باب 18
ہمارے آس پاس کے رقص
ہمارے ملک کا ہر علاقہ ایک منفرد ثقافت اور روایت رکھتا ہے۔ ہر علاقے کی اپنی مخصوص موسیقی اور رقص بھی ہے۔
سرگرمی 18.1
میر ارقص اور فطرت
ہمارے بہت سے مقامی رقص قدرت سے جڑے ہوئے ہیں۔
مثال کے طور پر ، آپ نے موسیقی کی کلاس میں ایک کنڑ گانا سیکھا تھا ”آڈونا بنی كنا مچالے تو گونا بنی ایالے یہ گیت درختوں، پرندوں اور فطرت کی عکاسی کرتا ہے۔ یا آپ فطرت سے متعلق گانے منتخب کر سکتے ہیں، جیسے را بند ر سنگیت کا گانا پھولے پھولے دھولے دھولے....“ جو پھولوں، ندیوں اور پرندوں کی عکاسی کرتا ہے۔
رقص میں تمام قدموں کو نرم اور توانائی سے بھر پور حرکات، ہاتھوں کی حرکتیں اور چہرے کے تاثرات کے ساتھ یکجا کریں اور گانے کی دھن پر رقص کریں۔
استاد کے لیے نوٹ
موسیقی کی کلاس سے ایک ایسے گانے کا حوالہ دیں جس میں قدرت کی عکاسی کی گئی ہو اور اس کا مطلب بتائیں۔ پچھلے صفحے پر موجود QR کوڈ میں فطرت کے گانوں کا حوالہ دیں۔
سرگرمی 18.2
اپنے علاقائی رقص کو سیکھنا
اپنے علاقائی رقص کی طرز، روایتی موسیقی اور دیگر فنونِ لطیفہ کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ آپ کے رقص کے ساتھ کس قسم کی موسیقی ہوتی ہے؟ کیا آپ کو اپنے علاقے میں مقامی رقص کی تصویریں اور مصوری نظر آتی ہیں؟ اب آپ اپنے علاقے کا ایک رقص منتخب کریں اور ڈانس کریں۔
استاد کے لیے نوٹ
طلبا کو روایتی رقص کی پیش کش دکھانے سے انھیں خاص رقص کے مختلف عناصر کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اس پر کلاس میں گفتگو کی جاسکتی ہے تا کہ بچے رقص کی کار کردگی کے بارے میں اپنے خیالات اور احساسات کا اشتراک کر سکیں۔
| جائزہ - باب 18 : ہمارے آس پاس کے رقص | ||
|---|---|---|
| لیاقتیں : سی جی 4 - - 4.1 -4.2 | ||
| آموزشی ما حصل | استاد | طالب علم |
| ہندوستان کے رقص کی اقسام کو دل چپسی سے سیکھنا | ||
| رقص کے بارے میں پر جوش گفتگو کرنا | ||
| رقص سیکھنے اور انھیں پیش کرنے کا جذبہ رکھنا | ||
طالب علم کے اوصاف کے بارے میں استاد کے تاثرات
طالب علم کی کمیوں کے بارے میں استاد کے تاثرات
کوئی اور مشاہدہ
تکمیلی جائزہ
| انفرادی | اجتماعی | |
|---|---|---|
| 1. | پاؤں کے مختلف حصوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک قدم دکھانا۔ | ترتیب دینے میں جانوروں کی حرکات دکھانا۔ |
| 2. | ہاتھ کے اشاروں کے ذریعے کسی جانور یا قدرت سے متعلق اپنے منتخب جذبات کو ظاہر کرنا۔ | گروپ میں رقص کے قدم ۔ |