Skip to content
Qr






باب 5
شراکت اور پیمائش


کل اور حصے

اقرا اوراس کی چھوٹی بہن ثمینہ نے طے کیا کہ ایک ڈرائنگ بنائی جائے لیکن ان کے پاس صرف ایک ہی ڈرائنگ شیٹ بچی ہے۔ اقرا چاہتی ہے کہ اس کے دو برابر حصےکرکے آپس میں بانٹ لیں لیکن ثمینہ اس پر بضد ہے کہ وہ شیٹ کا بڑا حصہ لے گی۔ اقرانے کچھ لمحے سوچا اور اس کا ایک حل تجویز کیا ۔


کیا آپ ڈرائنگ بنانے کے لیے آدھی شیٹ لینا پسند کریں گی یا شیٹ کے دو ربع؟


آدھی شیٹ بظاہر چھوٹی معلوم ہوتی ہےمگر دو ربع (دوچوتھائی حصہ)سننے میں بڑاحصہ معلوم ہوتاہے۔میں دو ربع لینا چاہتی ہوں ۔

Screenshot 2026-03-03 at 09-32-37 dumm105.pdf

آئیےگفتگو کریں

  1. آپ شیٹ کےکون سے حصےکا انتخاب کریں گے —آدھے کا یا دو چوتھائی کا ؟کیوں ؟
  2. آپ کیا سوچتے ہیں کہ اقرا نے شیٹ کو برابر حصوں میں کیوں بانٹا ؟کیوں؟ ایک شیٹ لے کر آزما کردیکھیے ۔
  3. آپ کو کیسے معلوم ہوگا کہ شیٹ کو برابر حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے؟
  4. آپ کے خیال میں ثمینہ نے پیپر شیٹ کی دو چوتھائیوں کا انتخاب کیوں کیا؟

آئیے کریں

  1. ثمینہ نے کچھ شکلوں کو دو حصوں میں بانٹا ہے ۔ان شکلوں میں رنگ بھریے جو ٹھیک طور پر دو برابر حصوں میں بٹی ہوئی ہیں۔ آپ کو جواب کیسے حاصل ہوا؟
  2. Screenshot 2026-03-03 at 09-38-59 dumm105.pdf
  3. ایک خط کھینچ کر شکلوں کو دو برابر حصوں میں بانٹیے ۔
  4. Screenshot 2026-03-03 at 09-39-07 dumm105.pdf

    جب ایک شے کو دو برابر حصوں میں بانٹاجاتا ہے ، تب ہر حصہ آدھا کہلاتا ہے ۔ہم اس کو لکھتے ہیں ۔

  5. ان شکلوں کو چار برابر حصوں /ربعوں میں بانٹیے ۔
  6. Screenshot 2026-03-03 at 09-39-57 dumm105.pdf

جب ایک شے کو چار برابر حصوں میں بانٹا جاتا ہے تو ہر حصہ ایک ربع کہلاتا ہے ۔ ہم ربع کو لکھتے ہیں۔

سوچیے: اگر ہم کسی شے کو 5 برابر حصوں میں بانٹیں توہر حصہ کی کسر کو ہم کیسے لکھیں گے ؟

آدھے اورچوتھائی کو بنانے کے متعدد طریقے

آئیےکوشش کریں

  1. ایک مستطیل کاغذکو کتنے مختلف طریقوں سےدوبرابر حصوں میں موڑ یا کاٹ سکتے ہیں ؟ ایک مستطیل کاغذ لے کر کوشش کیجیے ۔
Screenshot 2026-03-03 at 09-42-03 dumm105.pdf

اساتذہ کے لیے ہدایت: علامتوں کواستعمال کرکے کسروں کولکھنےمیں طلبا کی رہنمائی کیجیے ۔ اور جیسی مثالوں سےآغازکیجیے۔کاغذ کو موڑ کر اورشیٹ کی تشکیل کےذریعے کسروں کی مشق کےلیے بہت سے مواقع فراہم کیجیے۔

2. اب ان پانچ ایسے مختلف طریقوں کوبنانے اور دکھانے کی کوشش کیجیے جس میں ہم مستطیل کو چاربرابر حصوں ( یا ایک
چو تھائی) میں موڑ یاکاٹ سکتے ہیں۔

3. مندرجہ ذیل حصوں کا ان کے نظیری ’کُل ‘ سے ملان کیجیے ۔

Screenshot 2026-03-03 at 09-44-14 dumm105.pdf

ڈنگ ڈونگ گھنٹی

Screenshot 2026-03-03 at 09-46-00 dumm105.pdf

سمیدھا کی والدہ نے مزے دار ڈھوکلا بنایا

یہ آپ کا ڈھوکلا ہے ۔

اس کو آپس میں برابربانٹ لیجیے۔

یہ ڈھوکلا دو برابر حصوں
میں بٹ گیا۔

آدھامیرےلیے ہے اور آدھا

ونایک کے لیے۔جو بالکل صحیح ہے!

اس کا مطلب ہے کہ ڈھوکلا کے

دو آدھے ایک ’کل‘ (مکمل) ڈھوکلابناتے ہیں۔

Screenshot 2026-03-03 at 09-46-06 dumm105.pdf

ڈنگ ڈونگ! دروازےکی گھنٹی بجی۔

ہیلو کمار

بچے کمارکو بھی کچھ ڈھوکلا پیش کرتےہیں۔

میرا حصہ، ونایک کاحصہ اور

کمارکا حصہ مل کرایک مکمل ڈھوکلہ بناتےہیں۔

Screenshot 2026-03-03 at 09-48-14 dumm105.pdf

ڈنگ ڈونگ! سمیدھا کی چچا زاد بہن پریدھی کی آمد ہوتی ہے

آؤ پریدھی، میں نے ڈھوکلا بنایا ہے کھاکر دیکھو۔

ڈھوکلے کو چار برابرحصوں میں بانٹا گیا۔ ہم میں سے ہر ایک کے حصے میں ایک چوتھائی آئے گا۔

Screenshot 2026-03-03 at 09-48-21 dumm105.pdf

ڈنگ ڈونگ!ان کی پڑوسن ایدھا آتی ہے اور اس کے آنے سے گھر والہانہ استقبال کی آوازوں سے گونج اٹھتاہے۔

اب مزید بٹوارا ہوگا!!! مجھے تو اور بھی چھوٹا ٹکڑا ملے گا۔ مجھے میرے پسندیدہ ڈھوکلے کا حصہ ہی ملےگا۔

خیر مقدم ایدھا! سب لوگ ڈھوکلا کھا رہے ہیں، تھوڑا سا چکھ کر دیکھو۔

Screenshot 2026-03-03 at 09-49-34 dumm105.pdf

پیاری سمیدھا! مجھے ڈھوکلا پسند نہیں ہے۔

برائے مہربانی آپ میرا حصہ لے لیں۔

شکریہ اِیدھا! مجھے ڈھوکلا کھانابہت پسندہے

اب سمیدھا کو کتنا ڈھوکلا ملے گا ؟

آئیے گفتگوکریں

  1. ہرمہمان کے آجانے پر سمیدھا اپنےحصے کےبارے میں کیا سوچ رہی ہے ؟
  2. کون سی حالت میں سمیدھا کو زیادہ ڈھوکلاملے گا ، 9 لوگوں کی شراکت پر یا 11 لوگوں کی شراکت پر؟
  3. کےکتنےٹکڑے ایک مکمل ڈھوکلا بنائیں گے ؟
  4. اگر اِیدھا اورونایک اپنااپنا حصہ سمیدھا کو دے دیں توسمیدھا کا حصہ کتنا ہوگا؟

آئیے کریں

  1. اگر 6 لوگوں میں برابر تقسیم کیا گیا ہو توہر شخص کو کتنا ڈھوکلا ملے گا۔ 8 لوگوں کےلیے بھی کوشش کیجیے ان میں سے کس کو ڈھوکلا کا بڑا حصہ ملے گا ؟ ڈرائنگ بناکر وضاحت کیجیے ۔
Screenshot 2026-03-03 at 09-52-23 dumm105.pdf

2. جب ڈھوکلےکو نیچے دی گئی لوگوں کی تعداد میں برابر بانٹا جائے تو ڈھوکلے کے اس حصے کو شیڈ کیجیے جو سمیدھا کو حاصل ہونے والی کسر کو ظاہر کرتا ہے ۔ اس بات پر بھی گفتگو کیجیے کہ کسریں چھوٹی کیوں ہوتی جارہی ہیں ؟

Screenshot 2026-03-03 at 09-52-38 dumm105.pdf

آئیے گفتگو کریں

آپ کی درسی کتاب کے اخیر میں دیے گئے کسروں کی کٹ کا استعمال کرتے ہوئے مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے۔

  1. مختلف حصوں اور‘کُل(مکمل ) کے بارے میں اپنے مشاہدات سے دوسروں کو آگاہ کیجیے ۔
  2. کسروں کی کٹ سے دومختلف ٹکڑوں کو لیجیے اور ان کا موازنہ کیجیے ۔ گفتگوکیجیے کہ کون سا حصہ چھوٹا ہے اورکیوں؟
  3. سمیدھا نے اس بات کو نوٹ کیا کہ جب ایک کل کو زیادہ حصوں میں برابربانٹا جاتا ہے تو ہرحصہ چھوٹا ہوتا چلا جاتا ہے۔ کیا آپ سمیدھا سے متفق ہیں ؟
  4. سمیدھا کہتی ہے ‘‘جب میں کے5ٹکڑے جوڑتی ہوں تو یہ ایک پورا ڈھوکلا بن جاتا ہے ۔ ’’اپنی کسر کی کٹ سے اس کو خو د کرنےکی کوشش کیجیے ۔
  5. سمیدھا کہتی ہے کہ یہ حصہ پورے مکمل حصے کا ایک تہائی ہے۔ وہ ایسا کیوں کہہ رہی ہے ؟

اساتذہ کے لیےہدایت : استادایک مدوّر کاغذ کو استعمال کرکے ڈھوکلاکی کہانی کو اس طرح بتا ئے کہ طلبا یہ بات سمجھ لیں کہ جب کسی چیز کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے درمیان بانٹا جاتا ہے تو ہر شخص کا حصہ چھوٹا ہوتا جاتاہے۔


آئیےخالی جگہوں کو پُر کرنے کی کوشش کریں ۔ دونوں کسریں ایک ہی ’کل ‘ کے حصے ہیں ۔اگر ضروری ہوتو اپنی کسر کی کٹ کا استعمال کیجیے ۔ اپنے خیالات سے دوسروں کو آگاہ کیجیے ۔

  1. ______بڑا ہے ______سے ( ،
  2. _______ > _______( ،
  3. _____ ۔
  4. ______چھوٹا ہے ______سے (____، ____)۔

میرے پھولوں کا باغ

اِیدھا کے پاس پھول والے5مختلف پودوں– گلاب، موگرا، چنبیلی،گیندا اورللی کے بیج ہیں ۔اِیدھا نے یہ طے کیا کہ وہ اپنے باغ میں مساوی طور پر ان سب کے پودے لگائے گی جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے ۔

میرے پاس للی کے بہت کم بیج ہیں، اس لیے میں دو حصوں میں گلاب کے پودے لگاؤں گی ۔

اس کا دوسرا (بدلا ہوا) پلان یہاں دکھایا گیا ہے۔

باغ کو دیکھیے اور سوالات کے جواب دیجیے۔

Screenshot 2026-03-03 at 09-57-00 dumm105.pdf

باغ کے پانچویں یا حصے میں موگرا ہے۔

باغ کے _____________ حصّے میں گینداہے۔

باغ کے _____________ حصّے میں چنبیلی ہے۔

باغ کے اور یعنی کل (دو - پانچویں) حصے میں گلاب ہے۔

باغ کو دیکھیے اور سوالوں کے جواب دیجیے ۔

Screenshot 2026-03-03 at 09-58-46 dumm105.pdf

باغ کے _____________ حصے میں موگرا ہے۔

باغ کے _______حصے میں گیندا ہے۔

باغ کے + + حصہ یعنی کل (تین -پانچویں )حصے میں گلاب ہے۔

باغ کو دیکھیے اور سوالوں کے جواب دیجیے ۔

Screenshot 2026-03-03 at 09-58-46 dumm105.pdf

باغ کے _______حصے میں گیندا ہے۔

باغ کے + + + یعنی کل (چار - پانچویں ) حصے میں گلاب ہے۔


گلاب حصہ یا مکمل باغ میں ہے۔

Screenshot 2026-03-03 at 09-58-46 dumm105.pdf

آئیے کریں

سات پھولوں موگرا ،گیندا ،چنبیلی ،گلاب ،للی ،گڑھل اور سدا بہار کے بیجو ں سے پھولوں کا ایک باغ بنائیے ۔

  1. گیندا ساتویں حصے ()میں اور گلاب اور گڑھل تین -ساتویں حصے ()حصے میں ہے۔
  2. Screenshot 2026-03-03 at 10-05-33 dumm105.pdf
  3. للیتین -ساتویں حصے () میں ،گیندادو -ساتویں حصے ()میں اور سدا بہار بھی دو -ساتویں حصے() میں ہے۔
  4. Screenshot 2026-03-03 at 10-05-44 dumm105.pdf
  5. موگراپانچ -ساتویں حصے() میں اور گڑھل دو -ساتویں حصے () میں ہے۔
  6. Screenshot 2026-03-03 at 10-05-44 dumm105.pdf

انوکھے ڈوسے بنانے والا !!

کرن مختلف طریقے سے ڈوسے بناتاہے ۔ وہ گراہک کی پسندکے حساب سے ڈوسوں کوخوب صورت اور مزے دار بنانے کے لیے مختلف چیزوں کا استعمال کرتا ہے ۔ گراہک ڈوسوں کو لذیذ اور خوب صورت بنانے کے لیے مندرجہ ذیل چیزوں کو چن سکتا ہے ۔

  1. سدا بہارآلو
  2. چٹ پٹی پیاز
  3. شملہ مرچ پنیر
  4. چٹ پٹا ٹماٹر

اس خاص ڈوسےکوبنانے میں کرن کی مدد کیجیے ۔

Screenshot 2026-03-03 at 10-07-44 dumm105.pdf

اسے آپ خود کریں

مندرجہ ذیل ڈوسےکو لذیذ اور خوب صورت بنانے والی ہر ایک چیز کی کسر لکھیے۔

Screenshot 2026-03-03 at 10-09-33 dumm105.pdf

کیا آپ مانگ کی بنیاد پر مختلف ڈوسے بنا سکتے ہیں۔

Screenshot 2026-03-03 at 10-09-41 dumm105.pdf

آئیے دریافت کریں

مینا کے پاس 8 دیے ہیں۔ اس کے دیوں کو لال رنگ سے رنگیے۔معلوم کرنےکے لیے آئیے دیوں کو4 برابر حصوں میں بانٹ لیتے ہیں۔ کیا آپ سمجھ سکتے ہیں کہ دیوں کو چار برابر حصوں میں کیسے بانٹاجاسکتا ہے؟ اب دو دیو ں کو لال رنگ سے رنگیے۔

Screenshot 2026-03-03 at 10-11-40 dumm105.pdf

آئیے کریں

آئیے اب ذیل میں دی گئی صورت حال کے لیے کسریں معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔تصویروں کے مناسب حصوں کو دائرے میں رکھیے ۔

  1. یہاں 12 بسکٹ دیے ہوئے ہیں ہر ایک بچہ بسکٹ کی کون سی کسر حاصل کرے گا ،اگر وہاں :
  1. 3بچے ہوں
  2. 6بچے ہوں
  3. 2 بچے ہوں
  4. 4بچےہوں
Screenshot 2026-03-03 at 10-14-18 dumm105.pdf

2. سمرن نے اپنے اسکول کے دوستوں کو اپنے یومِ پیدائش پر مدعو کیا۔ اس کے دوستوں کو بدلے کے تحفوں میں
ہیئر بینڈ ملا ۔ اس کے دوستوں کو ہیر بینڈ لگائیے ۔

Screenshot 2026-03-03 at 10-14-55 dumm105.pdf

3. گملوں کی دی گئی تعداد کے حصوں میں پھول لگائیے ۔

Screenshot 2026-03-03 at 10-15-31 dumm105.pdf

آئیے اپنے ارد گرد کسروں کو معلوم کریں

کدمبا یہ جاننے کے لیے پر جوش ہے کہ ہم روزمرہ کی زندگی میں کسروں کا استعمال کہاں کرتے ہیں ۔ اس کو ذیل میں کچھ مثالیں ملتی ہیں ۔ کچھ اور مثالیں معلوم کرنے کے لیے اس کی مدد کیجیے اوران کی تصویریں اپنی کاپی میں بنائیے ۔

  1. کل ممّی نے برفی کے ایک ڈبّےکو چار برابر حصوں میں بانٹنے کو کہا ۔ ڈبّےمیں صرف 16 برفیاں ہیں ۔
    16 برفیوں کی تصویر بنائیے اور ان کے کل کا معلوم کیجیے ۔ ہر حصے میں کتنی برفیاں ہیں ؟
  2. روہن کے پاس اپنی کاپی کو سجانے کے لیے ربن کاٹکڑا ہے ۔ موہن کا ربن ،روہن کے ربن کا ایک چوتھائی ہے ۔ روہن کے ربن کی لمبائی کیا ہوگی ؟ تصویر بنائیے ۔

موہن کا ربن

خود کوشش کریں

اپنے ارد گرد کا مشاہدہ کیجیے اور اس صورت حال کے بارے میں سوچیےجہاں ہم کسروں کا استعمال کرتے ہیں۔ ان میں سے کن ہی دو کو ذیل میں دی گئی جگہ میں لکھیے ۔

1. _____________________

2. _____________________

آئیے کریں

  1. ایک مستطیل کاغذ کا ٹکڑا لیجیے اور اس کو تین برابر حصوں میں موڑیے اور پھر اسے سیدھا کر دیجیے ۔
  2. مساوی تین حصوں میں سے ایک حصہ کو رنگ دیجیے جیساکہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
  3. کاغذ کو واپس پھرتین حصوں میں موڑیے جیسے آپ نے کیا تھا اور پھر اس کو آدھے حصے میں موڑیے۔
  4. رنگے ہوئےحصے کامشاہدہ کیجیے۔ اب سایہ دارحصے کی کسر کیا ہے ؟ اس کا کیا مطلب ہے ؟
  5. کاغذ کو دوبارہ موڑیے اور جانچ کیجیے کہ رنگا ہوا حصہ کیسے بدلتا ہے ؟
  6. کاغذ کو ہر بار موڑنے پر آپ کون سی کسر کا مشاہدہ کرتے ہیں ؟لکھیے۔

    = = = =

Screenshot 2026-03-03 at 10-25-36 dumm105.pdf

آئیے کوشش کریں

ایک دوسرا کاغذ کا ٹکڑا لیجیے اور اس پر وہی عمل کیجیے جو پہلے کیا ہے یعنی دو مساوی حصوں سے شروع کرتے ہوئے ہر مرتبہ آدھا کرتے رہیے ۔ اپنے تنائج کا اشتراک اپنے دوستوں کے ساتھ کیجیے۔

= = ______ = ______ = ______

آئیے گفتگو کریں

کسر کے چارٹ کا مشاہدہ کیجیے اور مندرجہ ذیل سوالوں پر گفتگو کیجیے ۔ جواب دریافت کرنےکےلیے آپ اپنی کسر کی کٹ استعمال کرسکتےہیں ۔

  1. کتنے مل کر کےبرابر ہوتے ہیں ؟

_________________________________

  1. کیا ، سےبڑا ہے یا چھوٹا ؟

_________________________________

  1. کے دس ٹکڑے ایک مکمل کلبناتے ہیں ۔کیا یہ بیان صحیح ہے ؟

_________________________________

  1. کے تین ٹکڑے کےدو ٹکڑوں کے برابر ہیں ۔ کیا یہ صحیح ہے ؟

_________________________________

  1. کے کتنے ٹکڑے مل کر بناتےہیں ۔

_________________________________

6. وہ ٹکڑے معلوم کیجیےجن کو ایک ساتھ رکھ کر آپ ایک بڑا ٹکڑا بنا سکتے ہیں ۔

Screenshot 2026-03-03 at 10-27-39 dumm105.pdf

آئیے کریں

  1. ببلو مربع شکلوں سے کھیل رہا ہے ۔ وہ ان کو اس طرح کاٹنا چاہتا ہے کہ ہر ٹکڑے کا سائز برابر ہو ۔ ان مربعوں کو دائرے میں رکھیے جو برابر حصوں میں کاٹے گئے ہوں ۔ جہاں ممکن ہو سایہ دار (Shaded) حصے کی کسر لکھیے ۔
  2. Screenshot 2026-03-03 at 10-29-00 dumm105.pdf
  3. جانچ کیجیے کہ ذیل میں دی گئی ہر تصویر کے سایہ دار حصوں کے بارے میں بچو ں کے دعوے صحیح ہیں ۔ جن کو آپ صحیح سمجھیں ان کو دائرےمیں رکھیے اور جو صحیح نہیں ہیں ان کو کاٹ دیجیے ۔ حصوں کو مساوی بنانے کے لیے آپ مزید خطوط کھینچ سکتے ہیں ۔ اظہار خیال کیجیے۔
  4. Screenshot 2026-03-03 at 10-29-08 dumm105.pdf
  5. دی گئی تصویروں میں رنگےہوئے حصوں کو ظاہر کرنے والی کسروں کی شناخت کیجیے ۔
  6. Screenshot 2026-03-03 at 10-29-16 dumm105.pdf
  7. ذیل میں دی گئی ہر تصویر میں نیلے حصّوں سے بنے کل حصّوں کی کسر کی شناخت کیجیے ۔
  8. Screenshot 2026-03-03 at 10-29-24 dumm105.pdf
  9. مندرجہ ذیل میں ہر ایک کو برابر حصوں میں بانٹیے اور مناسب حصوں کو گہرا رنگ کیجیے ۔
  10. Screenshot 2026-03-03 at 10-29-33 dumm105.pdf