Skip to content
Sitaar Urdu







اکائی 4

ہمارے آس پاس کی چیزیں


اکائی کے بارے میں

اس اکائی میں طلبا کو ان کے آس پاس کی مختلف چیزوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح مختلف چیزیں کام کرتی ہیں اور انھیں کیسے بنایا جاتا ہے۔

طلبا ان کا مشاہدہ کر سکتے ہیں اور لٹو یا کاغذ کی کشتی جیسے آسانی سے دستیاب کھلونوں کی مدد سے یہ جان سکتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتی ہیں۔ طلبا ان کھلونوں کے مختلف طریقے سے کام کرنے کی کوشش کریں اور دیکھیں کہ یہ کیسے کام کرتے ہیں۔ طلبا الگ الگ چیزیں پانی میں تیرا کر یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کون سی چیز پانی پر تیر سکتی ہے اور کون سی چیز ڈوب جاتی ہے۔

چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں، یہ سیکھنے کے علاوہ طلبا یہ بھی جانیں گے کہ چیزیں کس طرح بنائی جاتی ہیں۔ وہ یہ بھی سیکھیں گے کہ ہاتھ سے بنا ہوا کا غذ کس طرح تیار کیا جاتا ہے اور رفتہ رفتہ یہ بھی سیکھیں گے کہ کاغذ بہ بڑے پیمانے پر مشینوں کے ذریعہ کس طرح تیار کیا جاتا ہے۔ اس اکائی میں انھیں کاغذ کی خصوصیات اور رنگین کاغذ کی تیاری کے بارے میں بھی بتایا کا جائے گا۔ اس عمل کے دوران طلبا پانچ نکاتی اقدامات (R-5) کے ذریعے کچرے کے پائیدار بند وبست کے طریقوں کے بارے میں سیکھیں گے اور ذمہ داری کے ساتھ فیصلے کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ کاغذ تیار کرنے کے روایتی اور جدید طریقوں کا تجربہ کر کے وہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والے سامان اور ہمارے ماحول سے اس کے تعلق کے بارے میں گہری سمجھ حاصل کر سکیں گے۔

1

ٹیچر کے لیے ہدایت

اس اکائی میں باب 7- اس بات پر مشتمل ہے کہ چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں، اور باب 8 - اس پر مشتمل ہے کہ چیزیں کس طرح تیار کی جاتی ہیں ۔ ان ابواب میں جن اہم تصورات کا احاطہ کیا گیا ہے ، وہ درج ذیل ہیں۔

باب 7

  • چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں، یہ طلبا میں تیزی سے گھومنے ، . تیر نے اور ڈوبنے سمیت ان کے آس پاس کی چیزوں کی مشترکہ صفات کا مشاہدہ کرنے اور تجربہ کرنے سے متعلق قدرتی تجس پیدا کرتی ہیں۔ روزہ مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا سمیت کھلونے اور کاغذ وغیرہ پر آسان سرگرمیوں کے ذریعہ وہ مختلف نمونے دریافت کریں گے اور ان میں یہ احساس پیدا ہو گا کہ چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں۔
  • آسان تجربات سے طلبا یہ مشاہدہ کر سکیں گے کہ الگ الگ صورت حال میں کیا ہوتا ہے اور چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں۔ اس عمل میں وہ مختلف مشتر کہ نمونوں کی دریافت کریں گے جس سے انھیں مختلف ماڈوں کے بارے میں نئی جانکاری حاصل ہو گی ۔ نئی نئی دریافت سے چیزوں میں ان کی دلچسپی اور تجسس میں اضافہ ہو گا اور اس سے انھیں مزید ترغیب ملے گی کہ وہ جانیں کہ چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں۔

باب 8

  • چیزیں کس طرح تیار ہوتی ہیں، یہ باب طلبا کو مقامی طور پر دستیاب سامان کے ذریعہ اپنے ہاتھوں سے کچھ بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ وہ یہ سیکھیں گے کہ کس طرح کا غذ کی لگدی تیار کی جائے اور اس سے کس طرح ہاتھ کا بنا ہوا کاغذ تیار کیا جا سکتا ہے۔ وہ یہ بھی جانیں گے کہ کاغذ کس طرح تیار کیا جاتا ہے۔
  • استعمال شدہ کاغذ سے نیا کا غذ تیار کر کے وہ پائیداری اور اختراع کی خوبصورتی کو بھی دریافت کر سکیں گے ۔ وہ کچرے کے بندوبست سے -متعلق پانچ نکاتی اقدامات R-5 کے بارے میں بھی جانیں گے جو آج کی دنیا میں بہت ضروری ہیں۔

2

ٹیچر مدد کریں

  • گھمانے ، تیرانے اور ڈوبونے سمیت مختلف سرگرمیوں کے لیے سکے، چوڑیاں، لکڑی کے لٹو، پتے اور چھوٹے چھوٹے پتھر جیسی چیزوں کا بند بست کریں۔ دستی سرگرمیوں کے لیے کارڈ بورڈ، خلال اور گوند و غیرہ تیار رکھیں۔
  • گروپ سرگرمیوں کا اہتمام کریں ، جیسے لٹو بنانا اور چلانا ، تیرنے والے اور ڈوبنے والے سامان کے بارے میں پیش گوئی کرنا اور مشاہدہ کرنا اور مختلف سامان سے کشتیاں بنانا ۔ طلبا کی ہمت افزائی کریں کہ وہ اپنے مشاہدوں کا اندراج کریں۔ -
  • تیرانے اور ڈوبونے کی سر گرمیوں کے لیے در کار سامان کا بندوبست کریں ۔ طلبا کو پہلے سے اندازہ لگانے اور ان کے نتائج اخذ کرنے کے بارے میں حوصلہ افزائی کریں۔ انھیں مختلف شکلوں اور مادوں کے بارے میں تنقیدی سوچ اپنانے میں ان کی رہنمائی کریں ۔ -
  • ایک نمائش کا اہتمام کریں جہاں طلبا اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوئی کشتیوں کا مظاہرہ کر سکیں اور اپنے اخذ کردہ نتائج کے بارے میں بتا سکیں۔
3

7 چیزیں کیسے کام کرتی ہیں

4

ہم روزانہ اپنے آس پاس . آس پاس بہت سی چیزوں کو دیکھتے اور استعمال کرتے ہیں، جیسے کتابیں، جنھیں ہم پڑھتے ہیں اور کھلونے جن کے ساتھ ہم کھیلتے ہیں۔ ان میں کچھ چیزیں ہمیں کام کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ ہم لکھنے کے لیے پنسل، کتابیں لے جانے کے لیے بستہ اور اس کے علاوہ بھی بہت سی چیزیں استعمال کرتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں؟ وہ ہر صورت حال میں کیا ایک ہی طرح کام کرتی ہیں ؟ ان کو اور زیادہ اچھی طرح کام کرنے کے قابل بنانے کے لیے ان میں کیا تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے ؟ آیئے ہم دیکھیں کہ ہمارے آس پاس مختلف چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں۔

میرا اور دھرو کو یہ پتہ لگانے کا بہت شوق ہے کہ چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں۔ ہر ہفتے، چھٹی میں وہ کسی نئی چیز کے بارے میں پتہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس اتوار کو بھی یہی ہوا۔ میرا نے ایک سکہ گھمایا اور اسے غور سے دیکھا۔ اس نے کہا ” اسے غور سے دیکھو۔“

5

ٹیچر کے لیے ہدایت

طلبا سے سکہ گھمانے اور اسے غور سے دیکھنے کو کہیے۔

6

سرگرمی 1

  1. کیا آپ سمجھتے ہیں کہ تمام چیزیں تیزی سے گھمائی جاسکتی ہیں ؟ ایسی کچھ چیزوں کی فہرست بنائیے جنھیں تیزی سے گھمایا جا سکتا ہے۔
  2. نیچے دیے گئے جدول میں درج چیزوں کو اکٹھا کیجیے ۔ انھیں تیزی سے گھمائیے اور غور کیجیے۔ اس کے بعد جدول کو مکمل کیجیے۔
اشیا میں نے مشاہدہ کیا مجھے تعجب ہوا میں سمجھتا ہوں
سکه7 جب اس کے گھومنے کی رفتار کم ہوتی ہے تو یہ لڑکھڑانے لگتا ہے۔ جب اس کی رفتار ہلکی ہوتی ہے تو یہ لڑکھڑانے کیوں لگتا ہے ؟
چوڑی 8 وقت گزرنے کے ساتھ اس کی آواز
پنل 9
پتھر کا ٹکڑا 10
لکڑی کا لٹو 11
مٹانے والا ر بڑ 12
13

کچھ چیزیں، جیسے سکہ اور چوڑی تیزی سے گھوم سکتے ہیں لیکن کچھ دوسری چیزیں جیسے پنسل یا مٹانے والا ربڑ نہیں گھوم سکتا۔ میرا کا سوال تھا کہ ایک لٹو کس طرح گھومتا ہے؟ آیئے ! ہم کچھ تیزی سے گھومنے والی چیزیں بنائیں اور پتہ لگائیں۔

14

سرگرمی 2

کچھ چیزیں، جیسے کارڈ بورڈ کے ٹکڑے، خلال ، ایک بال پوائنٹ پین کی خالی ریفل اور کچھ دیگر چھوٹی چھوٹی چیزیں۔ اب تیزی سے گھومنے والی درج ذیل چیزیں تیار کیجیے۔ انھیں گھمائیے اور اپنا مشاہدہ درج کیجیے۔

15

ٹیچر کے لیے ہدایت

اس بات کی توقع نہیں کی جاسکتی کہ ”ایک لٹو کس طرح کام کرتا ہے “، ” یہ کس طرح توازن قائم رکھتا ہے؟“، لٹو کی رفتار کم ہونے پر یہ کیوں لڑکھڑانے لگتا ہے ؟“ جیسے سوالوں کا طلبا اصولی طور پر درست جواب دے سکیں ۔ اس لیے ضروری ہے کہ طلبا کو لٹو سے کھیلنے کا پورا موقع دیں تاکہ وہ ان سوالوں کا جواب تلاش کر سکیں ۔ طلبا کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اگلے صفحے پر دی گئی چیزوں کے علاوہ کچھ اور چیزوں کا اضافہ کریں اور انھیں تیزی سے گھمانے کی کوشش کریں۔


تیزی سے گھومنے والے لٹو میں تبدیلی آپ نے کیا دیکھا؟ (گھومتا ہے / نہیں گھومتا ہے) کوئی اور مشاہدہ
خلال ، بالکل بیچ میں لگا ہوا 16
خلال، بیچ سے دور ہٹ کر لگا ہوا 17
چوکور لٹو 18
گول لٹو جس پر دائرے کا نشان بنا ہوا ہو 19
دیگر
20

بات چیت کیجیے

  1. ان میں سے کون سالٹو اچھی طرح نہیں گھومتا ؟ اس کے ممکنہ وجوہات پر بات کیجیے۔
  2. کیا آپ نے پہلے دو لٹوؤں میں ہوئے سوراخ کی پوزیشن پر غور کیا ہے ؟ کیا ان لٹوؤں کے گھومنے میں کوئی فرق پڑا ہے؟

سرگرمی 2 کے جدول میں دکھائے گئے پہلے لٹو میں ہو ا سوراخ چاروں طرف سے درمیان میں نظر آتا ہے۔ یہ لفوسیدھے کھڑا رہتا ہے اور تیزی سے گھومتا ہے لیکن دوسرے لٹو کا معاملہ ایسا نہیں ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں ؟

چرخہ روئی کو کات کر دھاگہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں ایک بڑا پہیہ ہوتا ہے ، جسے ہاتھ سے گھمایا جاتا ہے تو یہ دھاگہ کا تا ہے۔ مہاتما گاندھی ہاتھ سے بنا کپڑا تیار کرنے کے لیے چرخہ چلایا کرتے تھے۔

21

تیسر الٹو، جو ایک چوکور کارڈ کا بنا ہوا ہے ، جب گھومتا ہے تو تیزی سے گھومتے ہوئے یہ گول نظر آتا ہے۔ آپ اور کون کون سی شکل کے لٹوؤں کا تجربہ کر سکتے ہیں؟ کارڈ بورڈ کی الگ الگ شکلوں کے ٹکڑوں کے لٹو بنائیے اور انھیں گھما کر مشاہدہ کیجیے۔

22

ٹیچر کے لیے ہدایت

ان میں کچھ لٹو اچھی طرح نہیں گھومے ہوں گے۔ طلبا سے کہیں کہ وہ ان میں چند تبدیلیاں کریں، جیسے کارڈ بورڈ کے نیچے کی جانب خلال کی لمبائی، کار ڈ بورڈ کا توازن اور دیگر ممکنہ تبدیلیاں وغیرہ۔ اس سے انھیں یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ کیسی تبدیلی کرنے سے لٹو زیادہ بہتر طریقے سے گھوم رہا ہے۔

آپ اپنے لٹو میں اور کیا تبدیلی کر سکتے ہیں؟ کیا آپ اس میں رنگ بھر سکتے ہیں؟ آپ ان میں کس کس طرح سے رنگ بھر سکتے ہیں ؟ اس میں کچھ طریقے تصویر میں دکھائے گئے ہیں۔ اپنے لٹو کو الگ الگ طرحسے رنگ بھر کر انھیں گھمائیے اور دیکھیے کہ کیا ہوتا ہے۔ لٹو پر جب کئی رنگ بھر کر انھیں گھمایا جاتا ہے تو وہ سب رنگ کیسے نظر آتے ہیں ؟

23

ہمارے آس آس پاس بہت سی چیزیں تیزی سے گھومتی ہیں، ہیں، جیسے چھت کا پنکھا اور کمہار کا چاک۔ آپ نے اور کیا کیا چیزیں دیکھی ہیں جو تیزی سے گھومتی ہیں ؟

کیا آپ جانتے ہیں ؟

لٹو گھمانا بھارت میں ہزاروں برسوں سے رائج ہے۔ پرانے زمانے میں لٹو بنانے کے لیے چکنی مٹی کا استعمال ہوتا تھا۔ لٹو بھارت میں بہت مقبول ہے جو عام طور پر لکڑی سے ب سے بنائے جاتے ہیں۔

24

تیرنا اور ڈوبنا

باہر بارش ہونے لگی۔ میرا اور دھرو بھاگ کر گھر سے باہر گئے اور ایک دوسرے پر بارش کا پانی اچھالنے لگے۔ کچھ دیر بعد بارش رک گئی۔

دھرو : آو ا ہم کاغذ کی کشتی بنائیں۔ اس میں بہت مزہ آ ہ آئے گا !

میرا : رکو، میں کچھ پرانے اخبار لاتی ہوں۔

انھوں نے پرانے کاغذ سے کشتیاں بنائیں اور انھیں بارش کے پانی سے بھرے ہوئے گڑھوں میں چھوڑ دیا۔ ان سے کھیلتے ہوئے انھوں نے محسوس کیا کہ کاغذ کی بنائی ہوئی کچھ کشتیاں تو اچھی طرح تیر رہی ہیں جبکہ کچھ پانی میں الٹ گئی ہیں۔

آپ یہ اپنے گھر پر بھی کر سکتے ہیں۔ پہلے کاغذ کی ایک کشتی بنائیے اور اسے پانی سے بھرے ایک بڑے پیالے میں چھوڑ دیجیے۔ اب دیکھیے ، کیا آپ کی کشتی تصویر 1 کی طرح پانی میں تیر رہی ہے یا تصویر 2 کی طرح الٹ گئی ہے؟

آیئے ہم میرا اور دھرو کے ساتھ تیرنے اور ڈوبنے کی سرگرمیوں کی جانچ کرتے ہیں۔

25

سرگرمی 3

کچھ چیزیں اکٹھی کیجیے جیسے کسی پودے کا پتہ ، لوہے کی کیل ، خالی کٹوری، پلاسٹک کی ڈھ ، پلاسٹک کی ڈھکن لگی بوتل، چھوٹے چھوٹے پتھر ، المونیم فوائل اور اپنی پسند کی کچھ اور چیزیں۔ ایک بالٹی میں پانی بھر یے۔ جدول میں دی گئی چیزوں کو بالٹی میں ڈالنے سے پہلے اندازہ لگائیے کہ یہ تیریں گی یا ڈوب جائیں گی۔ آپ کچھ اور چیزوں کا بھی تجربہ کر سکتے ہیں۔ پھر مشاہدہ کیجیے کہ ان چیزوں کو پانی میں ڈالنے کے بعد یہ چیزیں تیرتی ہیں یا ڈوب جاتی ہیں۔ آپ تیر نے والی چیزوں پرت لکھ سکتے ہیں جبکہ ڈوبنے والی چیزوں پر ڈ لکھ سکتے ہیں۔

26
چیزوں کے نام پانی میں ڈالنے سے پہلے پانی میں ڈالنے کے بعد
آپ کا اندازہ کیا ہے ؟ آپ ایسا کیوں سوچتے ہیں ؟ آپ کا مشاہدہ کیا ہے ؟ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے ؟
پودے کا پتہ ت یہ بہت ہلکا ہے ت یہ بہت ہلکا ہے
لوہے کی کیل یا پن
اسٹیل کی خالی کشوری
پتھر کا ایک ٹکڑا
ڈھکن لگی ہوئی ایک خالی بوتل
پانی سے بھری ہوئی ڈھکن لگی بوتل

اس سرگرمی سے آپ دیکھیں گے کہ کچھ بھاری چیزیں ، جیسے لوہے کی کیل ڈوب جاتی ہے جبکہ پتہ جیسی ہلکی چیز پانی پر تیرتی ہے۔

27

بات چیت کیجیے

کیا تمام ملکی چیزیں تیرتی ہیں اور تمام بھاری چیزیں ڈوب جاتی ہیں ؟ ان بھاری چیزوں کے نام بتائیے جو تیرتی رہیں اور ان ملکی چیزوں کے نام بتائیے جو ڈوب گئیں ۔

کسی چیز کے ڈوبنے یا تیرنے کا فیصلہ صرف اس بات سے نہیں کیا جاسکتا کہ وہ چیز ملکی ہے یا بھاری ، اس کا انحصار دوسرے عناصر پر بھی ہوتا ہے۔

سرگرمی 4

آئیے ہم پتہ لگائیں کہ کیا ڈوبنے اور تیرنے میں اس کی ساخت کوئی اہم رول ادا کرتی ہے۔

المونیم فوائل جب کیا وہ پانی میں تیرتی (ت) ہیں یا ڈوب (ڈ) جاتی ہیں
پانی میں ڈالنے سے پہلے پانی میں ڈالنے کے بعد
آپ کا اندازہ کیا ہے؟ آپ ایسا کیوں سوچتے ہیں ؟ آپ کا مشاہدہ کیا ہے ؟ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے ؟
پھیلی ہوئی فوائل
اچھی طرح دبا کر گیند کی شکل میں بنائی گئی فوائل
ایک پیالے کی شکل میں بنائی گئی فوائل

کسی چیز کی شکل تبدیل کرکے ہم اس کو تیرا سکتے ہیں یا ڈو با سکتے ہیں۔ جب المونیم فوائل کو پھیلا کر یا ایک پیالے کی شکل دے کر پانی میں ڈالا گیا تو یہ تیرنے لگی، لیکن جب اس کو ٹھوس گیند کی شکل دی گئی تو یہ ڈوب گئی۔

28

ٹیچر کے لیے ہدایت

آپ کو چاہیے کہ المونیم فوائل کو اچھی طرح دبا کر گیند بنانے میں طلبا کی مدد کریں تاکہ اس کے بیچ میں ہوا یا خالی جگہ نہ رہے۔ اگر اس گیند کو اچھی طرح نہ دبایا گیا اور اس میں درمیان میں خالی جگہ باقی رہی تو یہ تیر بھی سکتی ہے۔ اگر المونیم فوائل موجود نہ ہو تو کسی دوسری چیز کا استعمال کریں۔

29

سرگرمی 5

1. آیئے ہم کچھ کشتیاں بنائیں:

  • کچھ کاغذ، گتے کے ڈبے، آئس کریم کی ڈنڈیاں (اسٹکس) چکنی مٹی، چپکنے والا ٹیپ وغیرہ جمع کیجیے۔
  • تین یا چار طلبا کے گروپ بنائیے۔
  • اب سوچیے کہ آپ ان چیزوں کو استعمال کر کے کیسے ایک کشتی تیار کر سکتے ہیں۔
  • ایک تصویر بنائیے۔
  • ایک کشتی تیار کیجیے۔ اس بات کی کوشش کیجیے کہ آپ کی تیار کی ہوئی کشتی دوسرے گروپ کے ذریعے بنائی گئی کشتی سے الگ ہو۔
  • کلاس میں کشتیوں کی نمائش کا اہتمام کیجیے۔

نیچے کچھ مختلف قسم کی کشتیوں کی تصویریں دی گئی ہیں جو آپ تیار کر پ تیار کر سکتے ہیں۔

آئیکس کریم کی ڈنڈیوں سے بنائی گئی کشتی

30

اخروٹ کے چھلکوں سے بنائی گئی کشتی

ناریل کے خول سے بنائی گئی کشتی

2. اپنی کشتی کا موازنہ دوسروں کی کشتیوں سے کیجیے۔

آپ کی کشتی کی خوبیاں آپ کی کشتی کی خامیاں
 
 

کچھ کشتیاں بہت مضبوط ہوتی ہیں اور آسانی سے نہیں ٹوٹتی جبکہ کچھ دوسری آسانی سے ٹوٹ جاتی ہیں۔ کچھ کشتیاں آسانی سے الٹ سکتی ہیں جبکہ کچھ کشتیوں کا توازن بہت اچھا ہوتا ہے۔ آپ غور کیجیے کہ آپ اپنی کشتی کو کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں۔

31

ٹیچر کے لیے ہدایت

کشتیاں بنانے کے لیے اوپر دیے گئے سامان فراہم کیجیے ۔ اس کے علاوہ بھی کچھ اور سامان جیسے ربر بینڈ، دھاگے، چپکنے والا ٹیپ، گوند، فینچی وغیرہ کا بھی بند و بست کیجیے۔ اس بات کو یقینی بنائیے کہ یہ سبھی گروپوں کے لیے کافی ہوں۔ گروپوں کی نگرانی کیجیے۔ طلبا کا حوصلہ بڑھائیے کہ وہ کچھ الگ طرح کی چیزوں کی مدد سے مختلف ڈیزائن کی کشتی تیار کریں۔ اگر کوئی چیز موجود نہیں ہے تو اس کی جگہ دوسر اسامان تجویز کیجیے۔


اپنی رائے کا اظہار کیجیے

1. کچھ چیزوں کے بارے میں پوچھیے

روی جب کوئی چرخی یا لٹو چلاتا ہے تو وہ دیکھتا ہے کہ اس کی رفتار آہستہ آہستہ کم ہو جاتی ہے اور آخر کار یہ پوری طرح رک جاتی ہے۔ وہ اس کے بارے میں جاننا چاہتا ہے اور اپنے استاد سے کچھ سوال پوچھتا ہے۔ کم از کم دو ایسے سوال بتائے جو وہ اپنے استاد سے پوچھ سکے۔

2. تصویر دیکھ کر بتائیے

  1. نیچے دی گئی تصویر میں 'A' کی جانب جھکاؤ ہے۔ اس کو متوازن بنانے کے لیے کیا کرنا چاہیے ؟
  2. 32
  3. آپ ایک تیرتی ہوئی چیز میں کیا کر سکتے ہیں کہ وہ ڈوب جائے اور ڈوبنے والی چیز میں کیا کر سکتے ہیں کہ وہ تیرنے لگے ؟

3. ایک سرگرمی انجام دیجیے

نیچے دی گئی چیزوں کو اس بنیاد پر الگ الگ کیجیے کہ وہ ڈوبیں گی یا تیریں گی۔

  • موم
  • سنگ مرمر
  • تھر موکول
  • موم بتی
  • سنگه
  • برف کا ٹکڑا
  • آلو
  • کورک
  • پتہ
  • مٹانے والا ر بڑ
  • شحر
  • ٹماٹر
  • پیٹھا
  • لیموں

تیرنے والی چیزیں

ڈوبنے والی چیزیں

33
34