باب 2
فطرت میں بناوٹ
پنچ تنتر ، بہت اُپدیش اور جا تک کہانیاں زیادہ تر جنگلوں میں پیش آئی ہیں۔ قدرت میں حیرت انگیز شکلیں، رنگ، نمونہ اور بناوٹ پائے جاتے ہیں۔
کھردری ، ہموار، ابھری ہوئی، نرم، اور ان کے درمیان کی تمام چیز میں بناوٹ کو چھو کر محسوس کی جاسکتی ہیں۔
اس باب میں آپ باہر جاکر اپنے قدرتی ماحول میں پائی جانے والی بناوٹوں کا مشاہدہ کریں گے۔
پھر آپ مختلف طریقوں کو سیکھ کر اپنا کلپ در کش یا خواہش پوری کرنے والا درخت تخلیق کریں گے۔ جن میں شامل ہیں:
- فرد تاژ بناوٹ والی سطحوں پر رگڑ کر ان کے پیٹرن کو حاصل کرنا۔
- کولاژ کاغذ ، پتے وغیرہ کے ٹکڑے کاٹ کر کسی سطح پر چپکانا۔
- پتے کی پرنٹنگ پتے کی سطح کی پینٹنگ کر کے اسے کسی اور سطح پر دبانا۔
سرگرمی 2.1
ایک خواہش پوری کرنے والے درخت کا تصور کریں
اپنے ارد گرد کے درختوں یا درختوں کی تصویروں کو دیکھیں اور مندرجہ ذیل موضوعات پر گفتگو کریں:
- ان کا سائز کیا وہ لمبے، کم اونچائی والے، بڑے یا چھوٹے ہیں؟
- ان کے حصے تنا، شاخیں، پتے، پھول، پھل، کانٹے، جڑیں وغیرہ۔
- آپ کون سی لکیریں، شکلیں، رنگ اور بناوٹ دیکھتے ہیں؟
تصور کریں کہ آپ ایک جادوئی جنگل میں ہیں جہاں آپ اپنا کلپ ورکش یا خواہش پوری کرنے والا درخت بنا سکتے ہیں!
درخت ہمیں بہت سی چیزیں دیتے ہیں۔ سانس لینے کے لیے آکسیجن، پھل، سایہ اور بہت کچھ۔
- آپ کون ساد رخت بنانا چاہیں گے؟
- یسی بھی سائز ، شکل یا رنگ کا ہو سکتا ہے۔
- اپنے درخت کے لیے دو سے تین خیالات کا خاکہ بنائیں۔
اپناد رخت بنانے کے لیے آپ کی جگہ
سرگرمی 2.2
فرو تاژ
بناوٹ والی سطحوں پر رگڑ کر ان کے نمونوں کو حاصل کرنے کے عمل کو فرو تاژ (Frottage) کہا جاتا ہے۔
آپ اس کے لیے پنسل ، رنگین پنسل، یا کر یونز استعمال کر سکتے ہیں۔
اس سرگرمی کے لیے آپ اپنے سامان کو اکٹھا کریں اور باہر جائیں۔
مختلف بناوٹوں کو چھو کر ان کو جانیں
- مختلف سطحوں کو چھوئیں، جیسے مٹی، کنکریاں، پتھروں، پتوں، پھولوں، درختوں کی چھال وغیرہ۔
- کیا درخت کی چھال کی بناوٹ پتی کی بناوٹ جیسی محسوس ہوتی ہے؟
- مختلف بناوٹوں کی لکیروں، شکلوں اور رنگوں کا بغور جائزہ لیں۔
- ہر بناوٹ جو لکیریں اور پیٹرن بناتی ہے ان کا موازنہ کریں۔
- پتوں پر موجود لکیروں کا مشاہدہ کریں، جو درسی کتاب ہماری حیرت انگیز دنیا کے باب 4 میں دکھائی گئی ہیں۔
اگلے صفحے پر دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنا فرو تاژ تیار کریں۔
فروتاژ بنانے کا عمل
- اپنی منتخب کردہ مسلح پر کاغذ کا ایک ٹکڑارکھیں۔
- کاغذ کو سطح پر رکھ کر رنگین پنسل یا کریون سے اس پر رگڑیں۔
- جو بناوٹ حاصل ہوئی ہے، اس کا جائزہ لیں۔
- زیادہ تفصیلات حاصل کرنے کے لیے مزید دباؤ کے ساتھ رگڑیں۔
- کاغذ کو مختلف سطحوں پر رکھیں اور یہ اقدامات دہرائیں۔
تمام فرو تاژ آرٹ کے کام کو اٹلی سرگرمی کے لیے جمع کریں۔
سرگرمی 2.3
تنا اور شاخوں سے بنا کولاژ
کولاژ (Collage) مختلف مواد کو کسی سطح پر چپکانے کا عمل ہے تا کہ آرٹ کا کام تیار کیا جا سکے۔
کولاژ بنانے کا عمل
- کاغذ کے ٹکڑوں کو جوڑ کر ایک بڑی سطح تیار کریں۔ آپ پرانے اخبار یا بے کار کپڑے کا بڑا ٹکڑا استعمال کر سکتے ہیں۔
- اپنی خواہش پوری کرنے والے درخت کا اسکیچ تیار کریں اور اس کے تنے اور شاخوں کو اپنے پہلے سے تیار کردہ اسکیچ کی بنیاد پر بنائیں۔
- اپنے فروتاژ کے کام کو اکٹھا کریں ( آپ مختلف بناوٹ والی چیزوں کو بھی شامل کر سکتے ہیں)۔
- اپنے فرو تاژ کے کام میں سے بناوٹوں کے پیٹرن کا انتخاب کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ بانٹیں اور تبادلہ کریں۔
- فروتاژ کے کام کو تنے اور شاخوں کے خاکے میں ترتیب دے کر چپکائیں۔
استاد کے لیے نوٹ
یہ عمل 4 سے 5 طلبا کے چھوٹے گروپوں میں بھی کیا جا سکتا ہے۔
سرگرمی 2.4
پتوں کو چھاپنا
کولاژ مکمل کرنے کے بعد اپنے درخت کی شاخوں میں پتے شامل کریں۔
پتے سے چھپائی کرنے کا عمل
- مختلف شکلوں، سائزوں اور بناوٹوں کے پتے جمع کریں۔
- کچھ رنگ اور پانی کو ملا کر ایک کریمی پیسٹ بنائیں۔
- اپنی انگلی، اسپینج یا برش سے پتے پر پیسٹ لگائیں۔
- اسے مطلوبہ جگہ پر رکھیں اور زور سے دبائیں۔
- اسے سطح سے احتیاط سے اٹھائیں۔
- مختلف پتوں اور رنگوں کے ساتھ اس عمل کو دہرائیں۔
- پتوں کو چھاپتے وقت نمونوں کی تخلیق کریں اور انھیں ترتیب دیں۔
پنا درخت مکمل کریں اور اپنے دوستوں کو دعوت دیں کہ وہ اپنی خواہشات ظاہر کریں۔
استاد کے لیے نوٹ
یہ عمل 4 سے 5 طلبا کے چھوٹے گروپوں میں بھی کیا جا سکتا ہے۔
| جائزہ باب 2 : فطرت میں بناوٹ | ||||
|---|---|---|---|---|
| سی جی | لیاقتیں | آموزشی ما حصل | استاد | طالب علم |
| 1 | سی 1.1 | پودوں میں نظر آنے والے پیٹرن اور بناوٹوں کی عکاسی کرنا۔ | ||
| 2 | سی 2.1 | تکمیلی کام پیش کرنے سے پہلے ابتدائی پیٹرن بنانا اور آرٹ کے کام میں ترمیم کرنا۔ | ||
| 3 | سی3.2 | کلاس میں مجموعی طور پر شرکت | ||
طالب علم کے اوصاف کے بارے میں استاد کے تاثرات
طالب علم کی کمیوں کے بارے میں استاد کے تاثرات
کوئی اور مشاہدہ