Skip to content
Qr







باب 15

میر ارقص کہانیاں سناتا ہے


Screenshot 2025-10-28 at 11-39-29 dubu115.pdf

مجھے امید ہے کہ آپ نے پنچ تنتر کی کہانی شیر اور خرگوش کا لطف اٹھایا ہو گا۔ اب آئیے اس پر رقص کرتے ہیں۔

Screenshot 2025-10-28 at 11-39-35 dubu115.pdfScreenshot 2025-10-28 at 11-39-44 dubu115.pdf

سرگرمی 15.1

جانور کا کھیل

آئے پہلے ایک کھیل کھیلتے ہیں جو جانوروں کی حرکتوں پر مبنی ہے۔ تمام جانوروں اور ان کی حرکات و سکنات کے بارے میں سوچیں۔ آپ کو فوری طور پر عمل کرنا پڑے گا کیوں کہ سوچنے کا کوئی وقت نہیں دیا جائے گا۔

سب لوگ ایک دائرے میں کھڑے ہو کر اپنے استاد کی ہدایات پر عمل کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ لیکن یاد رکھیں جب آپ کوئی جانور دکھائیں تو کوشش کریں کہ آپ ہاتھوں کی وہ حرکات استعمال کریں جو آپ کو پہلے سکھائی گئی ہیں۔ آپ ہاتھی کے بڑے کان دکھانے کے لیے سرپ شیرش ہست استعمال کر سکتے ہیں اور اس کی سونڈ کے لیے سنگھ مکھ استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ اپنی تخلیق کردہ ہستوں کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر استاد کہتا ہے ” ہاتھی۔“

سب لوگ ہاتھی بن جائیں اور ہاتھی کی مختلف حرکات دکھائیں۔

استاد کہتا ہے ” بندر ۔“

آپ بندر کی حرکات اور سکنات دکھائیں سوچیں کہ آپ بندر کی طرح اچھل کود اور حرکتیں کرنے کے دوران ہاتھ کی کون سی حرکت کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مکل ہست، کو بندر کے ہاتھ دکھانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Screenshot 2025-10-28 at 11-39-51 dubu115.pdf

سرگرمی 15.2

میرے چھے ہوئے جانور کا اندازہ لگائیں

مرحلہ 1: اپنے آپ کو چھوٹے گروپوں میں تقسیم کر لیں۔

مرحلہ 2 : مختلف جنگلی جانوروں کے بارے میں سوچیں اور اپنے انتخاب کو خفیہ رکھیں۔

مرحلہ 3 : آپ میں سے ایک شخص اپنے منتخب جانور کی طرح رقص کرے گا جب کہ دوسرے اس کا اندازہ لگائیں گے۔ یہ عمل جاری رکھیں جب تک کہ سب کی باری نہ آجائے۔

Screenshot 2025-10-28 at 11-39-57 dubu115.pdf

سرگرمی 15.3

حرکت میں پرندے

بہت خوب! آپ نے بہت اچھا کیا۔ اب آئیے اسے مزید مزیدار بنائیں اور ایک اور پہنچ تنتر کی کہانی شامل کریں۔

Screenshot 2025-10-28 at 11-40-04 dubu115.pdf

شکاری اور پرندے

ایک کبوتر تھا جو اپنے جھنڈ کی رہنمائی طاقت اور دانائی کے ساتھ کرتا تھا۔ ایک دن ایک شکاری نے چاول زمین پر بکھیر دیاتا کہ کبوترں کو پھنسایا جاسکے۔ جسے ہی کبوتر نیچے آکر چاول کھانے لگے شکاری نے انھیں جال میں پھنسا لیا۔ کبوتر بہت پریشان ہوئے۔ انھیں اپنے رہنما کی بات یاد آئی جس نے کہا تھا کہ اگر وہ سب ایک ساتھ اُڑیں تو وہ جال کو لے کر اُڑ سکتے ہیں۔ جیسا منصوبہ تھا ویسا ہی ہوا۔ وہ سب اکٹھے اُڑنے لگے اور جال کو آسمان میں اُڑا لے گئے اور شکاری اسے پکڑ نہ سکا۔ پھر انھیں نے ایک چوہے کی مدد ملی جس نے جال کاٹ کر اسے آزاد کر دیا۔ آپ اس سے کیا سیکھتے ہیں؟

یہ کہانی ہمیں اتحاد کی طاقت کا سبق دیتی ہے۔ اگر آپ ٹیم کی طرح مل کر کام کریں تو آپ کسی بھی پریشانی کو حل کر سکتے ہیں۔

استاد کے لیے نوٹ
بچوں کو حوصلہ دیا جا سکتا ہے کہ وہ بہت اپدیش اور پرانوں سے مزید کہانیاں منتخب کریں تا کہ وہ ان سرگرمیوں کو انجام دے سکیں اور مختلف حرکات کو دریافت کر سکیں۔

کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ اگر آپ کے پر ہوتے تو آپ کیسے اُڑتے؟ آپ کے پر کتنے بڑے اور چوڑے ہوتے؟ اب تصور کریں کہ آپ کے ہاتھ پر ہیں۔ اپنے بازو اور ہاتھوں کو پرندے کی طرح پھڑ پھڑائیں۔ سر اور گردن کی حرکتیں بھی شامل کریں تا کہ آپ ایک اُڑتے ہوئے پرندے کی نقل کر سکیں، جیسے آپ نے پہلے سیکھا تھا۔

اپنے آپ کو تین زمروں میں تقسیم کریں۔ ہر زمرہ کو پرندوں سے متعلق ایک الگ سرگرمی دی جائے گی۔ یاد رکھیں کہ تمام حرکات کو رقص کے انداز میں انجام دینا ہے۔

استاد کے لیے نوٹ
بچوں کو یہ موقع دیں کہ وہ نئے خیالات پیش کریں یا مختلف حرکات تجویز کریں۔ اس کے بعد گروپ ایک دوسرے کے ساتھ اپنی دی گئی سرگرمیاں آپس میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر:

زمرہ 1 : اپنے پر اس طرح پھڑ پھڑائیں جیسے آپ اُڑ رہے ہوں۔

زمرہ:2: اپنے پر اس طرح پھڑ پھڑائیں جیسے آپ زمین سے دانے چگ رہے ہوں۔

زمرہ :3: اپنے پر اس طرح پھڑ پھڑائیں جیسے آپ پرندوں کی طرح چل پھر رہے ہوں۔

Screenshot 2025-10-28 at 11-40-13 dubu115.pdf

سرگرمی 15.4

پرندوں کی پرواز کی شکلیں

کیا آپ نے کبھی پرندوں کو جھنڈ کی صورت میں مختلف ترتیبوں میں اُڑتے ہوئے دیکھا ہے؟

کیا آپ اپنے کلاس کو وہ منظر یاد کر کے بیان کر سکتے ہیں؟ آپ کا کلاس کتنی مختلف ترتیبوں کے بارے میں سوچ سکتا ہے؟ کیا آپ اپنے دوستوں کی مدد سے ان ترتیبوں کو دوبارہ بنا سکتے ہیں؟

  • گروپ بنائیں
  • ایک گروپ ” کی شکل بنائے گا اور اس میں حرکات دکھائے گا۔
  • دوسرا گروپ ایک گول دائرے کی شکل بنائے گا اور اس کی حرکتیں پیش کرے گا۔

ایک ساتھ مل کر مختلف پرندوں کی پرواز کی ترتیبیں بنائیں۔ اپنے گروپ میں ایک دوسرے کی حرکات میں ہم آہنگی اور ربط پیدا کریں۔ اس مشق کے ذریعے گروپ میں باہمی تعاون اور ہم آہنگی بہتر ہوگی۔

Screenshot 2025-10-28 at 11-40-24 dubu115.pdf

آپ نے جو ابھی کیا ہے وہ رقص کی ترتیب کا پہلا مرحلہ ہے۔ شکلیں بنانا اور صف میں کھڑا ہونا آپ کو قدموں کی منصوبہ بندی میں مدد دے گا۔ آپ اس کے بارے میں اگلی کلاسوں میں مزید سیکھیں گے۔

Screenshot 2025-10-28 at 11-40-31 dubu115.pdf

اب چار ضرب کی دھن کو متعارف کروائیں۔ حرکات کی ہم آہنگی کی مشق کریں۔

جائزہ - باب 15: میر ارقص کہانیاں سناتا ہے
لیاقتیں : سی جی 1- سی 2 1 ؛ سی جی 2 - - 2.1 - 2.2 ؛ سی جی 3- 3.25
آموزشی ما حصل استاد طالب علم
کہانی اور اس کی نمائندگی میں دل چسپی رکھنا
ترتیبوں کے ساتھ تعاون کو سمجھنا
اشارات اور دھن کا تخلیقی استعمال جاننا

طالب علم کے اوصاف کے بارے میں استاد کے تاثرات



طالب علم کی کمیوں کے بارے میں استاد کے تاثرات



کوئی اور مشاہدہ