Skip to content
Qr







باب 9 گائیے اور بجائیے


1

ہیلو ننھے فن کاروں! جب کہ ہم نیا تعلیمی سال شروع کر رہے ہیں تو یہ وقت ہے موسیقی کا! اس سال تم آوازوں ، گانوں ، سازوں اور دوسری بہت سی چیزوں کے بارے میں نئی باتیں سیکھنے جارہے ہو تو بتاؤ کیا تم تیار ہو ؟

  • کسی بھی گانے کی سرگرمی شروع کرنے سے پہلے اپنی آواز کو تیار کرنا بہت ضروری ہے تا کہ ہم آسانی اور آزادی سے گا سکیں۔
  • یہاں کچھ آسان مشقیں دی گئی ہیں جو آپ کی آواز کو گانے سے پہلے تیار کریں گی۔ ان میں سے کچھ آوازمیں مزاحیہ لگ سکتی ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ انھیں روزانہ کرنا بہت ضروری ہے۔
2



سرگرمی 9.1

آواز کی تیاری کی مشقیں (Vocal Waram Ups)

1 . گنگنانا (Hum)

اپنے ہونٹوں کو آپس میں ملا کر ”م م م م م “ کی آواز نکالیں۔ ایک ہی سر پر آواز کو لمبا اور ہموار رہے رکھنے کی کوشش کریں۔ آپ کو اپنے ہونٹوں پر ہلکی سی گدگدی یا سنسناہٹ محسوس ہو گی۔

اب م م م م کی آواز نیچے سر سے شروع کریں اور ایک ہی سانس میں اسے اونچے سر تک لے جائیں پھر واپس نیچے لائیں۔ ایسا کئی بار کریں۔ پیشق آپ کی آواز کو نرمی سے جگاتی ہے تا کہ آپ گانے کے لیے تیار ہو جائیں۔

3

دل چسپ سرگرمی سیٹی بجانا

کیا آپ سیٹی بجا سکتے ہیں؟ اپنے ہونٹوں کو گول کریں اور ان کے درمیان سے ہوا پھونکیں تاکہ آواز پیدا ہو۔

  • جب آپ سیٹی کی آواز نکال سکیں تو ایک لمبی اور ہموار آواز بنائیں۔ یہ ہوا کے بہاؤ کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتا ہے، جو گانے کے لیے بہت ضروری ہے۔
  • آپ سیٹی کو نیچے سے اوپر سر اور اوپر سے نیچے سرتک بھی بجا سکتے ہیں۔ اس سرگرمی کا لطف اٹھائیں۔

2 ہونٹوں کی حرکت (Lip Trills)

اپنے ہونٹوں کو آپس میں ملا کر ہوا پھونکیں اس سے موٹر سائیکل کی آواز پیدا ہو گی۔ ہوا اور آواز کو جتنا ہو سکے اتنا ہموار اور مسلسل رکھیں۔ آپ اسے اونچے اور نیچے عمر میں بھی کر سکتے ہیں جیسے گنگنانے کی مشق میں کیا تھا۔ اس مشق سے لطف اندوز ہوں۔

ہونٹوں کی حرکت ایک اہم آواز کی مشق ہے اور ایک ہموار آواز پیدا کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

3. سرگم پیٹرن (Sargam Patterns)

اب آپ کو وہ سادہ سرلی، وارثائی یا شده سور سپتک یاد آسکتی ہے جو آپ نے پچھلے سال سیکھی تھی۔ آئیے، اسے دوبارہ دیکھیں:

سارے گاما پا دھانی سا

سانی دھا پا ما گا رے سا

اور یہ اس طرح لکھا جاتا ہے:

سارے گاما پا دھانی سا

اسے کئی بار گائیے۔

اگر ہر سر کو دو بار گائیں، تو وہ جنتی وارثائی بنتا ہے جو ہم نے پچھلے سال سیکھا تھا۔

ساسا رے رے گاگا ماما پاپا دھادھا نی نی ساسا

ساسا نی نی دھادھا بابا ماما گاگا رے رے ساسا

آپ آن لائن مزید جنتی و ارثائی تلاش کر کے سیکھ سکتے ہیں اور گا کر مشق کر سکتے ہیں۔

آپ چاہیں تو ہر سر کو تین بار بھی گا سکتے ہیں۔ ان مشقوں کو سرگم پیٹرنز بھی کہا جاتا ہے۔

کیا آپ سُروں کے بہاؤ کے پیٹرن کے مطابق خالی جگہوں کو پر کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں؟

جب آپ خالی جگہیں پر کر لیں تو ان پیٹرن کو گا کر دہرائیں۔

1 سارے گا سارے گا، رے گاما رے گاما، گاما پا گاما پا،

ما پادها ما پادها، پادھانا پادھانا، دھانی سا، دھانی سا

سانی دھا سانی دھا، نی پانی دھاپا، دھا پاما دھایا، پاماگا

پاگا، مارے گارے، یا گارے سا

2 سارے گاما رے گاما پا گاما پادھا _____________

سانی دھا پا نی دھاپاما دھا پا ما گا ______________

سرگرمی 9.2

آواز ملائیں

جب ہم گاتے ہیں تو یہ اچھا ہوتا ہے کہ ہم اپنی آواز کا سر کسی ساز جیسے کہ تنبورا، ہارمونیم یا کی بورڈ کے سر سے ملائیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی ساز نہیں ہے، تو آپ اپنے فون یا ٹیبلیٹ پر تنبور ایا تا پورا کی ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

جب تنبور انجچ رہا ہو تو کوشش کریں کہ آپ بھی وہی سر گائیں جو بالکل اُس سے میل کھائے۔ آراء کی آواز میں یا لمبائر نکالیں۔ پھر یوں گائیں:

سارے گاما پا دھانی سا

نیچے والے سا سے شروع کر کے اوپر والے 'سا تک لے جاتے ہیں تو اسے سپتک، استھائی یا اوکٹیو کہا جاتا ہے۔

4

سرگرمی 9.3

اپنی آواز کی حد تلاش کریں

تا پورا، ہارمونیم، کی بورڈ یا اسی طرح کے کسی ساز کا استعمال کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کریں کہ آپ کتنے سُر گا سکتے ہیں۔ اپنی آواز کے سب سے نیچے والے آسان سر سے شروع کریں اور پھر اوپر کے شہر تک جائیں جہاں تک آپ آسانی سے گا سکتے ہیں۔

اپنا سب سے نیچے والاثر یہاں لکھیں :_ _______ :-

اپنا سب سے اوپر والاثر یہاں لکھیں :-

جو سر آپ کے لیے گانا آسان اور آرام دہ ہوں ان شہروں کے مجموعے کو آپ کی رینج (Range) کہا جاتا ہے۔

استاد کے لیے نوٹ
بچوں کی مدد کریں تا کہ وہ اپنے سب سے نیچے اور سب سے اوپر والے سُروں کی کے ناموں سے ہوں یا پھر مغربی سروں کے ذریعے۔ شناخت کر سکیں چاہے وہ شر یا شروتی

سرگرمی 9.4

جانوروں اور پرندوں کی آوازیں

کیا آپ کچھ جانوروں اور پرندوں کی فہرست دے سکتے ہیں جو اونچی آوازیں پیدا کرتے ہیں؟






کیا آپ کچھ جانوروں اور پرندوں کی فہرست دے سکتے ہیں جو نچلی آواز میں پیدا کرتے ہیں؟






کیا آپ جانتے ہیں؟

مندرجہ بالا گلوکاری کی مشقوں کی مدد سے آپ وقت کے ساتھ اپنی آواز کی حد (Range) بڑھا سکتے ہیں۔ فن کار جیسے پنڈت جسراج، ڈاکٹر ایم بالامرلی کرشنا اور پروین سلطانہ اپنی وسیع آواز کی حدود کے لیے مشہور ہیں۔

5

گیت: آڈونا بنی

روایتی لوک گیت

6

بہت سی موسیقی کھیل اور مزاح سے بھر پور ہوتی ہے۔ چلیں ہم کنڑ زبان کا ایک گیت سیکھتے ہیں جو سننے والوں کو مدعو کرتا ہے کہ وہ آئیں، رقص کریں، کھیلیں اور خوشیاں منائیں۔

گیت کانک:http://tinyurl.com/Aadona-Banni

ادونا بنی کنا مچالے
تھوگونا بنی ایالے
جیونا وندونائکا شالی
ناويلا كنيووا نرتهنا شالی
ایالے، چھپالے
ادونا بنی...
ستها لو چلیدی رنگو رنگولی
ستها لو چلیدی رنگو رنگولی
بلوكوتها بارولوون مالی بهردندا بند و پچیا شالی
تو گاڑی کرے دو تنگنا شالی
ایالے، چھپالے
ادونا بتی ...
ہگیگلنچر کریولی
ہگیگلنچر کریولی
كنيتا برولو ناؤ والے
امپو امپنا کمپوکو گیلے
رمینو سو سوا ہوگل مالی
ایالے، چمپالے
آدونا بنی...
ایالے، چمپالے
چمپالے، ایالے

یہ گیت جب گروپ میں گایا جاتا ہے تو بہت خوب صورت لگتا ہے۔


جائزہ - باب 9 : گائیے اور بجائیے
لیاقتیں آموزشی ما حصل استاد طالب علم
سی1.1 سر اور تال کے ساتھ روانی سے گانا گانے کے قابل ہونا۔
سی1.2 براہ راست موسیقی یا کیر او کے کے ساتھ گروپ میں گانے کے قابل ہونا۔
سی1.1 گلوکاری کی دارم امشقیں، سرگم پیٹرن، اور سانس کی مشقیں کرنا۔
سی1.1 کلاس میں جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لینا۔

طالب علم کے اوصاف کے بارے میں استاد کے تاثرات



طالب علم کی کمیوں کے بارے میں استاد کے تاثرات



کوئی اور مشاہدہ