4
فطرت کی آغوش میں
جنگل کے راستے سفر
رینا اور امت اپنے خاندان کے ساتھ ایک سفر کے بارے میں سن کر بہت خوش تھے۔ وہ لوگ جنگل کے قریب واقع اپنے گاؤں جارہے تھے۔ یہ فصل کی کٹائی کے ایک تہوار کا موقع تھا۔ اس کے علاوہ بھی یہ ایک خاص موقع تھا۔ اس دن ، ان کا گاؤں پوری طرح شمسی توانائی سے چلنے والا ایک گاؤں بننے والا تھا! اس جشن کے موقع پر پورے گاؤں کو شمسی توانائی سے جگمگاتا دیکھنے کے لیے وہ لوگ بہت بے چین تھے۔

گاؤں میں استقبال !
جیسے ہی وہ لوگ گاؤں میں داخل ہوئے، بچوں نے دیکھا که درخت نارنجی - سرخ پھولوں سے لدے ہوئے ہیں۔
رینا نے پوچھا، ” ان پھولوں کو کیا کہتے ہیں ؟“ اس ؟ “ اس کے والد نے مسکراتے ہوئے کہا، ” یہ پلاش کا پیڑ ہے۔ جب اس پیڑ پر پھول آتے ہیں تو پورا جنگل دور سے سرخی مائل نارنجی رنگ میں رنگا نظر آتا ہے۔ اسی لیے پلاش کو جنگل کا شعلہ “ کہا جاتا ہے۔“
سرگرمی 1
- اپنے علاقے کے پانچ رنگین پھولوں کے نام لکھیے۔ مثال کے طور پر پلاش کو گجرات میں کیسوڈا کہا جاتا ہے۔
| پھول کا نام | مقامی نام | اپنی پسند کے پھول کی تصویر بنائیے اور اس میں رنگ بھر لیے |
|---|---|---|
ٹیچر کے لیے ہدایت
ٹیچر طلبا کے ساتھ اس بارے میں بات کریں کہ پنکھے اور بلب جیسی چیزوں کے لیے بجلی پیدا کرنے کی غرض سے سولر پینلوں کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔
جشن منانے کے لیے گاؤں کو قرینے سے سجایا گیا تھا۔
امت: اوہو! یہ مکانات شہر کے مکانوں سے کتنے الگ نظر آتے ہیں۔ دیواروں کی سجاوٹ کتنی خوب صورت ہے !
ماں: امت، یہ مکانات مٹی، بھوسے، گائے کے گوبر اور دیگر قدرتی سامان سے تیار کیے جاتے ہیں۔ دیکھو، یہ پینٹنگ تمہاری دادی نے تیار کی ہے۔ انھوں نے اس میں دھان کے آٹے اور پانی سے تیار کیا گیا رنگ استعمال کیا ہے۔
ٹیچر کے لیے ہدایت
ٹیچر قدرتی سامان سے تیار کیے گئے مکانات کے فائدے کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔
سرگرمی 2
قدرتی سامان جیسے مٹی، لکڑی کے ڈنڈے، بھوسا، گھاس، پتیاں وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے مکان کا ایک ماڈل تیار کیجیے۔ اس کو اپنی پسند کی آرٹ سے سجائیے۔
رینا اور امت نے گھر کے اندر کھیلنا شروع کیا۔ انھوں نے دیکھا کہ ان کی دادی ایک کپڑے پر پینٹنگ کر رہی ہیں۔ امت نے رنگ کے بارے میں پوچھا۔ دادی نے بچوں کو بتایا کہ یہ رنگ پھولوں اور پتوں کے قدرتی رس اور پیسے ہوئے رنگین پتھروں سے تیار کیا گیا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گونڈ آرٹ قدرتی رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے دیوار پر بنائی گئی ایک قسم کی پینٹنگ ہوتی ہے۔ فن کار قدرتی اشیا جیسے درختوں، جانوروں، پرندوں اور انسانوں کی تصویریں بناتے ہیں۔
سرگرمی 3
آئیے ایک قدرتی رنگ تیار کریں۔
مرحله 1. رنگنے کی خصوصیات والے کچھ پھولوں، پتوں، چھالوں اور جڑوں جیسے چقندر، گڑھل اور گیندے کے پھول جمع کیجیے۔
مرحله 2 جمع کیے گئے کسی پودے کے حصوں کو ایک دو لیٹر پانی میں 30 منٹ سے لے کر ایک گھنٹے تک ابالیے۔ دھیان رہے کہ بر تن پلیٹ سے ڈھکا ر ہے۔ (اس سلسلے میں براہ کرم اپنے ٹیچر یا گھر کے کسی بڑے فرد کی مدد لیجیے۔)
مرحله 3 اب پانی میں ڈال کر ابالی گئی پتیوں کو چھان لیجیے۔ اس طرح قدرتی رنگ حاصل ہو جائے گا۔
اب اپنے تیار کردہ رنگ سے کپڑے کے ایک ٹکڑے جیسے ہلکے رنگ کے رومال یا دستی تولیے کو رنگنے کی کوشش کیجیے۔ دھیان رہے کہ آپ کو کپڑا رات بھر بھگو کر رکھنا ہے اور اگلی صبح اسے نچوڑ کر سکھانا ہے۔
بچے کاشت کاری اور شہد نکالنے کے لیے استعمال ہونے والے اوزار کو دیکھنا چاہتے تھے۔ گھر میں اناج جمع کرنے کے لیے مٹی کے برتن اور بانس کی ٹوکریاں رکھی تھیں۔ مٹی تھے کے برتن اندر کی طرف ایک لائن میں رکھے تھے ، جن پر نیم کی پتیاں بھی نظر آئیں۔ بانس کی ٹوکریوں کے باہری حصے کو گائے کے گوبر سے پوتا گیا تھا۔ اس طریقے سے ذخیرہ کیا گیا اناج کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رہتا ہے۔
ٹیچر کے لیے ہدایت
ٹیچر طلبا کے ساتھ بات چیت کرنے اور اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کے لیے کسی مقامی دست کار یا فن کار کو بھی اسکول میں بلا سکتے ہیں تا کہ طلبا مقامی طرز کے آرٹ کو سراہ سکیں۔
کیا آپ جانتے ہیں ؟
جینوکر باس کرناٹک کا ایک قبیلہ ہے۔ اسے یہ نام جینو لفظ کی وجہ سے دیا گیا ہے، جس کا مطلب شہد ہوتا ہے۔ جب یہ لوگ شہد کی مکھیوں کے چھتوں سے شہد نکالنے کے لیے جمع ہوتے ہیں تو شہد کی مکھیوں سے معافی مانگنے کے لیے گیت گاتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے دل میں قدرت کے لیے کتنا احترام ہے۔
سرگرمی 4
اپنے علاقے میں اناج اور سبزیوں کو محفوظ کرنے کے کچھ روایتی طریقوں کا پتہ لگائیے اور درج ذیل جدول کو پر کیجیے۔ ایک مثال نیچے دی گئی ہے۔
| نام | عام طور پر کس ریاست میں استعمال کیا جاتا ہے | محفوظ کرنے کی جگہ کی تفصیلات |
|---|---|---|
| تمری | اتراکھنڈ | اس کو گول یا لمبی سوکھی لوکیوں سے تیار کیا جاتا ہے |
رینا اور امت جشن کے لیے تیار ہو گئے۔ ان کے دادا نے باکس سے ایک بوتل نکالی، جس میں تیل جیسا کچھ بھر اہوا تھا۔
داداجی: یہ مرکب نیم کے تیل سے تیار کیا گیا ہے۔ اگر تم اس کو اپنے ہاتھوں اور پاؤں پر مل لو تو مچھر نہیں کاٹیں گے۔
رینا: داداجی، کیا یہ فرسٹ ایڈ باکس ہے ؟ میں نے بھی ایک فرسٹ ایڈ باکس تیار کیا ہے۔ ہم اس میں کچھ دوائیں اور مچھر بھگانے والی کریم رکھتے ہیں، جسے ہم نے بازار سے خریدی ہے۔
سرگرمی 5
اپنے خاندان کے بزرگوں سے بات کیجیے اور نیچے دیے گئے جدول میں پودے کا نام ، اس کے حصوں اور استعمال کے بارے میں لکھیے۔
| پودے کا نام | پودے کا حصہ | استعمال |
|---|---|---|
| تلسی | پتیاں | |
| اجوائن | ||
بات چیت کیجیے
- فرسٹ ایڈ باکس میں کس طرح کی چیزیں رکھی جانی چاہیں ؟
- آپ کی رائے میں کسی کے چوٹ لگ جانے پر فرسٹ ایڈ فراہم کرنا کیوں اہم ہے؟
جگمگاتی روشنی، خوش حال زندگی
شام کو پورا گاؤں رنگ برنگی روشنی سے جگمگا اٹھا۔ ایک بڑے میدان میں سبھی لوگ جمع ہو گئے۔ لوگ روایتی کپڑے اور زیور پہنے ہوئے تھے۔ جشن شروع ہونے سے پہلے بھگوان اور پر کرتی ماں (Mother Nature) سے پرارتھنا کی گئی۔ اس کے بعد ماحول ڈھول اور نگاڑے کی آواز سے گونج اٹھا۔ جشن کے موقع پر گو نجتی ہوئی تھاپ پر سبھی اپنے قدموں سے تال دینے لگے۔ امت اور رینا بھی ان میں شامل ہو گئے اور روایتی رقص کا مزہ لینے لگے۔
سرگرمی 6
اپنے علاقے کے روایتی رقص اور گیتوں کا پتہ لگائیے۔ اپنے اسکول کی سالانہ تقریب کے موقع پر اپنے کلاس کے ساتھیوں اور اساتذہ کی مدد سے روایتی رقص کا اہتمام کیجیے۔
بات چیت کیجیے
تصور کیجیے کہ اگر آپ کے علاقے میں دو دن تک بجلی نہ آئے تو اس سے آپ کی زندگی پر کیا فرق پڑے گا ؟
رینا اور امت اس بات پر حیران تھے کہ ان کے گاؤں والوں کا فطرت کے ساتھ کتنا خوب صورت تعلق ہے۔ دونوں سوچنے لگے کہ وہ فطرت کے لیے کیا کر سکتے ہیں اور ہر بات کے لیے فطرت کا شکریہ کس طرح ادا کر سکتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں ؟
مقدس کنج مقامی سماجوں کے ذریعے محفوظ کیسے گئے چھوٹے چھوٹے جنگلی خطے ہوتے ہیں۔ ان میں موجود درختوں اور جنگلی جانوروں کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ یہ بہت اہم مقامات ہوتے ہیں ، جہاں لوگ جمع ہوتے ہیں، پر ارتھنا کرتے ہیں اور فطرت کی خوب صورتی کا جشن مناتے ہیں۔
سرگرمی 7
اپنے گھر کے بزرگوں سے بات کیجیے اور اپنے علاقے میں جانوروں اور پودوں کے سلسلے میں منائی جانے والی تقریبات کا پتہ لگائیے۔
چند مثالیں درج ذیل ہیں۔
| تقریب کا نام | متعلقہ پیڑ پودے / جانور | سرگرمی |
|---|---|---|
| وٹ پورنیما | برگد کا درخت | پوجا |
| ہری جروتی | پھل والے درخت | شجر کاری |
| قاضی رنگا ایلی فینٹ فیسٹیول | ہاتھی | بیداری پھیلانے کی مہم |
ہمارے ملک کے مختلف حصوں میں بہت سے پیڑ پودوں اور جانوروں کی پوجا ہوتی ہے۔ اس سے فطرت کا احترام کرنے اور اس کا تحفظ کرنے کی ہماری ثروت مند روایت کا پتہ چلتا ہے۔
اپنے آس پاس کے علاقے میں پیڑ پودوں اور جانوروں کی دیکھ بھال کے کچھ طریقے درج ذیل ہیں :
- کاغذ کے کچرے کو کم کیجیے۔
- پلاسٹک کو نا کہیے۔
- پیڑ پودوں کو بچانے کے بارے میں بیداری پھیلائیے۔
اپنی رائے کا اظہار کیجیے
1. ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں فطرت کی کن چیزوں کا استعمال کرتے ہیں ؟
| سرگرمیاں | فطرت سے حاصل کردہ اشیا | |||
| کھانے کے لیے | پھل | |||
| پہنے کے لیے | کاٹن | |||
| صحت کی دیکھ بھال کے لیے | نیم | |||
| دیگر کے لیے | ||||
2. جب ہم قدرتی وسائل کا بہت زیادہ استعمال کر لیتے ہیں تو کن چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟
مثال کے طور پر ، اگر ہم قدرت سے حاصل شدہ لکڑی کا بہت زیادہ استعمال کر لیتے ہیں تو جنگلات ختم ہونے لگتے ہیں۔
پانی:
مٹی:
سمندری مصنوعات:
دیگر :
3. ہم اپنے آس پاس کے ماحول کا تحفظ کس طرح کر سکتے ہیں ؟
اپنے ہر بل گارڈن کا ڈیزائن تیار کیجیے
یہاں آپ کے ہر بل گارڈن ( جڑی بوٹیوں کا باغیچہ ) کے لیے جگہ دی جارہی ہے۔ گارڈن کے مختلف حصوں میں اپنی پسندیدہ جڑی بوٹیوں کی تصویریں بنائیے اور ان کے نام لکھیے۔ کیا کچھ ایسی جڑی بوٹیاں بھی ہیں جو آپ کو کم پسند ہیں؟ ان کی تصویر بھی بنائیے!