2
اپنے پڑوس کی معلومات
گھر واپسی کے راستے پر
کلاسیں ختم ہوئیں اور اسکول کی گھنٹی بج گئی۔ طلبا نے پر جوش انداز میں ان دل چسپ کتابوں کے بارے میں باتیں کیں جنھیں ان کے اساتذہ نے لائبریری میں انھیں دکھایا تھا۔ اسکول بسیں اور ای۔ رکشے اسکول گیٹ پر ان کا انتظار کر رہے تھے۔
نو یا نے اپنے دادا کو اسکول گیٹ کے باہر کھڑا پایا۔ وہ ان کی جانب یہ کہتے ہوئے دوڑی، داداجی، آئیے ! آج بازار کے راستے سے چلتے ہیں۔“وہ بس اسٹاپ تک پیدل گئے جہاں کچھ لوگ پہلے سے ہی بس کا انتظار کر رہے تھے۔
ایک بس رکی، دروا ایک بس رکی، دروازے کھلے اور سبھی ایک ایک کر کے بس میں سوار ہو گئے ۔ نو یا کو کھڑ کی کی طرف سیٹ ملی اور اس نے باہر کے لوگوں کو دیکھا۔
جیسے ہی بس کونے میں لگے ایک لال پوسٹ باکس کے پاس سے گذری تو نو یا نے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ” داداجی، پوسٹ باکس دیکھیے !“
دادا جی نے کہا، ” ہاں، نویا۔ آپ خط لکھ سکتی ہیں اور اسے یہاں پوسٹ کر سکتی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا، جب میں جوان تھا تو میں اپنے بھائی کو خط لکھا کرتا تھا جو ایک دوسرے شہر میں تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ میں پوسٹ باکس میں خطوط ڈال دیا کر تا تھا۔ اس کے بعد ڈاکیہ ان تھا۔ اس کے بعد ڈاکیان خطوط کو ڈاک خانے لے جاتا، جہاں علاقے کے اعتبار سے خطوط کو الگ الگ کرتا اور انھیں ان کی منزل کی طرف روانہ کر دیتا تھا۔ ڈاک خانے میں اس کے علاوہ بہت سی دیگر خدمات بھی دستیاب ہوتی ہیں۔“
سرگرمی 1
- اپنے دوست کو ایک خط لکھیے اور اسے ڈاک سے بھیجے۔
- استاد طالب علموں کو میدانی دورے پر ڈاک خانے لے جاسکتے ہیں تاکہ وہاں ہونے والی مختلف سرگرمیوں کو دیکھ سکیں۔
ٹیچر کے لیے ہدایت
طالب علموں کی دو کی جوڑی یا تین تین کا گروپ بنا کر ایک دوسرے کو خط تحریر کرنے کی حوصلہ افزائی کیجیے تا کہ تمام طالب علم خطوط بھیج سکیں اور انھیں وصول کر سکیں۔ مقصد یہ ہے کہ طالب علموں کو خطوط تحریر کرنے کا تجربہ ہو اور خطوط بھیجنے اور وصول کرنے کی خوشی ہو ۔ طالب علموں کو ساتھ ساتھ رہنے اور ایک دوسرے سے رابطہ بنائے رکھنے کی اہمیت کو تفصیل سے سمجھائیے۔
تحریر کیجیے
- کیا آپ یا آپ کے خاندان کے افراد میں سے کسی نے کوئی خط یا پارسل بھیجا یا وصول کیا ہے ؟
- ڈاک خانہ کس طرح لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک رکھتا ہے ؟
کیا آپ جانتے ہیں ؟
طویل عرصہ پہلے لوگ ڈھول کی تالوں اور چٹانوں پر نقاشی کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے بات چیت کرتے تھے۔
بعد میں لوگوں نے خطوط بھیجنے شروع کیے جنھیں پیغام رساں اور کبوتر لے جایا کرتے تھے۔
کافی عرصے بعد ڈاک خدمات وجود میں آئیں۔ اس کا استعمال خطوط، پارسل ، اہم دستاویزات دوسروں کو بھیجنے کے لیے کیا جاتا تھا۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلیفون، ریڈیو اور ٹیلی ویژن جیسی نئی ایجادات نے مواصلات اور معلومات کی شراکت کرنا آسان بنا دیا۔
آج ہمارے پاس موبائل فون اور کمپیوٹر ہیں جن میں انٹر نیٹ کا استعمال ہوتا ہے۔ انٹر نیٹ ہمیں کسی سے بھی اور کہیں پر بھی سکینڈوں میں رابطہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔
نو یا نے پوچھا، کیا آپ کے پاس موبائل فون نہیں تھے؟“ دادا جی نے قہقہہ لگایا۔ نہیں نو یا ، اس سے قبل ہم خطوط لکھا کرتے تھے ۔ بعض مرتبہ ایسا ہو تا تھا کہ جواب آنے میں ہفتوں لگ جاتے تھے۔ “ نویانے حیرت سے کہا، ” واقعی یہ ایک لمبا وقت ہوتا ہے !“ دادا جی نے جواب دیا، ” ہاں، موبائل فون اور ای میل کے ساتھ مواصلات کہیں زیادہ تیز ہے۔ البتہ کبھی کبھی مجھے خط لکھنے اور ہاتھ سے لکھا ہو اخط وصول کرنے کی خوشی را سے محرومیت دو کا احساس ہوتا ہے۔“
سرگرمی 2
بزرگوں کے ساتھ انٹرویو
- اپنے پڑوس کے بزرگوں کے ساتھ بات چیت کیجیے اور ان سے یہ معلوم کیجیے کہ جب وہ آپ کی عمر کے تھے تو ایک دوسرے کے ساتھ کیسے مواصلات اور رابطہ بنائے رکھتے تھے۔ ان کے جوابات کا موازنہ اس بات سے کیجیے کہ کس طرح آپ اور آپ کے دوست ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں اور نیچے دیے گئے جدول کو پر کیجیے :
| زمرہ | پرانے وقتوں میں مواصلات | موجودہ دور میں مواصلات |
|---|---|---|
| مواصلات کی قسم | خط، ٹیلی گرام | انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، ٹیکسٹ میج |
| مواصلات کی رفتار | ||
| مواصلات کا تواتر | ||
| مواصلات کی زبان | ||
| در پیش چیلنج |
وقت کے ساتھ ساتھ وہ طور طریقے جن سے لوگ مواصلات کرتے تھے ، بدل گئے ہیں۔ ماضی میں خط لکھنا عام بات تھی، جب کہ آج میسج اور ویڈیو کال مواصلات کو تیز رفتار بناتے ہیں۔ ٹیکنالوجی نے ہمارے لیے اس امر کو آسان بنا دیا ہے کہ ہم ہر ایک کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
بات چیت کیجیے
- خطوط دیگر افراد تک پہنچنے میں طویل وقت لیا کرتے تھے۔ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ ماضی میں لوگوں ۔ لوگوں کے درمیان مواصلات مواصلات کو کس طرح ، کرتا تھا ؟ طرح متاثر
- آج لوگ جس طرح مواصلات کرتے ہیں، وہ اس سے کس طرح مختلف ہے ؟
- آج فوری میسج خبروں کو دوسروں تک پہنچانا آسان بناتے ہیں لیکن بعض مرتبہ غلط معلومات بھی بہت تیزی کے ساتھ پھیل جاتی ہیں ۔ ہم اس بات کو کس طرح یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہم جو خبریں اشتراک کر رہے ہیں وہ سچی ہیں ؟
بس نے ایک موڑ کاٹا اور نویانے قریب سے گزرتی ہوئی ایک میٹروٹرین دیکھی۔ اس نے فرط حیرت سے کہا، ” اسے دیکھیے ، یہ ریل بہت تیز چل رہی ہے۔“
نویا، میٹروٹرین بہت تیز چلتی ہے ، یہ زمین کی سطح سے اوپر اٹھی ہوئی سڑکوں پر بھی چلتی ہیں جنھیں فلائی اوور کہا جاتا ہے، جو گاڑیوں کو مصروف سڑکوں اور چوراہوں کے اوپر سے گزرنے میں مدد دیتی ہیں، لہذا یہ مسافروں کے وقت کی بچت کرتی ہیں۔“
ٹیچر کے لیے ہدایت
ان طالب علموں کی حوصلہ افزائی کیجیے جنھوں نے میٹروٹرین کا سفر کیا ہو۔ ان سے اپنے تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے کہیے کہ وہ یہ بتائیں کہ انھوں نے کیا دیکھا، انھوں نے ٹکٹ کس طرح حاصل کیے اور انھیں کیا کیا باتیں دل چسپ لگیں۔
دادا جی نے بتایا، ” کچھ فلائی اوور میٹروٹرین کے لیے ہیں اور دیگر بسوں اور کاروں کے لیے ہیں۔“
دادا جی نے مزید کہا، ” فلائی اوور جیسی جدید سہولیات اور خدمات نے ہمارے لیے زندگی کو آسان بنا دیا ہے البتہ وہ بہت سے جانور، پرندے اور پیڑ پودے جو یہاں ہوا کرتے تھے ان تمام تبدیلیوں کی وجہ سے اب نہیں ہیں۔“
نویانے جواب دیا، ” مجھے حیرت ہے کہ کیا اپنے ماحول کو محفوظ رکھتے ہوئے ہم اس طرح کی ترقی کر سکتے ہیں۔“
دادا جی نے کہا، ” ہاں، توازن پیدا کر کے ایسا کیا جا سکتا ہے۔ اگر ہم شجر کاری کریں تو ہم اپنے ماحول کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔“
تحریر کیجیے
- آپ نقل و حمل کے لیے کون سا ذریعہ استعمال کرتے ہیں؟
- کیا آپ تصویروں میں موجود ڈھانچوں کی شناخت کر سکتے ہیں اور یہ وضاحت کر سکتے ہیں کہ کس طرح انھوں نے سفر کو تیز اور رابطہ کو بہتر بنایا ہے ؟
معلومات حاصل کیجیے
آپ کے والدین اور دادا دادی جب آپ کی عمر کے تھے تو اس وقت وہ اسکول یا دیگر مقامات تک کیسے جایا کرتے تھے ؟ کیا یہ اس طریقے سے مختلف ہے جس طریقے سے آپ آج سفر کرتے ہیں ؟ ذیل میں اسے بیان کیجیے:
| آپ | والدین | دادار دادی |
|---|---|---|
کچھ دیر بعد چند لوگ ایک بس اسٹاپ پر اتر گئے جو ایک اسپتال کے قریب تھا۔ نویا نے اسپتال کے باہر ایک بینر دیکھا جس پر لکھا ہوا تھا، آنکھوں کی جانچ کا کیمپ ۔ بہت سے لوگ اس اسپتال میں جارہے تھے۔
نویا نے لوگوں کی کثرت کو دیکھ کر حیرت سے پوچھا ، ” یہ کیا ہے؟ اتنے زیادہ لوگ یہاں کیوں آرہے ہیں ؟“
دادا جی نے جواب دیا، ”نو یا، یہ ایک اسپتال ہے۔ لوگ یہاں تب آتے ہیں جب وہ بیمار ہوتے ہیں۔ میں تمہاری دادی کو چند برس قبل ان کی آنکھ کے آپریشن کے لیے یہاں لایا تھا۔ ڈاکٹروں نے انھیں بہتر طور پر دیکھنے میں مدد دی اور اس بات نے ان کی زندگی میں بہت بڑا فرق پیدا کیا۔ یہ اسپتال ہمارے سماج کا واقعی ایک اہم حصہ ہے۔ آج یہ آنکھوں کی جانچ کا کیمپ منعقد کر رہا ہے۔“
تحریر کیجیے
مندرجہ ذیل جدول میں ان افراد کی فہرست بنائے جو کسی اس جو کسی اسپتال یا صحت کے کسی مرکز میں کام کرتے ہیں اور ان کے رول کو تحریر کیجیے۔ اس کی ایک مثال جدول میں دی گئی ہے:
| لوگ | اسپتال / صحت مرکز میں رول |
|---|---|
| ڈاکٹر | مریضوں کا علاج کرتا ہے اور دوائیں تجویز کرتا ہے |
| نرس | |
مستقبل کے لیے بچت
بس ان کے مکان کے نزدیک بس اسٹاپ پر رک گئی ۔ دادا جی اور نو یا بس سے اتر گئے۔ گھر جاتے ہوئے راستے میں و میں وہ ایک بینک گئے جس میں اے ٹی ایم مشین لگی ہوئی تھی۔
نویا نے تجسس سے پوچھا، ” دادا جی، یہ کیسی مشین ہے ؟ دادا جی نے اسے بتایا ” یہ اے ٹی ایم ہے جو کہ خود کار پیسے دینے والی مشین کا مخفف ہے۔ یہ مشین ہمیں جب بھی ضرورت ہو ، کسی بھی وقت پیسہ نکالنے میں مدد دیتی ہے۔“
نو یا نے پوچھا، ”لیکن دادا جی ، ہم اپنا پیسہ بینک میں کیوں رکھتے ہیں؟“ دو دادا جی نے جواب دیا، بینک ایک ایسی مخصوص جگہ ہے، جہاں پیسہ محفوظ رکھا جاتا ہے۔ یہ بینک ہمیں ہمارے مستقبل کی ضروریات کے لیے پیسے کی بچت کرنے میں بھی ہماری مدد کرتے ہیں۔“
” جب میں تمہاری عمر کا تھا تو اس وقت اے ٹی ایم نہیں ہوا کرتے تھے۔ ہمیں بینک جانا پڑتا تھا اور ہمیں قطاروں میں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ ہم پیسہ بھیجنے کے لیے ڈاک خانے کے ذریعے منی آڈر کیا کرتے تھے۔“
نویا نے تجسس سے کہا، ”مگر ، اب ہم موبائل فون کے ذریعے سیکنڈوں میں ہی آن لائن پیسے بھیج سکتے ہیں۔ ماما ( ماں کا بھائی ) نے اس رکشا بندھن پر ہمارے لیے تحائف خریدنے کی غرض سے میری ماں کو پیسے بھیجے تھے۔“
دادا جی نے تائید کرتے ہوئے کہا، ”ہاں، واقعی ٹیکنالوجی نے چیزوں کو بہت زیادہ آسان بنا دیا ہے۔“
بات چیت کیجیے
اگر آپ کو کسی کو پیسے بھیجنے ہوں تو آپ کون سا طریقہ اختیار کریں گے۔ فون کا استعمال ، منی آرڈر یا کوئی اور طریقہ استعمال کریں گے ؟ کیوں ؟
تحریر کیجیے
- اگر آپ کو جیب خرچ ملتا ہے تو کیا۔ آپ اس کی بچت کرتے ہیں ؟ اگر ہاں، تو آپ اپنی بچت کی رقم کہاں رکھتے ہیں ؟
- آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ پیسے بچانا اہم ہے ؟
- ایسے کون سے کام ہیں جو زیادہ پیسے بچانے کے لیے آپ کر سکتے ہیں ؟
- اپنے خاندان کے اراکین میں سے کسی ایک سے درخواست کیجیے کہ وہ آپ کو اپنی بینک پاس تک دکھائے۔ پاس ٹک کے پہلے صفحے پر دی گئی اہم معلومات کو نوٹ کیجیے۔
سرگرمی 3
1. اپنے علاقے میں موجود کسی بینک میں جائیے یا اپنے بزرگوں سے یہ معلومات حاصل کیجیے کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے۔ اس کے بعد ذیل میں دیے گئے سوالات کا جواب دیجیے :
- پیسوں کی بچت کرنے کے علاوہ لوگ بینک کو اور کس کام کے لیے استعمال کرتے ہیں؟
- اے ٹی ایم کیا ہے اور یہ کس طرح لوگوں کی مدد کرتا ہے ؟
2. بھارتی کرنسی کا ایک نوٹ لیجیے، اسے غور سے دیکھیے اور ذیل میں دیے گئے سوالات کا جواب دیجیے:
- نوٹ کی قدر کیا ہے ؟
- نوٹ پر تحریر کتنی زبانیں آپ کو نظر آئیں ؟
- نوٹ پر کون سی تصویریں یا علامات ہیں؟
ٹیچر کے لیے ہدایت
بینک جانے کے لیے ایک میدانی دورے کا انتظام کیجیے۔ بات چیت کر کے طالب علموں کو تیار کیجیے کہ وہ اس دورے کے دوران کیا کیا دیکھ اور سیکھ سکتے ہیں۔ طالب علموں کے سوالات پوچھنے اور پیسے کا انتظام کرنے میں استعمال کیے جانے والے طور طریقوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کیجیے۔
کیا آپ جانتے ہیں ؟
بہت عرصہ پہلے لوگ اشیا اور خدمات کو حاصل کرنے کے لیے سامان کے بدلے کا استعمال )Barter system( سامان کرتے تھے۔ مثال کے طور پر ایک کسان کسی چرواہے سے دودھ لے کر بدلے میں اسے گیہوں دے دیتا تھا۔ البتہ درست تجارتی شریک اور درست متبادل قدر حاصل کرنا اکثر آسان نہیں ہوتا تھا۔ ان تبادلوں کو آسان بنانے کے لیے پیسے کا ایجاد ہوا۔
قرب و جوار پر ایک نظر
جیسے ہی وہ لوگ گھر پہنچے نو یا بھاگ کر اپنے بھائی کے پاس گئی اور اسے اپنے تجربات کے بارے میں بتایا۔
سرکاری مقامات لوگوں کو وہ خدمات فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں جن کا تعلق صحت، سلامتی، صفائی ستھرائی یا ماحول سے ہے۔ ان مقامات میں اسپتال ، بینک، ڈاک خانے ، پولیس اسٹیشن، عوامی لائبریریاں ، بس اسٹیشن وغیرہ جیسے مقامات شامل ہوتے ہیں۔
نویا ایک پینسل اور ایک کاغذ لے کر آئی اور اپنے قرب وجوار کا خاکہ تیار کرنے کے لیے بیٹھ گئی۔
طلوع ہوتے ہوئے سورج کی بنیاد پر مشرقی سمت کی شناخت کی۔ اس بنیاد پر اس نے اپنے گھر کے اطراف کی دیگر سمتوں میں مقامات کی خاکہ کشی کی۔ مشرقی جانب کے مقامات کاغذ کے دائیں جانب بنائے گئے ۔ اس کے علاوہ شمال میں واقع مقامات کو کاغذ کی اوپری کاغذ کی اوپری سطح پر دکھایا گیا جبکہ جنوب میں موجود مقامات کی خاکہ بندی کاغذ پر نیچے کی جانب کی گئی۔ پر مغرب میں جو مقامات تھے انھیں بائیں جانب بنایا گیا۔
نقشے پر ، سمتوں کی نمائندگی اس طرح سے ہے۔ شمال کو اوپر کی جانب ، جنوب کو نیچے کی جانب، مشرق کو داہنی اور مغرب کو بائیں جانب دکھایا گیا۔

تحریر کیجیے
1. اوپر دی گئی تصویر کو دیکھیے اور نویا کے گھر کے شمال، مغرب، مشرق اور جنوب میں واقع مقامات کی نشان دہی کیجیے۔
| سمت | مقام |
|---|---|
| شمال | |
| مشرق | |
| مغرب | |
| جنوب |
2. اگلے صفحے پر تصویر کو دیکھیے اور وسط میں اپنے اسکول کا تصور کیجیے۔ اپنے اسکول کے نزدیک کی عمارتوں یا علاقوں کے نام لکھیے اور دی گئی جگہوں میں ان کے جائے وقوع کی سمت تحریر کیجیے۔
3. اس بات کا تصور کیجیے کہ آپ اپنے ایک دوست کو اپنے اسکول کے نزدیک اپنے پسندیدہ مقام پر جانے کے لیے سمتیں بتا رہے ہیں۔ آپ سمتوں (بائیں ، دائیں، آگے ، پیچھے اور مشہور علامات) کا استعمال کرتے ہوئے کس طرح اس کی وضاحت کریں گے ؟
مقام: _________________________
ہدایات: ________________________
ٹیچر کے لیے ہدایت
طالب علموں کی ان مشہور علامات کی شناخت کرنے کی حوصلہ افزائی کیجیے جو کسی مقام کو آسانی کے ساتھ پہچاننے میں مدد کرتے ہیں۔ مشہور علامات کی مثالیں دیجیے۔
سرگرمی 4
نقشہ بنائے جس میں آپ کے اسکول سے عوامی لائبریری یا آپ کے اسکول کے نزدیک ایسے ہی کسی مقام تک کے راستے کا تعین کیا گیا ہو ، نقشے پر پارکوں، دکانوں، اسپتالوں ، بس اسٹاپ وغیرہ جیسے مشہور مقامات کی نشان دہی کیجیے۔
اپنی رائے کا اظہار کیجیے
1. یہ تصور کیجیے کہ آپ کے پاس ایک مہینے میں خرچ کرنے کے لیے سو روپے ہیں۔ آپ کا کام یہ منصوبہ بندی کرنا ہے کہ کس طرح عقل مندی کے ساتھ خرچ کیا جائے اور بچت کی جائے۔ کاپی، کتاب، ہلکاناشتہ ()Snacks)، کھلونے وغیرہ کے لیے اپنے اخراجات کے بارے میں سوچیے۔ یہ فیصلہ کیجیے کہ ان میں سے کتنے پیسے آپ اپنے گلگ (Piggy Bank) میں ڈالیں گے اور کتنے اپنے اخراجات کے لیے استعمال کریں گے ۔ یہ منصوبہ بنانے کے بعد ، اس بارے میں غور کیجیے کہ پیسوں کی بچت کرنا کس طرح مستقبل میں آپ کے لیے مدد گار ہو سکتا ہے۔
ذیل میں دی گئی جدول کو اپنا بجٹ تیار کرنے کے لیے استعمال کیجیے :
| زمرہ | منصوبہ بند رقم | آپ نے اس رقم کا انتخاب کیوں کیا ؟ |
|---|---|---|
| بچت | ||
| اخراجات |
2. اس بات کا تصور کیجیے کہ آپ کا گروپ آپ کے پاس پڑوس کو بہتر بنانے کا ذمہ دار ہے۔ بات چیت کیجیے کہ کون سی نئی خدمات یا سہولیات کا آپ اضافہ کریں گے یا بہتر بنائیں گے۔ یہ بتائیے کہ کس طرح یہ تبدیلیاں معاشرے میں ہر ایک کی مدد کریں گی۔
3. ایک جماعت کے طور پر، اپنے اطراف کے بزرگوں سے اپنے پاس پڑوس میں ان افراد کی فہرست بنانے میں مدد لیجیے جنھوں نے کوڈ 19 کے دوران معاشرے کی مدد کی تھی۔ ان میں ڈاکٹر، نرسیں، کوڑا کرکٹ اٹھانے والے ، دکان دار ، اساتذہ اور دیگر شامل ہو سکتے ہیں۔ بات چیت کیجیے کہ انھوں نے معاشرے کو مزید محفوظ بنایا اور یہ کہ ان کا شکریہ ادا کرنا کیوں اہم ہے۔
4. نیچے دیے گئے خانوں میں کیا آپ ان خدمات میں سے ہر ایک میں شامل افراد اور استعمال کی جانے والی گاڑیوں کی فہرست تیار کر سکتے ہیں ؟ ان میں سے ایک کی مثال دی گئی ہے۔