Skip to content
Screenshot 2025-10-15 123321







باب 13 گانے اور کہانیاں


گریڈ 3 میں ہم نے تالیاں، چٹکیاں اور پیر سے تھاپ دے کر دھن کے پیٹرن تیار کرنا سیکھا تھا۔ آئیے اب یہ سیکھیں کہ ہم اپنے جسم کو اور کس طرح استعمال کر کے تال کی آوازیں اور دھن کے پیٹرن بنا سکتے ہیں۔ اس کے بعد موسیقی کے سازوں کی آوازیں دریافت کریں۔

ہم اپنے جذبات کے اظہار کے لیے جسمانی حرکات و سکنات اور اشاروں کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟

Screenshot 2025-10-15 123425 Screenshot 2025-10-15 123447

اس سرگرمی کو سیکھیں اور پھر دیکھیں کہ کیا آپ اپنی طرف سے کچھ اور حرکات بھی ۔ شامل کر سکتے ہیں۔


سرگرمی 13.1

اگر تم خوش ہو اور تمھیں ہوا احساس

گر تم خوش ہو اور تمھیں ہو احساس تو تالیاں بجاؤ
اگر تم خوش ہو اور تمھیں ہو احساس
اور تم واقعی کرنا چاہو اظہار
اگر تم خوش ہو اور تمھیں ہو احساس، تو تالیاں بجاؤ
اگر تم خوش ہو اور تمھیں ہو احساس تو پاؤں پٹکو (تھاپ) ....
اگر تم خوش ہو اور تمھیں ہو احساس
اور تم واقعی کرنا چاہو اظهار
اگر تم خوش ہو اور تمھیں ہو احساس، تو پاؤں پٹکو
اگر تم خوش ہو اور تمھیں ہو احساس تو کہو بُرے! (برے!) ...
اگر تم خوش ہو اور تمھیں ہو احساس
اور تم واقعی کرنا چاہو اظهار
اگر تم خوش ہو اور تمھیں ہو احساس تو کہو بُرے (برے!)
اگر تم خوش ہو اور تمھیں ہو ،احساس تو تینوں کرو (بری!) ...
اگر تم خوش ہو اور تمھیں ہو احساس
اور تم واقعی کرنا چاہو اظهار
اگر تم خوش ہو اور تمہیں ہو احساس تو تینوں کرو (برے!)


نوٹ: کیا آپ اس گانے کے بول اپنی زبان میں لکھ سکتے ہیں؟ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اسے لکھیں اور پھر مل کر گائیں۔

ب بھی خوش ہو، آپ بجاؤ تالی (2)
جب بھی خوش ہو، اب بنے گی ہر بات
جب بھی خوش ہو، آپ بجاؤ تالی
جب بھی خوش ہو، آپ کر لو ڈانس (2)
جب بھی خوش ہو، اب بنے گی ہر بات
جب بھی خوش ہو، آپ کر لو
ڈانس ڈانس ڈانس!
جب بھی خوش ہو، آپ بولو بُرے (2)
جب بھی خوش ہو، اب تو بنے گی ہر بات
جب بھی خوش ہو، آپ بولو بُرے!
اب خوش ہو، آپ بجاؤ تالی - بُرے!
اب خوش ہو، آپ کر لو ڈانس - بُرے!
جب بھی خوش ہو، اب تو بنے گی ہر بات
جب بھی خوش ہو، آپ بولو برے!

سرگرمی 13.2

بغیر لبادہ کے سپر ہیروز

موسیقار : دی تھائر سادھم پروجیکٹ

بند و سبرامنیم ، امبی سبرامنیم ، مہیش را گھون، اکشے اے)

کامک بکس اورویڈیو گیمز میں
سپر ہیروز اڑتے ہیں فضا میں
سچ بتاؤ، لبادہ کس کو چاہیے؟
آئیے مل کر بچائیں دن کو!
پا، دها پادها، سادها سا، رے سارے، گارے
پا دها پادها سادها سا، رے سارے، گارے
تا کا دهی می تم تا کا دهی می تم تا کا دهی می تم
پلاسٹک کا استعمال نہ کریں، بچوں کو کچھ سکھائیں،
نیکی پر خوش ہو جائیں
کھانا ضائع نہ کریں، کھاد بنائیں،
اور بھی بہت کچھ ہے جو آپ کر سکتے ہیں!
پا، دها پادها، سادها سا، رے سارے، گارے
پا، دها پادها، سادها سا، رے سارے، گارے
تا کا دهی می تم تا کا دهی می تم، تا کا دهی می تم

Screenshot 2025-10-15 133705

موسیقی کے آلات کی اقسام

ہر آواز کسی نہ کسی چیز کے ارتعاش سے پیدا ہوتی ہے۔ جب کوئی چیز ہلتی یا لرزتی ہے، تو وہ آواز کی لہریں بناتی ہے جو ہوا یا پانی کے ذریعے ہمارے کانوں تک پہنچتی ہیں۔ موسیقی کے سازوں کو مختلف اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے اس بنیاد پر کہ ان کے کس حصے کے ارتعاش سے آواز پیدا ہوتی ہے۔ یہ اس لیے اہم ہے کیوں کہ اس سے ہمیں آلہ موسیقی کو بہتر سمجھنے اور یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ اسے کیسے بجایا جاتا ہے۔ موسیقی کے ساز کی چار بنیادی اقسام ہوتی ہیں، جو درج ذیل ہیں:


زمرہ

ارتعاش کا حصہ

سنسکرت نام
مثال
ہوا والے ساز
ایک ٹیوب میں ہوا
سشير واديه Screenshot 2025-10-15 134946
ہوا والے ساز
ایک ٹیوب میں ہوا
سشير واديه Screenshot 2025-10-15 135038
کھینچنے والی ساز
کهنچتی ہوئی جھلی
آوانده وادیه Screenshot 2025-10-15 135113
مضبوط ساز
(Object)
گهن وادیه Screenshot 2025-10-15 135140



کیا آپ جانتے ہیں؟

موسیقی کے ساز کی درجہ بندی کا یہ نظام بھارت میں وجود میں آیا۔ ان چار اقسام کا سب سے پہلے ناٹیہ شاستر میں ذکر کیا گیا جو کہ بھرت منی نے تقریباً 2500 سال پہلے لکھی تھی۔ دنیا بھر کے تمام موسیقی کے ساز عموماً ان میں سے کسی ایک قسم میں آتے ہیں۔

سرگرمی 13.3

یہ کیسی آواز ہے؟

موسیقی کے ساز کی آوازیں مختلف ہوتی ہیں کیونکہ یہ مختلف مواد سے بنے ہوتے ہیں اور انھیں بجانے کا طریقہ بھی مختلف ہوتا ہے۔ کیا آپ صرف آواز سن کر موسیقی کے ساز کو پہچان سکتے ہیں؟



استاد کے لیے نوٹ
مختلف موسیقی کے ساز کی آوازیں سنائیں اور طلبا کی مدد کریں کہ وہ عام بھارتی موسیقی کے ساز کی آوازوں کو پہچان سکیں۔



سرگرمی 13.4

موسیقی کے ساز کی درجہ بندی

اب جب کہ آپ موسیقی کے سازوں کی مختلف اقسام کے بارے میں جان چکے ہیں تو آپ تصویر دیکھ کر آسانی سے پہچان سکتے ہیں کہ وہ ساز کسی قسم ے تعلق رکھتا ہے۔ موسیقی کے سازوں کو اس کی قسم سے ملائیں۔

تار والی ساز

ہوا والے ساز

کھنچنے والے ساز

مضبوط ساز

سرگرمی 13.5

موسیقی کے سازوں کا مشاہدہ

کیا آپ موسیقی کے ان مختلف سازوں کے نام بتا سکتے ہیں جنھیں آپ

جانتے ہیں؟

  • کلاس میں موسیقی کا ایک ساز لے کر آئیں۔
  • اس کی شکل، جسامت اور رنگ کا مشاہدہ کریں۔
  • کیا اس ساز پر کوئی سجاوٹی نقش و نگار یا رنگ و روغن کیا گیا ہے؟ کیا اس پر کوئی لیبل لگا ہے جو اس کے بننے کی جگہ یا بنانے والے کا نام بتا تا ہو ؟
  • آلے کو نرمی سے چھو ئیں اور محسوس کریں۔ اس کے حصوں کو اپنے الفاظ میں بیان کریں۔
  • اس ساز کی کوئی آڈیو یا ویڈیوریکارڈنگ تلاش کریں جس میں اسے بجایا جا رہا ہو اور اس کی آواز کو غور سے سنیں۔


موسیقی کے ساز کا خاکہ بنائیے





Screenshot 2025-10-15 141312

سرگرمی 13.6

اپنا موسیقی کا ساز خود بنائیں

2 آئس کریم اسٹک Screenshot 2025-10-15 142443
2 ربر بینڈ Screenshot 2025-10-15 142501
1 لمبی کاغذ کی پٹی Screenshot 2025-10-15 142519
1 ٹوتھ پک Screenshot 2025-10-15 142536

مطلو به اشیا

  • آئس کریم اسٹک کی شکل میں کاغذ کی ایک پٹی کی شکل بنائیں اور اسے کاٹیں۔
  • اسے ایک آئس کریم اسٹک کے اوپر رکھیں۔
  • ایک اور آئس کریم اسٹک اس کے نیچے رکھیں اور ایک طرف سے ربر بلینڈ کی مدد سے اسے باندھ دیں۔
  • جب یکمل ہو جائے تو ایک ٹوتھ پک کو آدھا توڑیں اور اس کا ایک ٹکڑا ان اسٹک کے درمیان اس جگہ ڈالیں جو ر بر بینڈ سے بندھی ہوئی ہو۔
  • ٹوتھ پک کے دوسرے سرے کو اسٹک کے کھلے سرے پر رکھیں۔
  • تو آر . پھر اسے دوسرے ربر بینڈ کی مدد سے دوبارہ باندھ دیں۔ اگر آپ نے دونوں اسٹک کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ چھوڑا ہے آپ کی ہار مونیکا تیار ہے۔ اسٹک کو اپنے منہ کے ساتھ رکھیں او میں اور ہوا کو باہر پھونکیں یا اندر کھینچیں جب تک کہ آپ آواز نہ سن لیں۔
Screenshot 2025-10-15 142819 Screenshot 2025-10-15 142858

جائزہ - باب 13 : آوازیں اور ساز
لیاقتیں آموزشی ما حصل استاد طالب علم
سی3.1 ستیاب اشیا کی مدد سے ایک سادہ موسیقی کا ساز بنانے کی صلاحیت رکھنا
سی3.1 گانے کو خوب صورت بنانے کے لیے تخلیقی انداز میں جسمانی ضرب کا استعمال کرنا
سی4.2 موسیقی کے ساز کی درجہ بندی کے اصول کو سمجھنا
سی3.1 دستیاب اشیا کے ذریعے گانے کے ساتھ دھن ملانے کی صلاحیت رکھنا

طالب علم کے اوصاف کے بارے میں استاد کے تاثرات



طالب علم کی کمیوں کے بارے میں استاد کے تاثرات



کوئی اور مشاہدہ







تکمیلی جائزہ

تکمیلی جائزے کی مثالیں تکمیلی جائزہ کا معیار
انفرادی طلبا سے کہا جائے کہ وہ دیے گئے موضوع پر ایک گیت کا انتخاب کریں اور پیش کریں۔

طلبا سے کہا جائے کہ وہ کوئی موسیقی کا ٹکڑا سنیں اور اسے الفاظ یا آرٹ کے ذریعے بیان کریں۔

طلبا سے کہا جائے کہ وہ ایک سادہ کلاسیکی بندش پیش کریں، ساتھ میں آروہ اور اور وہ بیان کریں اور تال کا خیال رکھیں۔
مناسب انتخاب کرنے اور سرو تال میں روانی سے گانے کی صلاحیت۔
. برجستگی
. مسلسل سننا، تخلیقی صلاحیت، اور اظہار
راگ کو صحیح سر اور صحیح تال کے ساتھ گانے کی صلاحیت۔
اجتماعی جسمانی ضرب اور دستیاب اشیا کا استعمال کرتے ہوئے ایک آواز کا منظر تخلیق کریں۔ تخلیقی خیالات، ہم آہنگی، گروپ میں کام اور جوش و جذبہ
Screenshot 2025-10-15 142934