باب 16
میرے رقص کی تخلیق
مختلف قسم کی حرکات کو دریافت کرنے کے بعد اب آئیے اپنے پیروں کے لیے مزید قدم وضع کریں۔ یہ آپ کو اب تک کی گئی حرکات کو مزید رقص کے انداز میں ڈھالنے میں مدد دے گا۔
سرگرمی 16.1
تال کے قدم
پچھلے صفحات کی تصاویر کے مطابق پاؤں کی حرکات آزما کر دیکھیں۔
ہم نے ایک اور دو گنتیوں کے ساتھ بائیں اور دائیں پاؤں سے زور دے کر قدم رکھنا سیکھا ہے۔ اب آئیے اپنے پاؤں کا استعمال کرتے ہوئے دائیں اور بائیں طرف دو دو قدم چلنے کی کوشش کریں۔ اس میں زور (تھاپ)، ایڑی اور انگلی کی حرکات شامل کریں دائیں کے لیے 1 اور بائیں کے لیے 2 کی گنتی کریں۔
| جدول 1 : امتزاج 1 | |||
|---|---|---|---|
| دائیں | دائیں | بائیں | بائیں |
| ایک | ایک | دو | دو |
| تھاپ | تھاپ | تھاپ | تھاپ |
| ایری | تھاپ | ایری | تھاپ |
| انگلی | تھاپ | انگلی | تھاپ |
| کر اس | تھاپ | کر اس | تھاپ |
چار قدموں کی طرف آگے بڑھنا بعد میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
جدول 2 میں قدموں کے مزید امتزاج دیے گئے ہیں جنھیں کلاس میں آزمایا جا سکتا ہے۔
| جدول 2 امتزاج 1 | |||
|---|---|---|---|
| ایک دائیں پاؤں سے تھاپ | دو دائیں پاؤں سے تھاپ | تین بائیں پاؤں کی انگلی کو کراس کرنا | چار دائیں پاؤں سے تھاپ |
| ایک بائیں پاؤں سے تھاپ | رو بائیں پاؤں سے تھاپ | تین دائیں پاؤں کی انگلی کو کراس کرنا | چار بائیں پاؤں سے تھاپ |
| امتزاج 2 | |||
| ایک دائیں پاؤں سے تھاپ | رو بائیں پاؤں سے تھاپ | تین دائیں ایڑی آگے | چار دائیں پاؤں سے تھاپ |
| ایک بائیں پاؤں سے تھاپ | دو دائیں پاؤں سے تھاپ | تعین بائیں ایڑی آگے | چار بائیں پاؤں سے تھاپ |
- او پر دیے گئے امتزاجات میں قدموں کی مشق کریں۔
- کیا آپ نے اس کی کوئی ترتیب نوٹ کی؟ پہلے ہم دائیں طرف قدم لے جارہے ہیں اور پھر وہی قدم بائیں طرف لے جارہے ہیں۔ آپ اسے الٹا بھی کر سکتے ہیں۔ پہلے بائیں طرف قدم لیں اور پھر دائیں طرف۔
استاد کے لیے نوٹ
قدموں کے مختلف امتزاجات کو دریافت کیا جاسکتا ہے۔
سرگرمی 16.2
دائرہ میں حرکات
رقص خوشی کی ہلکی سی گھومتی ہوئی لہر کی مانند ہے۔ اگر آپ میں سے کوئی گھومنا پسند کرتا ہے تو دوسرا جھوم اور گھوم سکتا ہے جب تک کہ وہ خود کو ایک چھوٹے سے بگولے کی طرح محسوس نہ کرے۔ آپ میں سے کوئی نرمی سے گھومنے والی حرکات کرنا پسند کر سکتا ہے جب کہ آپ سب ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر گروپ میں دائرہ بنا سکتے ہیں۔ نیچے دی گئی حرکات کو آزمائیں یا اگر چاہیں تو آزادی سے اپنی پسند سے خود کی حرکات کو آزمائیں۔
کیا آپ نے کتے کو اپنی دم پکڑنے کی کوشش میں گھومتے ہوئے دیکھا ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ کتار قص کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے؟ کیا آپ ایسے دوسرے جانوروں کو پہچان سکتے ہیں جو ایسی ہی حرکات کرتے ہیں؟ اپنی رائے کا کلاس میں تبادلہ کریں۔
سطح 1
آیئے پاؤں کے ساتھ دائرہ میں حرکتوں کو آزمائیں۔
سطح 2
اب آپ نے اپنے پاؤں سے دائرے بنانا سیکھ لیا ہے۔ اب آئیے اسے مزید پر لطف بنانے کے لیے ہاتھوں کی حرکات شامل کریں۔ یہاں آپ ایک دائرہ بنائیں اور بازؤوں کی مختلف حرکات کے ساتھ ضربوں پر حرکت کریں جیسا کہ نیچے دکھایا گیا ہے۔
سطح 3
آپ اکیلے ایک دائرے میں یا ایک گروپ میں گھوم اور مڑ سکتے ہیں۔ پاؤں اور ہاتھ کی حرکات کو مختلف امتزاجات میں یکجا کریں۔ جتنا ہو سکے مختلف اقسام کو دریافت کریں۔
آئیے ہم دائروں کی ان حرکات کو ضربوں اور امتزاجوں کی ترتیب دینے کی کوشش کریں۔
- اپنے ہاتھوں اور پیروں سے دائرے بناتے ہوئے چار ضر میں گئیں۔
- ایک تالی سے آغاز کریں اور ضرب 2، 3 اور 4 پر دائرہ مکمل کریں۔
- جیسے آپ نے پہلے مختلف شکلوں میں کھڑا ہونا سیکھا تھا، ویسے ہی کھڑے ہو کر روم کے ساتھ دائرے بنائیں۔
یہ رقص کی ترتیب کا اگلا مرحلہ ہے۔ ایسی حرکت جو کسی مخصوص تشکیل یا صف بندی کے ساتھ کی جائے۔
یہ کوریو گرافی میں اگلا قدم ہے۔
تشکیل کے ساتھ حرکت۔
سرگرمی 16.3
اشیا کے ساتھ رقص
ہاتھوں اور پیروں کی حرکات آزمانے کے بعد آئیے اب کچھ چیز میں شامل کریں تا کہ مزہ اور بڑھ جائے۔
رقص کو خود رقاص اور ناظرین دونوں کے لیے دل چسپ بنایا جا سکتا ہے اگر اس میں رنگ برنگی، خود تیار کی گئی چیزیں شامل کی جائیں۔ دنیا بھر میں چھڑیوں کا استعمال رقص میں کئی سالوں سے ہوتا آرہا ہے۔ آئیے ہم اپنی چھڑی خود بنائیں اور ان کے ساتھ رقص کریں۔
مطلو به اشیا:
- پنسل یا چھوٹار ولر
- رنگین تعمیراتی کاغذ یا کار ڈاسٹاک
- گوند
- رنگین گلیٹر یا اسکیچ پین
- سنہری لیس / ربن / رنگین دھاگہ
مرحلہ 1 : کاغذ کے ٹیوب تیار کریں۔
- کاغذ کی ایک پٹی کو پنسل کے ارد گرد مضبوطی سے گھماکر (Roll) ایک ٹیوب بنائیں۔ یہ آپ کی چھڑی کی بنیاد ہو گی۔
- گھمانے کا عمل مکمل کرنے کے بعد کاغذ کی پٹی کے کنارے پر گوند یا ٹیپ لگائیں۔ گوند کو مکمل طور پر خشک ہونے دیں اس سے پہلے کہ اگلے مرحلے پر جائیں۔
مرحلہ 2: کاغذ کے ٹیوب سجائیں
کاغذ کے ٹیوب پر مار کر یا کر یونز سے کوئی ڈیزائن پینٹ یا ڈرا کریں۔ آپ دھاریاں، پولکا ڈاٹس یا کوئی بھی دوسرا مزیدار پیٹرن بنا سکتے ہیں۔ چمک دار بنانے کے لیے ٹیوب پر گلیٹر ، اسٹیکر یا سیکوئنز لگائیں۔ مزید سجاوٹ کے لیے ٹیوب کے ارد گر در بن یا رنگین دھاگہ لپیٹیں۔ تخلیقی بنیں اور اپنی چھڑی جتنا چاہیں رنگین بنائیں۔
مزید سرگرمی: جیسے آپ نے یہ چھڑی بنائی اور اس کے ساتھ رقص کیا ویسے ہی آپ کا غذ اور کارڈ بورڈ استعمال کرتے ہوئے مزید رنگین اشیا بنا سکتے ہیں جیسے پوم پومز ، ربن، پرچم، اور دیگر چیزیں۔
سرگرمی 16.4
حرکت کے عناصر
ہر حرکت جو آپ کرتے ہیں اس کی مختلف خصوصیات ہوتی ہیں۔ ایک ہی حرکت مختلف طریقے سے کئے جانے پر مختلف محسوس ہو سکتی ہے۔
1. توانا حرکات طاقت ور ہوتی ہیں۔
مثال کے طور پر فرش پر زور سے پاؤں مارنا، بڑے طبلے پر مارنا، یا اونچی چھلانگ لگانا۔
2 . نرم حرکات ہلکی ہوتی ہیں۔
مثال کے طور پر جب آپ کی ماں سو رہی ہوں تو آہستہ آہستہ پنجوں پر چلنا انگلیوں کے بل چلنا نرمی سے پھول اٹھا کر اس کو سونگھنا اور زمین پر پاؤں سر کانا۔
کیا آپ جانوروں کی طاقت ور اور نرم حرکات کو پہچان سکتے ہیں؟
حرکات جانور کے کردار کے مطابق ہو سکتی ہیں۔ جانور اپنی حرکات کو حالات کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے بائیں طرف جدول میں مختلف حالات میں جانوروں کی مناسب حرکات پر نشان لگائیں۔
| جانور | طاقت در | نرم |
|---|---|---|
| 1. شیر جو ہرن کا پیچھا کر رہا ہے۔ | ||
| 2. ہاتھی جو اپنے بچے کا خیال رکھ رہا ہے۔ | ||
| 3 ہرن جو گھاس چر رہا ہے۔ | ||
| 4. چوہا جو بلی سے بیچ کر دوڑ رہا ہے۔ |
آئیے ہم قدرت میں حرکات کی نوعیت پر نظر ڈالیں۔ ہمارے ارد گرد کون سی حرکات طاقت ور ہیں اور کون سی نرم ہیں؟
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ طوفان کس طرح تیزی سے آتے ہیں درختوں کو جھکاتے ہیں اور دھول کے بگولے بناتے ہیں؟ دوسری طرف ایک نرم ہوا اور ہلتے ہوئے پھول ہیں جو سکون اور خوشی کا احساس دیتے ہیں۔
آگ طاقت ور ، بے قابو اور توانائی سے بھر پور ہو سکتی ہے، جب اس کی لو بلند ہوتی ہے اور تیزی سے چیختی ہے۔
آگ پر سکون اور نرم بھی ہو سکتی ہے جب آپ دیا جلا کر اپنے ارد گرد کی دنیا کو روشن کریں۔
آسمان بجلی اور گرج کے دوران طاقت ور ہو سکتا ہے لیکن جب یہ سورج کے نکلنے اور ڈوبنے کے رنگوں سے بھرا ہوتا ہے تو یہ پرسکون محسوس ہوتا ہے۔
سرگرمی 16.5
ٹیم کی تخلیقیت
دو گروپ بنائیں۔ اوپر دی گئی جانوروں اور قدرت کی حرکات میں سے پانچ نرم اور پانچ توانائی سے بھر پور حرکات منتخب کریں۔ گروپ 1 نرم حرکات دکھائے گا اور گروپ 2 توانائی سے بھر پور حرکات دکھائے گا۔ پھر دونوں گروپ بدل کر مختلف حرکات کی تخلیق کریں تاکہ توانائی اور نرمی کی خصوصیات کو دکھا سکیں۔

| جائزہ - باب 16: میرے رقص کی تخلیق | ||
|---|---|---|
| لیاقتیں : سی جی 3 - ی - 3.1 - 3.2 | ||
| آموزشی ما حصل | استاد | طالب علم |
| رقص میں استعمال ہونے والے پاؤں کے مختلف حصوں کو سمجھنا | ||
| رقص کے قدموں پر عمل کرنے کے قابل ہونا | ||
| رقص کے قدموں اور حرکات کی خوبیوں کو سمجھنے میں کوشش کا مظاہرہ کرنا | ||
| رقص میں استعمال ہونے والی اشیا کو کوشش اور تخیل سے بنانا | ||
طالب علم کے اوصاف کے بارے میں استاد کے تاثرات
طالب علم کی کمیوں کے بارے میں استاد کے تاثرات
کوئی اور مشاہدہ