اکائی 1
ہمار ا سماج
اکائی کے بارے میں
ہم سب کسی نہ کسی طرح ایک دوسرے پر منحصر رہتے ہیں۔ ہم اپنے سماج میں رہتے ہیں، جگہ اور وسائل کا اشتراک کرتے ہیں۔ مسلسل بات چیت اور باہم خوشیاں منانے سے ہمارے تعلقات مضبوط ہوتے ہیں جس سے اپنا پن پیدا ہوتا ہے۔ سماج باہمی تعاون، مواصلات اور فطری ماحول میں باہمی احترام کے تحت پروان چڑھتا ہے۔
طلبا اپنے ارد گرد موجو د اداروں جیسے اسکول، اسپتال، بینک اور بازار کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ افراد، ان کے استعمال کیے گئے اوزار اور ان کا سماج کی جامع اور پائیدار ترقی میں کیا کردار ہے۔ وہ یہ بھی سیکھتے ہیں کہ نقل و حمل کے وسائل کس طرحلوگوں اور سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میں معاون ہوتے ہیں ۔ اسی طرح وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ کس طرح مواصلات میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ نقل و حمل اور مواصلات نے رابطوں کو بہتر بنایا ہے۔
ان میں ڈرائنگ ، خاکہ کشی، شناخت اور نقشوں کو پڑھ کر مشہور مقامات کے ذریعہ مختلف جگہوں کی نشان دہی کرنے اور سمت کی پہچان کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔
ٹیچر کے لیے ہدایت
یہ اکائی دو ابواب پر مشتمل ہے۔ باب 1 ”ساتھ ساتھ رہنا اور باب 2 اپنے پڑوس کی معلومات “۔ ان ابواب میں شامل کلیدی تصورات مندرجہ ذیل ہیں: -
باب 1
- ساتھ ساتھ رہنا طلبا کو یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ سماج ساتھ ساتھ رہنے اور ایک دوسرے پر انحصار کرنے کی جگہ ہے۔ ”ون مہوتسو کی کہانی طلبا کو باہمی تعاون اور دیکھ بھال کے لیے اپنے فطری ماحول اور عوامی املاک کی قدر کرنا سکھاتی ہے۔
- وہ ملک میں مختلف برادریوں کے ذریعے منائے جانے والے تمام تر تہواروں میں شرکت اور تعاون کے ماحول کو بھی سمجھتے ہیں۔ طلبا مل کر قیادت اور کام کرنا بھی سیکھتے ہیں جس ۔ ان کی اپنی زندگی اور سماج پر اثر پڑتا ہے
باب 2
- طلبا اپنے آس پاس نقل و حمل کے مختلف وسائل دیکھتے ہیں ۔ وہ مواصلات کے مختلف طریقوں کے بارے میں بھی سیکھتے ہیں۔ انھیں اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ پچھلے برسوں میں نقل و حمل اور مواصلات میں کس طرح بہتری آئی ہے۔ تیز رفتار سفر اور مواصلات نے ہماری زندگی اور دنیا کی سرگرمیوں میں متاثر کن تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔
- طلبا مختلف سماجی اداروں کے رول کے بارے میں بھی معلومات حاصل کریں گے ۔ وہ بینکوں میں لوگوں کے ساتھ بات چیت کر کے مالی خواندگی کی بنیادی باتیں بھی سیکھیں گے ۔ سرگرمیوں کے ایک تسلسل کے ذریعہ آسان نقشے تیار کرنے اور انھیں پڑھنا آنے جانے کے لیے بھی سیکھیں گے۔ وہ اپنے آس پاس میں آنے مشہور مقامات اور سمتوں کی نشان دہی کرنا بھی سیکھیں گے۔
ٹیچر مدد کریں
- استاد سستی چیزیں جیسے نقشے ، چارٹ، تصویریں، مشاہداتی شیٹ اور دیگر سرگرمیوں کے لیے مختلف چیزوں کا بندوبست کریں۔
- ڈاک خانے، بینک اور پارک جیسی جگہوں کی مختصر سیر کا اہتمام کریں۔ باغباں، ڈاک خانے یا بینک میں کام کرنے والے مقامی ہنر مند افراد کو بات چیت کے لیے مدعو کریں۔
- راستوں کی نقشہ سازی ، پوسٹر بنانے انٹرویو لینے اور صفائی مہم وشجر کاری جیسے سماجی کاموں میں حصہ لینے میں طلبا کی رہنمائی کریں۔ ماضی اور حال میں مواصلات کے طریقوں کا موازنہ کرنے میں طلبا کی مدد کریں اور ساتھ ہی معلوم کریں کہ ان تبدیلیوں نے مختلف سرگرمیوں کو انجام دینے کی رفتار اور آسانی میں کیسے اضافہ کیا ہے
1 ساتھ ساتھ رہنا
میرے گاؤں کے آس پاس کی سیر
حل میر انام چندن ہے۔ میں ایک خوب صورت گاؤں میں رہتا ہوں۔ میرے گھر کے قریب ایک بڑا کھیل کا میدان ہے۔ اسکول کے بعد میں اپنے دوستوں کے ساتھ وہاں کبڈی اور دوسرے کھیل کھیلنے جاتا ہوں۔ میدان کے کنارے ایک بہت بڑا برگد کا پیڑ ہے جس کے نیچے ہمارے بزرگ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کے لیے اکٹھا ہوتے ہیں۔ آؤ! میں تمھیں اپنے گاؤں اور آس پاس کی سیر کراتا ہوں۔
تحریر کیجیے
چندن کے گاؤں کی تصویر دیکھیے۔
تصویر میں آپ کو کیا کیا دکھائی دے رہا ہے ؟ نیچے بیان کیجیے۔
سرگرمی 1
اپنے علاقے کی معلومات حاصل کیجیے؛ آس پاس کے لوگوں اور جگہوں کو دیکھیے۔ ذیل کے جدول میں ان لوگوں اور جگہوں کے بارے میں اپنے مشاہدات لکھیے کہ وہ کس طرح ایک دوسرے سے وابستہ ہیں:
| جگہ/ لوگ | لوگوں اور جگہوں کے درمیان تعلق |
|---|---|
| دکان دار |
|
| سڑک |
|
| صحت مرکز |
|
| پولیس |
|
| اسکول |
|
بات چیت کیجیے
- آپ اسے کیوں ضروری سمجھتے ہیں کہ آپ کے علاقے میں پارک، اسکول ، اسپتال اور بس اسٹاپ جیسی جگہیں ہوں ؟
- اگر ان میں سے ایک یا ایک سے زائد جگہیں آپ کے علاقے میں موجود نہ ہوں تو زندگی کس طرح مختلف ہو سکتی ہے ؟
- ان جگہوں کو صاف ستھرا اور محفوظ رکھنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں ؟
لوگ اور مقامات ہمارے سماج کا حصہ ہوتے ہیں ۔ اسکول ، بازار، کھیل کے میدان اور سٹرکیں ایسی جگہیں ہیں جنھیں ہر ایک استعمال کرتا ہے ۔ عوامی مقامات، کھیل کود ، آرام اور ایک دوسرے سے ملاقات کرنے جیسے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ لوگ مختلف مواقع پر ان کی صفائی ستھرائی اور انھیں سجانے کے لیے بھی اکٹھا ہوتے ہیں۔ یہ مشتر کہ تجربات ہمیں ایک دوسرے سے قریب کرتے ہیں اور خوب صورت یادیں بنانے کا سبب بنتے ہیں۔
ون مہوتسو : شجر کاری کی مہم
ون مہوتسو کا انعقاد جلد ہی ہونے والا تھا اور ہر کوئی اس تقریب کے لیے تیاریاں کر رہا تھا۔ چندن اور اس کے اسکول کے دوست بہت پر جوش تھے۔
جون : اس دن مہوتسو پر، ہم اپنے اسکول کے قریب پارک کو صاف کریں گے اور اس کے چاروں طرف پیڑ لگائیں گے۔
ملكا: میری دادی اپنی سہیلیوں کے ساتھ روزانہ یہاں صبح کی سیر کے لیے آتی ہیں۔ اگر ہم پارک کو صاف ستھرا بنائیں پیڑ لگائیں تو وہ اپنی سیر سے اور زیادہ لطف اٹھا سکیں گی اور انھیں سانس لینے کے لیے زیادہ بہتر ہوا ملے گی۔
چندن : جی ہاں، ہمیں اس تقریب کے لیے اپنے گھر کے لوگوں کو بھی بلا لینا چاہیے۔
کیا آپ جانتے ہیں ؟
ون مہوتسو ، جسے شجر کاری کے تہوار کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ، ہندوستان میں ہر سال بارش کے موسم میں، یکم جولائی سے 7 جولائی تک منایا جاتا ہے۔ لوگ ماحول کے تحفظ اور زمین کو زیادہ ہر ابھر ابنانے کے لیے پیڑ لگاتے ہیں۔
سرگرمی 2
آئیے ہم پڑوس کے لوگوں کو ”ون مہوتسو “ میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کی خاطر ایک رنگین پوسٹر بنانے میں چندن اور ان کے دوستوں کی مدد کریں۔
سماج میں مدد کرنے والے لوگ
والدین اور دوسرے گاؤں والوں نے جب اس میں شرکت کی تو بچے بہت خوش ہوئے۔ ہر کوئی جشن کو خاص بنانا چاہتا تھا۔ وہ تہوار کی منصوبہ بندی کے لیے میدان کے قریب برگر کے پیڑ کے نیچے اکٹھا ہوئے۔ والدین نے بھی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔
شیلا: وہ پارک جہاں ہم نے ون مہوتسو منانے کا منصوبہ بنایا ہے ، اسے مرمت کی ضرورت ہے۔
سمیر: جی ہاں ، پارک برسوں سے ہماری زندگی کا حصہ ہے۔ میرے پاس گھر میں کچھ لکڑیاں اور کیلیں ہیں۔ میں پارک میں بینچوں کی مرمت کر سکتا ہوں۔
بیتا : میں یارک کے قریب کی اسٹریٹ لائٹ صحیح کر دوں گی-
ٹیچر کے لیے ہدایت
ٹیچر پوسٹر تیار کرنے کے لیے ضروری سامان جیسے چارٹ پیپر ، شیٹ اور رنگ وغیرہ مہیا کرائیں۔
نور : میں اپنے پودوں کی نرسری سے کچھ پودے لے آؤں گی۔ پھر ہم انھیں پارک کی چار دیواری کے ساتھ ساتھ لگا دیں گے۔
ببيتا : اگر ہم سب مل کر کام کریں تو پارک جلد ہی تیار ہو جائے گا۔ون مہوتسو میں بہت مزہ آئے گا۔
سبھی گاؤں والے کسی نہ کسی طریقے سے تعاون دینے کے لیے آگے آئے۔
سرگرمی 3
- ان لوگوں کی شناخت کیجیے جو آپ کے علاقے کے رکھ رکھاؤ میں مدد کرتے ہیں۔ ان کے پیشے کیا کیا ہیں؟
1. مندرجہ ذیل جدول کو دیکھیے۔ پارک کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے مختلف قسم کے کاموں کی فہرست بنائیے ۔ ان چیزوں، آلات اور مہارتوں کا بھی ذکر کیجیے جن کی ضرورت ہے۔ یہاں ایک مثال دی گئی ہے :
| کام کرنے والے لوگ | پیسے | وہ کیا کرتے ہیں | سامان / آلات |
|---|---|---|---|
![]() |
راج مستری | اینٹ اور سیمنٹ کا استعمال کر کے دیوار کی مرمت کرنا | ![]() |
![]() |
![]() |
||
![]() |
![]() |
||
![]() |
![]() |
||
![]() |
![]() |
5. اپنے گھر کے لوگوں یا پڑوسیوں ۔ یا سیوں سے ان کے کام کے بارے میں پوچھیے ۔ آپ کو ان سے کیا کیا سوال پوچھنے چاہئیں۔ کچھ مثالیں نیچے دی گئی ہیں:
- آپ کو اپنے کام میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے ؟
- کسی قسم کے آلات یا چیزیں آپ استعمال کرتے ہیں ؟
- آپ کن کن چیلنجوں کا سامنا کرتے ہیں؟
ون مہوتسو کی تقریب منانا
بچے اپنے گھر کے لوگوں کے ساتھ پارک میں ون مہوتسو منانے کے لیے اکٹھا ہوئے۔ ملکا نے اعلان کے لیے مائکروفون کا استعمال کیا۔ صفائی ستھرائی کرنے ، پودے لگانے، سینچائی کرنے، کھانا بنانے وغیرہ کے لیے الگ الگ گروپ بنائے گئے۔
سبھی نے مل جل کر کام کیا اور ایک دوسرے کی مدد کی ۔ اب پارک، نئے لگائے گئے پودوں ، صاف ستھرے راستوں اور رنگ کی ہوئی دیواروں کے ساتھ خوبصورت لگ رہا تھا۔
دریا پر عوامی (کمیونٹی ) پل
اکثر برسات کے موسم میں چھتیس گڑھ کے کانگیر میں دریائے چنار میں طغیانی آجاتی ہے۔ ایسے میں سامان اور گاڑیوں کی آمد ورفت بہت مشکل ہو جاتی ہے۔ اسکولوں اور اسپتالوں تک پہنچنا ایک بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔
2024 میں ایسے ہی ایک برسات کے موسم میں پوری برادری اکٹھا ہوئی اور صرف دو دنوں میں بانس ، پتھر اور دوسری چیزیں استعمال کر کے ایک معمولی مگر مضبوط پل تیار کر لیا۔ اب طلبا اپنے اسکول پہنچ سکتے ہیں اور گاؤں والے آسانی کے ساتھ دریا پار کر سکتے ہیں۔
بات چیت کیجیے
- برادریوں کے لیے ضرورت کے وقت ایک ساتھ اکٹھا ہونا اہم ہے۔ اس بیان کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں ؟
- کیا آپ کے علاقے میں لوگ ایک ساتھ اکٹھا ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ؟ کیا آپ اس طرح کے کسی ایک موقع کو یاد کر سکتے ہیں ؟
جس طرح گاؤں کے لوگ ایک مسئلے کو حل کرنے کے لیے اکٹھا ہوئے ، اسی طرحہمارے اسکول اور علاقے والے بھی ان لوگوں پر بھروسہ کریں گے جو ایک ٹیم کی طرحایک ساتھ کام کرتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں ؟
چیونٹیوں کی کالونی، ایک بڑی برادری کی طرح ہوتی ہے ، جس میں انسانی برادری کی طرحہر کسی کا اپنا ایک خاص کام ہوتا ہے ! کچھ چیونٹیاں غذا اکٹھا کرتی ہیں، دوسری چیونٹیاں بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں اور کچھ اپنے گھر کی حفاظت کرتی ہیں۔ ٹھیک اسی طرح جس طرحکہ لوگ کسی بھی برادری میں سارے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ شہد کی مکھیاں بھی ایک برادری کی طرح کام کرتی ہیں ، جس میں ہر کسی کے لیے ایک مخصوص کام ہوتا ہے جیسے غذا جمع کرنا، چھوٹوں کی حفاظت کرنا اور چھتے بنانا۔
کھانے کی تقسیم
شجر کاری کے بعد چندن اور اس کے دوست اس طرف دوڑے جہاں کھانا پکایا جارہا تھا۔ گاؤں کے لوگ سبزیاں اور اناج لے کر آئے تھے۔ یہ کھانا ہر ایک کی محنت کو سراہنے کے لیے برادری کی دعوت کے طور پر تھا۔
سبھی ایک ساتھ کھانے کے لیے بیٹھے۔ بچوں نے کیلے کے پتے دیے اور دوسرے رضا کاروں نے کھانا تقسیم کیا۔ ہر ایک نے پر جوش انداز میں بات چیت کی ۔ ذائقے دار کھانے کے ساتھ ہنسی مذاق بھی ہوا۔ دعوت کے بعد پتے ایک گڑھے میں ڈال دیے گئے۔
کیا آپ جانتے ہیں ؟
کسی گڑھے میں دبائے گئے پتے کھاد بن جاتے ہیں جو مٹی کے معیار کو بہتر بناتے ہیں۔
تحریر کیجیے
آپ اپنے خاندان یا برادری کے بارے میں سوچیے ، جب کسی تہوار یا کسی دوسرے موقع کے لیے آپ تیاری کرتے ہیں تو ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے کیسے ایک ساتھ مل کر کام کرتے ہیں ؟
کیا آپ جانتے ہیں ؟
آسام میں 14 جنوری کو ماگھ بیہو کا پہلا دن اروکا خوشی منانے، دعوت کرنے اور ایک دوسرے سے ملنے کا موقع ہوتا ہے۔ اس دن لوگ بانس اور گھاس پھوس سے ایک جھونپڑی بنانے کے لیے اکٹھا ہوتے ہیں جسے بھیلا گھر کہا جاتا ہے۔ جشن ایک بڑی دعوت کے ساتھ ختم ہوتا ہے جس میں وہ ایک ساتھ کھانا پکاتے ہیں ، کھاتے ہیں اور رقص کرتے ہیں۔
ون مہوتسو کے جشن نے سبھی کو تھکادیا تھا۔ لیکن پھر بھی وہ ایک ساتھ کام کر کے ، پارک کو خوب صورت بنا کر اور دعوت دے کر خوش تھے۔ اب بچوں نے آئندہ پارک کا خیال رکھنے کا فیصلہ کیا۔
کیا آپ جانتے ہیں ؟
ستم میں جب فصل کاٹنے کا وقت آتا ہے تو برادری کے لوگ ایک دوسرے کی مدد کے لیے اکٹھا ہو جاتے ہیں۔ وہ لوگ جو کھیتی باڑی میں ماہر ہوتے ہیں انھیں کھیتالا کہا جاتا ہے۔ اس طرح کے عمل آسانی کے ساتھ فصل کاٹنے اور لوگوں کے درمیان آپسی تعلق کا احساس پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
بات چیت کیجیے
- وہ کون سے طریقے ہیں جن سے ہم فطرت اور اپنے پڑوسی کا خیال رکھ سکتے ہیں ؟ چند کا ذکر کیجیے۔
- دوسروں کی مدد کرنا اور ایک ساتھ کام کرنا ہمارے سماج کو کیسے بہتر بناتا ہے ؟
اپنی رائے کا اظہار کیجیے
ہمارا اسکول، ہماری ٹیم !
- اپنے اسکول میں لوگوں ٹیچر، طلبا، نگراں، بس ڈرائیور وغیرہ کے الگ الگ کر دار کے بارے میں لکھیے۔
| فرد | وہ اسکول میں کیسے مدد کرتے ہیں ؟ |
|---|---|
| ٹیچر | ٹیچر بچوں کو نئی باتیں سیکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ |
| اسکول بس ڈرائیور | |
- اسکول میں سبھی کے لیے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا کیوں ضروری ہے ؟
- اسکول برادری کے ایک رکن کے طور پر آپ کا کیا رول ہے ؟
2. 5-4 طلبا کا ایک چھوٹا گروپ بنائے۔ پیش کش کے لیے ذیل کی فہرست سے ایک دل چسپ سر گرمی کا انتخاب کیجیے:
- شجر کاری
- صفائی ستھرائی مہم
- قدرتی اشیا استعمال کر کے آرٹ کے نمونے تیار کرنا کچھ قابل استعمال چیزیں جیسے پتے کی پلیٹ یا سجاوٹ کی چیزیں جیسے مالا )۔
سرگرمی کے بعد جدول کو پر کیجیے :
| گروپ کا نام | منتخب سرگرمی | استعمال کیا گیا سامان | آپ نے کیا سیکھا؟ |
|---|---|---|---|
3. تصویروں میں پوشیدہ جوابات کو پہیلیوں سے ملائیے۔
(a) میں ایک ایسی جگہ پر ہوں، جہاں لوگ انتظار کرتے ہیں،
سواری پکڑ کر جلد پہنچنے کا،
بسیں آتی ہیں، جاتی ہیں،
ادھر سے اُدھر سے
جواب :___________
(b) ٹکٹ لگے خطوط کو میں پاس اور دور رکھتا ہوں، پارسل یہاں انتظار کرتے ہیں۔
تحریر کیجیے اور اس میں ڈال دیجیے ، میں کیا ہوں ؟ بوجھو اور جتیو ؟
جواب :___________
رنگوں، روشنیوں اور قدموں کی آہٹوں سے بھراہوں، ایسی جگہ جہاں لوگ خریداری اور ملاقات کرتے ہیں۔
پھل سبزیاں اور دیگر اشیا د ستیاب ہوں،
جو ہر وقت مصروف رہتا ہوں، میں کیا ہوں ؟
جواب :___________
(d) میں وہ جگہ ہوں جہاں آپ دوڑتے اور کھیلتے ہیں ، اپنے دن کا لطف اٹھانے کے لیے جھولوں اور سلائڈ کے ساتھ ۔
ہنسی یہاں ہر طرف سنائی دیتی ہے،
کیا آپ کو معلو ہے؟ میرا نام کیا ہے ؟
جواب :___________
آپ اپنی دل چسپی کی ایک عوامی جگہ کا انتخاب کیجیے اور اسی طرح اپنے دوستوں کے لیے ایک پہیلی بنائے۔
4. کلاس میں تین گروپ بنائے ۔ ہر گروپ اپنے علاقے کی اس صورت حال کے بارے میں غور کرے جس کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ ان سرگرمیوں کی شناخت کیجیے جن سے صورت حال میں فرق پڑ سکتا ہے۔ یہ صفائی ستھرائی ، دوسروں کی مدد کرنے ، کسی پروگرام کا اہتمام کرنے وغیرہ سے متعلق ہو سکتی ہیں۔ ذیل کا جدول مکمل کیجیے۔
| گروپ | صورت حال | سرگرمی | آپ کا کردار |
|---|---|---|---|
| گروپ 1 | |||
| گروپ 2 | |||
| گروپ 3 |
جدول مکمل کرنے کے بعد بات چیت کیجیے اور مندرجہ ذیل سوالوں کا جواب دیجیے :
- کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایک ساتھ کام کرنا آپ کی سرگرمیوں کو زیادہ فائدہ مند بنا سکتا ہے ؟ وجہ بتائیے۔
- ان سرگرمیوں میں آپ کی شمولیت برادری کی کیسے مدد کرتی ہے ؟
5. اپنے خاندان سے کسی ایک خاص مہارت یا دست کاری کے بارے میں پوچھیے جو آپ کے علاقے میں مشہور ہو۔ مثال کے طور پر ٹوکری بنانا، دیوار پینٹنگ، مٹی کا بر تن بنانا وغیرہ۔









