6
خوش رہیں اور صحت مند رہیں
ہم سب مختلف اوقات میں مختلف وجوہات سے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ آپ کب خوشی محسوس کرتے ہیں؟ نیچے دیے گئے دائروں میں اپنے جوابات لکھیے۔
میں کب خوشی محسوس کرتا ہوں ؟
ہم بہت سے مواقع پر خوشی محسوس کرتے ہیں، جیسے جب ہم اپنی پسند کا کھانا کھارہے ہوں۔ ہمیں الگ الگ طرح کے اناج، دالوں اور سبزیوں وغیرہ سے بنی غذائی اشیا کھانے میں مزہ آتا ہے۔
سرگرمی 1
ذیل میں دی گئی غذائی اشیا کو تیار کرنے میں استعمال ہونے والے اجزا سے ملائیے۔
اناج کا سفر
یہ جانا دلچسپ ہے کہ غذائی اشیا ہم تک کس طرح پہنچتی ہیں۔ آئیے ہم گیہوں یا چاول کے سفر پر نظر ڈالتے ہیں جو ہماری خوراک میں شامل ہوتے ہیں۔ ذیل میں دی گئی تصاویر اس سفر کے بارے میں بتاتی ہیں۔
کھیت سے ہماری پلیٹ تک اناج کا سفر کافی لمبا ہوتا ہے۔ اس میں کئی لوگوں (کسانوں، دکان داروں وغیرہ) اور مویشیوں کی کوششیں شامل ہوتی ہیں جن کی وجہ سے یہ سفر پورا ہو کر اناج ہم تک پہنچتا ہے۔ اس عمل میں پانی، مٹی اور سورج کی روشنی بھی بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
سرگرمی 2
تصویروں کا مشاہدہ کیجیے اور درج ذیل سوالوں کا جواب دیجیے۔
1 . ان عناصر پر درست ✔ کا نشان لگائیے جو اناج کو اس کے سفر میں مدد پہنچاتے ہیں۔
| مٹی | پتھر | ہوا | لکڑی | پانی | شیر |
| ✔ | |||||
| کسان | کیچوا | پہاڑیاں | آگ | کیڑے مکوڑے | چمگادڑ |
تحریر کیجیے
- اس عمل میں کسانوں کا کیا کردار ہے ؟
- اوپر دیے گئے جدول میں ان عناصر کی فہرست تیار کیجیے جو اس میں شامل نہیں ہیں۔
بیج بونے کے وقت سے لے کر غذائی اشیا کا ہماری پلیٹ تک پہنچنے کا سفر حیرت انگیز ہوتا ہے۔ کیا آپ اس سفر میں شامل مختلف عناصر کے کردار کی فہرست تیار کر سکتے ہیں ؟
- مٹی:
- پانی :
ٹیچر کے لیے ہدایت
کلاس میں بچوں کے درمیان ایسی بات چیت کی حوصلہ افزائی کیجیے جس سے وہ خوراک پیدا کرنے کے عمل اور اس میں شامل سخت محنت کی قدردانی کر سکیں۔
کسان:
مویشی:
دکان دار :
خاندان کے افراد:
دیگر:
سرگرمی 3
آپ سب کا شکریہ !
آپ جو خوراک کھاتے ہیں، اس کے لیے آپ کسی کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے ؟ اپنے جوابات ذیل میں لکھیے۔
جب ہم سبھی مددگاروں کو محبت اور احسان مندی کے ساتھ یاد کرتے ہیں تو ہمیں اناج کے ہر دانے کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے اور ہم اس کا ذائقہ محسوس کرتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں ؟
بھارت میں ہمارے مختلف ثقافتی رسم و رواج اور تہوار ہوتے ہیں جن میں ہم اپنی خوراک کے لیے قدرت کے شکر گزار ہوتے ہیں۔ ان میں مکر سنکرانتی، اکشے ترتیہ ، راج اتسو، اونم ، لوہڑی اور دیگر تہوار شامل ہیں۔
احتیاط سے کھانا
ایک دن ، استاد نے اپنے طلبا سے ایک دائرے میں بیٹھنے کو کہا۔ انھوں نے بچوں سے کہا کہ وہ اپنی آنکھیں بند کر لیں۔ اس کے بعد انھوں نے ہر بچے کی ہتھیلی پر مونگ پھلی کا ایک ایک دانہ رکھ دیا۔ ہر بچے نے اپنی اپنی ہتھیلی پر رکھے دانے کو محسوس کیا۔ کچھ طلبا نے اسے فوراً پہچان لیا اور سمجھ لیا کہ یہ مونگ پھلی کا دانہ ہے۔
اپنی آنکھیں بند رکھتے ہوئے طلبا نے پوری توجہ کے ساتھ استاد کی ہدایات پر عمل کیا۔
- کھانے کی چیز کو آہستہ سے اپنے منہ میں رکھیے۔
- اپنی زبان اور منہ کی مدد سے اس چیز کی سطح کو محسوس کیجیے۔
- اپنے دانتوں سے اسے آہستہ آہستہ چبائیے۔
- ) اپنی زبان ، ناک اور دیگر حس کو استعمال کرتے ہوئے اس کی خوشبو اور ذائقہ کو محسوس کیجیے۔
- اس کو چہاتے ہوئے اس کے ذائقہ کو یاد کرنے کی کوشش کیجیے۔
- اس کو نگلنے سے پہلے اس کی بناوٹ کو یاد کیجیے۔
بات چیت کیجیے
- اس عمل میں آپ کی زبان نے کیا کردار ادا کیا ؟
- آپ کے دانتوں نے غذا کے لیے کیا کیا ؟ غذا کے لیے کیا ؟
- اس عمل کے دوران منہ کے اندر غذا کے ساتھ کیا ہوا؟
محتاط انداز میں کھانا کھانا اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ ہم کیا کھا رہے ہیں اور کھاتے ہوئے ہمیں کیسا محسوس ہوتا ہے۔ جب ہم آہستہ آہستہ کھاتے ہیں اور ہر نوالے پر توجہ دیتے ہیں تو ہم اپنی خوراک سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس سے ہمیں صحت مند غذا کا انتخاب کرنے اور کھانے کے لیے شکر گزار ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اس لیے، اگلی مرتبہ آپ جب بھی کھانا کھائیے، اگلی مرتبہ بھی تو جو آپ کھا رہے ہیں اس پر توجہ دیجیے ، اچھی طرح چبائیے اور ہر نوالے کا پوری طرح مزہ لینے کی کوشش کیجیے۔
ٹیچر کے لیے ہدایت
استاد مونگ پھلی کے دانے یا مقامی طور پر دستیاب دیگر خوردنی اشیا کا استعمال کرتے ہوئے کلاس روم میں محتاط انداز میں کھانے کی مشق کر اسکتے ہیں جس سے طلبا کو محتاط انداز میں کھانے اور خوراک کا پورا مزہ لینے کا تجربہ ہو گا۔
خوراک کی قدر کرنا
اناج کا ہر دانہ قیمتی ہوتا ہے۔ کیا آپ اپنی پلیٹ میں پیش کی گئی خوراک کا ہر دانہ کھا لیتے ہیں؟ جب ہم خوراک کو ضائع کرتے ہیں تو ہم اپنی پلیٹ تک خوراک پہنچانے میں مدد کرنے والے ہر شخص کی کوششوں کی ناقدری کرتے ہیں۔
سرگرمی 4
ایک ہفتے تک ، آپ اپنے صبح کے ناشتے، دو پہر کے کھانے اور رات کے کھانے میں کھائی گئی خوراک کی تفصیل تیار کیجیے۔
ہر کھانے کے بعد مندرجہ ذیل جدول میں اندراج کیجیے ۔ اگر آپ نے سب کچھ کھا لیا ہے تو 'ہاں لکھیے اور مسکراہٹ و ور مسکراہٹ والی ایموجی لگائیے ۔ اگر آپ نے پلیٹ میں کچھ چھوڑ دیا ہے تو نہیں لکھیے اور افسردگی والی ایموجی لگائیے ۔
| دن | صبح کا ناشتہ | دو پہر کا کھانا | رات کا کھانا | کیا آپ نے پورا کھانا کھا لیا ہے ؟ | کیا آپ نے کچھ کھانا ضائع کیا ہے ؟ | آپ کو کیسا محسوس ہو رہا ہے ؟ |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1. | ||||||
| 2. | ||||||
| 3. | ||||||
| 4. | ||||||
| 5. | ||||||
| 6. | ||||||
| 7. |
تحریر کیجیے
آپ کیا کریں گے ۔
- اگر کوئی آپ کو ضرورت سے زیادہ کھانا کھلا دے ؟
- اگر آپ اپنی پلیٹ میں کھانے کی کوئی خاص چیز نہیں لینا چاہتے ؟
تحریر کیجیے
کھیلوں کا لطف لیجیے
نیچے دی گئی تصویر کو دیکھیے۔
بچے کیا کر رہے ہیں، اس کی نشان دہی کیجیے۔
بات چیت کیجیے
- آپ اپنی روزمرہ کی زندگی میں کون کون سی جسمانی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں؟
- کسی دن اگر آپ بہت زیادہ کھیل لیتے ہیں تو کیا محسوس کرتے ہیں ؟
معلومات حاصل کیجیے
کیا آپ نیچے دی گئی تصاویر میں دکھائے گئے کھیلوں کے نام بتا سکتے ہیں ؟
سرگرمی 5
اپنے استاد کی رہنمائی میں نیچے دی گئی تصاویر کے آسان یوگ آسنوں کی ایک ہفتے تک مشق کیجیے اور اپنے مشاہدات کی تفصیل درج کیجیے۔
صحت مند رہنے کے لیے ہمیں اچھی غذا کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے ورزش کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔ پابندی کے ساتھ کھلے میدان میں دوستوں کے ساتھ کھیلنا، دوڑنا ، اور ان کے تو ان دونی کو دنا، سائیکل چلانا اور رشی کو دنا وغیرہ خود کو توانا اور مضبوط رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ اسی طرح دیگر جسمانی سرگرمیاں جیسے یوگ وغیرہ ہماری جسمانی حالت کو بہتر بناتی ہیں اور ہمیں خوش و خرم اور چست رکھتی ہیں۔
جسمانی تعلیم اور تندرستی پر درسی کتاب کھیل یوگ میں بہت سی دلچسپ ورزشیں اور کھیل دیے گئے ہیں۔
نیند بھی اچھی لیجیے !
کسی ایسے دن کے بارے میں سوچیے جس دن آپ نے ورزش زیادہ کی ہو یا بہت کھیلے ہوں۔ اگر اس کے بعد آپ اچھی طرح سو نہیں سکے تو آپ کے خیال میں کیا ہو گا؟
سرگرمی 6
نیچے دیے گئے جدول کو پر کیجیے
| دن | آپ کب سوئے؟ | آپ کب سو کر اٹھے ؟ | کتنی دیر سوئے؟ | آپ نے دن میں کیسا محسوس کیا ؟ (a,b,c) |
|---|---|---|---|---|
| کل (گذرا ہوا) | ||||
| گزرے ہوئے کل سے ایک دن پہلے | ||||
| گزرے ہوئے کل سے دو دن پہلے |
(a) تر و تازہ محسوس کیا (b) سستی محسوس کی (c) نیند آتی رہی
بات چیت کیجیے
- آپ کیوں سوچتے ہیں کہ آپ کے جسم کو آرام کی ضرورت ہے ؟
- کیا آپ کے خیال میں ورزش اور کھیل کود میں گزرنے والے دن کے بعد آپ کو آرام کرناضروری ہے ؟ کیوں ؟
ہمارے جسم کو روزانہ مناسب نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ اچھی نیند سے ہماری تکان اتر جاتی ہے اور ہم خود کو ترو تازہ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اگر ہماری نیند پوری نہیں ہوتی تو ہمارے لیے کسی کام یا کھیل پر توجہ دینا مشکل ہو جاتا ہے۔ ہم تکان محسوس کرتے ہیں ، نیند آتی رہتی ہے اور چڑ چڑا پن محسوس کرتے ہیں۔ اس لیے ، بھر پور نیند بھی صحت مند غذا اور ورزش جتنی ہی اہم ہے۔
محفوظ سمجھنا
ہم صحت مند اور خوش رہنے کے مختلف طریقوں کے بارے میں پہلے ہی بات چیت کر چکے رہنے ہیں۔ البتہ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم خود کور نجیدہ، غیر محفوظ یا بے چین محسوس کرتے ہیں۔
سرگرمی 7
نیچے دی گئی الگ الگ تصویروں کو غور سے دیکھیے۔ اس تصویر پر درست ✔ کا نشان لگائیے جس میں بچہ آرام دہ اور مطمئن نظر آتا ہے اور اس تصویر پر غلط ( x ) کا نشان لگائیے جس میں بچہ بے آرام اور بے چین نظر آرہا ہے۔
محفوظ لمس اور غیر محفوظ لمس کے بینچ کے فرق کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ محفوظ لمس وہ ہوتا ہے جس میں آپ آرام محسوس کرتے ہیں جیسے ماں یا گھر کے کسی دوسرے فرد کا گلے لگانا۔ اس سے آپ کو خوشی محسوس ہوتی ہے اور آپ آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔ غیر محفوظ لمس وہ ہوتا ہے جس سے آپ بے چینی، خوف، الجھن یا پریشانی محسوس کرتے ہیں۔ چاہے یہ آپ کو کسی جاننے والے کے ذریعہ یا انجان شخص کے ذریعہ چھوئے جانے سے محسوس ہو۔
تحریر کیجیے
- اگر آپ کسی کے ذریعہ چھوئے جانے سے پریشانی محسوس کرتے ہیں تو آپ کیا کریں گے ؟
- اگر آپ کسی غیر محفوظ صورت حال سے دوچار ہوتے ہیں تو آپ اس کے بارے میں کسے بتائیں گے ؟
- ایسی دو صورت حال کے بارے میں تحریر کیجیے جن میں آپ سختی سے نہیں، کہیں گے۔
اگر آپ کبھی بھی غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تو ضرور بو لیے ! یا درکھیے ، اگر کبھی کوئی آپ کو پریشان کرتا ہے تو نہیں، کہیں اور کسی بھروسے مند شخص سے مند شخص سے جیسے کہ آپ کے ٹیچر یا والدین کو اس کے بارے میں بتائیے۔ آپ کو اس میں پریشانی یا غلطی نہیں محسوس کرنی چاہیے۔
خوش و خرم اور صحت مند زندگی کے لیے ، اچھے طریقے سے مناسب وقت پر اچھا کھانا بہت ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمیاں ، آرام کرنا اور تکان اتارنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اگر ہم اپنے جسم اور دماغ کی دیکھ بھال کریں گے تو ہم خوش ، صحت مند اور تندرست رہ سکتے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کیجیے
1. اگر نیچے دی گئی چیزیں نہ ہوں تو اناج کا کیا ہو گا؟
عناصر
مٹی
پانی
سورج کی روشنی
جانور
مویشی
کیچوے
لوگ
کسان
دکان دار
باورچی
2. آپ کھانے میں جو پسند کرتے ہیں ان کو ملا کر متوازن خوراک کی اپنی پلیٹ تیار کیجیے۔ (یاد رکھیے ہمیں کھانے کی چیزیں ضائع نہیں کرتی ہیں۔)
| صبح کے ناشتے کی پلیٹ | دو پہر کے کھانے کی پلیٹ | رات کے کھانے کی پلیٹ |
3. محتاط کھانے کے دوران آپ کو کون سی سرگرمیاں پسند ہیں ؟
4. آپ اپنے جسم کو مضبوط کیسے رکھ سکتے ہیں ؟ ان ورزشوں اور کھیلوں کے نام لکھیے جو آپ پسند کریں گے۔
ورزشیں:
کھیل:
5. آپ کون سا کام روز کرتے ہیں؟ اپنے منصوبے کے بارے میں بتائیے۔
| سرگرمی | آپ کا منصوبہ |
|---|---|
|