Skip to content
Screenshot 2025-10-15 095545






باب 12
سوچے ، محسوس کیجیے اور تخلیق کیجیے

SHHH!

کریش! بوم!

ڈشوم ! ہس

کیا آپ بغیر صوتی اثرات کے کسی ڈراؤنی فلم یا سپر ہیرو فلم کے منظر کا تصور کر سکتے ہیں؟ ایسا بالکل بھی نہیں محسوس ہوگا؟

موسیقی اور صوتی اثرات کہانی کے جذبات اور ڈرامے میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔ یہ کسی منظر کا ماحول بنا سکتے ہیں سنسنی اور تناؤ پیدا کر سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ آپ کو یوں محسوس ہو جیسے آپ بے چینی سے اپنی نشست کے کنارے پر بیٹھے ہوں۔ یہی آواز میں تمھیں پرسکون اور خوشی کا احساس بھی دلا سکتی ہیں۔ سیسہ اور مکالموں و حرکت کو زیادہ مؤثر اور پر جوش بنا سکتے ہیں۔ بینظر میں

یہ ہے موسیقی کے جذبات پر اثر انداز ہونے والی طاقت۔

آن لائن جا کر اپنی پسندیدہ فلموں میں سے کسی ایک منظر کو تلاش کریں۔ خاموش بٹن دبائیں اور منظر کو بغیر آواز کے دیکھیں۔ اب اسی منظر کو آواز کے ساتھ دیکھیں۔ دونوں صورتوں میں کیسا محسوس ہوا؟ اپنے خیالات اور جذبات کا کلاس میں سب کے ساتھ تبادلہ کیجیے۔ CRASH!

سرگرمی 12.1

آوازوں کا جنگل

کیا آپ کو اس کتاب کے آغاز میں پہنچ تنتر کی کہانی پڑھ کر مزہ آیا؟ اس میں بہت سے دل چسپ کردار ہیں۔ یہ نہ صرف تفریحی ہے بلکہ اس میں ایک خوب صورت پیغام بھی ہے۔ اب، کیا آپ کہانی کی روح کو موسیقی اور آواز کے ذریعے منتقل کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں؟ کہانی ایک جنگل کے پس منظر میں ہے۔ کیا ہم اپنے جسموں اور آس پاس کی موجود چیزوں کا استعمال کرتے ہوئے جنگل کی آوازیں تخلیق کر سکتے ہیں؟ کون سے جانور تیز آواز نکالتے ہیں؟ اور کون سے جانور اور پرندے ہلکی آواز نکالتے ہیں؟ اب، آئیں ایک اور کہانی پڑھیں۔

سرگرمی 12.2

چار دوست


Screenshot 2025-10-15 100849

یک وقت کی بات ہے، چار دوست ایک جنگل میں رہتے تھے ۔ ایک ہرن، ایک کوا، ایک کچھوا، اور ایک چوہا۔ وہ بہت اچھے دوست تھے اور اپنا زیادہ تر وقت ایک ساتھ گزارتے تھے۔ ایک دن انھوں نے ایک شکاری کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا۔ وہ سب بہت خوف زدہ ہو گئے اور اپنی جان بچانے کے لیے دوڑ پڑے۔ کوا اڑ کر قریب کے درخت کی سب سے بلند شاخ پر چلا گیا۔ چوہا ایک قریب کے سوراخ میں چھپ گیا جب کہ ہرن تیز دوڑ کر جھاڑیوں میں چھپ گیا۔ تاہم کچھوا نہ تو چھپ سکا اور نہ ہی دوڑ سکا اور آخر کار شکاری نے اُسے پکڑ لیا۔ شکاری نے اُسے اپنی بوری میں ڈال لیا اور چلا گیا۔


پھر تینوں دوستوں نے کچھوا کو بچانے کے لیے ایک منصوبہ سوچا۔ کوا اونچا اڑ کر شکاری کو تلاش کرنے گیا اور ہرن نے اس کا پیچھا کیا۔ جیسے ہی انھیں

Screenshot 2025-10-15 100811

شکاری ملا ہرن نے ایک مختلف راستے سے جاکر اور کچھ فاصلے پر لیٹ کر مر جانے کا بہانا کیا۔ شکاری نے ہرن کو دیکھا۔ اور اس کی طرف دوڑنے کے لیے اپنی بوری گرا دی۔ اس دوران چوہا اس جگہ پر آیا اور اپنے دانتوں سے بوری کاٹ کر کچھوا کو آزاد کر دیا۔ دوسری طرف جیسے ہی شکاری قریب آیا ہرن گھنے جنگل میں دوڑ گیا۔ شکاری جو کچھ ہوا د یکھ کر حیران رہ گیا اور اس جگہ واپس لوٹ آیا جہاں اس نے اپنی بوری رکھی تھی۔ اس کی حیرانی کی بات یہ تھی کہ بوری خالی تھی اور کچھوا غائب تھا۔ وہ خالی ہاتھ گھر واپس چلا گیا اور چاروں دوستوں نے اپنی جان بچنے کا جشن منایا۔

سب سے پہلے کہانی کو ایک ہی انداز میں بلند آواز میں پڑھیں۔ تمام الفاظ اور جملے بغیر کسی جذبات کے ایک ہی آواز کی شدت کے ساتھ ہوں۔ دیکھیں کیسا لگتا ہے یہ ؟

اب کہانی کو دوبارہ پڑھیں لیکن پڑھنے کے طریقے میں کچھ تبدیلیاں شامل کریں۔ کچھ حصوں کو نرم آواز با حصوں کو نرم آواز میں پڑھیں؛ آپ کچھ الفاظ سر گوشی میں بھی پڑھ سکتے ہیں اور کچھ حصے بلند آواز میں ہو سکتے ہیں۔ کہانی کے کچھ حصے کم آواز میں اور کچھ زیادہ اونچی آواز میں ہو سکتے ہیں۔ آپ کچھ جملوں کو تیز یا آہستہ پڑھ سکتے ہیں اور درمیان میں وقفے بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اب، یہ کیسا لگا؟ آپ کے پڑھنے کا کون سا طریقہ سننے والے کے لیے کہانی کو زیادہ دل چسپ بناتا ہے ؟

یاد رکھیں کہ جب آپ بول رہے ہوں یا گا رہے ہوں تو آواز کی تبدیلیوں کا مناسب استعمال کریں۔ یہ آپ کے سننے والوں کی توجہ آپ کی طرف زیادہ مرکوز کر سکتا ہے۔

Screenshot 2025-10-15 102141
استاد کے لیے نوٹ
طلبا کی حوصلہ افزائی کریں اور مناسب موسیقی یا صوتی اثرات کے ساتھ کہانی پیش کرنے میں مدد کریں۔

غور سے سننا موسیقاروں کو جو کچھ سنتے ہیں اس کو سمجھنے کے لیے ایک تیز جس کی ضرورت ہوتی ہے۔ انھیں یقین دہانی کرنی ہوتی ہے کہ وہ صحیح سر اور تال میں گارہے ہیں یا بجا رہے ہیں اور گروپ کے دوسرے موسیقاروں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ آخر کار جیسے کئی کھیلوں میں ٹیم ورک اور تعاون ضروری ہوتا ہے ویسے ہی موسیقی کو کامیاب بنانے کے لیے بھی ٹیم ورک اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم سب کسی نہ کسی صورت میں موسیقی سنتے ہیں۔ یہ پس منظر میں چل رہی ہوتی ہے یا آپ اسے ٹی وی یا فلم دیکھتے وقت سن سکتے ہیں۔

Screenshot 2025-10-15 102652

موسیقی سے آپ مختلف اوقات اور جگہوں پر کس طرح سامنا کرتے ہیں؟ ان حالات میں موسیقی کا کیا مقصد ہوتا ہے؟ اس پر گفتگو کیجیے۔

Screenshot 2025-10-15 102845

سرگرمی 12.3

کسی پیش کش کو سننا

استاد کے لیے نوٹ بچے غور سے سننے کے ذریعے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ کوشش کریں کہ کسی مقامی موسیقار کو کلاس روم میں مدعو کریں یا اگر ممکن ہو تو بچوں کو ایک موسیقی کی براہ راست پیش کش دیکھنے کے لیے ایک سیر پر لے جائیں۔ اگر ممکن نہ ہو تو کلاس روم میں کسی بھی انداز کے موسیقی کی محفل کی ویڈیو چلائیں طلبا کو فعال طور پر شریک ہونے کے لیے حوصلہ افزائی کریں جیسے تال گننا مناسب طریقے سے تالی بجانا اور موسیقی پر دھیان مرکوز رکھنا۔

کیا آپ کبھی کسی براہ راست موسیقی کی پیش کش میں شریک ہوئے ہیں؟ ایک موسیقی کی محفل میں شرکت کریں اور درج ذیل سرگرمیاں مکمل کریں۔ موسیقی کی محفل کا ایک نقشہ بنائیں جس میں اداکار ، ان کے آلات اور اسٹیج کی ترتیب کو دکھایا جائے۔

Screenshot 2025-10-16 142825
Screenshot 2025-10-15 104547

مندرجہ ذیل سوال نامہ مکمل کریں:

موسیقی کا کون ساطر ز پیش کیا جا رہا تھا ؟

........................

اسٹیج پر کتنے موسیقار موجود تھے؟

......................

کون سے آلات استعمال کیے گئے؟

.....................

کون سے آلات استعمال کیے گئے؟

...........................

حاضرین میں کتنے لوگ موجود تھے ؟

...............

یہ پیش کش کس موقع کے لیے منعقد کی گئی تھی؟

..............................

گانے کس زبان میں پیش کیے گئے؟

.....................

موسیقی کی محفل میں آپ کو کیا پسند آیا، بیان کریں۔

...........................

موسیقی کی محفل کے دوران سامعین کے تاثرات کو اپنے الفاظ میں

بیان کریں۔

..............



موسیقی کو سمجھنا

ب گانوں میں الفاظ اور بول ہوتے ہیں تو ہم آسانی سے سمجھ سکتے ہیں کہ وہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ لیکن جب کوئی گانا صرف آلات کے ذریعے بجایا جائے تو یہ سمجھنا کچھ مشکل ہو سکتا ہے کہ وہ کس بارے میں ہے۔

سرگرمی 12.4

موسیقی کا مطلب اخذ کرنا

Screenshot 2025-10-15 113449

نغمه ساز : ڈاکٹر ایل سبرامنیم

سازوں پر مبنی کسی ایک موسیقی کا ٹکڑا سنیں یا وہ جو QR کوڈ میں دیا گیا ہو۔

  • آنکھیں بند کر کے وہ تصویر یا منظر ذہن میں لائیں جو موسیقی کے ذریعے پیش کیا جارہا ہو۔
  • .
  • کیا آپ موسیقی کے جذبات یا مزاج کو بیان کر سکتے ہیں ؟ اب موسیقی کو دوبارہ نہیں اور اس کے مطابق ایک کہانی کا تصور کریں۔ اسے لکھ کر اپنے کلاس کے ساتھ تبادلہ کریں۔ اپنے دوستوں سے بھی ان کی کہانیاں تبادلہ کرنے کو کہیں۔ کیا آپ سب کی کہانیاں ایک جیسی تھیں؟
  • آپ اس موسیقی کو کیا عنوان دیں گے؟

...................

...................

...................

...................

سیکھنا

موسیقی کبھی کبھار تجریدی ہو سکتی ہے۔
جس کا مطلب ہے کہ اسے مختلف لوگ مختلف طریقوں سے سمجھ سکتے ہیں۔

سرگرمی 12.5

اپنی آواز ریکارڈ کرنا اور دوبارہ سننا

کئی مختلف زبانوں میں ایسے گانے ہیں جو فطرت سے متاثر ہیں۔ جو ہمارے قدرتی ماحول کی اہمیت کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتے ہیں۔

یہ ایک کماؤنی لوک گیت ہے جو ایک نایاب پھول کے بارے میں ہے جو بلند پہاڑوں میں کھلتا ہے۔ یہ فطرت کی خوب صورتی اور اس کے ساتھ آنے والی خوشی کو بیان کرتا ہے۔

استاد کے لیے نوٹ
طلبا کو ایک ہفتے کا وقت دیں تا کہ وہ فطرت اور ماحول پر مبنی اپنی پسند کا گیت تیار کر سکیں۔ طے شدہ دن پر کلاس میں ایک موبائل فون یا ریکارڈنگ آلہ لائیں تا کہ بچے گاتے ہوئے اپنی آواز ریکارڈ کر سکیں۔

کماؤنی گیت
روایتی لوک گیت
برو سی پھولی رے
برو سی پھولی رے
آیا برو سی، آبا برو سی، پھولی رے
اونچا پہاڑه ما
آپاکٹ سون، آپاکٹ سون لگی رے
اونچا بماله ما
آیا برو سی، آبا برو سی پھولی رے
اونچا پہاڑه ما
آپاکٹ سون آیا کٹ سون لگی رے
اونچا بماله ما
گرو سی کو پھولا سوا کے دانہ پھولے لا
گرو سی کو پھولا سوا اونچ نیچ دانه
آیا کے دانه، آبا کے دانہ پھولی رے
برو سی کو پھول
آبا برو سی، آبا برو سی، پھولی رے
اونچا پہاڑه ما
آپاکٹ سون آیا کٹ سون لگی رے
اونچا بماله ما
آبا برو سی، آبا برو سی، پھولی رے
اونچا پہاڑه ما
آپاکٹ سون، آہا کٹ سون لگی رے
اونجا بماله ما

اسکول میں اور گھر پر دونوں جگہ اس کی بار بار مشق کریں۔



سرگرمی 12.6

فطرت کا گیت

یہ فطرت کے بارے میں میز ورم کا ایک روایتی لوک گیت ہے۔

ٹرنی پئی کن ڈوڈائی

جھلسا دینے والی دھوپ کا سامنا )

رواتی لوک گیت

رواتی لوک گیت

کان لینا تلنگ دم دور
لينروال كيم كان لينا؛
کان تهلاه سوامفنگ برنگ نگهیال کراه
کاولتو کان چاوی نیلیں؛
مہسے کان زام بل لو،
ٹرنیپئی پرنگ ہنوایاں؛
لاؤم لنگروال بلم تھاوم نوئی ری نین
ٹرنیپئی کان ڈوڈائی۔
تهانگوان ڈمپاول ریائی ای
سوامفنگ برنگ نو نگهیال ای
رامیک تهلام سونگکا دوه سانگاں؛
کا تهلر ننگ تھی دون لو کا واؤ زوتوئی تھیانگے ن
با بچھاول داوی انگ من داوم
ممسركت لَهِ تهووا تےن؛
يلم زائن من لو آوى

معنی : گرمی کی تپش کے باوجود ہم خوف زدہ نہیں ہوتے۔ ہل ہاتھ میں لے کر دھان کے اپنے ہرے بھرے کھیتوں میں خوشی سے کام کرتے ہیں اور دھوپ میں ہنستے اور خوشی مناتے ہیں جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا۔ میں اپنے دھان کے کھیت کے کچے مکان کی آرام دہ جگہ کے خوب صورت منظر سے تھکتا نہیں جو نیلے آسمان کے نیچے سبز پیداوار سے بھر پور ہیں۔ خالص پانی قریب کی ندی سے بہتا ہے جو ہماری پیاس بجھانے کے لیے اور پرندوں کی خوب صورت آوازوں کے ساتھ ہمیں محفوظ کرتا ہے۔



اب ہم گانے کو ریکارڈ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آپ اسے اکیلے یا گروپ میں گا سکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ گانار یکارڈ کر لیں تو اسے چلائیں اور سنیں۔

یہ کیسا لگ رہا ہے ؟
کیا آپ یاد کیا ہوا گانا بغیر رکے گانے میں کامیاب ہوئے؟
. کیا آپ کو اپنی کار کردگی پسند آئی؟
آپ اگلی مرتبہ اسے اور بہتر کس طرح گا سکتے ہیں؟

آپ اپنے دوستوں کو ان کے گانے پر اپنا تبصرہ بھی دے سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ان کی اچھی پیش کش کی تعریف کریں اور نرمی سے یہ تجویز کریں کہ وہ کیا بہتر کر سکتے ہیں۔


Screenshot 2025-10-15 120758

جائزہ - باب 12 : سوچیے ، محسوس کیجیے اور تخلیق کیجیے

لیاقتیں

آموزشی ما حصل

استاد
طالب علم
سی4.1
موسیقی اور آواز کے ذریعے کہانی کی روح کو منتقل کرنے کی صلاحیت رکھنا
سی2.2
کہانی پڑھتے وقت آواز کو ترتیب دینے کی صلاحیت رکھنا
سی2.1
موسیقی کو پورے دھیان اور توجہ سے سننا
سی2.2
موسیقی کے ٹکڑے کو الفاظ میں بیان کرنے کی صلاحیت رکھنا


طالب علم کے اوصاف کے بارے میں استاد کے تاثرات



طالب علم کی کمیوں کے بارے میں استاد کے تاثرات



کوئی اور مشاہدہ