Skip to content
Qr






باب 1
ہمارے آس پاس کی شکلیں


باب

1

دیکشا گرمی کی چھٹیوں میں کوئی بڑا شہردیکھنا چاہتی تھی ۔ اس کے ابّو اسے دلّی لے گئے۔ وہاں انھوں نے انڈیا گیٹ، قطب مینار، صفدر جنگ کا مقبرہ، اکشردھام، نیشنل میوزیم، جنتر منتر اور پارلیمنٹ ہاؤس جیسی کئی دل چسپ اورنئی پرانی تاریخی عمارتوں کی سیر کی۔

اب دیکشا لکڑی کے بلاکوں سے انڈیا گیٹ کا ماڈل بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Untitled_Artwork_111

تصویر میں دکھائی گئی عمارتوں کا ماڈل بلاکوں کے ذریعہ بنانے کی کوشش کیجیے۔

Screenshot 2026-02-26 at 15-39-36 dumm101.pdf
  1. اپنے ماڈل میں آپ نے عمارت کے کون سے حصے دکھائے ہیں (مثلاً چھت، ستون، بنیاد کا حصہ وغیرہ)؟
  2. آپ نے یہ حصے کیوں منتخب کیے؟
  3. کون سی شکلیں ان حصوں کو اچھی طرح دکھا سکتی ہیں؟ _______________
  4. آپ کا ماڈل اصل عمارت کی تصویر سے کس طرح ملتا جلتا ہے؟ _______________
  5. آپ کا ماڈل اصل عمارت سے کس طرح مختلف ہے؟ _______________

گفتگو کیجیے: اگر آپ اپنے ماڈل کا ایک ٹکڑا ہٹا دیں گے تو کیا ہو گا؟

  • کیا ماڈل پھر بھی اصلی عمارت جیسا لگے گا؟
  • آپ اپنے ماڈل کو اور کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں؟

عملی مشق (Project Work)

بچوں کو ترغیب دیں کہ وہ کسی ایک گلی کو غور سے دیکھیں اور اس گلی کی اہم عمارتوں کا ماڈل بنائیے۔

Untitled_Artwork_113

میں نے کچھ بنایا ہے۔ دیکھیے، یہ میرا قطب مینارہے۔

کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ قطب مینار جیسا دکھتا ہے؟...................

اگر آپ کو قطب مینار کا ماڈل بنانا ہو تو آپ کون سی شکل استعمال کریں گے؟ اور کیوں؟...................

آپ ایسی کتنی شکلیں استعمال کریں گے؟...................


کیا آپ جانتے ہیں: قطب مینار ایک عالمی ثقافتی ورثہ مقام ہے اور یہ اینٹوں سے بنی سب سے اونچی عمارت ہے۔ جو 5 منزلہ ہے اور اس میں 379 سیڑھیاں ہیں۔


پہلے لوگ مٹی کی اینٹوں، پتھر کے بلاک یا لکڑی سے عمارتیں بناتے تھے۔ آج کل ہم کنکریٹ کے بلاک، خالی بلاک وغیرہ بھی استعمال کرتے ہیں۔

ان سب اینٹوں میں ایک جیسی چیز کیا ہے؟

Screenshot 2026-05-06 094214

اساتذہ کے لیے ہدایت: طلبا سے کہیے کہ اوپر دی گئی عمارتوں کا ماڈل بنانے کے لیےو ہ مختلف باکس، ڈبے، بوتلیں اور ناریل کے چھلکے وغیرہ جمع کریں ۔


کاریگری (Craft)

  1. کاغذ کی پٹیاں استعمال کر کے گیند جیسی شکل بنائیے۔
  2. دکشا نے ایک چپٹے ڈبے کو کھول کر پھیلایا تاکہ وہ دیکھ سکے کہ کھلا ڈبہ کیسا لگتا ہے۔ اسے ڈبے کا خا کہ یانیٹ(Net) کہتے ہیں۔ اگر آپ ڈبے کو ا ن لکیروں پر ہی دوبارہ اسی طرح موڑیں تو ڈبہ پھرواپس ویسا ہی بن جائے گا۔

  3. کتاب کے آخر میں دیے گئے نیٹ کو استعمال کرکے نیچے دیے گئے ماڈل بنائیے۔
Screenshot 2026-02-26 at 16-02-31 dumm101.pdf Screenshot 2026-02-26 at 16-02-37 dumm101.pdf

منشور کا کون سارخ سب میں ایک جیسا ہے؟

__________

ان منشور میں اور کون سی شکلیں پائی جاتی ہیں؟
__________

ہر منشور میں ایسے کتنے رخ ہیں؟ __________

سارے اہرام میں کون سارخ ایک جیسا ہے؟
__________

تمام مثلثی رخ __________ نقطے پر ملتے ہیں؟

ہر اہرام میں کچھ اور شکل پہچانیے؟ __________


کیا مکعب(Cube) بھی ایک منشور ہے؟

منشور اور اہرام کے درمیان کیا فرق ہے؟ گفتگو کیجیے ۔

  1. نلی(Straws) اور پلا سٹیسین (Plasticine)یا دھاگے سے اوپر دی گئی شکلیں بنانے کی کوشش کیجیے اور جدول میں بھریے۔

شکلیں

رخ کی تعداد(F)

کونوں کی تعداد(V)

کناروں کی تعداد(E)

مکعب / مربعی منشور

مکعب نما/مستطیلی منشور

مثلثی اہرام

مربعی منشور

مثلثی منشور


رخو ں کی تعداد(F)، کناروں (E) اور کونوں (V) کے درمیان تعلق کی نشان دہی کیجیے۔ ہرحالت کے مطابق F + V – E کا حساب لگائیے۔ آپ نے کیانتیجہ اخذ کیا؟

چپٹے رخ کی تعداد کے لحاظ سے سہ ابعادی شکلوں کو ترتیب دیجیے۔یہاں ان کے نام بھی لکھیے۔

رخوں کی تعداد

1 چپٹا رخ

2چپٹے رخ

4چپٹے رخ

5چپٹے رخ

6 چپٹے رخ

8 چپٹے رخ

شکلوں کے نام

کیا آپ 3 چپٹے رخ کی مدد سے ایک سہ ابعادی( 3D )شکل بناسکتے ہیں؟

سیدھے کناروں کی تعداد کے لحاظ سے سہ ابعادی شکلوں کو ترتیب دیجیے ۔ ان کے نام بھی لکھیے۔

کناروں کی تعداد

6 سیدھے کنارے

8 سیدھے کنارے

9سیدھے کنارے

12 سیدھے کنارے

شکلوں کے نام


آئیے مشاہدہ کریں

  1. ایک پانسہ (Die) لیجیے۔ دیکھیے کہ نمبر 1 والا رخ کون سا ہے۔ نمبر 6 والا رخ نمبر 1 کے بالکل اُلٹی طرف ہے۔

اس کے سامنے والا رخ کون سا ہے؟

  1. نمبر 2والا رخ؟...........
  2. نمبر 3والا رخ؟...........
  3. نمبر 4والا رخ؟...........

2. a. نمبر 1 والے رخ کے کون سے کنارے مشترک ہیں؟ ..................

b. نمبر1 والے رخ کے ساتھ کون سے رخ کا کوئی مشترک کنارا نہیں ہے؟
..................

3. ایک مکعب کو تین مختلف زاویوں سے دیکھیے۔

  1. سرخ رخ کے سامنے والے رخ کا رنگ کیا ہے؟ ..................
  2. پیلے رخ کے سامنے والے رخ کا رنگ کیا ہے؟ ..................
Screenshot 2026-02-26 at 16-16-23 dumm101.pdf

کنارے پر بنی شکلوں کے لیے ان ہدایات پر عمل کیجیے۔

1. جن شکلوں کا رخ مستطیل ہے، انھیں سرخ رنگ سے رنگیے ۔

2. جن شکلوں کا رخ مثلث ہے، ان پر مسکرا نے کی علامت بنائیے۔

3. جن شکلوں کا رخ گول یا مڑا ہے، ان پر ایک ستارہ بنائیے ۔

4. جن شکلوں کا کوئی کونا نہیں ہے، انھیں نیلے رنگ سے رنگیے ۔

5. وہ شکلیں جن کے سامنے کے رخ ایک جیسے ہیں، ان پر دائرہ بنائیے۔

سہ ابعادی شکلوں کو ترتیب دینا

سہ ابعادی شکلوں کے نام صحیح جگہ پر لکھیے۔

Screenshot 2026-02-26 at 16-17-10 dumm101.pdf

آپ نے مثلثی منشور اور مستطیلی اہرام کو کس دائرے میں لکھا ہے؟

آئیے ان شکلوں کوایک دوسرے طریقے سے ترتیب دیتے ہیں۔کیا آپ پچھلے صفحے والے دائروں کی طرح شکلوں کا استعمال کرتےہوئے ‘‘گول رخ والی شکلیں’’ اور ‘‘چپٹے رخ والی شکلیں’’ کے زمرے میں بانٹ سکتے ہیں؟

Screenshot 2026-02-26 at 16-33-13 dumm101.pdf

مکعبوں کے ذریعہ بنانا (Build with Cubes)

جادوئی پٹارا کٹ (Jaadui Pitara Kit) یا کسی اور ملتے جلتے سامان سےان ماڈل کو بنائیے۔

Screenshot 2026-02-26 at 16-34-00 dumm101.pdf

مکعب کے ٹاور (Cube Towers)

ہرایک مکعب ٹاور میں کل کتنے مکعب ہیں؟

Screenshot 2026-02-26 at 16-34-34 dumm101.pdf

اساتذہ کے لیے ہدایت: دستیاب لکڑی، کاغذ اور تنکوں کے ماڈل استعمال کیجیے۔متصل (Adjacent) اور مقابل (Opposite) رخ پر گفتگو کیجیے۔ایسی شکلوں پر گفتگو کیجیے جو دو حصوں میں آتی ہیں۔بچوں کو (اوپر دیے گئے دائروں کو استعمال کرکے) وین ڈائیگرام (Venn Diagrams)بنانے کے لیے کہیے اور ان میں شکلوں کے نام لکھیے۔


مثلثی نقطہ دار کاغذ پر مکعب بنانا

کیا آپ ان مکعبوں کومکمل کر سکتے ہیں؟

Screenshot 2026-02-26 at 16-35-36 dumm101.pdf
  1. تصویروں کو دی گئی تفصیل کے ساتھ ملائیے اور شکلوں کے نام بتائیے۔
  1. میرے 5 رخ اور 5کونے ہیں۔ میرے 8کنارے ہیں۔ میرے ایک رخ کی شکل مربع ہے اور میرے 4رخ مثلث ہیں۔
  2. میرے پاس 1 چپٹا رخ ہے، 1 گول رخ ہے اور 1 کنارہ ہے۔
  3. میرے پاس 1 گول رخ ہے۔ میرا کوئی کنارہ اور کونا نہیں ہے۔
  4. میرے پاس 2 چپٹے رخ ہیں، 1گول رخ ہے اور 2 کنارے ہیں۔ میرا کوئی کونا نہیں ہے۔
  5. میرے 5 رخ ہیں، 6 کونے ہیں اور 9 کنارے ہیں۔ میرے 2 رخ مثلث ہیں۔
  6. میرے 6 رخ ہیں، 12 کنارے ہیں اور 8 کونے ہیں۔

2. ان میں سے ہر شکل مختلف ہے۔ کس طرح مختلف ہے؟ گفتگو کیجیے۔

Screenshot 2026-02-26 at 16-36-31 dumm101.pdf

3. درج ذیل نیٹ کو صحیح ٹھوس شکلوں سے ملائیے۔

Screenshot 2026-02-26 at 16-37-13 dumm101.pdf

4. نیچے دیے گئے نیٹ میں سے کون سے نیٹ کو موڑنے پر نیچے دی گئی ٹھوس شکلیں بن سکتی ہیں؟

Screenshot 2026-02-26 at 16-37-21 dumm101.pdf

5. نتیش نے ایک نیٹ کو موڑنے والی لکیروں پر سے کاٹ دیا۔ یہ اس کے ٹکڑے ہیں۔

Screenshot 2026-02-26 at 16-37-28 dumm101.pdf

جب لکیریں ملتی ہیں (When Lines Meet)

ایشا نے تنکوں سے مختلف کونے بنائے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ دو تنکے دو لکیروں کی طرح ہیں جو ایک نقطے پر ملتی ہیں۔

جب دو لکیریں ملتی ہیں تو ایک زاویہ بناتی ہیں۔

ہم یوگا کے آسنوں (Postures) میں بہت سے زاویے دیکھتے ہیں۔

Screenshot 2026-02-26 at 16-43-49 dumm101.pdf Screenshot 2026-02-26 at 16-47-13 dumm101.pdf

اس گھر کی ڈرائنگ میں 7 زاویے ہیں۔

کشتی کی اس ڈرائنگ میں کتنے زاویے ہیں؟

Screenshot 2026-02-26 at 16-47-35 dumm101.pdf

آئیےکریں

  1. نیچے دی گئی تصویروں میں زاویوں پر نشان لگائیے۔
  2. Screenshot 2026-02-26 at 16-52-17 dumm101.pdf
  3. آپ کلاس روم میں کہاں کہاں زاویے دیکھتے ہیں؟ کچھ مثالیں پیش کیجیے ۔

قائم زاویے

جیسا کہ دکھایا گیا ہے تصویر دیکھ کر کاغذ کے ایک ٹکڑے سے زاویہ قائمہ بنائیے۔

Screenshot 2026-02-26 at 16-54-53 dumm101.pdf

زاویے پہچانیےاور جو قائم زاویے ہوں ان پر دائرہ بنائیے۔ اپنے زاویہ قائمہ کے جانچ کرنے والے (Right Angle Checker) کو استعمال کرتے ہوئے جانچ کیجیے۔

Screenshot 2026-02-26 at 16-55-14 dumm101.pdf

کتاب، کھڑکی یا کسی اور چیز میں قائم زاویے تلاش کیجیے ۔

ان چیزوں کے نام لکھیے جہاں آپ قائم زاویے تلاش کرسکیں ۔

_____________________

_____________________

_____________________

آئیے کریں

  1. نیچے دی گئی گرڈ پر کچھ قائم زاویے بنائیے۔
Screenshot 2026-03-02 at 09-35-37 dumm101.pdf

حادّہ زاویے ایک زاویہ قائمہ سے چھوٹے ہوتے ہیں۔

Screenshot 2026-03-02 at 09-36-40 dumm101.pdf

منفرجہ زاویے ایک زاویہ قائمہ سے بڑے ہوتے ہیں۔

Screenshot 2026-03-02 at 09-36-45 dumm101.pdf

اپنے کمرۂ جماعت کی کچھ ایسی چیزوں کے نام لکھیے جن میں کوئی زاویہ حادّہ ہے ۔

–––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––

اپنے کمرۂ جماعت کی کچھ ایسی چیزوں کے نام لکھیے جن میں کوئی زاویہ منفرجہ ہے ۔

–––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––––

نیچے دیے گئے حروف میں سارے زاویے پہچانیے:

Screenshot 2026-03-02 at 09-37-57 dumm101.pdf

آئیے کریں


اوپر والے گرڈ پر کچھ حادّہ زاویے بنائیے۔ایک خط کشید کیجیے اور نیچے والے گرڈ میں دی گئی ہر لکیر کا استعمال کرتے ہوئے کوئی زاویہ حادّہ بنائیے۔

Screenshot 2026-03-02 at 09-39-46 dumm101.pdf

اوپر والے گرڈ پر کچھ منفرجہ زاویے بنائیے۔ ایک خط کشید کیجیے اورنیچے والے گرڈ میں دی گئی ہر لکیر کا استعمال کرتے ہوئے کوئی زاویہ منفرجہ بنائیے۔

Screenshot 2026-03-02 at 09-40-33 dumm101.pdf

2. نیچے دی گئی تصویروں میں حادّہ زاویے کو سرخ رنگ سے،قائم زاویے کو سبز رنگ سے اور منفرجہ زاویے کو نیلے رنگ سے نشان زد کیجیے۔

Screenshot 2026-03-02 at 09-40-57 dumm101.pdf

تنکوں سے شکلیں بنانا

مختلف لمبائی کے تنکوں اور صلصال (Clay)/پلاسٹسین سے ایک مثلث (Triangle) بنائیے۔

کیا اگر ہم ایک طرف سے ہلکا سا دبا دیں تو مثلث کی شکل بدل جاتی ہے؟

ہاں / نہیں
تنکوں کے ذریعہ اپنے بنائے ہوئے مثلث کو نوٹ بک میں بنائیے۔
مثلث میں کس طرح کے زاویے ہو تے ہیں؟

تنکوں اور مٹی سے ایک مستطیل کی شکل بنائیے۔

مستطیل میں آپ کس طرح کے زاویے دیکھتے ہیں؟................

کیا اگر ہم ایک طرف تھوڑا سا دبائیں تو مستطیل کی شکل بدل جاتی ہے؟

ہاں / نہیں

Screenshot 2026-03-02 at 09-44-41 dumm101.pdf Screenshot 2026-03-02 at 09-45-03 dumm101.pdf

نئی شکل کےزاویوں کے ساتھ کیا واقع ہوا ہے؟

کیا وہ اب بھی قائم زاویے ہیں؟ اب کس طرح کے زاویے بن گئے ہیں؟

اب اسی طرح مربع کے ایک حصہ کو دبائیے۔

کیا مربع کے زاویے اب بھی قائم زاویے ہیں؟ اب کس طرح کے زاویے بن گئے ہیں؟

مثلث اور مستطیل کے زاویے ایک دوسرے کے مماثل کس طرح ہیں اور مختلف کیسے ہیں؟


اساتذہ کے لیے ہدایت : مختلف شکلوں کے غیر لچک دار ہونے (Rigidity) کو سمجھنے میں طلبا کی مدد کیجیے۔ مثلث سب سے زیادہ مضبوط شکل ہے کیوں کہ اسے دبانے پر یہ اپنی شکل نہیں بدلتا۔

نیچے دی گئی ڈاٹ گرڈپر کچھ سہ رخی اور چار رخی شکلیں بنائیے۔ان شکلوں پر دائرہ بنائیے جن میں ایک یا زیادہ قائم زاویے ہیں۔

Screenshot 2026-03-02 at 09-46-36 dumm101.pdf

گفتگو کیجیے: آپ نے کون کون سی شکلیں بنائیں؟
کتنی شکلوں میں ہیں:

  1. 1 قائم زاویے
  2. 2 قائم زاویے
  3. 3 قائم زاویے
  4. سارے قائم زاویے

یہاں کچھ چار ضلعی شکلیں دی گئی ہیں۔
مستطیل اور مربع ان شکلوں سے کس طرح مختلف ہیں؟

Screenshot 2026-03-02 at 09-47-51 dumm101.pdf

اساتذہ کے لیے ہدایت: مربع اور مستطیل میں مماثلت اور فرق پر گفتگو کیجیے۔ طلبا کو سمجھائیے کہ مربع کو مستطیل کی ایک خاص شکل کے طور پر سمجھیں۔
اگر ضرورت ہو تو اساتذہ طلبہ کو مزید گرڈ فراہم کریں۔

اس پانچ ضلعی شکل (Pentagon) کوبنانے کی کوشش کیجیے جس کے
سارے
اضلاع برابر ہوں۔

کیا اس میں سب قائم زاویے ہیں؟

اگر ہم اس کے ایک رخ کو ہلکا سا دبائیں تو کیا شکل بدل جاتی ہے؟ہاں / نہیں

اس سے زاویے کیسے بدلتے ہیں؟

Screenshot 2026-03-02 at 09-49-06 dumm101.pdf

کیا آپ تنکوں سے ایک دائرہ بنا سکتے ہیں؟

تصویر دیکھیے۔ اس تصویر میں تنکوں کی لمبائی ..............ہے

(مساوی/غیر مساوی)

اگر تنکوں کی لمبائی غیر مساوی ہو تو کیا واقع ہو گا؟

Screenshot 2026-03-02 at 09-49-30 dumm101.pdf

آئیے بنائیں

ایک دائرہ بنانے کے لیے آپ اسکیل کا استعمال کرسکتے ہیں ؟ آئیے دیکھتے ہیں۔

ایک نقطہ A بنائیے۔

پھر ایسے کئی نقطے بنائیے جو نقطہ A سے برابرکے فاصلے
پر ہوں۔

ان نقطوں کو ہاتھ سے ملائیے۔ آپ کو کیا حاصل ہوتا ہے ؟

.....................

نقطہ A مرکز (Centre) ہے۔ مرکز سے دائرے
کے کنارے تک کی لکیر نصف قطر (
Radius) ہے۔

Screenshot 2026-03-02 at 09-50-09 dumm101.pdf

حیرت انگیز دائرے (Amazing Circles)


  1. ایک گول کاغذ کا ٹکڑا لیجیے۔
  2. کاغذ کو آدھا موڑیے تاکہ موڑ ی ہوئی جگہ پر واضح نشان پڑجائے۔
  3. کاغذ کو کھولیے اور دھاگے سے اس نشان کی
    لمبائی ناپیے ۔
  4. اب کاغذ کومختلف طرح سے آدھا موڑیے اور اس پر اچھی طرح نشان لگائیے ۔
  5. موڑے ہوئے کاغذ کو کھولیے اور نشان کو ناپیے ۔
  6. کاغذ کو پھر سے دوسرے طریقے سے موڑیے اور اس پر اچھی طرح نشان لگائیے۔
  7. مڑے ہوئے کاغذ کو کھولیے اور مڑی ہوئی
    جگہ کو ناپیے۔
Screenshot 2026-03-02 at 09-51-26 dumm101.pdf
  1. سارے نشانات کی لمبائیاں __________ ہیں۔ (مساوی/غیر مساوی)
  2. ان نشانات کو دائرے کا قطر (Diameter)کہا جاتا ہے۔
  3. آپس میں گفتگو کیجیے کہ اس کامرکز کہاں ہے؟ کیا آپ نے دیکھا کہ سب قطر مرکز سے گزرتے ہیں؟
  4. مرکز سے دائرے کےکنارے تک کی لمبائی کو ناپیے ۔ اس کو نصف قطر
    کہتے ہیں۔
  5. آپس میں گفتگو کیجیے کہ دائرے کے نصف قطر اور قطر میں کیا تعلق ہے۔
Screenshot 2026-03-02 at 09-51-55 dumm101.pdf

اساتذہ کے لیے ہدایت: طلبا دھاگہ، کاغذکی پٹی یا اسکیل سے پیمائش کر سکتے ہیں۔

آئیے کریں

کاغذ کو آدھاموڑیے۔

پھر اس آدھے کو بھی آدھا موڑیے۔

قطر کی لمبائی ،نصف قطر کی لمبائی کی _____________
(نصف / دگنی) ہوتی ہے۔

Screenshot 2026-03-02 at 09-54-01 dumm101.pdf

پرکار (Compass) سے دائرہ آسانی سے بنایا جا سکتا ہے۔ پرکار استعمال کرنے کے لیے اپنے استاد کی مدد لیجیے۔ مندرجہ ذیل ڈیزائن بنائیے۔

Screenshot 2026-03-02 at 09-54-39 dumm101.pdf

قالین کے ڈیزائن پر غور کیجیے۔ کتنا خوب صورت دائرہ ہے نا!

Screenshot 2026-03-02 at 09-55-04 dumm101.pdf

مرکز، نصف قطر اور قطر پر اپنے پسند کے کسی رنگ سے نشان لگائیے ۔


اساتذہ کے لیے نوٹ: پرکار سے دائرے بنانے میں طلبا کی مدد کیجیے اور مختلف سائز کے دائرے بنانے پر ابھاریے۔

پہیوں کو دیکھیے۔

سارے پہیے ..............جیسی شکل کے لگتے ہیں۔

اس پہیے کا نام بتائیے جس کا:

  1. نصف قطر سب سے لمبا ہے ...............
  2. نصف قطر سب سے چھوٹا ہے ...............
  3. قطر سب سے لمبا ہے ...............
  4. قطر سب سے چھوٹا ہے ...............
Screenshot 2026-03-02 at 09-57-06 dumm101.pdf

پہیلی جیسی شکلیں (Puzzling Shapes)

  1. پوشیدہ شکلوں کو پہچانیے اور ان کے نام لکھیے ۔
  2. دو لکیریں کھینچ کر مثلث کو ایک مربع اور دو مثلثوں میں تقسیم کیجیے ۔
  3. Screenshot 2026-03-02 at 09-58-46 dumm101.pdf
  4. دو لکیریں کھینچ کر مربع کو تین مثلثوں میں تقسیم کیجیے ۔
  5. Screenshot 2026-03-02 at 09-58-53 dumm101.pdf
  6. اس طرح لکیریں کھینچیے تاکہ دائیں کالم میں دی گئی بڑی شکلوں کو کاٹ کر بائیں کالم میں بنی چھوٹی شکلیں حاصل کی جا سکیں۔
Screenshot 2026-03-02 at 09-59-16 dumm101.pdf

کارڈ والاکھیل (Card Game)

کتاب کے آخر میں دی گئی 2 ابعادی شکلوں کے کارڈ کو ان کے اضلاع کے حساب سے تین گروپوں میں تقسیم کیجیے۔

تقسیم شدہ شکلیں نیچے دیے گئے خانے میں بنائیے۔ آپ نے اپنی ان شکلوں کو اس طرح کیوں تقسیم کیا ؟ وضاحت کیجیے۔

Screenshot 2026-03-02 at 10-02-28 dumm101.pdf

آئیے کوشش کریں

Screenshot 2026-03-02 at 10-06-00 dumm101.pdf
  1. اسکوئگلی مکڑی (Squiggly Spider)

اسکوئگلی مکڑی کو مختلف شکلوں کا جالا بُننا پسند ہے۔ ایک دن وہ مکڑی مثلثی جالابُننا شروع کرتی ہے۔اس کے جالے میں کتنے مثلث ہیں؟

اسے ہر صبح ایک ایک جالے کی دیوار کو چیک کرنا پسند ہے کہ وہ مضبوط ہیں یا نہیں۔

کیا وہ نقطہ A سے چل کر دوبارہ وہیں واپس پہنچ سکتی ہے، بغیر کسی دیوار پر دوبارہ چلے؟

اسکو ئگلی کا راستہ بنا کر دکھائیے۔

Screenshot 2026-03-02 at 10-06-45 dumm101.pdf

اس کا بھائی وِگلی (Wiggly) مستطیل جیسا جالا بنتا ہے۔ اس کے جالے میں کتنے مستطیل ہیں؟اسے ہر شام ایک ایک جالے کی دیوار کو چیک کرنا پسند ہے کہ وہ مضبوط ہیں یا نہیں ۔

کیا وہ کسی دیوار پر دوبارہ چلے بغیر نقطہ A سے چل کر نقطہ B سے باہر
جا سکتا ہے ؟

وِگلی کا راستہ بنا کر دکھائیے ۔

  1. پانچ ماچس کی تیلیوں سے دو مثلث بنائیے ۔ پھر دیے گئے خانے میں انھیں بنا کر دکھائیے ۔
  2. Screenshot 2026-03-02 at 10-07-51 dumm101.pdf
  3. ان میں سے دو تیلیوں کو ہٹاکر 4 مثلث بنائیے ۔
  4. Screenshot 2026-03-02 at 10-07-59 dumm101.pdf
  5. ان تیلیوں میں سے 4کو ہٹا دیجیے تو تین مثلث باقی بچیں گے۔
  6. Screenshot 2026-03-02 at 10-08-04 dumm101.pdf
  7. ماڈل چیلنج (Model Challenge)

کیا آپ ایسا ٹھو س ماڈل بنا سکتے ہیں جس میں ہوں:

  1. 12تنکے اور 8 مٹی کی گولیاں؟
  2. 9تنکے اور 6 مٹی کی گولیاں؟
  3. 15تنکے اور 10 مٹی کی گولیاں؟
  4. 10تنکے اور 6 مٹی کی گولیاں؟

6. ان شکلوں کی ان کے زاویوں کی تعداد کے حساب سے درجہ بندی کیجیے۔

Screenshot 2026-03-02 at 10-08-40 dumm101.pdf

آپ کو اضلاع اور زاویوں کی تعداد میں کیا تعلق نظر آتا ہے؟

7. پانچ سے کم زاویے والی دو ابعادی شکل بنائیے۔
Screenshot 2026-03-02 at 10-19-45 dumm101.pdfپانچ سے زیادہ زاویے والی دو ابعادی شکل بنائیے۔

Screenshot 2026-03-02 at 10-19-53 dumm101.pdf

8. نیچے دی گئی ہر شکل میں قائم زاویےپر نشان لگائیے اور گنیےکہ کتنے قائم زاویے ہیں۔

Screenshot 2026-03-02 at 10-20-37 dumm101.pdf

اوپر دی گئی شکلوں میں سے کن میں صرف قائم زاویےہیں۔

9.

Screenshot 2026-03-02 at 10-21-03 dumm101.pdf

ایسی شکلوں کو پہچانیے جن میں ہیں:

2 قائم زاویے، 1 زاویہ حادّہ اور 1 زاویہ منفرجہ________________.

1 زاویہ قائمہ ، 2 منفرجہ زاویے اور 1 زاویہ حادّہ________________.

2 منفرجہ زاویے اور 2 حادّہ زاویے________________.

4 قائم زاویے________________.