اکائی 5
ہمارا ماحول
اکائی کے بارے میں
یہ اکائی طالب علموں کو زمین کی اقسام، زندگیوں اور ان کے ارد گرد وسیع تر سر گر میوں سے روسناش کراتی ہے۔ یہ انھیں آسمان سے بھی متعارف کراتی ہے جس میں سورج، چاند اور ستارے شامل ہیں۔ ہمارے چاروں اطراف پھیلی دنیا عجائب سے بھری ہے، جس میں زمین جس پر کہ ہم چلتے پھرتے ہیں، سے لے کر بیکراں آسمان بھی ہے۔ ہمارا ماحول طالب علموں کو فطرت اور روزمرہ کی زندگی کے درمیان گہرے تعلق کا پتہ لگانے کی دعوت دیتا ہے۔ میدانی علاقوں، ریگستانوں، ساحلی خطوں اور پہاڑوں جیسی مختلف طرح کی سر زمین سے متعلق طالب علموں کا تجربہ انھیں یہ سمجھنے کے قابل بناتا ہے کہ ان مقامات کا فطری نظام، ان کے کھانے پینے ، لباس پہنے اور خوشیاں منانے میں کس طرح کا کردار ادا کرتا ہے ۔ طالب علم ان خطوں میں منفر د پیڑ پودوں اور جانوروں کی جستجو کرنے کے قابل بھی ہوں گے ، جس سے ان میں اس بات کی بہتر سمجھ پیدا ہو گی کہ فطرت اور ثقافت کس طرح سے ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔
وہ آسمان کا بھی مشاہدہ کر سکیں گے۔ سورج، چاند اور ستارے اور ان سے متعلق ثقافتی رسم ورواج شامل ہیں۔ مشاہدہ ، تجرباتی سرگرمیوں اور تخلیقی تاثرات کے ذریعے ، طالب علم اپنی تخلیقی اور تجزیاتی مہارتوں کو بہتر بنا سکیں گے ۔ وہ فطری دنیا اور ان معاشروں کا جن کا کہ وہ حصہ ہیں ، بہتر طور پر سمجھنے کی صلاحیت حاصل کر سکیں گے۔
ٹیچر کے لیے ہدایت
یہ اکائی باب 9 مختلف زمینیں، مختلف زندگیاں اور باب 10 ہمارا آسمان پر مشتمل ہے ۔ ان ابواب میں جن کلیدی تصورات کا احاطہ کیا گیا ہے وہ ذیل میں دیے گئے ہیں۔
باب 9
- مختلف زمینیں، مختلف زندگیاں ، میدانی علاقوں، ریگستانوں، ساحلی خطوں اور پہاڑوں سے حاصل ہونے والے تجربے کے ذریعے زمین کی متنوع اقسام کی خوب صورتی کو دریافت کرنے میں مدد دیتی ہے۔ طالب علموں کو یہ سمجھنے کے قابل بناتی ہے کہ یہ ارضی منظر نامے، ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں پر ، ان کے کھانے اور کپڑے پہننے سے لے کر ان کے مکانات اور تہواروں تک کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔ طالب علم ان علاقوں کے منفرد پیڑ پودوں اور جانوروں کے بارے میں بھی واقفیت حاصل کر سکیں گے اور اپنے مقامی گردو پیش سے منسلک ہو سکیں گے نیز فطرت کے ساتھ سماجی۔ ثقافتی تعلق کو بہتر طور سے سمجھ سکیں گے۔
باب 10
- ہمارا آسمان ، آسمان کے عجائب اور سورج، چاند اور ستاروں جیسے آفاقی اجزا کے بارے میں تجس میں اضافہ کرتا ہے۔ مشاہدے اور سرگرمیوں کے ذریعے بچے متعلقہ ثقافتی طور طریقے اور تہواروں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے اور انھیں سمجھ سکیں گے ۔ وہ دن کے مختلف حصوں میں تشکیل پانے والی پر چھائیوں کا بھی مشاہدہ کر سکیں گے اور ان کی لمبائی میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے بھی واقف ہو سکیں گے۔
ٹیچر مدد کریں
- کلاس روم میں اپنے سفری تجربات کو بیان کرنے کے لیے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کیجیے۔ انھوں نے جن مقامات کا دورہ کیا ہے وہاں سے لائی گئی اشیا اور مقامی طور پر دستیاب مواد کو استعمال کر کے منفر د سجاوٹی اشیا بنانے میں ان کی رہنمائی کیجیے۔ طالب علموں کو ٹارچ لائٹ کے ساتھ تجرباتی سرگرمیاں انجام دینے اور پر چھائیوں کی جستجو کرنے میں مدد فراہم کیجیے۔
- طالب علموں کو چند روز تک چاند کا مشاہدہ کرنے اور اس کی تبدیل ہوتی ہوئی شکلوں کا خاکہ تیار کرنے کے لیے کہیے۔ ان کی حوصلہ افزائی کیجیے کہ وہ ان ستاروں کا عکسی خاکہ بنائیں جو وہ رات میں دیکھتے ہیں۔
- ستارہ شناسی کے ایک اجلاس کا انعقاد کیجیے یا کسی سیارہ گاہ کے دورے کا انتظام کیجیے تاکہ طالب علموں میں آفاقی ترتیب و تنظیم کی بہتر سمجھ پیدا ہو سکے۔
9
مختلف زمینیں، مختلف زندگیاں
چھٹیوں کے بعد اسکول واپسی
کلاس روم میں جوش و خروش نظر آرہا تھا کیوں کہ بچے آپس میں اپنی تعطیلات کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے۔ میزیں ان رنگین تصاویر اور اشیا سے بھری پڑی تھیں جو بچے ان مقامات سے لے کر آئے تھے جہاں وہ گھومنے گئے تھے۔ ٹیچر نے ان سے اپنے تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے کہا۔
چاندنی نے اپنے اوڈیشہ دورے کے ایک تفریحی ساحل سمندر کے بارے میں بات کی ۔ ریتیکا نے راجستھان کے ریگستان میں قیام کے اپنے تجربات بیان کیے جب کہ گرپریت نے پنجاب کے شہر امرتسر میں اپنے دادا دادی کے گھر جانے کے بارے میں بتایا۔ آخر میں نین نے سم کے اونچے اونچے پہاڑوں کے اپنے دورے کے تجربات اپنی ڈائری سے پڑھ کر سنائے۔
سرگرمی 1
آپ اپنی چھٹیوں کے دوران کسی مقام پر گھومنے گئے ہوں گے ۔ ان مقامات کے نام اور ان کے بارے میں کوئی خاص بات تحریر کیجیے۔ اپنے دو یا تین دوستوں سے ان مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کیجیے جہاں وہ گئے ہوں اور درج ذیل جدول کو پر کیجیے۔
| دوست کا نام | مقام کا نام | علاقہ ( پہاڑی، میدانی، ساحلی علاقہ، ریگستان و غیره) | اس مقام کے بارے میں کوئی خاص بات |
|---|---|---|---|
| دوست 1 | پہاڑی علاقہ | صنوبر کے درخت | |
| دوست 2 | |||
| دوست 3 | |||
| دوست 4 | |||
| آپ کا نام |
- کس طرح کا مقام آپ کو اچھا لگا ؟
- جس مقام کا آپ نے دورہ کیا اور وہ مقام جہاں آپ کے دوست گھومنے گئے ، ان میں کیا کیا یکسانیت ہے اور کیا کیا فرق ہے۔
ٹیچر کے لیے ہدایت
جو طالب علم چھٹیوں کے دوران گھر پر ہی رہے، بات چیت میں شرکت کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کیجیے۔ ان سے کہیے کہ وہ اپنے گھروں کے نزدیکی مقامات کے بارے میں اپنے تجربات بتائیں نیز اپنی مقامی ثقافت، کھانے پینے کی اشیاء سر گرمیوں وغیرہ کے بارے میں بھی بتائیں۔
گرپریت کے ساتھ زرعی زمین پر
تحریر کیجیے
مندرجہ بالا تصویر کو دیکھیے اور اپنے مشاہدات تحریر کیجیے:
- تصویر میں آپ کو کس طرح کی زمین نظر آرہی ہے ؟
- ان سرگرمیوں کی فہرست بنائیے جن کو انجام دینے میں لوگ مصروف ہیں۔
- تصویر میں آپ کو کون کون سے جانور نظر آرہے ہیں ؟
- کیا آپ نے لوگوں کے لباس کے بارے میں کوئی منفر دبات محسوس کی ؟
گرپریت خوشی سے چلایا ” جی آیاں نو پتر ( میرے پیارے بچے تمہارا خیر مقدم ہے !)۔ وہ مسکرایا اور کہا کہ اس کی دادی نے ان الفاظ سے اس کا خیر مقدم مقدم کیا تھا۔ گر پریت نے اپنے دوستوں کو بتایا کہ امرتسر کے میدانی علاقوں میں بڑے بڑے کھیت ہیں۔ مٹی بہت اچھی اور زرخیز ہے اور یہاں کے بہت سے لوگ بھیتی باڑی کرتے ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ ان کا مرغوب کھانا مگی دی روٹی مکئی کے آٹے کی روٹی) اور سرسوں دا ساگ (سرسوں کا ساگ) ہے جس کے ساتھ لسی کا ایک بڑا سا گلاس بھی ہو۔
تحریر کیجیے
1. آپ کے علاقے میں سب سے مقبول کھانا کون سا ہے ؟ اس کی تیاری میں جو اجزاء استعمال ہوتے ہیں، کیا آپ ان کی فہرست تیار کر سکتے ہیں ؟
کھانے کا نام:
اجزا:
گولڈن ٹیمپل، جو سری ہر مندر صاحب کے طور پر بھی معروف ہے، سکھوں کے انتہائی اہم گرودواروں میں سے ایک ہے۔ گرودوارہ کے ڈھانچے پر طلائی پتر چڑھا ہوا ہے اور اس کے چاروں اطراف میں ایک پاک صاف سروور ( پانی کا تالاب) ہے۔ گولڈن ٹیمپل میں لنگرسیوا (عوامی طعام گاہ جاری رہتا ہے جو سب کے لیے مفت کھانا فراہم کرتا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی کمیونٹی سروس خدمات میں سے ایک ہے ، جس میں لوگ کھانا پکانے، کھانا پروسنے اور برتنوں کو دھونے کے لیے رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
ریتیکا کے ساتھ حد نظر تک پھیلے ریگستان میں مندرجہ ذیل تصویر کو دیکھیے اور اپنے مشاہدات تحریر کیجیے۔
- آپ کس طرح کی زمین دیکھ رہے ہیں ؟
- تصویر میں آپ کو کس طرح کے پیڑ پودے نظر آرہے ہیں ؟ وہ کس طرح سے ان پیڑ پودوں سے مختلف ہیں جو آپ کے علاقے میں پائے جاتے ہیں ؟
- اس گاؤں میں لوگوں نے جس طرح کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے ، کیا اس میں کوئی بات منفر د ہے ؟
- کیا آپ جانتے ہیں کہ لوگ ریگستان میں کس طرح سفر کرتے ہیں ؟
- تصویر میں آپ کو سب سے زیادہ کیا پسند آیا ؟
ریگستان ایک خشک جگہ ہے جہاں بہت کم بارش ہوتی ہے۔ ان علاقوں میں ناگ پھنی ، کھیجری اور ببول جیسے مختلف طرح کے پیڑ پودے ہوتے ہیں۔ یہ پیڑ پودے بہت کم پانی میں بھی پھلتے پھولتے ہیں۔ ناگ پھنی جیسے پودے اپنے تنے میں پانی کا ذخیرہ کر لیتے ہیں۔
ان ریگستانوں میں اونٹ، گرگٹ ، جنگلی بلیاں، اژدھے اور باز جیسے جانور اور پرندے پائے جاتے ہیں۔ اونٹ کو ریگستان کا جہاز کہا جاتا ہے۔
ریتیکا نے رنگ برنگی چوڑیاں اور ایک بندھنی دوپٹہ دکھایا جو وہ راجستھان سے لے کر آئی تھی۔ انھیں خواتین رقص کرتے وقت خوب تے وقت خوب صورت گھاگھروں کے ساتھ پہنتی ہیں۔ مرد رنگ برنگی پگڑیاں باندھتے ہیں اور گھر تال اور سارنگی بجاتے ہیں۔“

معلومات حاصل کیجیے
آپ اپنے خاندان کے افراد سے اپنے علاقے کے لوک گیت اور رقص کے بارے میں معلومات حاصل کیجیے اور انھیں درج ذیل جدول میں تحریر کیجیے۔
| رقص کی قسم | لوک موسیقی |
|---|---|
ریگستان میں روایتی مکانات گارے سے بنائے جاتے ہیں جن پر چھپر کی چھتیں ہوتی ہیں۔ بہت سے گھروں میں پانی کا ذخیرہ کرنے کے لیے ٹنکیاں (پانی کے ٹینک ) بھی ہوتے ہیں۔ ریاست کے مقبول پکوان دال باٹی - چورمہ اور کیر - سنگری ہیں۔

جیسلمیر کا قلعہ
جیسلمیر کا قلعہ ریگستانی قلعے کی ایک نادر مثال ہے، جس کی دیواریں اونچی اور موٹی ہیں جنھیں سنہرے رنگ کے پتھروں سے بنایا گیا ہے۔ یہ قلعہ بھی علاقے میں آباد قلعوں میں سے ایک ہے۔ ستیہ جیت رے نے اپنی فلم ' سونار کلا“ کی شوٹنگ اسی قلعے میں کی تھی۔
بات چیت کیجیے
آپ کے خیال میں ریگستان میں پانی کی کمی کیوں ہوتی ہے ؟
سمندر کے ساحل پر ، چاندنی کے ساتھ
درج ذیل تصویر کو دیکھیے اور اپنے مشاہدات تحریر کیجیے۔
- ان سرگرمیوں کی فہرست بنائیے جن میں لوگ مصروف ہیں۔
- سمندر کے نزدیک کس طرح کے درخت پائے جاتے ہیں اور وہ درخت ریگستانوں اور میدانی علاقوں کے درختوں سے کس طرح مختلف ہوتے ہیں ؟
- ان دلچسپ سر گرمیوں کی فہرست بنائیے جنھیں آپ ساحل سمندر پر کرنا پسند کریں گے۔
- اس لباس میں کیا بات خاص ہے جو لوگ ساحلی علاقوں میں پہنتے ہیں ؟
چاندنی اوڈیشہ کے ساحلی شہر پوری گئی تھی۔ پوری میں حیرت انگیز ریتیلے ساحل ہیں جہاں بہت سے فن کار ریت سے خوب صورت آرٹ بناتے ہیں۔ سمندری ساحلوں پر ہمیں مختلف اقسام کے سمندری گھونگے ملیں گے جن میں شنکھ (مخروطی گھونگا ) شامل ہیں، جسے مندروں اور گھروں میں پوجا کے درمیان پھونکا جاتا ہے۔
چاندنی کی اسکریپ ٹک سے ایک صفحہ
ساحلی علاقوں میں بہت سے لوگوں کی روزی روٹی کا انحصار مچھلی پکڑنے پر ہوتا ہے۔ اوڈیشہ کے لوگ روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جیسے کہ دلما، پکھالا، چھینا پوڑا، رس گلا وغیرہ۔
سرگرمی 2
آئیے تیار کریں
کوئی فوٹو فریم، نیکلس رنگے ہوئے پتھر ایک چھوٹی سی ٹوکری یاریت آرٹ کا ایک جار جیسی دلچسپ آرائشی اشیا تیار کرنے کے لیے ساحل پر پائی جانے والی کسی چیز کا استعمال کیجیے۔ اپنی تخلیقی صلاحیت کا استعمال کیجیے اور جماعت میں اپنے کام کی نمائش کیجیے ! آرائشی اشیا تیار کرنے کے لیے آپ مقامی طور پر دستیاب دیگر مواد کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
شری جگن ناتھ مندر
پوری میں شری جگن ناتھ مندر ، ہندوستان کے انتہائی مقبول مندروں میں سے ایک ہے۔ یہ نقش و نگار ایک خوبصورت نقاشی والا مند رہے جس کے دروازے بہت بڑے بڑے ہیں۔ پوری شہر اپنی رتھ یاترا کے لیے مشہور ہے ، جو کہ بڑے بڑے رتھوں کے ساتھ منایا جانے والا ایک تہوار ہے، جس میں ہزاروں افراد بھگوان جگن ناتھ ، سمجھد را اور بلبھدر کے بڑے بڑے اور رنگ برنگے رکھوں کو خوشی خوشی کھینچتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔
بات چیت کیجیے
- اس بات پر اپنے مشاہدات تحریر کیجیے کہ ساحلی علاقے کی زندگی، ریگستان کی زندگی سے کس طرح مختلف ہے۔
- ہمارے سمندری ساحلوں کو صاف رکھنا کیوں اہم ہے ؟
سرگرمی 3
کیا آپ ان مخلوقات کی شناخت کر سکتے ہیں ؟
سمندری کچھوا
کیکڑا
ڈولفن
سمندری کائی
اسٹار فش
مونگا
چیلنجوں کے ساتھ زندگی گزارنا
ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ چاندنی نے اپنے دوستوں کو بتایا کہ اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں اکثر تیز ہوائیں چلتی ہیں اور سمندری طوفان آتے ہیں۔ اس سے جانوروں، پیڑ پودوں اور لوگوں کی زندگیاں منفی طور پر متاثر ہوتی ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں ؟
ساحلی ریاستوں میں بار بار سمندری طوفان آتے رہتے ہیں ۔ لوگوں نے سمندری طوفانوں کا مطالعہ کیا اور زندگیوں اور وسائل کو بچانے کے لیے طور طریقے دریافت کیے۔ حالیہ برسوں میں، اوڈیشہ سرکار نے، قبل از وقت انتباہ، پہلے سے کی گئی تیاریوں اور مؤثر بند وبست کے ذریعہ سمندری طوفانوں کے دوران لوگوں کو بچانے کے لیے قومی اور بین الا قوامی انعامات حاصل کیے ہیں۔
بات چیت کیجیے
- کسی سمندری طوفان سے ہونے والے بڑے نقصانات کیا ہیں ؟
- اس طرح کی صورت حال کے لیے لوگوں کو کس طرح بہتر طور پر تیار کیا جا سکتا ہے ؟
ٹیچر کے لیے ہدایت
سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں کی تصاویر دکھائیے اور اس بات کی وضاحت کیجیے کہ سمندری طوفان کس طرح زندگی کو متاثر کرتے ہیں۔
پہاڑوں میں ، نین کے ساتھ
اوپر دی گئی تصویر کو دیکھیے اور اپنے مشاہدات تحریر کیجیے۔
- تصویر میں آپ کو کس طرح کے جانور نظر آرہے ہیں ؟
- پہاڑوں میں رہنے والے لوگ جو لباس پہنتے ہیں، وہ آپ کے علاقے میں پہنے جانے والے لباس سے کس طرح مختلف ہے ؟
- پہاڑوں میں پائے جانے والے درختوں کی تفصیلات تحریر کیجیے۔
پہاڑ، پتھریلے زمینی خطے ہوتے ہیں جو زمین کی سطح سے بہت اونچے ہوتے ہیں۔ یہ عام طور پر سرد علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ ہمالیہ کے کئی پہاڑ برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ پہاڑوں میں اکثر گہری ڈھلا نہیں ہوتی ہیں اور ان کے چاروں طرف وادیاں ہوتی ہیں۔ ہمارے ملک کے مختلف حصوں میں پہاڑی علاقے ہیں۔ ٹین نے سکم کی سیر کی، جو کہ ہمالیائی پہاڑوں کا ہی حصہ ہے۔
تاریخ: 10 فروری 2024
مقام: گینگ ٹاک
ڈیئر ڈائری،
موسم ٹھنڈا تھا اور ہوا صاف اور تازہ تھی۔ ہم نے گینگ ٹاک میں قیام کیا جہاں مقامی لوگ اچھے اور صاف دل تھے۔ انھوں نے ماؤنٹ کنچن جنگا کا نظارہ کرنے کے لیے ایک مناسب ترین جگہ تک پہنچنے میں ہماری رہنمائی کی۔ جب سورج کی روشنی برف سے ڈھکی ہوئی چوٹیوں پر پڑی تو وہ سنہری ہو گئیں اور وہ ایک مسحور کن پینٹنگ جیسا لگنے لگا! ہم گرم تھکیا جیسے سکم کے لذیذ کھانے اور میٹھی ، نرم اور ملائم سیل روٹی بھی سے لطف اندوز ہوئے۔
مقامی لوگ باکھو، دم دیم اور گنیو چولو جیسے روایتی لباس پہنتے ہیں۔ میں نے پاک کی سواری کا لطف بھی لیا۔ یاکوں کو وہاں پہاڑی سفر کے لیے عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ خاص تصویریں، سکم کے پیڑ پودوں اور جانوروں ، وہاں کی ثروت مند ثقافت، منفرد کھانوں، روایتی گھروں، رنگ برنگے لباس اور لوسونگ اور نم سونگ کے زندگی سے بھر پور میلے کی شاندار تنوع کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہاں چیڑ ، صنوبر ، اخروٹ اور شاہ بلوط جیسے درخت بھی پائے جاتے ہیں۔
بات چیت کیجیے
- پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈی آب و ہوا لوگوں کی زندگی اور لباس پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟
- آپ کے علاقے میں کون سے روایتی لباس پہنے جاتے ہیں؟ وہ کس طرح سے مقامی آب و ہوا سے مطابقت رکھتے ہیں ؟
- آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ صنوبر اور چیڑ جیسے بعض درخت پہاڑوں میں بہتر طور سے پرورش پاتے ہیں ؟
- پاک جیسے جانور سکم کی ٹھنڈی آب و ہوا میں کس طرح زندہ رہتے ہیں ؟
کیا آپ جانتے ہیں ؟
لوسونگ اور تم سونگ، سکم کے انتہائی اہم تہواروں میں سے ایک ہے۔ یہ خوشیوں بھرا تہوار سکم کے نئے سال کے آغاز کی علامت ہوتا ہے۔ یہ کسانوں کی سخت محنت کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع بھی ہوتا ہے۔ لوگ اس تہوار کو مقامی پکوانوں ، روایتی کھیل کود اور چام کے نام سے معروف نقاب پوش رقص میں شریک ہو کر جوش و خروش سے مناتے ہیں۔
بات چیت کیجیے
- آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ سکم میں روایتی مکانات لکڑی سے بنائے جاتے ہیں جن کی چھتیں ڈھلواں ہوتی ہیں ؟
- کیا آپ کے مکان میں کوئی ایسی خصوصیت ہے جو پہاڑوں کے مکانات جیسی ہے؟
- پہاڑوں میں بارش کے موسم کے دوران عام طور پر چٹانیں کھسکنے کے واقعات کیوں ہوتے ہیں؟
- آپ کی رائے میں چٹانیں کھسکنے کے دوران لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے؟
- ان لوگوں کی مدد کرنے کے لیے برادریاں کیا کر سکتی ہیں جو اپنے مکانات سے محروم ہو جاتے ہیں یا قدرتی آفات سے متاثر ہو جاتے ہیں ؟
میرے خطہ زمین میں زندگی کی رمق
نیچے دی گئی جگہ میں اپنے اطراف کی زمین کا خاکہ بنائیے۔ علاقے کا نام ، زمین کی قسم، لوگوں کی دل چسپ عادتیں، ان کے پیشے، کھانا، مکانات ، پیڑ پودوں اور جانوروں کے بارے میں تحریر کیجیے۔
- پہاڑی علاقوں اور میدانی علاقوں میں زندگی کا موازنہ کیجیے۔ اس کے لیے درختوں، جانوروں، مکانات، ملبوسات، کھانے، تہواروں اور آرٹ کی شکلوں میں فرق نمایاں کیجیے۔
| زمرہ | میدانی علاقے | ریگستان | ساحلی علاقے | پہاڑی علاقے |
|---|---|---|---|---|
| درخت | ||||
| جانور | ہلکے بالوں والی گائے اور بھینسیں | |||
| مكانات | ڈھلواں چھتوں والے لکڑی کے مکانات | |||
| ملبوسات | ||||
| کھانا | ||||
| تہوار | ||||
| آرٹ کی شکلیں |
2. پہاڑوں، میدانی علاقوں، ساحلوں اور ریگستانوں سے اپنی پسندیدہ خصوصیات یکجا کر کے زمین کی ایک قسم کا ڈیزائن اور خاکہ تیار کیجیے۔
- آپ نے اپنے خطہ زمین کے لیے مختلف خصوصیات کے انتخاب کا فیصلہ کیوں کیا؟
- ان میں سے ایک ایک خصوصیت کس طرح لوگوں ، جانوروں، اور پیڑ پودوں کو فائدہ پہنچاتی ہے ؟
- آپ کے خطہ زمین میں رہنے والوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟