اکائی 2
ہمارے گردو پیش کی زندگی
اکائی کے بارے میں
فطرت پیڑ پودوں، جانوروں، پرندوں اور کیڑے مکوڑوں کی مختلف اقسام کا گھر ہے جن میں سے ہر ایک ہماری دنیا میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مشاہدات اور تجرباتی سرگرمیوں کے ذریعے طالب علم مختلف پیڑ پودوں اور جانوروں کی منفر د خصوصیات کی جستجو کریں گے ، ان کے ایک دوسرے پر انحصار کو سمجھیں گے اور ماحول کے لیے بہتر تفہیم کو فروغ دیں گے۔ طالب علم مشاہدے اور تجربے کے ذریعے وسود ھیوکٹمبکم یعنی دنیا ایک خاندان ہے، کے جذبے کو محسوس کریں گے۔
یہ اکائی فطرت اور ثقافت کے درمیان اس بات کو ظاہر کرتے ہوئے رابطے کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح روایتی طور طریقے فطرت کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ منسلک ہیں ۔ پیٹر پودوں اور جانوروں کے بارے میں مطالعہ کرنے سے لے کر قبائلی آرٹ اور طبی خصوصیات والے پیڑ پودوں کو دریافت کرنے تک ، طالب علم با معنی تجربات میں مصروف رہیں گے جو تحفظ اور پائیدار زندگی کو فروغ دیتے ہیں۔ میلوں اور کھیل کو دسمیت مل جل کر انجام دی جانے والی سر گر میاں طالب علموں کو فطرت میں یکجہتی اور اسے تحفظ فراہم کرنے میں ان کے کردار کو تسلیم کرنے میں مدد کریں گی۔
ٹیچر کے لیے ہدایت
پیر اکائی باب 3 فطرت کی کھوج اور باب 4 فطرت کے ساتھ پرورش پر محتمل ہے۔ ان ابواب میں جن دیے گئے ہیں: مضامین کا احاطہ کیا گیا ہے وہ ذیل میں
باب 3
- فطرت کی کھوج طالب علموں کو مختلف قسم کے پیڑ پودوں اور جانوروں کی جستجو کرنے اور ان کی منفرد خصوصیات کا مطالعہ کرنے کی رہنمائی کرتا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ تمام جانور اور پیڑ پودے کس طرح ایک دوسرے کے ساتھ گہرے طور پر وابستہ ہیں۔ طالب علم چڑیوں ، پتیوں اور جانوروں کا مشاہدہ کریں گے اور فطرت اور معاشرے میں ایک دوسرے پر انحصار کو سمجھنے کے لیے (Web of Life) کھیل کھیلیں گے ۔ مختلف طرح کی سر گرمیاں اور سلامتی کے اسباق انھیں فطری دنیا کی ستائش کرنے اور اس کی دیکھ بھال کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
باب 4
- فطرت کے ساتھ پرورش، بتاتا ہے کہ اُس غذا سے جو ہم کھاتے ہیں اور ان روایات تک جن پر ہم عمل کرتے ہیں ، وہ کس طرح فطرت اور ثقافت سے ہماری روز مرہ کی زندگی میں ایک دوسرے سے گہرے طور پر وابستہ ہیں۔ طالب علم درختوں، پھولوں ، قبائلی آرٹ اور طبی اہمیت کے پیڑ پودوں کی کچھ منفرد خصوصیات دریافت کریں گے جس کے ساتھ ساتھ وہ پائیدار زندگی گزارنے کے طور طریقے اور وسائل کے بارے میں بھی سیکھیں گے ۔ وہ ان دل چسپ سرگرمیوں اور حفاظت سے متعلق اسباق کے ذریعہ مختلف پیڑ پودوں کی طبی اہمیت کے بارے میں بھی سیکھیں گے جو انھیں اپنے ماحول کی دیکھ بھال کرنے اور حفاظت کرنے میں ان کی مدد کریں گے تم
ٹیچر مدد کریں
- ٹیچر اور طالب علم پتیوں، بیجوں، پھولوں وغیرہ جیسے فطرت سے مختلف نمونے جمع کریں گے جنھیں وہ مختلف سرگرمیوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔
- کھلے میں سیر کرنے ، کردار ادا کرنے اور ایک دوسرے پر انحصار والے (Web of Life) کھیلوں کا انتظام کیجیے۔ ساتھ ہی چڑیوں اور پیر پودوں کی تفصیلات ، چڑیوں کا رہن سہن، نقل و حرکت نیز پیڑ پودوں کی تفصیلات ریکارڈ کرنے کی غرض سے طالب علموں کے لیے مشاہدہ شیٹ تیار کیجیے۔
- پتیوں سے چھپائی ، قدرتی رنگائی اور روایتی مکانوں کے ماڈلوں کے لیے مواد فراہم کیجیے اور غذائی انتخابی سرگرمیوں اور قدرت سے ترغیب لے کر شاہکار تیار کرنے میں طالب علموں کی رہنمائی کیجیے۔
- فطری پارکوں، فارمس اور پیڑ پودوں کی نرسریوں کا دورہ کرنے کا انتظام کیجیے یا فطرت کے تحفظ اور روایتی طور طریقوں کے بارے میں طالب علموں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے سماج کے ماہرین یا کسانوں کو مدعو کیجیے۔
3 فطرت کی کھوج
کیا آپ نے کبھی برگد کا درخت دیکھا ہے جس کی لٹکتی ہوئی جڑیں زمین کو چھورہی ہوں؟
ایک رنگین پر ندہ پانی میں غوطہ لگا تا ہو ؟
ایک مکڑی اپنا جالا بنتی ہوئی ؟
تتلیاں پھولوں پر منڈلاتی ہوئیں ؟
فطرت حیرت انگیز جانوروں اور پیڑ پودوں سے بھری ہے۔ آئیے ! ہم اس کے بارے میں اور مزید جاننے کی کوشش کریں۔
مہم جوئی کا آغاز
طلبا اپنے ٹیچر کے ساتھ مدھیہ پردیش کے بیچ مڑھی میں فطرت کی کھوج کے لیے تیار ہیں۔
ٹیچر کے لیے ہدایت
طلبا سے کہیے کہ وہ بھارت کے نقشے پر مدھیہ پردیش تلاش کریں۔
جیسے ہی وہ جنگل کے داخلے پر پہنچے، طلبا میں لمبے لمبے درخت اور چہچہاتے ہوئے پرندوں کو دیکھ کر جوش بھر گیا۔
آبها: بیچ مڑھی میں آپ کا خیر مقدم ہے !
ٹیچر : یہ آبھا دیدی ہیں۔ یہ فطرت کی ماہر ہیں ماہر ہیں اور انھوں ۔ وں نے پیڑ پودوں اور جانوروں کا مطالعہ کیا ہے۔ یہ جنگل کی کھوج کرنے میں ہماری رہنمائی کریں گی۔
طلبا : آبھا دیدی، کیا راستے میں ہمیں بندر ، ہرن، سانپ، باز اور شیر دیکھنے کو ملیں گے ؟
آبھا : ہمیں اس کا پتہ لگانا ہے۔ لیکن ہمیں یہ بھی یقینی بنانا چاہیے کہ ہم جنگل میں کسی پیڑ پودے یا جانور کو کوئی نقصان نہ پہنچائیں۔
تحریر کیجیے
- کیا آپ ایسے اصولوں کے بارے میں سوچ سکتے ہیں کہ جب آپ کسی جنگل یا چڑیا گھر میں ہوں ، تو ان پر عمل کرنا چاہیے۔
مثال کے طور پر،
- ہمیں چڑیوں کو دانہ نہیں ڈالنا چاہیے۔
- ....................
- ....................
- ....................
اب نیچے دیے گئے حفاظت کے اصولوں پر نظر ڈالیے اور دیکھیے کہ ان میں کیا کیا آپ کی فہرست سے میل کھاتا ہے۔ کیا دیے گئے اصولوں میں سے کوئی چھوٹ گیا ہے ؟
حفاظت کے اصول
کیا کریں اور کیا نہ کریں
- برائے مہربانی نئی جگہ پر احتیاط رکھیں۔
- برائے مہربانی جانوروں کو نہ چھیڑیں۔
- برائے مہربانی جانوروں کو کھانا نہ ڈالیں۔
- برائے مہربانی درختوں اور پھولوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔
- برائے مہربانی کوئی پالتو جانور ، بندوق یا اور کسی قسم کا ہتھیار نہ لائیں۔
- برائے مہربانی پلاسٹک کی تھیلیاں یا بیگ نہ لائیں۔
- برائے مہربانی عوامی سہولیات کو نقصان نہ پہنچائیں۔
- برائے مہربانی جنگل میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں۔
بات چیت کیجیے
ان اصولوں پر عمل کرنا کیوں ضروری ہے ؟
طلبا اچھلتے کودتے ، جیپ گاڑیوں میں سوار ہو گئے ۔ جیسے ہی وہ جنگل میں داخل ہوئے انھوں نے طرح طرح کے پیڑ پودوں اور جانوروں کو دیکھا۔
سرگرمی 1
جنگل میں جانور
- تصویر کو غور سے دیکھیے اور جانوروں کو پہچانیے۔ آپ اپنے ٹیچر سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔
- انھیں دو زمروں میں بانٹے ۔
- زمین پر رہنے والے جانور :
- آسمان میں اڑنے والے پرندے:
تحریر کیجیے
پرندوں سمیت ان جانوروں کے نام لکھیے ، جنھیں آپ نے دیکھا ہے۔ ان میں ہر ایک کی کوئی ایک خاصیت بھی لکھیے۔
| جانور کا نام | خاصیت |
|---|---|
| ہاتھی | کھانا کھانے اور پانی پینے کے لیے لمبی سونڈ |
| گوریا | بیج کو توڑنے کے لیے چھوٹی اور مضبوط چونچ |
بھارت کی جسیم ( وشال ) گلہری ، لال رنگ کی بڑی گلہری ہوتی ہے جو بیچ مڑھی اور کچھ دیگر مقامات پر پائی جاتی ہے۔
تحریر کیجیے
اس کی خصوصیات کا موازنہ اپنے علاقے میں پائی جانے والی گلہریوں کی خصوصیات سے کیجیے۔
کیا آپ جانتے ہیں ؟
چشمے والا لنگور تریپورہ کا ریاستی جانور ہے۔ اس کی آنکھوں کے گرد جو سفید دھبے ہوتے ہیں ان کی وجہ سے ایسا لگتا ہے جیسے اس نے چشمہ لگارکھا ہو۔
جیپوں کا اگلا اسٹاپ ایک تالاب کے نزدیک تھا، جہاں طلبا اس بات پر خوش تھے کہ یہاں وہ مزید جانور دیکھ سکیں گے۔
جنگلی بھینسے دیکھیے! یہ بالکل پالتو بھینسوں کی طرح لگتے ہیں، لیکن یہ ان سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں اور ان کے سینگ چھوٹے ہوتے ہیں۔
آریہ : دیکھو تو یہاں پانی پینے اور کون کون سے جانور آتے ہیں۔ زمین پر ان کے پیروں کے نشان دیکھو۔ یہ نشان کس جانور کے پیروں کے ہو سکتے ہیں ؟
سار تھک : ہوں ...... یہ ہرن کے یا چیتے کے پیر کے نشان ہو سکتے ہیں؟ یا شاید خرگوش کے پیروں کے نشان ہوں ؟ ادھر دیکھو ایک خرگوش گھاس کھا رہا ہے؟
ٹیچر کے لیے ہدایت
طلبا کے ساتھ ایسے جانوروں کے درمیان فرق کے بارے میں بات چیت کیجیے جو ایک جیسے نظر آتے ہیں، مثال کے طور پر کبوتر اور فاختہ، مگر مچھ اور گھڑیال اور اسی طرح کے دوسرے جانور۔
سرگرمی 2
1. پیروں کے نشانات کو دیکھیے اور اندازہ لگا کر بتائیے کہ آپ کے خیال میں یہ کس جانور کے پیروں کے نشان ہیں جو یہاں تالاب پر پانی پینے آیا تھا۔
2. مشاہدہ کیجیے اور نیچے دی گئی خالی جگہ پر کسی جانور کے پیروں کے نشان بنائیے۔
سار تھک ایک پرندے کے بارے میں جانا چاہتا تھا۔ اس کی دم بڑی اور چونچ لمبی خم دار ا تھی ، وہ قریب کے ایک درخت پر بیٹھا تھا۔
آبھا : یہ دھنیں (Hormbill) ہے۔ اس کے سر پر ابھر اہوا سر پوش ہوتا ہے، جو اس کے ماتھے پر سینگ کی طرح نکلا ہوا ہے، اسی لیے اس کو ہارن بل کہا جاتا ہے۔ مور جیسے کچھ پرندے رنگ برنگے ہوتے ہیں، جب کہ اتو جیسے کچھ پرندوں کی نظر بہت تیز ہوتی ہے جس سے انھیں رات میں دیکھنے میں مدد ملتی ہے۔
تحریر کیجیے
نیچے دکھائے گئے پرندوں کے نام لکھیے۔
سرگرمی 3
ایک پلیٹ میں کھانے کی مختلف چیزیں جیسے اناج، بیریاں، پھل، میوے وغیرہ لیجیے۔ کھانے کی ان چیزوں کو ایک چھیچ، خلال اور ایک جوڑی تیلیوں (Sticks) سے کھانے کی اشیا کو اٹھانے کی کوشش کیجیے۔ نیچے کے جدول میں کھانے کی اشیا اٹھا کر کھانے میں استعمال ہونے والے مناسب ٹول کا نام لکھیے۔
| کھانے کی اشیا | مناسب ٹول |
|---|---|
| اناج | |
| بیریاں | |
| میوے | |
| پھلوں کے ٹکڑے |
یہ بات دلچسپ ہے کہ پرندوں کی چونچ اور پنجے ہوتے ہیں، جو کھانے اور دوسرے کاموں میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ باز پرندے کی چونچ تیز اور خم دار ہوتی ہے اور شکار کو پکڑنے کے لیے اس کے پنجے بھی تیز ہوتے ہیں۔ جب کہ شکر خورے (Sunbird) کی چونچ پتلی اور لمبی ہوتی ہے جس سے وہ پھولوں سے رس پیتا ہے۔ ہم پرندے کی چونچ اور پنجے دیکھ کر اس کے کھانے کی عادتوں کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
ٹیچر کے لیے ہدایت
آپ مختلف قسم کے پرندوں کی چونچ کی ساخت کا موازنہ کرنے کے لیے مقامی طور پر دستیاب کھانے کی چیزوں اور آلات کا استعمال کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر گوریا کی چونچ چمٹے یا پلاس جیسی ہوتی ہے۔
مختلف پرندوں کی چونچ اور پنجوں کی ساخت الگ الگ ہوتی ہے اور ان کے کھانے کی عادتیں بھی مختلف ہوتی ہیں۔
سرگرمی 4
1. پرندوں سے متعلق ڈائری
- کسی درخت کے نزدیک جائیے۔
- اپنی آنکھیں بند کیجیے اور مختلف پرندوں کی آوازیں سنیے۔
- اب اپنی آنکھیں کھو لیے اور ایک بار میں ایک ہی پرندے پر توجہ دیجیے۔
- مشاہدہ کیجیے کہ وہ کس طرح حرکت کرتا ہے، کیا کھاتا ہے اور کہاں بیٹھتا ہے۔
- اپنے مشاہدات پرندوں کی ڈائری میں لکھیے۔
ہر ایک پرندے کے لیے درج ذیل باتیں لکھیے :
نام _______ تاریخ______
میری پرندوں کی ڈائری
رنگ روپ
- سر کارنگ: ________
- پیٹھ کارنگ: _______
- پروں کا رنگ: ______
- چونچ کی ساخت: _____
- گردن کارنگ: ______
- ٹانگوں کا رنگ : ______
دلچسپ حقائق
2. آبی ذخائر اور ان کے آس پاس رہنے والے جانوروں کی فہرست تیار کیجیے۔ نیچے دیے گئے جدول کو پر کیجیے۔
| جانور کا نام | حرکات و سکنات |
|---|---|
| مچھلی | تیرتی ہے |
| کیکڑا | چلتا ہے |
| مینڈک | پھر کتا ہے |
| کچھوا | |
| مگر مچھ | |
| سانپ | |
پانی میں رہنے والے جانوروں میں کچھ منفرد خصوصیات ہوتی ہیں جو پانی میں زندہ رہنے میں ان کی مدد کرتی ہیں۔ مچھلیوں کے پنکھ ہوتے ہیں ، جن سے وہ تیرتی ہیں۔ گھڑیال ایک قسم کے مگر مچھ ہوتے ہیں، ان کی لمبی، پتلی اور نکیلی تھو تھنی ہوتی ہے، جس سے وہ مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں۔ کچھوؤں کا خول بہت مضبوط ہوتا ہے جو انھیں محفوظ رکھتا ہے اور ان کے جھلی دار پنجے آسانی کے ساتھ تیرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ مینڈک زمین پر بھی رہ سکتے ہیں اور پانی میں بھی رہ سکتے ہیں۔
چھوٹے چھوٹے جانور
اچانک گھاس میں سے ایک ٹڈا پھر ک کر سامنے آیا۔ سبھی اسے دیکھ کر خوش ہوئے۔
آریہ : یہ ایک کیڑا ہے۔ اس کی تین جوڑی ٹانگیں ہوتی ہیں اور ایک جوڑی اینٹنا ہوتے ہیں جن سے یہ اپنے آس پاس کی چیزوں کو محسوس کرتا ہے۔ کچھ کیڑوں مکوڑوں کے دو جوڑی پنکھ بھی ہوتے ہیں۔ جیسے مکھیاں اور ٹڈے۔
آبها : نڈے کی طرح ہی جنگل میں بہت سے سے کیڑے مکوڑے ملتے ہیں جیسے چیونٹیاں، بھونرے، شہد کی مکھیاں، مکھیوں کی مختلف قسمیں، دعامانگنے والا شکاری کیڑا منطیس ، تتلیاں وغیرہ۔
تحریر کیجیے
- آپ اپنے گھر میں اور اس کے آس پاس کون کون سے کیڑے دیکھتے ہیں ؟
- 2 نیچے دکھائے گئے کیڑے مکوڑوں کے نام لکھیے۔
جنگل میں طرح طرح کے جانور پائے جاتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک جانور کی اپنی الگ الگ خصوصیات ہوتی ہیں۔
سرگرمی 5
1. قدرتی مقامات کے اس دورے کے دوران طلبا نے مختلف پیڑ پودوں کے پتے جمع کیے۔ نیچے دیے گئے پتوں کی تصویروں کی بنیاد پر متعلقہ پیڑ پودوں کی شناخت کرنے میں ان کی مدد کیجیے۔
2. اپنے آس پڑوس میں موجود مختلف پیڑ پودوں کے پتوں کا مشاہدہ کیجیے اور درج ذیل جدول کو پر کیجیے۔
| پتے کی تصویر بنائیے اور اس کا نام لکھیے | رنگ | شکل | بناوٹ | آپ نے اور کیا خاص بات دیکھتی |
|---|---|---|---|---|
لیموں![]() |
ہرا | انڈے کی شکل | چکنی | تیز خوشبو |
مختلف قسم کے رنگ ، بناوٹ اور شکل کے علاوہ کیا آپ نے یہ بھی دیکھا کہ پتوں پر الگ الگ طرح کی ابھری ہوئی لائنیں بھی ہوتی ہیں ؟ ان لائنوں کو رگیں (Veins) کہا جاتا ہے۔ نیچے دی گئی تصویروں میں دو الگ الگ طرح کی رگوں کو دکھایا گیا ہے۔
سرگرمی 6
پتے کا آٹو گراف
نوٹ بک پر ایک پتہ رکھیے ، جس میں رگوں والا رخ او پر رکھیے۔ اس پر ایک سادہ کاغذ رکھیے۔ اس پر ایک مومی رنگ گھسے اور دیکھیے کہ جادو کی طرح پتے کی شکل کاغذ پر ابھر آتی ہے ! یہی عمل مختلف پتوں کے ساتھ دوہرائیے اور دیکھیے کہ ہر ایک پتے کا ایک منفرد نمونہ ہوتا ہے۔ اس پودے یا پیڑ کا نام لکھیے ، جس کا وہ پتہ ہے۔
آئیے ایک کھیل 'زندگی کا تانا بانا (Web of Life) کھیلیں
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ تمام جاندار ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں؟ آئیے ہم ایک کھیل کھیلتے ہوئے اس کا پتہ لگاتے ہیں۔ آپ کو بس یہ ہیں۔ آپ کو بس یہ تصور کرنا ہے کہ آپ قدرت کا ایک حصہ ہیں۔ کوئی درخت، پرندہ یا یہاں تک کہ سورج بھی ہو سکتے ہیں۔
ٹیچر کے لیے ہدایت
کھیل میں طلبا جو کردار ادا کریں اس کو سمجھنے اور اس پر بات کرنے میں ان کی مدد کیجیے اور فطرت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق اور ایک دوسرے پر انحصار کا پتہ لگانے میں بھی ان کی مدد کیجیے۔
کس طرح کھیلیں ؟
- ہر ایک کھلاڑی ایک کارڈ اٹھائے جس پر پودے، جانور یا قدرتی عنصر کا نام لکھا ہو۔
- ایک کھلاڑی دھاگے کا گولہ پکڑے اور اسی طرح کا کارڈ رکھنے والے دیگر کھلاڑی کے ساتھ تعلق کے بارے میں سوچے۔
- مثال کے طور پر درخت پرندوں کو کھانا فراہم کرتے ہیں اور دریا مچھلیوں کی مدد کرتا ہے۔ اسی طرح دھاگہ دوسرے کھلاڑیوں کی طرف جاتا ہے جب کہ پہلا کھلاڑی اپنے دھاگے کو پکڑے رکھتا ہے۔
- مزید رابطوں یا تعلقات کا پتہ لگنے کے ساتھ ساتھ جا جال یا تانا بانا بڑھتا چلا جاتا ہے۔
- اب یہ دیکھیے کہ اس جال کا ایک حصہ غائب ہو جانے پر کیا ہوتا ہے؟ ایک کھلاڑی کو ہٹانے کی کوشش کیجیے۔ مثال کے طور پر یہ دیکھیے کہ ہرن کے غائب ہو جانے پر چیتے کا کیا ہوتا ہے یا پیڑ پودوں کے غائب ہو جانے پر جانوروں کا کیا ہوتا ہے۔
- مشاہدہ کیجیے کہ تانا بانا کس طرح کمزور ہو جاتا ہے یا ٹوٹ جاتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فطرت کی تمام چیزیں کس طرح ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کیجیے
- آپ کون سا جانور بنا پسند کریں گے ؟ اس سے آپ کو کون سی خصوصی صلاحیتیں حاصل ہوں گی؟
- آپ کے خیال میں مختلف پودے اور جانور ایک دوسرے پر کیوں منحصر ہیں ؟
- فطرت کے سائنسداں کا رول کیا ہوتا ہے ؟
- معمرہ کو حل کیجیے۔
جنگل کے خزانوں کا پتہ لگائیے
5. چیلنج قبول کیجیے
اپنے خاندان کے افراد یا دوستوں کے ساتھ قریب کے کسی پارک میں قدرتی مناظر کے درمیان چہل قدمی کا ایک منصوبہ بنائیے۔ ایک گائیڈ کے طور پر اپنے آپ کو تیار کرنے کے لیے کچھ جانوروں اور پودوں کی شناخت کیجیے اور ان کی خصوصیات اور ان کے بارے میں دلچسپ باتوں کا مطالعہ کیجیے جو چہل قدمی کے دوران آپ بتا سکیں۔
6. سرگرمی انجام دیجیے
کردار ادا کرنا (Role-play): اپنی جماعت میں جنگل کا ایک منظر تیار کیجیے، جس میں طلبا پودوں اور جانوروں کے ساتھ ساتھ جنگل میں آنے والوں کا بھی رول ادا کریں۔ ڈرامہ کے دوران توجہ جانوروں اور پودوں کو بچانے میں ہمارے رول پر مرکوز ہونی چاہیے۔
7. آئیے ، کاغذ کا ایک کچھوا تیار کریں ! پر انا اخبار یا استعمال شدہ کاغذ کا استعمال کرتے ہوئے یہ کوشش کیجیے۔
8. معلوم کیجیے
اپنے ریاستی جانور، پرندے اور پودے کا نام لکھیے۔
