باب 2
چھُپن چھُپائی
آپ کہاں چھپے ہیں؟

آئیے کریں
- تصویر کو دیکھیے اور مندرجہ ذیل کا جواب دیجیے:
a. بچے کون سا کھیل کھیل رہے ہیں؟ ______
b. اوپر سے کون دیکھ رہا ہے؟ ___________
c. منظر 1 میں، اگر رانی جھونپڑی کی طرف منھ کرے گی تو کیا وہ دیکھ پائے گی کہ جھونپڑی کے قریب کون کون چھپے ہوئے ہیں؟ ___________
گفتگو کیجیے۔
منظر4 میں ، کیامینی تمام بچوں کو کھیلتے ہوئے دیکھ سکتی ہے؟ گفتگو کیجیے۔
بھولو کو یہ دیکھ کر بڑی حیرانی ہوئی کہ اوپر سے یہ درخت کیسا نظر آتا ہے۔
جگت نے سامنے سے درخت کی تصویر کھینچی۔
2. مینی ، بھولو اور رانی ایک ہی اینٹ کی ڈرائنگ بناتے ہیں۔ ان کی ایک ہی اینٹ کی ڈرائنگ الگ الگ کیوں ہیں؟ گفتگو کیجیے۔
کس کی ڈرائنگ میں مندرجہ ذیل مناظر دکھائے گئے ہیں؟
|
اینٹ کی ڈرائنگ کا منظر |
بچے کا نام |
|
بالائی منظر |
|
|
سامنے کا منظر |
|
|
دائیں یا بائیں کامنظر |
اساتذہ کے لیےہدایت : بچے الگ الگ جوابات دے سکتے ہیں۔ ان کے ساتھ تصاویر میں موجود مناظر کی اقسام پر بھی گفتگو کیجیے۔ مثال کے طور پر، بالائی منظر، دائیں یا بائیں کامنظر اور سامنے کا منظر۔
3. تصاویر کو دیکھیے اور اشیا کا نام لکھیے ۔ یہ بھی لکھیے کہ شے کا کون سا منظر دیا گیا ہے۔
- جگت اور رانی نے ایک ہی طرح کی اشیا کی مختلف ڈرائنگ بنائی ہیں۔ اشیاکے ساتھ مناظرکو ملائیے۔
اپنے ارد گرد دیکھیے ! مختلف مناظر سے کرسیاں، میزیں ، بغلی منظر ، پیش منظر ، بالائی منظر ، پنسل، ربر، سالگرہ کی ٹوپی اور بوتل جیسی اشیا کی ڈرائنگ بنانے کی کو شش کیجیے۔
جگت اور مینی کھیل رہے ہیں۔ وہ خالی ماچس کی ڈبیوں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف عمارتیں بنا رہے ہیں اور اپنی ڈرائنگ کو مختلف مناظر سے پیش کر رہے ہیں۔
اب، آپ بھی مختلف عمارتیں بنانے اور ان کے بالائی، بغلی اور پیش منظروں کو کھینچنے کے لیے خالی ماچس کی ڈبیاں یا کوئی اور خالی باکس جمع کیجیے۔ آپ اپنے دوستوں کو اپنی ڈرائنگ کو صحیح عمارت کے ساتھ ملانے کے لیے کہہ کر چیلنج کرسکتے ہیں۔
اگلے دن، پانچوں دوست خوش و خرم اسکول جاتے ہیں کیوں کہ آج سرگرمی کا دن ہے۔جگت کی پالتو بلی اس کے پیچھے پیچھے اسکول چلی آتی ہے۔ بلی کھڑکی پر بیٹھ کر جگت کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہے۔
آئیے کریں
جگت کی بلی دیکھتی ہے کہ وہ پہلی قطار میں تیسری میز پر بیٹھا ہوا ہے۔
- تصویر میں جگت کی پوزیشن پر نشان لگائیے۔
- نیلے رنگ کے بیگ کی پوزیشن بیان کیجیے ______________۔
- آپ کو دوسری قطار کی درمیانی میز پر کیا دکھائی دیتا ہے؟ ____________۔
- نوٹ بک کہاں رکھی ہوئی ہے — دوسری قطار میں پہلی ڈیسک پر یا تیسری قطار میں درمیانی ڈیسک پر؟
- دوسری قطار کی تیسری میز پر سیب کی ایک تصویربنائیے۔
گرڈ کا کھیل
بھولو، اب آپ کو میرے اشاروں پر عمل کرتے ہوئے گرڈ میں اشیا کی ڈرائنگ بنانی ہوگی۔ نیچے بائیں کونے میں
گیند کی ڈرائنگ بنائیے۔
ٹھیک ہے، یہ پہلی قطار اور پہلا کالم ہے۔
گرڈ کو بھرنے کے لیے رانی کے ذریعہ دیے گئے اشارے
یہ ہیں:
- اوپری بائیں کونے میں ایک ربر۔
- اوپری دائیں کونے میں ایک پنسل۔
- دوسری قطار اور دوسرے کالم کے وسط میں ایک سیب۔
- تیسری قطار اور دوسرے کالم میں پانی کی بوتل۔
اساتذہ کے لیےہدایت : بچوں کو کلاس میں گرڈ کا کھیل کھیلنے کا موقع فراہم کیجیے ۔ وہ میز پر یا فرش پر گرڈ کی لائنیں کھینچ سکتے ہیں۔ وہ مختلف اشیا کو گرڈکے مختلف مقامات پر رکھ سکتے ہیں۔
گرڈ کا کھیل – خزانے کی تلاش
اس کھیل میں ایک کھلاڑی کو گرڈ سے کسی شے کے بارے میں سوچنا ہوتا ہے اور دوسرے کھلاڑی کو اسے تلاش کرنے میں مدد کرنی ہوتی ہے۔
آئیے دیکھیں کہ جگت اورمینی کیسے کھیل رہے ہیں۔
جگت نے کس چیز کے بارے میں سوچا تھا؟
اساتذہ کے لیےہدایت: کیسے کھیلیں۔ 4×4 گرڈ میں اشیا رکھی جاتی ہیں۔ پہلا کھلاڑی دوسرے کھلاڑی کو اشارے دے کر اس چیز تک پہنچنے میں مدد کرتا ہے جس کے بارے میں اس نے سوچا ہے۔ کھلاڑی اوپر، نیچے، بائیں یا دائیں حرکت کر سکتے ہیں۔ آڑی حرکت کی اجازت نہیں ہوتی۔ بچے اس کھیل کو جوڑے میں کھیل سکتے ہیں۔ طالب علم کو راستوں کے بارے میں لکھنے/ بات کرنے دیجیے: انھیں اشارے/ سوالات/ خالی جگہوں کو بھرنےوالے الفاظ فراہم کیجیے، جیسے نقطہ آغاز سے، میں __ قدم بائیں/دائیں طرف بڑھا۔ پھر میں __ قدم اوپر / نیچے بڑھا، وغیرہ۔
اپنے ساتھی کے ساتھ یہ کھیل کھیلیے۔
نقطۂ آغاز سے پھول تک پہنچنے کے لیے راستوں پر آگے بڑھیے۔ ہر راستے کے لیے کتنے قدم بڑھانے کی ضرورت ہے؟
پھول تک پہنچنے کے لیے مختلف راستوں کو بولیے یا لکھیے۔
نقطۂ آغاز سے، آپ اسی تعداد کے قدموں میں کہاں پہنچیں گے: آم تک یا سنترے تک؟
اسکول کے اردگرد ڈرون
گیان کو ایک ڈرون ملا ہے جسے وہ اپنے دوستوں کو دکھاتا ہے۔ ڈرون پرواز کے دوران تصاویر لے سکتا ہے۔
ان جگہوں یا چیزوں پر دائرہ بنا ئیے جنھیں آپ تصویروں میں دیکھتے ہیں اور ان کے نام لکھیے۔
پریت کی بڑی بہن نے اسکول کا نقشہ بنایا ہے۔ آپ آسانی سے نقشے پر گریڈ 4 تلاش کرسکتے ہیں۔
گریڈ 4 کے کمرۂ جماعت سے اسٹیج تک کا راستہ تلاش کیجیے۔
آپ کتنے راستے تلاش کرنے میں کامیاب رہے؟________ (آپ مختلف راستوں کو معلوم کرنے کے لیے مختلف رنگوں کی پنسلیں استعمال کرسکتے ہیں)
سب سے مختصر راستہ کون سا ہے؟ آپ کو کیسے پتہ چلا؟
پانی لانے والا شخص داخلی دروازے سے دائیں طرف مڑا ہے۔ اسے راستہ بتا کر ایم ڈی ایم کچن تک پہنچنے میں مدد کیجیے۔ذیل میں ہدایات لکھیے۔
.
رجت کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ آپ اسے لائبریری سے میڈیکل روم تک لے جانے کے لیے کس راستے کا انتخاب کریں گے؟
کھیل کے میدان میں اسمبلی کے بعد، بھولو کو آئی ٹی روم میں جانا ہے اور رانی کو اسپورٹس روم میں جانا ہے۔
ان کے راستوں کومعلوم کیجیے۔ کون سا راستہ لمبا ہے؟
آئیے کریں (پروجیکٹ کا کام)
اپنے اسکول کے داخلی دروازے سے اپنے کمرۂ جماعت اور کسی بھی دیگر اہم مقام تک راستہ دکھانے کے لیے ایک نقشہ بنائیے۔