Skip to content
Screenshot 2025-10-14 135631







باب 11 گانے اور کہانیاں

ہندوستانی کلاسیکی موسیقی، باؤل گیت، بالی ووڈ گانے، ہپ ہاپ۔ آپ نے ان میں سے کچھ موسیقی کی اقسام ضرور سنی ہوں گی۔ مختلف قسم کی موسیقی مختلف انداز میں سنائی دیتی ہے۔ ان میں ہر ایک کا اپنا منفرد انداز، پیٹرن، آغاز، ساز اور مقصد

موسیقی کی صنف (Genre) ایک ایسا زمرہ ہے جو موسیقی کو مشتر کہ خصوصیات، آوازوں یا نمونوں کی بنیاد پر تقسیم کرتا ہے۔ کیا آپ کچھ موسیقی کی اصناف کا نام بتا سکتے ہیں جنھیں آپ نے سنا ہو ؟ ان میں کیا خاص بات ہے؟ عمومی طور پر ہم موسیقی کو چار بڑی قسموں میں تقسیم کر سکتے ہیں:

  1. لوک موسیقی - لوک سنگیت
  2. کلاسیکی موسیقی - ہندوستانی اور کار نیک
  3. دیگر روایتی شکلیں بھکتی صوفی موسیقی، رابندر سنگیت، نیم کلاسیکی و غیرہ۔
  4. مقبول یا تخلیقی موسیقی فلمی گیت ، پاپ گانے وغیرہ۔

Screenshot 2025-10-14 142344

سرگرمی 11.1

موسیقی کی قسم کو پہچاننا

مندرجہ ذیل موسیقی کے نمونے آن لائن سنیں اور پہچانیں کہ وہ کسی صنف سے تعلق رکھتے ہیں:

  1. راگ بهوپالی از هری پرساد چورسیا
  2. یه دوستی ہم نہیں توڑیں گے
  3. کنی کا بند یو پادھیائے کا گایا ہوا را بندر سنگیت
  4. مانگنیار موسیقاروں کی آواز میں کیسریا بالم

موسیقی کیوں؟

کیا آپ نے کبھی یہ ہو چاہے کہ موسیقی ہماری زندگی میں کیا کردار ادا کرتی ہے؟ موسیقی کیوں؟

موسیقی کہانیاں سناتی ہے، ہمیں جذبات کا احساس دلاتی ہے اور روایات کا جشن مناتی ہے۔

بہت سی ثقافتوں اور زبانوں میں تہواروں، خاص مواقع، اور سال کے مخصوص اوقات کے لیے مخصوص گیت ہوتے ہیں۔ کبھی کبھار ایک ہی موقع کو مختلف گروپ کے لوگ اپنے اپنے انداز میں مناتے ہیں۔



کیا آپ جانتے ہیں؟

فصل کی کٹائی کا تہوار پورے ہندوستان میں منایا جاتا ہے، لیکن اسے ہر علاقے میں مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے۔ آپ کے علاقے میں اسے کیا کہا جاتا ہے؟

Screenshot 2025-10-14 151947

سرگرمی 11.2

فصلوں کی کٹائی سے تعلق گیت

یہاں ایک پنجابی گیت ہے جو بیساکھی، یعنی فصل کی کٹائی کے تہوار کے بارے میں ہے۔

Screenshot 2025-10-14 153222

فصلوں کی کٹائی پر ملک بھر میں منائے جانے والے کچھ اہم تہواروں کے

نام بتائیں:




پنجابی - بیساکھی گیت

روایتی لوگ گیت

ئی بیساکھی، آئی بیساکھی چلو پائیے بھنگڑا مک گئی کھیتاں دی راکھی، رل کے پائیے بھنگڑا۔ باپو بیچی کنک تے خیسا نوٹاں دے نال بھریا ماں نے سیٹاں سوٹ سوہنا گوٹے دے نال جڑیا۔ آؤ سہیلیو، آؤ ہرنیو سارے پائیے بھنگڑا، سارے پائیے بھنگڑا سارے پائیے بھنگڑا آئی بیساکھی . . ساری مارو تالیاں تے پھر میں بولی پاواں بولی پا کے گوری نوں میں گدھے وچ ناچ آواں۔ ناچے گوری مٹک مٹک کے اسی وی پائیے بھنگڑا، اسی وی پائیے بھنگڑا اسی وی پائیے بھنگڑا۔ آئی بیساکھی .. ہاں جی پائیے بھنگڑا۔ چلو پائیے بھنگڑا۔

کسی اور علاقے فصل کی کٹائی کے موسم کا ایک گیت تلاش کریں، اسے سنیں، اس کے بول لکھیں، اور اسے گانا سیکھیں۔ کیا یہ گیت پہلے گیت سے ملتا جلتا ہے یا مختلف ہے؟ اگر مختلف ہے، تو تو کیسے؟

موسیقی کی اقسام

آیئے ہم دو قسم کے گانے سیکھیں۔

ایک لوری اور ایک حب الوطنی کا گیت۔

سرگرمی 11.3

لوری اننما تهوزهی

زبان : تحمل

روایتی لوگ گیت

روایتی لوگ گیت
اننما تهوزهی، بوميا كانوم
نان انا ستا پورین
اننما تهوزهی، بوميا كانوم
نان انا ستا پورین
تھالی واری پنی
پوکل ویتھو پدھو چٹائی پوٹو وٹو
آئیپاسی ماسم کاویری سنانم
بومیا وانگی وندهن

https://tinyurl.com/Ennamma-Thozhi :گیت کالنگ Screenshot 2025-10-14 160910

سرگرمی 11.4

حب الوطنی کا گیت

Screenshot 2025-10-14 163133

گیت ہمارے وطن سے محبت کے اظہار اور لوگوں کو ایک ساتھ لانے کا ایک خوب صورت ذریعہ ہیں۔ حب الوطنی کے ایسے بہت سے خوب صورت نغمے ہیں جنھیں آپ گروپ میں گا سکتے ہیں۔

یہاں حب الوطنی کے کچھ مشہور نغمے دیے گئے ہیں۔ انھیں آن لائن تلاش کریں اور گروپ میں گانے کے لیے سیکھیں۔ 1 . ننھا منارا ہی ہوں
موسیقار نوشاد
شاعر : شکیل بدایونی
ننھا منا راہی ہوں، دیش کا سپاہی ہوں بولو میرے سنگ جے ہند، جے ہند، جے ہند جے ہند، جے ہند
2. آؤ بچو تمھیں دکھائیں
موسیقار : ہیمنت کمار
شاعر : کوی پردیپ
آؤ بچو تمھیں دکھائیں جھانکی ہندوستان کی اس مٹی سے تلک کرو، یہ دھرتی ہے بلیدان کی وندے ماترم، وندے ماترم وندے ماترم، وندے ماترم اپنی زبان میں حب الوطنی کا ایک نغمہ تلاش کریں۔ اُسے یاد کریں اور اپنی جماعت میں سنائیں۔



سرگرمی 11.5

اتحاد کے لیے گیت

موسیقی اتحاد کی ایک شان دار قوت ہے اور اس نے قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہندوستان کی آزادی کی جدو جہد کے دوران، گیتوں نے لوگوں کو ایک ساتھ لانے اور ایک مشترکہ مقصد کے لیے لڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔



کیا آپ جانتے ہیں؟

Screenshot 2025-10-14 164035

ندے ماترم شری بنکم چندر چٹو پادھیائے نے تحریر کیا تھا، جنھوں نے اس نظم میں بھارت ماتا ماں ہندوستان کی عظمت کو بیان کیا۔ حالاں که وندی ماترم عام طور پر راگ دیس میں گایا جاتا ہے، لیکن اس کی کئی دوسری صورتیں بھی ہیں اور یہ تاریخ کے سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ گیتوں میں سے ایک ہے۔

سب سے مشہور گیتوں میں سے ایک وندے ماترم ہے، جس نے مجاہدین آزادی اور ملک کے عوام میں حب الوطنی کا جذبہ ابھار دیا۔ آج بھی یہ گیت ہمیں یکجا کرتا ہے اور ہمارے حوصلے کو بلند کرتا ہے۔ جن گن من قومی ترانہ ہے، وہیں وندے ماترم کو قومی گیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس گیت کو گروپ میں گانا سیکھیں۔



وندے ماترم

تحریر کردہ شری مسلم چندر چٹوپادھیائے

وندے ماترم، وندے ماترم
سجلام سپهلام مل يجا شیتلام
شیا شیا ملام ماترم
وندے ماترم
شبھرا جو تسنام پلکت یامینم
پلا کسومته در مدل شو بهنیم سهاسینم سمدھر دره بهاشینم
سُكَهَدَام ورَدَام ما تَرَم
وندے ماترم



جائزہ - باب 11 : گانے اور کہانیاں
لیاقتیں آموزشی ما حصل استاد طالب علم
سی- 3.2 موسیقی کی قسم کے تصور کو سمجھنا
سی- 4.2 مختلف اقسام کے گانوں کے درمیان فرق کو واضح کرنے کی صلاحیت رکھنا
تاریخ اور روایات میں موسیقی کا کردار سمجھنا
سی- 4.2 مختلف قسم کے لوک گیت کو دریافت کرنے میں دل چسپی رکھنا



طالب علم کے اوصاف کے بارے میں استاد کے تاثرات



طالب علم کی کمیوں کے بارے میں استاد کے تاثرات



کوئی اور مشاہدہ