر اور کپڑوں کے ٹکڑوں سے پردے بنا سکتے ہیں اپنے تخیل سے اپنی پسند کی اشیا بنائیں۔
  • اپنے کمرے کو خوب صورتی سے ترتیب دیں۔
17
جائزہ - باب 1 : اشیا کی ترتیب
سی جی لیاقتیں آموزشی ما حصل استاد طالب علم
1 سی 1.1 اشیا کے مختلف گروپوں کا مشاہدہ کر کے ترتیب دینا اور ڈرائنگ بنانا۔
2 سی 2.1 اشیا کو ان کے مقام، سائز، لکیروں، شکلوں، ہئیتوں، رنگوں اور پیٹرن کے ساتھ کھیل کر ان کو تخیلاتی ترتیب میں دکھانا۔
کلاس میں مجموعی طور پر شرکت

طالب علم کے اوصاف کے بارے میں استاد کے تاثرات



طالب علم کی کمیوں کے بارے میں استاد کے تاثرات



کوئی اور مشاہدہ