باب 3
ہمارے اطراف میں پیٹرن
آئیے گنتے ہیں
گنڈپّا کے پاس کچھ زمین ہے جس پر لمبے لمبے ناریل کے
درخت ہیں ۔
گنڈپّا کی زمین پر ناریل کے کتنے درخت ہیں ؟ ________
آپ کیسے جانتے ہیں ؟
گنڈپّا نے ہر درخت سے پانچ ناریل توڑے۔
گنڈپّا نے کل کتنے ناریل توڑے ؟________
مُنی امّا پیالیاں اور پلیٹ بناتی ہے ۔
پیالیوں کی تعداد= ________
مُنی امّا نے ناریل کے لڈّوؤں اور دودھ کے پیڑوں کو ٹرے میں اس طرح سے ترتیب میں
رکھا ہے کہ سبھی ٹرے میں لڈوؤں اور پیڑوں کی ترتیب یکساں ہے ۔ ہر ٹرے کو ایک دوسرے کے اوپررکھا گیاہے ۔
ان سبھی ٹرے میں ناریل کے کتنے لڈو ہیں ؟_______
ان سبھی ٹرے میں دودھ کے کتنے پیڑےہیں ؟ _______
اساتذہ کے لیے ہدایت: طلبا کو ترغیب دیجیےکہ وہ گنتی کے لیے ترتیب کے مختلف طریقے اختیار کریں اوراپنی رائے کا اظہا کریں ۔
رقم سے بنے پیٹرن
شرلے اور شیو نے چورن والےاپنے نوٹوں اور سکّوں کو ایک خوب صورت پیٹرن میں ترتیب دیا جیسا کہ ذیل میں دکھایا گیا ہے
کل کتنی رقم ہے ؟________ کل کتنی رقم ہے ؟________
آپ نے اِن کو کیسے گنِا ؟ جماعت میں اس پر گفتگو کیجیے ۔
36₹، 125₹، اور 183₹ کو دکھانے کے لیے 1، 2، 5،اور 10 کی رقم والے چورن کے نوٹو ں اور سکّوں کو ترتیب دے کر اپنے ہم جماعتوں سے پوچھیں کہ یہ کل کتنی رقم ہے ۔
دو طریقے
شرلی اور شیو نے اپنے سکوّں کو مندرجہ ذیل طریقوں سے ترتیب دیاہے۔ مثلثوں کے اندر سکّوں کی تعداد لکھیے ۔
شیو کی ترتیب کو بیان کیجیے اور اس کی تعداد کو لکھیے ۔
______________________
شرلی کی ترتیب کو بیان کیجیے اور اس کی تعداد کو لکھیے ۔
______________________
شیو نے اپنے اعداد کو جوڑوں میں ترتیب دیاہے۔ہم ایسے اعداد کو ’جفت اعداد‘ کہتے ہیں۔
شرلی کے اعداد ’طاق اعداد‘ کہلاتے ہیں ۔
1 اور 20 کے درمیان کے ‘ جفت’ اور’ طاق ‘اعداد کی شناخت کیجیے ۔آپ اعداد کے جوڑوں کی ترتیب بنا سکتے ہیں ۔
کیا آپ کو لگتا ہےکہ 2 کے پہاڑے میں آنے والے تمام اعداد جفت ہیں ؟
اساتذہ کے لیے ہدایت : ایسی چیزیں جن کے جوڑے(جفت) بنائے جاسکتے ہیں اور جن کے جوڑے نہ بنائے جاسکتے ہوں (طاق) کے اعداد پیٹرن کی شناخت کرنےکےلیے طلبا کی حوصلہ افزائی کیجیے ۔
رنگین کھڑیا(Crayon)کی ترتیب
طاق اعداد کو دائروں کے اندر رکھیے اور ہر جفت اعداد کو مربع کے اندر رکھیے۔ ضرورت پڑنے پر رنگین کھریوں کی ترتیب کا استعمال کیجیے ۔
کون سے اعداد جفت ہیں اور کون سے طاق؟گفتگو کیجیے ۔
شرلی اپنی ریاضی کی کتاب کےصفحات کے نمبرات میں ایک دل چسپ’ جفت –طاق‘ پیٹرن کا مشاہدہ کرتی ہے۔
اپنی درسی کتاب کو غور سے دیکھیے اور معلوم کیجیے کہ شرلی نے کیا دیکھا ؟ جفت اعداد پر ایک مربع بنائیے ۔ طاق اعداد پر دائرہ بنائیے۔
مندرجہ ذیل اعداد میں بتائیے کہ کون سا جفت اورکون سا طاق ہے۔ اپنے استدلال کی وضاحت کیجیے ۔
طاق اعداد : __________
جفت اعداد : __________
1 اور 6 کے ہندسوں کا استعمال کرتے ہوئے دو ہندسی اعداد بنائیں جس میں ہندسوں کی تکرار نہ ہو ۔
__________
اعداد کی جفت اور طاق کی حیثیت سے شناخت کیجیے ۔اب کوئی دو عدد کا انتخاب کیجیے اور ایسے دو ہندسی اعداد بنائیے جو جفت ہوں ۔ __________
کیا 1 اور 100 کے درمیان اور بھی بہت سے جفت اور طاق اعداد ہیں ؟
شرلی ایک بات پر غور کرتی ہے کہ ایک طاق عدد کے پیچھے اور آگے دونوں جفت اعداد ہوتےہیں ۔
شیو حیرت کرتا ہے کہ ایک جفت عدد کے آگے اور پیچھے کے دونوں اعداد طاق ہوں گے ۔آپ کیا سوچتے ہیں ؟ جانچ کیجیے اور گفتگو کیجیے۔
کوئی 10 اعداد ترتیب وا ر اس طرح منتخب کیجیے کہ درمیان میں کوئی عدد باقی نہ رہ جائے (مسلسل اعداد ) ۔ ہرعدد کے نیچےلکھیے کہ وہ جفت ہیں یا طاق ۔ آپ کیا محسوس کرتے ہیں ؟گفتگو کیجیے ۔