باب 5
دریافت
استاد محترم
بچے ڈراموں اور کہانیوں کے شوقین ہوتے ہیں اور اس عمر میں ان کے اندر تخیل اور تخلیقی صلاحیت اور حیران کن سطح کی ہوتی ہے۔ یہ کتاب اس حقیقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس انداز میں ترتیب دی گئی ہے کہ سیکھنے کا عمل خوشگوار اور دل چسپ بنے مقصد یہ ہے کہ سیکھنے کا عمل خوشی اور دلچسپی سے بھر پور ہو اور بچوں پر یاد رکھنے یا رٹنے کا دباؤ نہ ڈالا جائے۔
ہم کھیلوں اور سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو تھئیٹر کی نئی مہارتوں اور تکنیکوں سے روشناس کراتے ہیں۔ بحیثیت اساتذہ ہم ایک معاون اور دوستانہ ماحول فراہم کرتے ہیں تا کہ بچے خود سے اور مواقع تلاش کر سکیں اور کسی خاص چیز پر اصرار نہ کریں۔ آیئے ہم بچوں کی شرکت اور آزاد تخیل کو پر بڑھاوا دیں۔ اور سب سے خاص بات آئیے ہم سب مل کر مزے کریں! ذہن میں رکھنے کے کچھ اہم نکات:
و دو شک ہندوستانی روایتی تھیٹر کا ایک منفرد کردار ہے۔ اس کردار کا استعمال سنسکرت تھیٹر میں ہوا تھا تا کہ مناظر کو مزاح اور کرتب سے جوڑا جا سکے۔ یہ کردار مواقع کی مناسبت سے کوئی بھی شکل اختیار کر سکتا اور اس کے بارے میں بول سکتا ہے۔ یہاں اس کا استعمال بچوں کے دوست کی حیثیت سے ہوا ہے جو ان کو ٹھیٹر کے نظریے اور خیالات سے آگاہ کرتا ہے۔ جب وہ ایک سرگرمی سے دوسری سرگرمی میں آگے بڑھتے ہیں تو معلومات سے ان کی رہنمائی کرتا ہے، بچوں کے لیے و دو شک نے اہم نکات اور اسباق دیے ہیں۔
- تھیٹر کی کلاس کے لیے ایک کشادہ خالی کمرہ جہاں بچے آزاد ائی سے حرکت کر سکیں جو صاف ستھرا ہو اور ہر رکاوٹوں اور نوکیلی چیزوں سے محفوظ ہو مہیا کیا جائے۔
- کلاس کا آغاز دعا سے کریں اور پچھلی کلاس میں کی گئی سرگرمیوں کا جائزہ لیں۔ تجویز کردہ دعا کے لیے گریڈ 3 کی کتاب دیکھی جاسکتی ہے۔
- طلبا سے کچھ کرنے کے لیے کہنے سے قبل استاد کو سرگرمی خود کر کے دکھانی ہو گی۔
- استاد صرف سرگرمیوں کے لیے مثالیں دے سکتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ طلبا غور و فکر کے بعد خود اپنے خیالات کے ساتھ آگے آئیں ۔ سر گرمیوں کے دوران استاد کی مدد کے لیے کیو آر کوڈ میں بہت سی مثالیں دی گئی ہیں۔
- استاد آزادانہ طور پر کلاس کی ضرورت کے مطابق کسی بھی سرگرمی کو جتنی مرتبہ چاہے دہراسکتا ہے۔
- بچوں کو ڈرامے کی پیش کش دیکھنے کی ترغیب دیں۔ والدین کو پیشورہ دیا جا سکتا ہے کہ وہ بچوں کو براہ راست کھیٹر شود دیکھنے کا موقع فراہم کریں۔
- بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکول میں ڈرامہ پیش کرنے والی ٹیموں کو مدعو کرنا یا ڈرامے دیکھنے اور اداکاروں سے بات چیت کے لیے تعلیمی دوروں کا انتظام کرنافائدہ مند ہو گا۔
| کلاس کی ترتیب | ||
|---|---|---|
| 5 منٹ دعا اور پچھلی سرگرمی کا جائزہ | 30 منٹ کلاس کی سرگرمیاں | 5 منٹ دائرہ کا وقت |
تھیٹر کا جائزہ
بچوں کے لیے تھیٹر ہمیشہ ایک مثبت اورخوش گوار تجربہ رہا ہے۔ جس طرح بچے کلاس کا لطف لیتے ہیں اسی طرح ان کا جائزہ بھی خوشگوار ہونا چاہیے۔ ان سرگرمیوں میں امتحانات جیساد باؤ یا گھبراہٹ نہیں ہونی چاہیے۔ تمام جائزے سرگرمیوں پر مبنی ہوں۔ جائزہ لیتے وقت ذہن میں رکھنے کے لیے چند بنیادی نکات درج ذیل ہیں:
- توجہ کا مرکز حاصل کردہ لیاقت اور ہنر مندی ہونی چاہیے۔
- یہاں کوئی صحیح یا غلط کا جواب نہیں ہے۔
- نتیجہ یا پیش کش ہی واحد معیار نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے پیچھے کی گئی محنت، سوچ اور عمل کو بھی اہمیت دی جانی چاہیے، ساتھ ہی:
- علم کا استعمال
- محنت اور شمولیت
- تخلیقی صلاحیت اور پیش کش
- اجتماعی کام اور باہمی تعاون
- بچوں کو خود احتسابی کی جانب مائل کریں اور اسے اساتذہ کے لیے ایک تاثر کے طور پر استعمال کریں فراہم کردہ توضیحی گوشہ میں آخری کالم کے مطابق )
- شرمیلے یا جھجک محسوس کرنے والے بچوں کے لیے معاون اور با اعتماد ماحول تیار کریں۔
- بہتر وضاحت کے لیے کتاب کے شروع میں دیے گئے وقت کی تخصیص اور جائزہ کے حصے کو پڑھیں۔
| تشکیلی جائزہ | تکمیلی جائزہ |
|---|---|
| یہ جانچ کا ایسا طریقہ ہے جو پوری کلاس کے دوران خود بخود چلتا رہتا ہے۔ اس کے لیے کوئی خاص دن نہیں رکھا جاتا۔ اس میں شامل ہوتے ہیں: | یہ جانچ سال کے آخر میں ایک مقررہ دن پر کی جاتی ہے جو صرف سرگرمیوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ اس میں روایتی پرچے یا تحریری ٹیسٹ شامل نہیں ہوتے۔ |
| 1. دائرہ کا وقت بچے آزادنہ طور پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ استاد ہر بچے کی بات کو نوٹ کرتے جاتے ہیں) | 1. سرگرمیوں کی مثالیں کتاب کے آخر میں دی گئی ہیں۔ |
| 2 سبق کے آخر میں موجود جانچ کے لیے تو ضیحی گوشہ | 2 جانچ میں نمبر دینے کا معیار فراہم کردہ توضیحی گوشہ کے مطابق ہونا چاہیے۔ |
| 3 استاد کا مشاہدہ | 3 بچے کی جانب سے کیے گئے خود کے جائزے کو بھی مجموعی جانچ میں شمار کیا جائے۔ |
خوش آمدید ، میرے ننھے ستارو!
گزشتہ سال آپ سب کو تھئیٹر کے سفر پر لے جانا بہت دل چسپ اور خوش گوار تجربہ تھا۔ واپس آنے کا انتظار کرنا میرے لیے مشکل تھا! جو بچے پچھلے سال ہمارے ساتھ نہیں تھے، اُنھیں بتادوں کہ میرا نام 7 و دو شک ہے۔
تھیٹر اور ڈراما میرا شوق ہے اور میں یہ کام کئی سالوں سے کر رہا ہوں۔ جب میں آپ کو ٹھیٹر کی دل چسپ دنیا کی سیر کرواؤں گا، تو راستے میں اپنے تجربات کی کئی مزے دار کہانیاں بھی سناؤں گا۔ آج میں آپ کو ایک راز کی بات بتانا چاہتا ہوں۔ تھیٹر میں کئی سالوں کے تجربے کے باوجود، مجھے سب سے زیادہ خوشی بچوں کے ساتھ کام کرنے میں ملی ہے۔ اس میں بہت مزہ آتا ہے۔ اسی وجہ سے میں آپ سب سے دوبارہ ملنے کا انتظار کر رہا تھا۔
اس سال کی دل چسپ سرگرمیاں شروع کرنے سے پہلے، میں جانا چاہتا ہوں کہ پچھلے سال آپ نے جونئی باتیں سیکھی تھیں ان کی بنیاد پر آپ نے کیا کچھ کیا۔ میں آپ کو وہ باتیں یاد دلاؤں گا جو آپ نے سیکھی تھیں اور آپ مجھے بتائیں گے کہ چھٹیوں کے دوران آپ نے اسکول یا گھر میں کیا کچھ کیا۔
اشاروں اور جسمانی حرکات (Body Language) کے ذریعے بات کو معنی خیز بنانا
میں نے کیا
روزمرہ کی چیزوں کو نئے معنی میں استعمال کرنا ( تخلیقی اور فوری خیال)
میں نے کیا
زبردست! اتنے سارے نئے خیالوں کے ساتھ ، ہم اس سال کے آغاز کے لیے پوری طرحتیار ہیں۔ آئیے۔
کہانیاں سنانا اور ان کو اداکاری کے ذریعے پیش کرنا کہانی سناتا اور رول پلے )
میں نے کیا کیا
استاد کے لیے نوٹ
کچھ بچے بعض سرگرمیوں کے دوران شرم یا جھجک محسوس کرتے ہیں۔ نرمی سے ان کی ہمت بڑھائیں اور انھیں اپنی سہولت کے مطابق کوشش کرنے کا موقع دیں۔ کچھ بچوں کا زیادہ وقت لینا بالکل ٹھیک ہے، اس دوران استاد کی مسلسل مثبت رہنمائی بے حد اہم ہے۔
باب 5 دریافت
ہم تھئیٹر میں ہر وقت دریافت کر رہے ہوتے ہیں۔ دریافت کرنے کا مطلب ہے کسی چیز کے بارے میں جاننا یا کھوج کرنا۔ ہم ہمیشہ کہانی کے بارے میں جاننے کی یا د یکھنے والوں کو ہمارا کھیل کیسا لگا یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم یہ بھی جانا چاہتے ہیں کہ ہم کیسے بہتر ہو سکتے ہیں، یا کیا کریں کہ ہمارا شو اور بھی زبردست ہو جائے۔ تو پھر آئیے شروعات کرتے ہیں!
منظر 1
انفرادی یکسوئی پیدا کرنا
تھیٹر ایک ٹیم کا کام ہے۔ ہمیشہ سب مل کر ایک گروپ میں کام کرتے ہیں اور ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ اگر کوئی مسئلہ ہو جائے، تو سب مل کر اسے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور جب کامیابی ملتی ہے، تو سب مل کر خوشی مناتے ہیں۔
لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انفرادی محنت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ٹیم کے ہر فرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ برابر کی محنت اور کوشش کرے۔ اگر چہ آپ ٹیم میں کام کر رہے ہیں لیکن یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنی توجہ اپنے کام پر رکھیں اور جو کرنا ہے اُس پر دھیان دیں۔ دوسروں کی حرکتوں سے اپنا دھیان نہ ہٹنے دیں۔
یہ بھی یاد رکھیں کہ اگر آپ کو خود یہ نہ پتا ہو کہ آپ کو کیا کرنا ہے تو آپ مشکل میں پھنسے ساتھی کی مدد بھی نہیں کر سکیں گے۔ لہذا پوری توجہ رکھیں۔
سرگرمی 5.1
رام کہتا ہے ...
یہ ایک دل چسپ تھیٹر کا کھیل ہے جو گروپ میں کھیلا جاتا ہے۔ لیکن یہ آپ کی انفرادی ، صلاحیتوں کا امتحان بھی لے گا۔ باقاعدہ اس کی مشق آپ کو چوکنا اور یکسو بنائے گی۔
| ہدایات اور تیاری کی مشقیں | |
|---|---|
|
آپ کو صرف وہی ہدایات ماننی ہیں جہاں پر استاد کہے رام کہتا ہے...
مثال کے طور پر: جب آپ نہیں رام کہتا ہے کہ دائرے میں چلیں تو دائرے میں چلنا شروع کریں۔ جب نہیں رام کہتا ہے ہاتھ اوپر کریں تو اپنے ہاتھ اوپر کریں۔ جب نہیں رام کہتا ہے او پر دیکھیں تو اپنا سر اوپر کی طرف کریں۔ ہر وہ ہدایت جس پر آپ عمل کریں ” رام کہتا ہے “ سے شروع ہونی چاہیے۔ |
اگر آپ کو رام کہتا ہے “ کے بغیر صرف ہدایت سنائی دے تو اُس ہدایت پر عمل نہ کریں بلکہ پچھلی حرکت کو جاری رکھیں۔
مثال کے طور پر : جب آپ سنیں رام کہتا ہے دائرے میں چلیں تو دائرے میں چلنا شروع کریں۔ جب نہیں رام کہتا ہے ہاتھ اوپر کریں تو اپنے ہاتھ اوپر کریں۔ جب آپ سنیں او پر دیکھیں تو اپنا سر او پر نہ کریں۔ اپنے ہاتھ اوپر رکھیں جب تک آپ کو رام کہتا ہے ... سنائی نہ دے۔ |
استاد سب کو چوکنار رکھنے کے لیے ہدایات کو ملا کر بولیں گے۔ آپ کو ایک کے بعد ایک ہدایات ملتی رہیں گی جن میں رام کہتا ہے ...“ ہو گا، لیکن اچانک ایک ہدایت ایسی آئے گی جس میں رام کہتا ہے “ نہیں کہا جائے گا۔ آپ کو بہت چوکنا رہنا ہے تا کہ فوراً پہچان سکیں اور ایسی ہدایت پر عمل نہ کریں۔
بنیادی (Basic)
مختلف قسم کی ہدایات دی جائیں گی جیسے ”چلو“، ”چھلانگ لگاؤ“، ”خوشی والا چہرہ بناؤ، غصے والا چہرہ بناؤ، ہاتھی کی طرح چلو“، ”کتے کی طرح سونگھو “ یا جو بھی تخلیقی طور پر استاد سوچ سکے۔
اعلی (Advanced)
زیادہ مزے دار اور دل چسپ سرگرمیاں بھی ہوں گی، جیسے چار، پانچ یا چھ بچوں کاگروپ بناکر مستطیل، مثلث اور دائرہ جیسی شکلیں بنانا، یا ہندی، انگریزی اور اپنی علاقائی زبانوں کے حروف کی شکلیں تیار کرنا۔ یہ کھیل نہ صرف مزہ دیں گے بلکہ آپ کو سوچنے اور ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں بھی مدد کریں گے۔
ایسی مزے دار تصویریں بنائیں جیسے پرندوں کا جھنڈ دانے چگ رہا ہو، یا پنچ تنتر کی کہانیوں سے کوئی منظر ، جیسے ایک کچھوا جنگل میں مزے سے چل رہا ہو۔ ایسی تصویر میں کھیل کو اور بھی مزے دار بنادیں گی!
استاد کے لیے نوٹ
اگر بچے کھیل کو اچھے سے سمجھنے لگیں تو باری باری مختلف بچوں کو ہدایات دینے کی ذمہ داری بھی دی جا سکتی ہے۔ یہ دیکھیں کہ وہ اپنے گروپ کے ساتھ کیسا تال میل رکھتے ہیں اور کتنی اچھی اور پیچیدہ ہدایات دے سکتے ہیں۔
- ان سرگرمیوں کو کرتے ہوئے سب سے زیادہ مزے دار اور سب سے مشکل لگنے والی چیز پر تبادلہ خیال کریں۔
- کسی کام کو مشکل محسوس کرنے کی صورت میں آپ نے اس کا حل کیسے نکالا ؟
- اس کھیل کو اور بھی مزے دار بنانے کے لیے ہم اور کون سی نئی چیزیں شامل کر سکتے ہیں؟
رام کہتا ہے اوپر نیچے اچھلو ۔
کئی سال پہلے ایک تھیٹر ورکشاپ میں رام کہتا ہے کی سال پہلےایک ورکشاپ میں رام کہا ہے سب سے دل چسپ کھیل تھا۔ سب بچے بہت اچھی تیاری کے ساتھ آئے تھے اور کوئی بھی کھیل سے باہر ہونے کے لیے تیار نہیں تھا۔ استاد سنی ہدایات دے رہی تھیں۔ شروع میں وہ آسان آسان باتیں کہتی رہیں اور جیسے رام کہتا ہے اپنی ناک چھوؤ“، ” رام کہتا ہے اوپر نیچے اچھلو۔“ لیکن پھر انھوں نے کھیل میں او رمز ہ لانے کا ارادہ کیا۔
رام کہتا ہے، ایک ہی وقت میں اپنے سر پر تھیکی دو اور پیٹ پر ہاتھ پھیرو۔“ وقت سر پر استاد سنیتا نے ہنستے ہوئے حکم دیا۔ یہ سن کر پورے ہال میں ہلچل مچ گئی۔ بچے جلدی جلدی تھکنے اور ہاتھ پھیرنے کی کوشش کر رہے تھے اور سب ایک
دوسرے کو دیکھ کر ایسے لگ رہے تھے جیسے کوئی الجھی ہوئی کٹھ پتلیاں ہوں! پھر استاد سنیتا نے زور سے کہا، ”اب تالیاں بجاؤ! فورا ہی آدھے بچوں نے تالیاں بجائیں اور پھر انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ استاد سنیتا نے تو یہ نہیں کہا تھا کہ ”رام کہتا ہے تھپکی دینا اور ہاتھ پھیر نا بند کرو“۔ سب نے افسوس بھری آواز نکالی۔ لیکن سب سے زیادہ ہنسی تب آئی جب راجو ، جو پوری توجہ سے تال میل بنانے میں لگا ہوا تھا سب کے رکنے کے بعد بھی پورے ایک منٹ تک سر پر تھپکی دیتا اور پیٹ پر ہاتھ پھیرتا رہا۔ آخر کار جب اس نے محسوس کیا کہ سب گھور رہے ہیں تو اس نے ہاتھ اوپر اٹھائے ، ”ٹھیک ہے، رام نے رکنے لیے نہیں کہا تھا ؟ وہ صحیح تھا۔
سرگرمی 5.2
جنگل کی سیر اور جانوروں کی حرکات
کیا آپ سب کو جانوروں اور پرندوں سے محبت ہے؟ کیا آپ نے بھی سوچا ہے کہ اپنے نے کبھی۔ پسندیدہ جانور یا پرندے کی زندگی گزارنا کیسا ہو گا؟ ذرا سوچیں جنگل میں چلنا اپنا کھانا تلاش کرنا اور کسی درخت کی شاخوں کے نیچے یا کسی غار میں سونا کیسا ہو گا؟ یہ دل چسپ سرگرمی نہ صرف آپ کو یہ سب کچھ کرنے بلکہ اور بھی بہت کچھ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہاں تک کہ آپ جنگل میں دوسرے جانوروں سے بات چیت بھی کر سکتے ہیں!
ہدایات اور تیاری کی مشقیں
اپنے پسندیدہ جانور یا پرندے کے بارے میں سوچیں اور کمرے میں ادھر اُدھر چلیں۔ استاد جب تالی بجائے تو فوراً اُس جانور یا پرندے کے انداز میں رک جائیں جس کے بارے میں آپ سوچ رہے تھے۔ دوسری طرف سب بچے آپس میں مناسب فاصلے پر کھڑے ہوں۔ استاد ایک پرچی نکال کر اس پر لکھے جانور کا نام پڑھے اور پھر سب بچے اُس جانور کی طرح چلنے لگیں۔ سننے میں دل چسپ لگ رہا ہے نا ؟
بنیادی (انفرادی سرگرمی)
تصور کریں کہ آپ ایک جانور ہیں لیکن اپنی پہچان کلاس کو نہ بتائیں۔ اُس جانور کی جسمانی حرکات کی نقل کریں۔ آپ کی چلنے کی رفتار، کھانے کا انداز، سونے کا طریقہ اور دوسرے رویے اُس جانور جیسے ہونے چاہئیں۔ آپ کے دوستوں کو اندازہ لگانا ہو گا کہ آپ کون سے جانور ہیں۔ مثال کے طور پر شست جانور (sloth) بہت دھیرے چلتا ہے اور کتا نسبتا تیزی سے حرکت کرتا ہے۔

پنچ تنتر کی مشق
آپ (اسی جانور کے روپ میں شیر کی غار کے قریب کھانے کی تلاش میں چل رہے ہیں۔ احتیاط سے آئے تا کہ شیر جاگ نہ جائے۔ اچانک سے ایک زور دار آواز آتی ہے اور شیر جاگ جاتا ہے۔ بھاگو !
اعلیٰ ( اجتماعی سرگرمی)
اب آپ گروپوں کی صورت میں جنگل میں ہیں۔ آپ کے ساتھ آپ ہی جیسے دوسرے جانور اور مختلف قسم کے دوسرے جانور بھی موجود ہیں۔ جب آپ گروہ یا ٹولی میں ہوتے ہیں تو آپ کیسا برتاؤ کرتے ہیں؟ دوسرے جانوروں سے آپ کس طرح میل جول رکھتے ہیں؟ کچھ جانور آپ کے دوست ہیں جب کہ کچھ نہیں ہیں۔ اگر کوئی خطرہ ہو تو آپ کیسے بچ نکلتے ہیں؟
پنچ تنتر کی مشق
تصور کریں کہ آپ ایک ہرن ہیں اور آپ شیر کے غصے سے بچنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ آپ اپنے خاندان کے ننھے ہرن کو بچانا چاہتے ہیں۔ دوسرے جانوروں کے ساتھ مل کر ایک چھوٹا سا منظر پیش کریں۔
استاد کے لیے نوٹ
ان مشقوں کو مختصر یا مشہور کہانیوں کے مناظر پیش کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جنھیں جانوروں کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر ہتو پدیش اور شیر بادشاہ۔
- آپ کو کس جانور کی حرکت سب سے زیادہ پسند آئی اور کیوں؟
- کون سا جانور بننا آپ کو پسند نہیں آیا اور کیوں؟
- کون سا جانور آپ کے ساتھ اچھے طریقے اور عزت سے پیش آیا؟
- آپ کے خیال میں متعدد اعضا سے چلنا بہتر ہے یا ہمارے دو پیروں سے چلنا بہتر ہے؟
| جائزہ باب 5 دریافت | ||||
|---|---|---|---|---|
|
لیاقتیں سی- 1. 1: رڈرامائی سرگرمیوں میں مختلف اشیا، لوگ، حالات اور تجربات کی عکاسی میں جوش و خروش کا مظاہرہ کرنا۔ سی 1.2: ڈرامائی آرٹ میں اشتراک کے دوران اپنے خیالات اور رد عمل کا مؤثر انداز میں اظہار کرنے کی صلاحیت رکھنا۔ |
||||
| سی جی | لیاقتیں | آموزشی ما حصل | استاد | طالب علم |
| 1 | 1.1 | گروپ سرگرمی میں اپنے کام پر توجہ بر قرار رکھنے کی صلاحیت رکھنا۔ | ||
| 1.2 | منظر میں تخلیقی انداز سے رد و بدل کرنا اور نئی چیز میں شامل کرنا۔ | |||
| 1.2 | بلا جھجک سرگرمیوں کو آزمانے کی کوشش کرنا۔ | |||
| 1.1, 1.2 | سرگرمی کے دوران چوکنا پن اور باریک بینی سے کام لینے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا۔ | |||
| کلاس میں مجموعی طور پر شرکت | ||||
طالب علم کے اوصاف کے بارے میں استاد کے تاثرات
طالب علم کی کمیوں کے بارے میں استاد کے تاثرات
کوئی اور مشاہدہ