Skip to content
Qr







باب 4 حرکت میں لوگ


1

اس وقت کو یاد کریں جب آپ کسی بھیڑ بھاڑ والی جگہ پر تھے، جہاں لوگ مختلف وضع اور حرکات میں ادھر ادھر جارہے تھے۔ ہر شخص کی ہیئت اور حرکت ایک مختلف کہانی سنا سکتی ہے۔

باب 1 میں نند لال بوس کی مصوری لوگوں کی مختلف ہئیتوں اور حرکتوں کو ظاہر کرتی ہیں۔

اس باب میں آپ لوگوں کو حرکت میں دکھانے کے لیے جیومیٹری کی شکلوں کا استعمال سیکھیں گے۔

روایتی بھارتی کھلونوں سے متاثر ہو کر ، آپ جیومیٹری 3D ہیئت تیار کریں گے تا کہ ایک گھومتی ہوئی گڑیا بنائی جاسکے اور اس سے کھیلنے کا لطف اٹھایا جا سکے۔

تصور کرنے، تخلیق کرنے اور مزے کرنے کے لیے تیار ہو جائیں!

2

سرگرمی 4.1

بصری رساله

رسالہ (Journal) ایک ایسی کتاب ہوتی ہے جس میں آپ اپنے خیالات اور مشاہدات لکھ سکتے ہیں یا فوری خاکے بنا سکتے ہیں۔

چند کاغذ تیار رکھیں۔

آیئے اسٹیچو کا کھیل کھیلیں۔

  • ایک دوست کو کلاس کے سامنے کھڑا ہونے کے لیے کہیں۔
  • ان سے روز مرہ کے کام جیسے نہانا، کھیلنا، کھانا وغیرہ کرنے کو کہیں۔
  • دیکھیں کہ ان کے جسم کس طرح حرکت کرتے اور مڑتے ہیں۔
  • جب آپ کوئی دل چسپ حالت دیکھیں تو کہیں ” اسٹیچو ! "
3

ہر ہیئت کا ایک صفحے پر ایک منٹ کے اندر خاکہ بنائیں۔ اس ایک منٹ کے خاکہ کو پوری طرح سے صحیحبنانے کے بارے میں نہ سوچیں۔ اگر یہ خاکہ سرسری یا ادھورے لگیں تو کوئی بات نہیں۔

اپنا ایک منٹ کا خاکہ یہاں بنائیں




















سرگرمی 4.2

جسمانی حرکات کی خاکہ نگاری

لوگ جب چل رہے ہوں گے تو آپ لوگوں کا خاکہ کیسے بنائیں گے؟ جب آپ جسم کو غور سے دیکھیں گے تو آپ پائیں گے کہ یہ گولا کار اور بیلنا کار شکلوں سے بنا ہوا ہے۔

صفحہ پر دکھائی گئی تصویروں کو دیکھیں۔ پورے جسم کا غیر مکمل دائروں اور بیضوی اشکال کے ذریعے خاکہ بنایا گیا ہے۔

لوگوں کو غور سے دیکھیں اور ان کا خاکہ بنائیں۔

  • ایسی شکلوں کا استعمال کرتے ہوئے ان کے جسم کے زاویے D اور حرکات کی تصویر کشی کریں۔
  • رقص میں جو حالت اور انداز آپ شق کرتے ہیں انھیں بنائیں۔
  • جتنی زیادہ حرکات آپ کر سکتے ہیں انھیں بنانے کی کوشش کریں۔
4

تصویریں بنانے کے لیے آپ کی جگہ




















سرگرمی 4.3

کھلونے جیسے لوگ

ہندوستان کے ہر علاقے میں کھلونوں کو بنانے کا ایک منفر د طریقہ ہے۔ ان میں سے بہت سے کھلونے مٹی، لکڑی، کپڑے، جوٹ، کھجور کے پتوں، پیپر میشے (Paper Mache) ، سیپیوں اور دھات سے بنائے جاتے ہیں۔

ان کھلونوں کے بارے میں بات کریں جن کے ساتھ آپ کھیل چکے ہیں اور ان اشیا کے بارے میں جن سے وہ بنے ہیں۔

5

کیا آپ جانتے ہیں؟

کرناٹک کا چنا پٹنا کھلونوں کے شہر کے طور پر مشہور ہے۔ یہاں رنگ برنگے لکڑی کے کھلونے بنانے کی روایت صدیوں پرانی ہے۔ ان کے ڈیزائن میں ہندسی شکلیں جیسے سلنڈر، گولے، کیوب اور کیوبائڈ اکثر نظر آتی ہیں۔ 6

ہندوستان کے مختلف حصوں سے گڑیوں کی مختلف اقسام کو دیکھیں۔

  • مشاہدہ کریں اور استعمال کیے گئے مواد پر گفتگو کریں۔
  • کرداروں کو پیش کیے جانے کے طریقے پر تبادلہ خیال کریں۔
  • ان کہانیوں کا تصور کریں جو یہ گڑیاں پیش کرتی ہیں۔
  • آپ ان کے ساتھ کیسے کھیلیں گے؟
7

سرگرمی 4.4

گھومتی ہوئی کاغذی گڑیا

سامان

  • ایک پتلی چھڑی یا جھاڑو کی تیلی
  • اے 5 سائز کا کاغذ (اے 4 کا آدھا) ساده رنگین
  • گوند
  • قلم / اسکیچ پین
  • رنگ بھرنے کے لیے کر یونز یا پینٹس (اختیاری)

ایک گھومتی ہوئی گڑیا بنا کر اس کے ساتھ کھیلنے کے لیے ہدایت پر عمل کریں۔

مرحلہ 1 : اپنے کاغذ پر مطلوبہ سائز کی شکلیں بنائیں۔ آپ چاہیں تو انھیں بڑا بھی بنا سکتے ہیں۔

مرحلہ 2: اگر آپ سادہ کاغذ استعمال کر رہے ہیں تو شکلوں میں رنگ بھریں۔

مرحلہ 3: شکلوں کو کاٹ لیں۔ اب ہر شکل سے جسم کے مختلف حصے بنائیں۔

8

مرحلہ 4: سر تیار کرنے کے لیے چھوٹے مستطیل کو رول کر کے ایک مخروط بنائیں۔ کنارے کو چپکا دیں۔ آنکھیں، ناک، منہ اور چہرے کے دوسرے حصے بنائیں۔

9

مرحلہ 5: دھڑ بنانے کے لیے بڑ مستطیل کو رول کر کے ایک سلنڈر بنائیں۔ کناروں کو چپکا دیں۔

10

مرحلہ 6: لباس بنانے کے لیے ان مراحل پر عمل کریں۔ لباس کے ساتھ ساتھ بازوؤں اور ٹانگوں کی پوزیشن میں بھی تخلیقی انداز اپنائیں تا کہ آپ کی ہر گڑیا دوسری گڑیوں سے مختلف نظر آئے۔

11

مرحله 7 گڑیا کو ایک لکڑی سے جوڑیں۔

12
ہر پیر کے ایک سرے کو لکڑی کے ساتھ لپیٹیں اور اسے گوند سے چپکا دیں۔
13
لباس کو پیروں کے اوپر رکھیں۔ اسے سجائیں۔
14
بازوؤں کو دھڑ پر گوند سے چپکا دیں۔ کندھوں، کہنیوں اور کلائیوں پر نہیں بنائیں۔
15
سر کو او پر رکھیں۔ اسے سجائیں۔

اب گڑیا کو گھمائیں اور اس کے ساتھ کھیلیں!

جائزہ باب 4 : حرکت میں لوگ
سی جی لیاقتیں آموزشی ما حصل استاد طالب علم
1 سی 1.1 بنیادی شکلوں کا استعمال کرتے ہوئے انسانی جسم کو مختلف انداز اور حرکات میں پیش کرنا۔
2 سی 2.1 کاغذ سے سہ جہتی (3D) شکلیں بنانا۔ ( جیسے مخروط، سلنڈروغیرہ)
3 سی3.2 کاغذی گڑیا بنانے کے لیے ہدایات کی ترتیب پر عمل کرنا۔
کلاس میں مجموعی طور پر شرکت

طالب علم کے اوصاف کے بارے میں استاد کے تاثرات



طالب علم کی کمیوں کے بارے میں استاد کے تاثرات



کوئی اور مشاہدہ



تکمیلی جائزہ

سرگرمی برائے جائزہ (مثال) جائزہ کے لیے معیار
انفرادی اپنے تخیل سے ایک تصویر بنائیں جو اندرونی یا بیرونی منظر کو دکھاتی ہو اور اس میں ان میں سے کوئی دو عناصر شامل ہوں:
  • کسی عمل میں مصروف لوگ یا جانور
  • اشیا
  • پودے اور درخت
  • مختلف قسم کی لکیروں، شکلوں، حالتوں، رنگوں، نمونوں اور بناوٹوں کا استعمال کرنا۔
  • مناسب سامان ، آلات کا انتخاب کرنا اور ان کا استعمال کرنا۔
ٹولی اپنے کلاس کا ایک حصہ منتخب کریں جسے آپ سجا سکیں اور تخلیقی انداز میں اپنے آرٹ ورک کی نمائش کر سکیں۔
  • کسی ایک موضوع کے بارے میں سوچیں۔
  • سجاوٹ اور پیش کش کے لیے مختلف قسم کے سامان استعمال کریں۔
  • باہمی تعاون سے کام کرنا اور ہم جماعتوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا۔