Skip to content
Qr







باب 3 آبی دنیا


1 (2)

ایکوا (Aqua) کا لفظ بھی پانی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ایکویریم (Aquarium) اس لفظ سے شروع ہوتا ہے۔ ایکوا (Aqua) کو کچھ رنگوں کے شیڈز (Shades) بیان کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، جیسے ایک انیلا یا ایکو اسبز ۔

اس باب میں غوطہ لگائیں اور اپنے تخیل کو بہنے دیں۔ جب آپ خاکہ بنائیں، رنگ بھریں، اور مختلف آبی مخلوقات تخلیق کریں تو ان کے پیٹرن پر غور کریں۔

لکیروں کو موڑ کر اور بل دے کر جانوروں کی شکلیں بنائیں۔ جیسے آپ اپنے خود کے نئے ڈیزائن بناتے ہوں۔

ایسے لٹکتے ہوئے آرٹ کے کام بنائیں جنھیں موبائل کہتے ہیں، جو حرکت کرتے ہیں۔

پھر انتظار کس بات کا؟ اپنی آرٹ گوگلز پہنو، اور چھلانگ لگاکر حیرت انگیز دنیامیں غوطہ لگاؤ چھپاک

2

سرگرمی 3.1

بوندیں، لہریں، اور موجیں

یہاں دی گئی جگہ میں نمونے بنائیں۔

جب آپ کسی سمندر، بحر ، دریا، تالاب یا جھیل کے
کنارے بیٹھتے ہیں تو آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟





پانی کی بوندیں، لہریں اور موجیں کسی قسم کی لکیریں اور نمونے بناتی ہیں؟





سرگرمی 3.2

سیپیاں اور پر تیں

تین یا اس سے زیادہ آبی جانوروں کا خاکہ بنائیں۔
ہر جانور پر نظر آنے والے منفرد پیٹرن کو شامل کریں۔
ان کے پیٹرن کا موازنہ کریں اور ان میں موجود مشابہتوں اور فرق پر گفتگو کریں۔









سرگرمی 3.3

پانی میں عکس

آپ جب آئینے میں دیکھتے ہیں تو کیا آپ کو اپنا عکس بالکل آپ جیسا دکھائی نہیں دیتا ہے؟

نیچے بائیں جانب کی تصویر کو دیکھیں

  • پانی میں کس کا عکس نظر آرہا ہے؟
  • عکس کو دیکھ کر جانور کا خاکہ بنائیں
  • اپنے آرٹ کے کام کو رنگیں۔

ایک الگ کاغذ پر ایک اور خاکہ بنائیں اور پہنچ تنتر کی کہانی سے شیر کو کنویں میں جھانکتے ہوئے دکھائیں۔

  • اس عکس کا خاکہ بھی بنائیں۔
3

شیر کو کنویں میں اپنا عکس دیکھتے ہوئے ۔ پنچ تنتر کی کہانی سے منظر بنائیں۔









سرگرمی 3.4

زیر آب پیشه وران

تصور کریں کہ آبی دنیا میں مختلف پیشے ہوں، جیسے بس ڈرائیور، اساتذہ، وکلا، بڑھتی، خانساماں، ڈاکٹر ، ادا کار وغیرہ۔

یہاں کچھ خیالات ہیں جو آپ کو شروعات کرنے میں مدد دے سکتے ہیں:

  • استاد کیکڑا
  • ڈاکٹر مچھلی
  • خانساماں کچھوا
  • مگر مچھ ادا کار
  • آکٹوپس فیشن ماڈل
  • وکیل شارک

دوسرے پیشے یا دوسرے آبی جانوروں کو منتخب کریں اور ان کا خاکہ بنائیں۔

4

آپ کے لیے زیر آب پیشہ وروں کے خاکے بنانے کی جگہ









سرگرمی 3.5

کولمس (Kolams)

تمل ناڈو میں فرش کے ڈیزائن کو کولم کہا جاتا ہے۔ آپ کی زبان یا علاقے میں اسے کیا کہتے ہیں؟

یہ پتھر کے پاؤڈر، چاول کے آئے، یا چاک کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیے جاتے ہیں۔

  • نقطوں اور لکیروں کا استعمال کرتے ہوئے اس مچھلی کولم کا خاکہ بنانے کی مشق کریں۔
  • نقطوں اور لکیروں کا استعمال کرتے ہوئے دوسرے آبی جانور بنائیں۔

کاغذ پر کولم بنانے کی مشق کرنے کے بعد ، انھیں فرش پر بنائیں۔

5

بائیں طرف خالی جگہ پر ایک سانپ کا کولم بنائیں۔

  • مرحلہ وار کریں۔
  • احتیاط سے نیچے اوپر ہونے والی لکیروں کا مشاہدہ کریں۔
  • سانپ کے جسم پر نمونے بنائیں اور اس میں رنگ بھریں۔

دھاگے کے ٹکڑے یا موٹی رسی کا استعمال کرتے ہوئے کولم بنائیں۔

  • تصویر کو دیکھیں۔
  • اپنے کام کو دلکش بنانے کے لیے رنگین دھاگوں اور رشی کا استعمال کریں۔
  • جو دوست پیٹرن بنانے میں مشکل محسوس کر رہے ہوں ان کی مدد کریں۔
6

سرگرمی 3.6

موبائل ایک متحرک آرٹ کا کام

کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس سرگرمی کا موبائل فون سے کوئی تعلق ہے؟ نہیں، ایسا نہیں ہے!

موبائل ایک خوب صورت لٹکتی ہوئی سجاوٹی شے ہے جو حرکت کرتی ہے۔

ان تصویروں کو دیکھیں اور جانوروں کی شکلوں میں اپنا موبائل بنائیں۔

اپنا منفرد موبائل بنانے کے لیے مختلف قسم کے مواد استعمال کرنے کی کوشش کریں۔

اور یگامی کچھوے بنائیں (ہدایات کے لیے درسی کتاب ہماری حیرت انگیز دنیا کے باب 4 میں دی گئی سرگرمی دیکھیں)، مچھلیاں، مینڈک اور دیگر جاندار تیار کریں اور انھیں اپنے موبائل میں شامل کریں۔

7
جائزہ - باب 3 : پانی کی دنیا
سی جی لیاقتیں آموزشی ما حصل استاد طالب علم
1 سی 1.1 پانی اور جانوروں میں پائے جانے والے نمونے اور توازن کی عکاسی کرنا۔
2 سی 2.1 جانوروں یا خیالی مخلوقات کو ظاہر کرنے کے لیے مختلف شکلوں، ساختوں اور نمونوں کا استعمال کرنا۔
3 سی3.2 اور ریگامی سرگرمیوں میں کاغذ کو تہہ کرنے کے ترتیب وار مراحل کی پیروی کرنا۔
کلاس میں مجموعی طور پر شرکت

طالب علم کے اوصاف کے بارے میں استاد کے تاثرات



طالب علم کی کمیوں کے بارے میں استاد کے تاثرات



کوئی اور مشاہدہ