Skip to content
Sitaar Urdu







10 ہمارا آسمان


1

کیا آپ نے کبھی آسمان کی جانب غور سے دیکھا ہے؟ وہ دن کے مختلف اوقات میں مختلف نظر آتا ہے۔ آسمان کا رنگ صبح ، تیسرے پہر اور رات میں تبدیل ہوتا ہے۔ سورج کا رنگ بھی تبدیل ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ چاند کا حجم اور شکل بھی وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی ہے۔ دن کے دوران، پرندوں، جانوروں، درختوں اور انسانوں کی سرگرمیاں بھی مختلف ہوتی ہیں۔

آسمان کی تصاویر

خاکہ بنائیے

نیچے دی گئی جگہوں میں صبح، تیسرے پہر اور رات میں نظر آنے والے آسمان کی کوئی تصویر بنائیے۔

2
صبح کا آسمان
تیسرے پہر کا آسمان
رات کا آسمان

تحریر کیجیے

صبح ، تیسرے پہر اور رات کے دوران آپ نے آسمان میں کیا مشاہدہ کیا، اسے درج ذیل جدول میں تحریر کیجیے۔ کچھ خانوں کو آپ کی آ۔ کو آپ کی آسانی کے لیے پر کیا گیا ہے۔ آپ نئے نے با ہے۔ آپ نئے نکات کا اضافہ کر کے جدول کی توسیع کر سکتے ہیں۔

صبح کا آسمان تیسرے پہر کا آسمان رات کا آسمان
نارنجی رنگ کا آسمان
سورج کی تیز روشنی چاند اور ستارے
نارنجی سورج
 
 
  • اپنے مشاہدات کو اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ بیان کیجیے اور ان کا موازنہ کیجیے۔
  • کیا آپ نے اس بات کو محسوس کیا ہے کہ دن کے مختلف اوقات میں جانوروں اور پیڑ پودوں کی سرگرمیوں اور برتاؤ میں کوئی فرق ہوتا ہے ؟ اپنے دوستوں کے ساتھ اس پر بات چیت کیجیے اور ایک فہرست تیار کیجیے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آسمان میں سب سے زیادہ روشن اور چمک دار چیز کیا ہے؟ یہ سورج ہے ! حقیقت تو یہ ہے تو یہ ہے کہ یہ اتنا روشن اور چمک دار ہے کہ جب یہ آسمان میں موجود ہوتا ہے تو دوسرے ستارے نظر ہی نہیں آتے۔ سورج ہمیں روشنی اور گرمی دیتا ہے۔

آسمان میں، سورج سب سے زیادہ صاف دکھائی دینے والی چیز ہے۔ سورج صبح کو طلوع ہوتا ہے، اس کے بعد یہ اوپر اٹھتا نظر آتا ہے ، یہاں تک کہ ہمارے سروں کے اوپر پہنچ جاتا ہے۔ آہستہ آہستہ آسمان کی دوسری طرف نیچے کی جانب سفر کرتا ہے ، یہاں تک کہ یہ غروب ہو کر غائب ہو جاتا ہے۔ ہم آسمان میں سورج کے اس واضح سفر کو دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بات چیت کیجیے

کیا آپ نے سورج کے طلوع اور غروب ہونے کے دوران ہونے والی تبدیلیوں کو محسوس کیا ہے ؟

جب سورج طلوع ہوتا ہے:

3
  1. آسمان کیسا نظر آتا ہے ؟
  2. پرندے اور جانور کیا کرتے ہیں ؟
  3. گھر پر ہمیں کیا تبدیلیاں نظر آتی ہیں ؟

جب سورج غروب ہوتا ہے :

4
  1. آسمان کیسا نظر آتا ہے ؟
  2. پرندے اور جانور کیا کرتے ہیں ؟
  3. گھر پر ہمیں کیا تبدیلیاں نظر آتی ہیں ؟

ٹیچر کے لیے ہدایت

دن کے مختلف اوقات میں انسانوں سمیت پیڑ پودوں اور جانوروں کی سرگرمیوں اور برتاؤ میں مختلف تبدیلیوں کو محسوس کرنے اور ان کے بارے میں بتانے کے لیے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کیجیے۔

پر چھائیاں

کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ آپ کی پر چھائی آپ کے ساتھ ساتھ حرکت کر رہی ہے؟ اگر آپ دوڑتے ہیں تو آپ کی پر چھائی بھی آپ کے ساتھ دوڑتی ہے۔ اگر آپ مختلف انداز اختیار مختا کرتے ہیں تو پر چھائی کی شکل بھی بدل جاتی ہے۔ آئیے ! پر چھائیوں کے بارے میں کچھ دل چسپ باتوں کو سمجھتے ہیں۔

5
صبح سویرے کی پر چھائی
دو پہر کے وقت کی پر چھائی
شام کے وقت کی پر چھائی

اوپر دی گئی تصاویر میں، پر چھائیوں میں کیا فرق ہے؟ صبح کے وقت کی پر چھائیاں لمبی ہیں، دو پہر کے وقت کی پر چھائیاں چھوٹی اور شام کے وقت کی پر چھائیاں ایک بار پھر لمبی ہوتی ہیں۔ البتہ شام کے وقت کی پر چھائیاں، صبح کے وقت کی پر چھائیوں سے مخالف سمت میں نظر آتی ہیں۔

6
میری پر چھائی میں تبدیلی کس طرح ہوتی ہے ؟
کیا ایسا تمام چیزوں کے ساتھ ہوتا ہے ؟
کیا پر چھائیاں صرف سورج کی روشنی میں ہی بنتی ہیں ؟
مجھے حیرت ہے کہ یہ تبدیلیاں کیوں ہوتی ہیں ؟

معلومات حاصل کیجیے

آئیے ! کچھ دلچسپ کرنے کی کوشش کرتے ہیں:

7
  1. ایک ٹارچ اور ایک چھڑی لیجیے۔ کمرے میں اندھیرا کرنے کے لیے دروازے اور کھڑکیوں کو بند کر دیجیے۔
  2. چھڑی کو ایک جگہ پر رکھیے اور ٹارچ کی روشنی اس پر ڈالیے۔
  3. درج ذیل صورت حال میں ، چھڑی کی پر چھائی میں ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیجیے۔
  1. چھڑی کو آگے اور پیچھے کی طرف حرکت دیجیے۔
  2. ٹارچ کی سمت میں تبدیلی کیجیے۔

سوچیے اور مندجہ ذیل سوالات کے جواب دیجیے :

  • اگر ہم چھڑی سے روشنی کے مخرج کا فاصلہ تبدیل کرتے ہیں تو پر چھائی میں کیسی تبدیلی ہوگی؟
  • اگر ہم ٹارچ (روشنی کا مخرج) کی سمت بدلتے ہیں تو پر چھائی میں کیسی تبدیلی ہو گی ؟

اگر یہ چیز روشنی کے مخرج کے قریب ہے تو پر چھائی زیادہ بڑی ہو گی۔ اگر روشنی کے مخرج میں تبدیلی ہوتی ہے تو پر چھائی کی سمت بھی تبدیل ہو گی۔ ہم یہ دیکھتے ہیں کہ صبح اور ہے تو پر کی سمت شام میں پر چھائیاں مختلف سمتوں میں ظاہر ہوتی ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے ؟

خاکہ بنائیے

ذیل میں دی گئی تصویروں میں سورج اور گزرتے ہوئے دن کے اوقات میں ابھرنے والی پر چھائیوں کا درست سمت میں خاکہ بنائیے۔

8

سورج مشرق سے طلوع ہو کر دو پہر تک ہمارے سروں کے عین اوپر پہنچ جاتا ہے اور اس کے بعد آہستہ آہستہ حرکت کرتے ہوئے تیسرے پہر مغرب کی جانب سفر کرتا ہے۔ سورج کی حرکت کے ساتھ ہی پر چھائی کی سمت بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔

سورج کی روشنی میں پر چھائیوں کی تشکیل

9

کیا آپ جانتے ہیں ؟

پر چھائیوں کو دیکھ کر ہم وقت معلوم کر سکتے ہیں۔ قدیم دور کے لوگوں نے اس صورت حال کا مشاہدہ کیا اور انھوں نے وقت بتانے کا ایک آلہ تیار کیا۔ اسے سورج گھڑی (Sundial) کہا جاتا ہے۔

10

جے پور کے راجہ جے سنگھ نے، جے پور، اجین، دہلی، وارانسی اور متھرا میں جنتر منتر تعمیر کرائے تھے۔ اس میں ایک سورج گھڑی Sundial) ہے جسے سمراٹ ینتر کہا جاتا ہے۔ یہ پر چھائی کی بنیاد پر درست وقت بتا سکتا ہے۔

پر چھائیوں سے کھیلے

پر چھائیوں سے مختلف شکلیں بنانا دل چسپ کھیل ہے۔ اپنے دوستوں کے ساتھ اس کی کوشش کیجیے۔

11

ٹیچر کے لیے ہدایت

کٹ آؤٹ بنانے اور پر چھائیوں کی کٹھ پتلی کا کھیل دکھانے کے لیے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کیجیے۔

ہندوستان میں پر چھائیوں کی کٹھ پتلی کا کھیل طویل عرصہ سے کھیلا جاتا رہا ہے۔

12

رات کے وقت آسمان

13

سورج غروب ہونے کے بعد، آسمان میں ہزار ہا جگ مگ کرتے ہوئے ستارے نمودار ہوتے ہیں۔ ہم رات کے آسمان میں ستاروں سے بنی مختلف شکلیں دیکھ سکتے ہیں۔ نیچے دیے گئے خانے میں ایسی ہی کوئی شکل بنائیے جو آپ نے در دیکھ جو آپ نے دیھی ہو :

14

اس خاکہ کا اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کیجیے اور ستاروں کی معمول کی شکلوں پر بات چیت کیجیے۔

ٹیچر کے لیے ہدایت

طالب علموں نے جن شکلوں کا مشاہدہ کیا ہے وہ عام طور پر معلوم شکلوں جیسی نہیں بھی ہو سکتی ہیں، جیسے کہ سپت رشی ( هفت ستاره یا سات سنت)۔ اس کا مقصد آسمان کا مطالعہ کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

چاند رات کے آسمان میں سب سے بڑا دکھائی دینے والا اجرام فلکی ہے۔ یہ ہمیشہ سے اپنی خوبصورتی اور پُر اسراریت سے انسانوں کو مسحور کر تا رہا ہے۔

خاکہ بنائیے

آسمان میں چاند کا مشاہدہ کیجیے اور چاند کی ان شکلوں کی خاکہ بندی کیجیے جو آپ نے مختلف راتوں میں دیکھی ہیں۔

15

بات چیت کیجیے

اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت کیجیے:

  • کیا چاند کی شکلیں بدلنے کے عمل کا کوئی خاص طریقہ ہے؟
  • کیا کچھ ایسے دن ہوتے ہیں جب آسمان میں چاند نظر نہیں آتا؟

چاند کی شکل مختلف راتوں میں الگ الگ نظر آتی ہے۔ کچھ راتوں میں یہ بالکل دائرے کی شکل کا ہوتا ہے۔ یہ پورنیما یا بدر کامل (Full Moon) کہلاتا ہے۔ دیگر کچھ راتوں میں یہ انگریزی حرف C جیسا نظر آتا ہے۔ کچھ راتوں میں یہ ایسا نظر آتا ہے کہ مانو اسے بیچ میں سے کاٹ دیا گیا ہو۔ کچھ راتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جب چاند بالکل نظر نہیں آتا۔ انھیں

16

اما وسیا یا ہلال (New Moon کہتے ہیں، جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ متشکل ہوتا ہے۔ اسی لیے قدیم تہذیب کے لوگ دنوں کی گنتی کا حساب رکھنے کے لیے چاند کی شکلوں کا استعمال کرتے تھے۔ اس ترتیب نے اولین کلینڈروں کے وجود کی راہ ہموار کی۔

ہم چاند کی تاریخوں کی بنیاد پر بہت سے تہوار مناتے ہیں۔ دیوالی اس دن منائی جاتی ہے جب آسمان میں چاند ہوتا ہی نہیں ہے۔ رکھشا بندھن، گروپور نیما اور بدھ پور نیما کا تہوار اس وقت منایا جاتا ہے جب مکمل دائرے کی شکل کا چاند یعنی بدر کامل آسمان میں نظر آتا ہے۔ عید اس روز منائی جاتی ہے جب نیا چاند نکل کر رات گزرنے کے بعد دن نمودار ہوتا ہے۔

17
چھٹ پوجا
کروا چوتھ
پونگل
دیوالی

تحریر کیجیے

کیا آپ کے خاندان یا برادری میں ایسے تہوار منائے جاتے ہیں جن کا تعلق سورج یا چاند سے ہے ؟ اپنی زبان میں آپ اسے کیا کہتے ہیں ؟




18

ہندوستان کا چند ریان مشن

آپ نے چند ریان مشن کے بارے میں گریڈ 3 کی اپنی انگریزی، ہندی یا اردو کی نصابی کتابوں میں پڑھا ہو گا ۔ 23 اگست 2023 کو ہندوستان کا وکرم لینڈر کامیابی کے ساتھ چاند پر اتر اتھا اور اس نے چاند کی سطح کے بارے میں بہت سے قیمتی اعدادو شمار جمع کیے تھے۔




اپنی رائے کا اظہار کیجیے

1 درج ذیل کے درمیان دو فرق بتائیے:

  1. رات اور دن
  2. صبح اور شام کے وقت میں آسمان
  3. دن کے دوران اور رات میں ہماری سرگرمیاں
  4. دن کے دوران اور رات میں جانوروں کی سرگرمیاں

2 کچھ اور چیزوں کے بارے میں معلومات حاصل کیجیے

یک ٹیچر نے کہا کہ دن کے دوران سورج مشرق سے نکل کر مغرب کی طرف بڑھنے کے لیے طلوع ہوتا ہے۔

اس بیان کے بارے میں میرا تجس میں ہے اور اپنے ٹیچر سے کچھ سوالات کرنا چاہتی ہے۔ کم از کم دو ایسے سوالات تیار کیجیے جو وہ ٹیچر سے پوچھ سکے۔

3. اسے حل کیجیے

فرض کیجیے کہ آپ صبح اور تیسرے پہر کے اوقات کے دوران ایک ہی مقام پر کھڑے ہیں۔ صبح میں آپ کی پر چھائی ایک سمت میں ظاہر ہوتی ہے، جبکہ تیسرے پہر میں یہ دوسری سمت میں نظر آتی ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ کیا دونوں وقتوں میں آپ کی پر چھائی کی لمبائی ایک جیسی ہی رہے گی ؟

4 الفاظ کا تخلیقی استعمال کیجیے

  1. آسمان کی خوبصورتی سے تحریک لیتے ہوئے اپنی ایک نظم کہیے۔
  2. ذیل میں دی گئی پہلی کو مکمل کیجیے اور اس کا جواب دیجیے۔

صرف ایک رنگ، مگر ہر شکل واند از

روشنی میں آئے، لگے بے حد خاص



یہ کیا ہے ؟