باب 17
رقص میں جذبات اور اظہار
ہم جو محسوس کرتے ہیں، اُسے ظاہر کرتے ہیں اور اسی کو جذبات کا اظہار کہا جاتا ہے۔ دن بھر اپنے دوستوں کا مشاہدہ کریں۔ آپ کتنے مختلف اظہار پر غور کر سکتے ہیں؟ کیا آپ اظہار کے ذریعے محسوسات کی شناخت کر سکتے ہیں؟ ایک بہت مشہور کہاوت ہے جو کہتی ہے کہ چہرہ آپ کے دماغ کی علامت ہے“۔ جو کچھ آپ کے دماغ میں ہوتا ہے وہ آپ کے چہرے پر ظاہر ہوتا ہے۔
یہ باب آپ کو مختلف جذبات اور اظہار کو دریافت کرنے میں مدد دیتا ہے اور یہ سمجھنے میں معاون ہے کہ انھیں رقص میں کس طرح پیش کیا جاسکتا ہے۔
سرگرمی 17.1
جذبات
ہم کئی ایسی صورت حال سے گزرتے ہیں جو ہمیں مختلف جذبات محسوس کراتی ہیں۔ کیا آپ کچھ جذبات کا نام لے سکتے ہیں جو آپ نے آج محسوس کیا ؟
کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ کے چہرے اور جسم نے ان جذبات کا اظہار کیسے کیا؟ آئیے ہم ان جذبات کو ایموجیز کے ذریعے سمجھنے کی کوشش کریں۔
اب ہم ان اظہار کو رقص کی حرکتوں کے ذریعے تخلیق کریں گے۔ یاد رکھیں کہ قدموں کی حرکتیں ، بازو کی حرکتیں اور ہاتھوں کے اشارے آپ کے جذبات کو ظاہر کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اب آپ ان کو ایک ساتھ رکھیں اور جذبات کا اظہار کریں جیسا آپ نے محسوس کیا۔
حالات خدمات
دی گئی حالتوں کے لیے آپ کا اظہار کیا ہو گا؟ خالی جگہوں کو جذبات دکھانے والے ایموجی کی ڈرائنگ سے بھریں۔
| حالات | جذبات |
|---|---|
| جب آپ کے والدین آپ کو ایک حیران کر دینے والا تحفہ دیں۔ | |
| جب کوئی جانور کو مار رہا ہو۔ | |
| جب آپ ایک قوس و قزح دیکھیں۔ | |
| جب آپ گلہریوں کو ایک دوسرے کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھیں۔ | |
| جب آپ بیمار ہوں او ر اپنے دوستوں کے ساتھ نہیں کھیل پار ہے ہوں۔ | |
| جب طوفان آئے۔ |
سرگرمی 17.2
جانوروں کے جذبات
پنچ تنتر کی کہانیوں میں جانوروں کے جذبات پر بات کریں۔ تاثرات اور ہاتھ کی حرکتوں کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی جانور کے ایک جذبے کو ظاہر کریں۔ پھر اپنے -دوستوں کو جذبات کا اندازہ لگانے دیں۔

| جائزہ - باب 17: رقص میں جذبات اور اظہار | ||
|---|---|---|
| لیاقتیں: سی جی 2- 2.1 - 2.2 سی جی 4 - - 4.2 | ||
| آموزشی ما حصل | استاد | طالب علم |
| جذبے اور ہمدردی کا ادراک کرنا | ||
| جذبات کو جانوروں اور قدرت سے مربوط کرنا | ||
| مختلف جذبات کو اعتماد کے ساتھ ظاہر کرنا | ||
طالب علم کے اوصاف کے بارے میں استاد کے تاثرات
طالب علم کی کمیوں کے بارے میں استاد کے تاثرات
کوئی اور مشاہدہ